মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ১৯৯৯৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(١٩٩٩٦) حضرت ابن عمر (رض) پرندوں، بازوں یا شکروں کے ذریعے کئے گئے شکار کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں اس شکار کو ذبح کرنے کا موقع مل جائے تو کھالو اور اگر ذبح نہ کرسکو تو پھر نہ کھاؤ۔
(۱۹۹۹۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ فِی الطَّیْرِ والْبُزَاۃِ وَالصُّقُورِ وَغَیْرِہَا ، وَمَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ فَہُوَ لَکَ ، وَمَا لَمْ تُدْرَکْ ذَکَاتُہُ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(١٩٩٩٧) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ کتا ہو یا باز سب کا ایک حکم ہے یہ سب شکاری ہیں۔
(۱۹۹۹۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْکَلْبُ وَالْبَازِی شَیْئٌ وَاحِدٌ ، کُلٌّ صُیُودٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(١٩٩٩٨) حضرت خثیمہ بن عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ شکرا اور باز سب شکاری ہیں۔
(۱۹۹۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ وَوَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْہَیْثَمِ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّف ، قَالَ : قَالَ خَیْثَمَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : ہَذَا مَا قَدْ أَثْبَتُّ لَکَ ، إِنَّ الصُّقُورَ وَالْبَازِیَ مِنَ الْجَوَارِحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(١٩٩٩٩) حضرت حسن (رض) باز اور شکرے کے شکار میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۹۹۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِصَیْدِ الْبَازِی وَالصَّقْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(٢٠٠٠٠) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ باز اور شکرا کتے کی طرح ہیں۔
(۲۰۰۰۰) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الصَّقْرِ وَالْبَازِی ہما بِمَنْزِلَۃِ الْکَلْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
(٢٠٠٠١) حضرت مجاہد نے آیت قرآنی { وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِینَ } کی تفسیر میں پرندوں اور کتوں کا ذکر کیا ہے۔
(۲۰۰۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِینَ} قَالَ : مِنَ الطَّیْرِ وَالْکِلاَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٢) حضرت عدی بن حاتم (رض) سے روایت ہے کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے باز کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا : کہ باز تمہارے لیے جو شکار کرے اسے کھالو۔
(۲۰۰۰۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَیْدِ الْبَازِی ، فَقَالَ : مَا أَمْسَکَ عَلَیْک فَکُلْ۔ (ابوداؤد ۲۸۴۵۔ احمد ۴/۲۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٣) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ باز اگر شکار میں سے کھائے تو تم مت کھاؤ۔
(۲۰۰۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ قَالَ : إِذَا أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٤) حضرت جابر اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ باز کا شکار کھاؤ خواہ اس نے خود اس میں سے کھایا ہو۔
(۲۰۰۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : کُلْ مِنْ صَیْدِ الْبَازِی ، وَإِنْ أَکَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر باز اپنے شکار میں سے کھائے پھر بھی تم اس کو کھالو۔
(۲۰۰۰۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ فِی الصَّقْرِ وَالْکَلْبِ : إِنْ أَصَابَ مِنْہُ ، أَوْ أَکَلَ مِنْہُ فَکُلْ، وَإِنْ أَکَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٦) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ سدھایا ہوا کتا یا باز شکار میں سے کچھ کھالے تو تم نہ کھاؤ۔
(۲۰۰۰۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی الْکَلْبِ إذَا کَانَ مُعَلَّمًا فَأَصَابَ صَیْدًا ، أَوِ الْبَازِی فَأَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر شکاری پرندہ شکار کو نوچے یا کھائے تو تم بھی اس میں سے کھالو کیونکہ اس کی تعلیم بس اتنی ہے کہ وہ تمہارے پاس واپس آئے۔
(۲۰۰۰۷) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : إذَا نَتَفَ الطَّیْرَ ، أَوْ أَکَلَ فَکُلْ ، فَإِنَّمَا تَعْلِیمُہُ أَنْ یَرْجِعَ إلَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٨) حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے شکرے یا باز کو شکار پر چھوڑو، پھر تم اسے بلاؤ اور وہ تمہارے پاس آجائے تو اس کی تعلیم یہی ہے، ایسے پرندے کو جب تم شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم بھی اسے کھا سکتے ہو۔
(۲۰۰۰۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ وَالْحَکَمِ ، قَالاَ : إذَا أَرْسَلْت صَقْرَک ، أَوْ بَازیک ، ثُمَّ دَعَوْتہ فَأَتَاک فَذَاکَ عِلْمُہُ ، فَإِذا أَرْسَلْت عَلَی صَیْدٍ فَأَکَلَ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٠٩) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے یا باز کو شکار پر چھوڑو تو اس کا شکار کھاؤ خواہ اس کا دو تہائی کھالیا ہو۔
(۲۰۰۰۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک أو بَازیک فَکُلْ ، وَإِنْ أَکَلَ ثُلُثَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০০৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر باز یا شکرا شکار میں سے کھائے تو اسے نہ کھاؤ۔
(۲۰۰۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ الشَّنی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا أَکَلَ الْبَازُ ، أَوِ الصَّقْرُ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০১০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١١) حضرت حسن اور حضرت عطاء سے باز اور شکرا کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اگر وہ شکار میں سے کھا لیں تو کیا حکم ہے ؟ حضرت عطاء نے فرمایا کہ ایسی صورت میں مت کھاؤ۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ کھالو۔
(۲۰۰۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ فِی الْبَازِی وَالصَّقْرِ : یَأْکُلُ ، قَالَ عَطَائٌ : إذَا أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ ، وَقَالَ : الْحَسَنُ : کُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০১১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١٢) حضرت طاوس چیتے کے شکار کو جائز سمجھتے تھے۔
(۲۰۰۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ لَمْ یَرَ بِصَیْدِ الْفَہْدِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০১২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ چیتا شکاری جانور ہے۔
(۲۰۰۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیح ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْفَہْد مِنَ الْجَوَارِح۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০১৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ چیتے کے شکار میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۰۱۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِصَیْدِ الْفَہْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০১৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر باز اپنے شکار میں سے کھا لے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠١٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چیتے کے شکار میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۰۱۵) حَدَّثَنَا رَوَّاد بْنُ الْجَرَّاح ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِصَیْدِ الْفَہْدِ۔
তাহকীক: