মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০২৩৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٦) حضرت ابو جعفر نے خونخوار شکاری اور درندوں کے کھانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۲۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ مُوسَی ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَکْلَ سِبَاعِ الطَّیْرِ وَسِبَاعِ الْوَحْشِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٣٧) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کوے کا گوشت کھائے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے فاسق قرار دیا ہے۔
(۲۰۲۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ یَأْکُلُ الْغُرَابَ وَقَدْ سَمَّاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاسِقًا ؟۔ (ابن ماجہ ۳۲۴۸۔ بیہقی ۳۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٣٨) حضرت عکرمہ سے کوے کے گوشت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ موٹی مرغی ہے۔
(۲۰۲۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ وَسُئِلَ عَنْ لَحْمِ الْغُرَابِ وَالْحُدَیَّا ، فَقَالَ : دَجَاجَۃٌ سَمِینَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٣٩) حضرت ابن عباس (رض) سے کوے اور چیل کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حرام چیزوں کو حرام قرار دے دیا اور حلال چیزوں کو حلال قرار دے دیا۔ کچھ چیزوں کے بارے میں خاموشی ہے جن کے بارے میں خاموشی ہے ان کے بارے میں معافی ہے۔
(۲۰۲۳۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ لَحْمِ الْغُرَابِ وَالْحُدَیَّۃِ ، فَقَالَ : أَحَلَّ اللَّہُ حَلاَلاً وَحَرَّمَ حَرَامًا وَسَکَتَ عَنْ أَشْیَائَ فَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَہُوَ عَفْوٌ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٤٠) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٤١) حضرت حجاج تمام پرندوں کو جائز قرار دیتے تھے سوائے ان کے جو گندگی کھائیں۔
(۲۰۲۴۱) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِالطَّیْرِ کُلِّہِ بَأْسًا إِلاَّ أَنْ تَقْذَرَ مِنْہُ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٤٢) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۲۰۲۴۲) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ عَمَّنْ سَمِعَ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوے کے گوشت کا بیان
(٢٠٢٤٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جن چیزوں کی حرمت قرآن میں نہیں آئی وہ حلال ہیں۔
(۲۰۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : مَا لَمْ یُحَرَّمْ عَلَیْک فی القرآن فَہُوَ لَکَ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یربوع کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِأَکْلِ الْیَرْبُوعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٥) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یربوع کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یربوع کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۴۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْیَرْبُوعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو نہیں کھایا جائے گا، یربوع کو کھایا جائے گا۔
(۲۰۲۴۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الذِّئْبِ لاَ یُؤْکَلُ وَالْیَرْبُوعُ یُؤْکَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٨) حضرت عطاء خراسانی فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٤٩) حضرت ابو وسیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن حسین بن علی سے یربوع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۲۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی الْوَسِیمِ ، قَالَ : سَأَلَتْ حَسَنَ بْنَ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنِ الْیَرْبُوعِ ، قَالَ: فَأْرُ الْبَرِّیَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৪৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یربوع (چوہے کی مانند ایک جانور) کے کھانے کا بیان
(٢٠٢٥٠) حضرت حکم اور حضرت حماد نے یربوع کے کھانے کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۲۵۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنْ أَکْلِ الْیَرْبُوعِ فَکَرِہَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥١) حضرت ام شریک فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھپکلی کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
(۲۰۲۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أُمِّ شَرِیکٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَہَا بِقَتْلِ الأَوْزَاغِ۔ (بخاری ۳۳۰۷۔ مسلم ۱۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٢) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھپکلی کو مارنے کا حکم دیا۔
(۲۰۲۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ أَمَرَ بِقَتْلِہِ ، یَعْنِی الْوَزَغَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٣) حضرت عقبہ بن فاکہ کہتے ہیں کہ میں نصف نہار کے وقت حضرت زید بن ثابت کے پاس حاضر ہوا۔ میں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو وہ ازار پہنے ہوئے ہاتھ میں لاٹھی پکڑے باہر تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا کہ اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس جانور کو تلاش کررہا ہوں جس کو مارنے پر اللہ تعالیٰ ایک نیکی لکھتے ہیں اور ایک گناہ معاف فرماتے ہیں اس کو مارو اور وہ جانور چھپکلی ہے۔
(۲۰۲۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی خَالِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عنْ جَدِّی عُقْبَۃَ بْنِ فَاکِہٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ نِصْفَ النَّہَارِ فَاسْتَأْذَنْت عَلَیْہِ فَخَرَجَ مُتَّزِرًا ، بِیَدِہِ عَصَی فَقُلْت : أَیْنَ کُنْت فِی ہَذِہِ السَّاعَۃِ ؟ فَقَالَ : کُنْت أَتْبَعُ ہَذِہِ الدَّابَّۃَ ، یَکْتُبُ اللَّہُ بِقَتْلِہَا الْحَسَنَۃَ وَیَمْحُو بِہِ السَّیِّئَۃَ فَاقْتُلْہَا ، وَہِیَ الْوَزَغُ۔ (ابن ماجہ ۱۳۱۶۔ احمد ۴/۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٤) حضرت عائشہ (رض) چھپکلیوں کو مارا کرتی تھیں۔
(۲۰۲۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا کَانَتْ تَقْتُلُ الأَوْزَاغَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৫৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھپکلیوں کو مارنے کا بیان
(٢٠٢٥٥) حضرت عائشہ (رض) چھپکلیوں کو مارا کرتی تھیں۔
(۲۰۲۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا کَانَتْ تَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: