মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০২১৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجثمہ کی ممانعت کا بیان
(٢٠٢١٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجثمہ سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۱۶) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْمُجَثَّمَۃِ۔ (بخاری ۵۶۲۹۔ ترمذی ۱۸۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢١٧) حضرت ابو جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر میں کسی مرغ یا بھیڑ کو تیر ماروں تو کیا آپ اسے کھائیں گے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں وہ تو مردار ہے۔
(۲۰۲۱۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَرَأَیْت لَوْ رَمَیْت دِیکًا ، أَوْ کَبْشًا بِالنَّبْلِ کُنْت تَأْکُلُہُ ؟ قَالَ : لاَ ہُوَ مَیْتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢١٨) حضرت طاوس اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔
(۲۰۲۱۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی عَنْ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢١٩) حضرت ابن عمر (رض) کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جو مرغی کو باندھ کر نشانہ بنا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے جو جانوروں پر نشانے بازی کریں۔
(۲۰۲۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَی قَوْمٍ نَصَبُوا دَجَاجَۃً یَرْمُونَہَا ، فَقَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ مَثَّلَ بِالْبَہَائِمِ ۔

(بخاری ۵۵۱۵۔ مسلم ۱۵۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٢٠) حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانوروں پر نشانہ بازی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۲۲۰) حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُمَثَّلَ بِالْبَہَائِمِ۔ (ابن ماجہ ۳۱۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٢١) حضرت ابن عباس (رض) کچھ لوگوں کے پاس سے گذرے جنہوں نے ایک کبوتری رکھی ہوئی تھی اور اسے تیر مار رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذی روح کو نشانہ بازی کے لیے ہدف بنانے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۲۲۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سِمَاکٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ عَلَی أُنَاسٌ مِنَ الأَنْصَارِ قَدْ وَضَعُوا حَمَامَۃً یَرْمُونَہَا، فَقَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُتَّخَذَ الرُّوحُ غَرَضًا۔

(مسلم ۱۵۴۹۔ ترمذی ۱۴۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٢٢) حضرت ہشام بن زید بن انس (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس (رض) کے ساتھ دارالامارۃ میں داخل ہوا، وہاں کچھ لوگوں نے ایک مرغی کو باندھ رکھا تھا اور اسے نشانہ بنا رہے تھے، حضرت انس (رض) نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جانوروں کو باندھ کر انھیں نشانہ بنا کر مار دیا جائے۔
(۲۰۲۲۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلْت مَعَ أَنَسٍ دَارَ الإِمَارَۃِ وَقَدْ نَصَبُوا دَجَاجَۃً یَرْمُونَہَا ، فَقَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُصَبَّرَ الْبَہَائِمُ۔

(بخاری ۵۵۱۳۔ مسلم ۱۵۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٢٣) حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جانور کو باندھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا جائے۔
(۲۰۲۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَرِّعِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُقْتَلَ شَیْئٌ مِنَ الْبَہَائِمِ صَبْرًا۔ (مسلم ۱۵۵۰۔ ابن ماجہ ۳۱۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مرغی یا بکری وغیرہ کو تیر مارا جائے اور وہ مر جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٢٤) حضرت ابو ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا کہ آپ نے جانور کو باندھ کر نشانہ بنانے سے منع فرمایا۔ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں ایک مرغی کو بھی اس طرح باندھ کر ہلاک کروں اور مجھے اس کے بدلے فلاں فلاں چیز مل جائے۔
(۲۰۲۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ تِعْلَی ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنْ صَبْرِ الْبَہِیمَۃِ وَمَا أُحِبُّ أَنِّی صَبَّرْت دَجَاجَۃً ، وَلاَ أَنَّ لِی کَذَا وَکَذَا۔ (طبرانی ۴۰۰۴۔ احمد ۵/۴۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٢٥) حضرت ابو ثعلبہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچلی والے ہر جانور کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عن أبی إدریس عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ أَکْلِ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ۔ (بخاری ۵۷۸۰۔ مسلم ۱۵۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٢٦) حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خیبر میں کچلی والے جانور کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْقَاسِمُ وَمَکْحُولٌ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی یَوْمَ خَیْبَرَ ، عَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٢٧) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خیبر میں کچلی والے ہر جانور کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۲۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ کُلَّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ۔ (ابوداؤد ۳۷۹۹۔ ترمذی ۱۴۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٢٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر کچلی والے جانور اور پنجے سے شکار کرنے والے پرندے کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۲۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی عَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَعَنْ کُلِّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٢٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوم خیبر میں ہر کچلی والے جانور اور پنجے سے شکار کرنے والے پرندے کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۲۹) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: حرَّمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ کُلَّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَکُلَّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২২৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٠) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوم خیبر میں کچلی والے جانور اور پنجے سے شکار کرنے والے پرندے کو کھانے سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۳۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَعَنْ کُلِّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣١) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف پنجے سے شکار کرنے والے پرندے اور کچلی والے جانور کو ناجائز قرار دیتے تھے۔
(۲۰۲۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ کُلَّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ ، وَکُلَّ سَبْعٍ ذِی نَابٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف مردار کھانے والے پرندے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۲۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ مِنَ الطَّیْرِ مَا أَکَلَ الْجِیَفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ چگ کر کھانے والا پرندہ بالکل حلال ہے۔ چونچ اور پنجوں سے شکار کرنے والا مکروہ ہے۔ وہ لٹورے کے گوشت کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
(۲۰۲۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کُلُّ شَیْئٍ لَقَطَ مِنَ الطَّیْرِ فَلَیْسَ بِہِ بَأْسٌ ، وَکُلُّ شَیْئٍ نَہَشَ بِمِنْقَارِہِ ، أَوْ أَخَذَ بِمِخْلَبِہِ ، فَکَانَ یَکْرَہُ لَحْمَہُ ، وَکَانَ یَکْرَہُ لَحْمَ الصُّرَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٤) حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے کہا کہ یہودی صرف وہ پرندے کھاتے ہیں جو چگتے ہیں۔ حضرت مجاہد نے اس بات کو پسند فرمایا۔
(۲۰۲۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُجَاہِدٍ : إنَّ الْیَہُودَ لاَ یَأْکُلُونَ مِنَ الطَّیْرِ إِلاَّ مَا لَقَطَ ، قَالَ : فَأَعْجَبَ ذَلِکَ مُجَاہِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৩৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے پرندوں اور جانوروں کا کھانا منع ہے ؟
(٢٠٢٣٥) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) سے جب کچلی والے جانوروں اور نوکیلے پنجے والے پرندوں کے بارے میں سوال کیا جاتا تو وہ یہ آیت پڑھتیں { لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إلَیَّ مُحَرَّمًا }
(۲۰۲۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ إذَا سُئِلَتْ عَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَکُلِّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ ، قَالَتْ : {لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إلَیَّ مُحَرَّمًا} ، ثُمَّ تَقُولُ : إنَّ الْبُرمَۃَ لَیَکُونُ فِیہَا الصُّفْرَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক: