মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০২৫৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جس نے ایک چھپکلی کو مارا اسے ایک صدقے کا ثواب ملتا ہے۔
(۲۰۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَنْ قَتَلَ وَزَغَۃً کَانَتْ لَہُ بِہَا صَدَقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس نے ایک چھپکلی کو مارا اس کے سات گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
(۲۰۲۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَنْ قَتَلَ وَزَغَۃً کُفِّرَ عَنْہُ سَبْعَ خَطِیئَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٨) حضرت فاکہ بن مغیرہ کی مولاۃ حضرت سائبہ فرماتی ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عائشہ (رض) کے کمرے میں ان کے پاس حاضر ہوئی تو وہاں ایک نیزہ پڑا تھا۔ میں نے پوچھا کہ اے ام المؤمنین ! آپ اس نیزے کا کیا کریں گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہم اس سے چھپکلیوں کو قتل کریں گے۔ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بتایا ہے کہ جب خلیل اللہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تو زمین پر موجود ہر جانور آگ کو بجھا رہا تھا جبکہ چھپکلی آپ پر پھونکیں مار کر اسے اور زیادہ بھڑکا رہی تھی اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے مارنے کا حکم دیا۔
(۲۰۲۵۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَائِبَۃٍ مَوْلاَۃٍ لِفَاکِہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ أَنَّہَا دَخَلَتْ عَلَی عَائِشَۃَ فَرَأَتْ فِی بَیْتِہَا رُمْحًا مَوْضُوعًا ، فَقَالَتْ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا تَصْنَعِینَ بِہَذَا ؟ قَالَتْ : نَقْتُلُ بِہَا ہَذِہِ الأَوْزَاغَ ، فَإِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنَا أَنَّ إبْرَاہِیمَ خَلِیلَ اللہِ لَمَّا أُلْقِیَ فِی النَّارِ لَمْ تَکُنْ دَابَّۃٌ فِی الأَرْضِ إِلاَّ أَطْفَأَتِ النَّارَ عَنْہُ غَیْرَ الْوَزَغِ ، فَأَنَّہُ کَانَ یَنْفُخُ عَلَیْہِ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِہِ۔ (ابن ماجہ ۳۲۳۱۔ احمد ۶/۱۰۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٩) حضرت ام سلمہ (رض) چھپکلیوں کو مارنے کا حکم دیتی تھیں۔
(۲۰۲۵۹) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ یَعْقُوبَ ، قَالَ أَخْبَرَتْنِی عَمَّتِی قُرَیْبَۃُ بِنْتُ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَتْ : کَانَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ تَأْمُرُ بِقَتْلِ الْوَزَغِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ چھپکلی کو حل اور حرم دونوں جگہ مار ڈالو۔
(۲۰۲۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اقْتُلُوا الْوَزَغَ فِی الْحِلِّ وَالْحَرَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦١) حضرت ابو عمیس کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) کے پاس ایک نیزہ تھا جس سے وہ چھپکلیوں کو مارتی تھیں۔
(۲۰۲۶۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ أبی الْعُمیس ، عن أبیہ ، قَالَ : کانت لعائشۃ قناۃ تقتل بہا الوزغ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٢) حضرت مجاہد چھپکلیوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے۔
(۲۰۲۶۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ الْوَزَغِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٣) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک ساتھ ایک غار میں تھے کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا } اس آیت کے نازل ہوتے ہی ہم نے اسے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینہ مبارک سے حاصل کرلیا۔ اتنے میں ایک سانپ غار میں داخل ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو۔ ہم سانپ کو مارنے کے لیے بڑھے ہی تھے کہ وہ بھاگ گیا پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ نے اسے تمہارے شر سے اور تمہیں اس کے شر سے بچا لیا۔
(۲۰۲۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَارٍ وَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَیْہِ : {وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا} قَالَ : فَنَحْنُ نَأْخُذُہَا مِنْ فِیہِ رَطْبَۃً إذْ دَخَلَتْ عَلَیْنَا حَیَّۃٌ ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اقْتُلُوہَا ، فَابْتَدَرْنَا لَہَا لِنَقْتُلَہَا فَسَبَقَتْنَا بِنَفْسہَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَقَاہَا اللَّہُ شَرَّکُمْ کَمَا وَقَاکُمْ شَرَّہَا۔

(بخاری ۱۸۳۰۔ مسلم ۱۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ سانپوں کو ہر حال میں مار ڈالو۔
(۲۰۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : اقْتُلُوا الْحَیَّاتِ کُلَّہَا عَلَی کُلِّ حَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٥) حضرت علی (رض) شیش ناگ کو مارنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۲۰۲۶۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْد بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أبِی الطُّفَیْلِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَیَّاتِ ذِی الطُّفْیتین۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اپنے گھروں کو صاف رکھو، حشرات کو ان میں پیدا نہ ہونے دو ، انھیں ڈراؤ قبل اس کے کہ وہ تمہیں ڈرائیں کیونکہ مسلمان (جن) تمہارے سامنے ان کی شکل میں ظاہر نہ ہوگا۔
(۲۰۲۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ عُمَرُ : أَصْلِحُوا مَثَاوِیکُمْ وَأَخِیفُوا الْہَوَامَّ قَبْلَ أَنْ تُخِیفَکُمْ ، فَإِنَّہُ لاَ یَظْہَرُ لَکُمْ مِنْہُنَّ مُسْلِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو قتل کیا گویا اس نے کافر کو قتل کیا۔
(۲۰۲۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ قَتَلَ حَیَّۃً قَتَلَ کَافِرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٨) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ سب سانپوں کو قتل کرو صرف اس سانپ کو قتل نہ کرو جو سرمی دانی کی سلائی کی طرح ہے کیونکہ یہ جن ہے۔
(۲۰۲۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : اقْتُلُوا الْحَیَّاتِ کُلَّہَا ، إِلاَّ الَّذِی کَأَنَّہُ مُلمُولٌ ، فَإِنَّہُ جِنُّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٦٩) حضرت ابن عباس (رض) اژدھا کو مارتے تھے اور اسے مارنے کا حکم دیتے اور فرماتے تھے کہ اژدھا جنوں کی بگڑی ہوئی شکل ہے جس طرح بندر بنی اسرائیل کی بگڑی ہوئی شکلیں ہیں۔
(۲۰۲۶۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقْتُلُ الجان ، وَیَأْمُرُ بِقَتْلِہَا وَیَقُولُ : الْجَانُّ مِسخُ الْجِنِّ کَمَا مُسِخَتِ الْقِرَدَۃُ مِنْ بَنِی إسْرَائِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৬৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٠) حضرت ابن عمر (رض) سانپوں کو مار کر پھینکنے کا حکم دیتے تھے۔
(۲۰۲۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَیَّاتِ، ثُمَّ أُمِرَ بِنَبْذِہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৭০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧١) حضرت حسن اور حضرت محمد چاندی کی مانند اژدھے کے علاوہ سب سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے۔
(۲۰۲۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ وَمُحَمَّدٌ یَأْمُرَانِ بِقَتْلِ الْحَیَّاتِ إِلاَّ الْجَانَّ الَّذِی کَأَنَّہُ قَصَبَۃُ فِضَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৭১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف سب سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے سوائے اس اژدھے کے جو چاندی کے مانند ہو۔
(۲۰۲۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فضیل ، عن مغیرۃ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَأْمَرُونُ بِقَتْلِ الْحَیَّاتِ إِلاَّ الْجَانَّ الَّذِی کَأَنَّہُ قَضِیبُ فِضَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৭২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٣) حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سانپوں کو مارنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا شخص ہو جو انھیں تلاش کر کے مارے اور ہم اسے اس کا عوض دیں۔
(۲۰۲۷۳) حَدَّثَنَا خلف ابْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنْ قَتْلِ الْحَیَّاتِ ؟ فَقَالَ : وَدِدْت أَنِّی وَجَدْت مَنْ یَتَّبِعُہُنَّ فَیَقْتُلُہُنَّ ، وَنُعْطِیہ عَنْ ذَلِکَ أَجْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৭৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ سانپ اور کافر کو مارنا ایک جیسا ہے البتہ وہ سانپ جو سرمہ دانی کی سلائی کی طرح ہو اسے مارنا درست نہیں وہ جن ہے۔
(۲۰۲۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : مَا یَضُرُّ أَحَدَکُمْ قَتَلَ حَیَّۃً ، أَوْ قَتَلَ کَافِرًا إِلاَّ الَّذِی کَأَنَّہُ مَیَلٌ ، فَإِنَّہُ جِنُّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৭৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سانپوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٧٥) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شیش ناگ کو مارنے کا حکم دیا کیونکہ یہ آنکھ کو تلاش کرتا ہے اور حمل کو نشانہ بناتا ہے۔
(۲۰۲۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ ذِی الطفیتین ، فَإِنَّہُ یَلْتمس الْبَصَرَ ، وَیُصِیبُ الْحَمْلَ یَعْنِی حَیَّۃً خَبِیثَۃً۔ (بخاری ۳۳۰۸۔ مسلم ۱۲۷)
tahqiq

তাহকীক: