মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ২০২৭৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٦) حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گھروں میں سانپوں کے بارے میں سوال کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم انھیں اپنے گھروں میں دیکھو تو ان سے کہو کہ ہم تمہیں حضرت نوح سے کیا ہوا تمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں، ہم تمہیں حضرت سلیمان بن داؤد سے کیا ہو اتمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو ۔ پھر بھی اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو اسے مار ڈالو۔
(۲۰۲۷۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی : قَالَ أَبُو لَیْلَی : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہُ عَنِ الْحَیَّاتِ فِی الْبُیُوتِ ؟ فَقَالَ : إِنْ رَأَیْتُمُوہُنَّ فِی مَسَاکِنِکُمْ ، فَقُولُوا لَہُنَّ : نَنْشُدُکُمْ بِالْعَہْدِ الَّذِی أَخَذَ عَلَیْکُمْ نُوحٌ ، نَنْشُدُکُمْ بِالْعَہْدِ الَّذِی أَخَذَ عَلَیْکُمْ سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُد ، أَنْ لاَ تُؤْذُونَا ، فَإِنْ رَأَیْتُمْ مِنْہُنَّ شَیْئًا فَاقْتُلُوہُنَّ۔ (ترمذی ۱۴۸۵۔ ابوداؤد ۵۲۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৭৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٧) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے کافر کو مارا۔
(۲۰۲۷۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی الأَعْیَنِ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَتَلَ حَیَّۃً قَتَلَ کَافِرًا۔
(احمد ۳۹۴۔ بزار ۱۸۴۷)
(احمد ۳۹۴۔ بزار ۱۸۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৭৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے کافر کو مارا۔
(۲۰۲۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفْرِیُّ عُمَرُ بْنُ سَعد ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَنْ قَتَلَ حَیَّۃً قَتَلَ کَافِرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৭৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے دشمن کافر کو مارا۔
(۲۰۲۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : مَنْ قَتَلَ حَیَّۃً فَقَدْ قَتَلَ عَدُوًّا کَافِرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৭৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ میں جس کتے کو دیکھوں اسے مار دوں۔
(۲۰۲۸۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ۔ (ابن ماجہ ۳۶۵۱۔ احمد ۶/۱۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨١) حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ میں جس کتے کو دیکھوں اسے مار دوں۔
(۲۰۲۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بن حَکِیمٍ ، عَنْ سَلْمَی أُمِّ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : أَمَرَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ أَصْبَحَ ، فَلَمْ أَدَعْ کَلْبًا إِلاَّ قَتَلْتہ۔
(طحاوی ۵۳۔ احمد ۶/۳۹۱)
(طحاوی ۵۳۔ احمد ۶/۳۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا، ہم نے کتے مارنے شروع کیے، یہاں تک ایک عورت جو گاؤں سے کتا لائی تھی، ہم نے اس کے کتے کو بھی مار دیا۔
(۲۰۲۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ ، حَتَّی قَتَلْنَا کَلْبَ امْرَأَۃٍ جَائَتْ بِہِ مِنَ الْبَادِیَۃِ۔ (بخاری ۳۳۲۳۔ مسلم ۱۲۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٣) حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ کتے لوگوں کے کس کام کے ؟ پھر آپ نے شکار کے کتے رکھنے کی اجازت دے دی۔
(۲۰۲۸۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُطَرِّفًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ ، ثُمَّ قَالَ : مَا لَہُمْ وَلِلْکِلاَبِ ، ثُمَّ رَخَّصَ فِی کَلْبِ الصَّیْدِ۔
(مسلم ۹۳۔ ابوداؤد ۷۵)
(مسلم ۹۳۔ ابوداؤد ۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٤) حضرت اسامہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کچھ پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! خیریت تو ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے میرے پاس آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے۔ اتنے میں ایک کتا وہاں سے گذرا۔ میں نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا اور میں چلایا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا اے اسامہ کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا کہ ایک کتا گذرا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے مارنے کا حکم دیا اور اسے مار دیا گیا۔
(۲۰۲۸۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وعلیہ الْکَآبَۃَ فَقُلْتُ : مَا لَکَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : إنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَعَدَنِی أَنْ یَأْتِیَنِی فلم یأتینی مُنْذُ ثَلاَثٍ ، قَالَ : فأجاز کَلْبٌ ، قَالَ أُسَامَۃُ : فَوَضَعْت یَدِی عَلَی رَأْسِی وَصِحْت ، فَجَعَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَا لَکَ یَا أُسَامَۃَ ؟ فَقُلْت : أجاز کَلْبٌ ، فَأَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِہِ فَقُتِلَ۔ (مسلم ۸۲۔ طبرانی ۳۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٥) حضرت عثمان نے کتوں کو مارنے اور کبوتر کو ذبح کرنے کا حکم دیا۔
(۲۰۲۸۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عُثْمَانَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ وَذَبْحِ الْحَمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔ لوگوں نے اس حکم اس پابندی سے عمل کیا کہ اگر کوئی عورت شہر میں کتا لے کر آتی تو اس کے نکلنے سے پہلے کتے کو مار دیا جاتا تھا پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر کتے اللہ کی پیدا کی ہوئی جماعت نہ ہوتے تو میں سب کو قتل کرنے کا حکم دے دیتا، لہٰذا تم صرف اس تیز کالے کتے کو قتل کرو جس کی آنکھوں کے درمیان دو نقطے ہوں کیونکہ یہ کتا شیطان ہے۔
(۲۰۲۸۶) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ حَتَّی إِنَّ الْمَرْأَۃَ کَانَتْ تَدْخُلُ بِالْکَلْبِ فَیُقْتَلُ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ ، قَالَ : لَوْلا أَنَّ الْکِلاَبَ أُمَّۃٌ مِنَ الأُمَمِ لأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا فَاقْتُلُوا مِنْہَا کُلَّ أَسْوَدَ بَہِیمٍ الَّذِی بَیْنَ عَیْنَیْہِ نُقْطَتَانِ ، فَإِنَّہُ شَیْطَانٌ۔
(مسلم ۴۷۔ ابوداؤد ۲۸۴۰)
(مسلم ۴۷۔ ابوداؤد ۲۸۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٨٧) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔
(۲۰۲۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ۔ (مسلم ۴۴۔ احمد ۲/۱۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٨٨) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک حمار کے پاس سے گذرے، اس کے چہرے پر نشان لگا ہو اتھا، آپ نے فرمایا کہ کیا میں نے ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
(۲۰۲۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ علَی حِمَارٍ یُوسَمُ فِی وَجْہِہِ ، فَقَالَ : أَلَمْ أَنْہَ عَنْ ہَذَا ؟ لَعَنَ اللَّہُ مَنْ فَعَلَ ہَذَا۔ (مسلم ۱۰۶۔ ابوداؤد ۲۵۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٨٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانور کے چہرے پر نشان لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۲۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُضْرَبَ وَجْہُ الدَّابَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৮৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ چہرے پر نشان لگانا مکروہ ہے۔
(۲۰۲۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أنہ کرہ أن تُعْلَمَ الصورۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৯০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چہرے پر نشان لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۲۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُضْرَبَ الصُّورَۃُ۔ (بخاری ۵۵۴۱۔ احمد ۲/۱۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৯১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩٢) حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک ایسے حمار پر سوار دیکھا، جس کی آنکھوں کے درمیان نشان لگا ہو اتھا، آپ نے اس عمل کو ناپسند قرار دیا اور اس بارے میں سخت بات فرمائی۔
(۲۰۲۹۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : رَآنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی حِمَارٍ مَوْسُومٍ بَیْن عَیْنَیْہِ فَکَرِہَ ذَلِکَ ، وَقَالَ فِیہِ قَوْلاً شَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৯২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چہرے پر مارنے اور چہرے پر نشان لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۲۹۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّرْبِ فِی الْوَجْہِ ، وَعَنِ الْوَسْمِ فِی الْوَجْہِ۔ (مسلم ۱۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৯৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ چہرے پر نہ تو مارا جائے گا اور نہ ہی نشان لگایا جائے گا۔
(۲۰۲۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ یُلْطَمُ الْوَجْہُ ، وَلاَ یُوسَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২৯৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کے چہرے پر گدائی کرنے اور نشان لگانے کی ممانعت
(٢٠٢٩٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ چہرے پر نشان لگانے سے منع کیا گیا ہے۔
(۲۰۲۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : نُہِی عَنْ وَسْمِہَا فِی وَجْہِہَا۔
তাহকীক: