মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০১৯৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر اونٹ کنویں میں گرجائے تو جیسے ممکن ہو بسم اللہ پڑھ کر اسے نیزہ مار دیا جائے۔
(۲۰۱۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی الْبَعِیرِ یَتَرَدَّی فِی الْبِئْرِ ، فَقَالَ : یُطْعَنُ حَیْثُ قُدِرَ ، وَیُذْکَرُ اسْمُ اللہِ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৯৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٧) حضرت ابو العشراء کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ذبح کے لیے حلق اور شہ رگ کاٹنا ضروری ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر تم اس کی ران میں نیزہ مار دو تو بھی کافی ہے۔
(۲۰۱۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُشَرَائِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَکُونُ الذَّکَاۃُ إِلاَّ فِی الْحَلْقِ وَاللَّبَّۃِ ؟ فَقَالَ : لَوْ طَعَنْتَ فِی فَخِذِہَا لأَجْزَأک۔ (ترمذی ۱۴۸۱۔ ابن اجہ ۳۱۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৯৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٨) حضرت عبایہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) کی موجودگی میں ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ ایک آدمی نے اسے نحر کرنا چاہا، لیکن اس کے لیے ایسا ممکن نہ ہوا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اللہ کا نام لے کر اس کے پہلو میں نیزہ مار دو ۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ اس اونٹ میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا نکالا گیا جسے حضرت ابن عمر (رض) نے دو یا چار درہم میں خرید لیا۔
(۲۰۱۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ عَبَایَۃَ ، قَالَ : تَرَدَّی بَعِیرٌ فِی رَکِیَّۃٍ ، وَابْنُ عُمَرَ حَاضِرٌ فَنَزَلَ رَجُلٌ لِیَنْحَرَہُ ، فَقَالَ : لاَ أَقْدِرُ أَنْ أَنْحَرَہُ ، فقال ابْنُ عُمَرَ ، اذْکُرِ اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ وَأَجْہِزْ عَلَیْہِ مِنْ قِبَلِ شَاکِلَتِہِ فَفَعَلَ ، فَأُخْرِجَ مُقَطَّعًا فَأَخَذَ مِنْہُ ابْنُ عُمَرَ عُشْرًا بِدِرْہَمَیْنِ ، أَوْ بِأَرْبَعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৯৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٩) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بہت بڑا اونٹ کنویں میں گر کر پھنس جائے تو اس کے ٹکڑے کاٹ کر کھالو۔
(۲۰۱۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ فِی قِرْمَلَ تَرَدَّی فِی بِئْرٍ ، فَقَالَ : قطِّعُوہُ وَکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৯৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠٢٠٠) حضرت ابو راشد سلمانی فرماتے ہیں کہ میں اپنی حاملہ اونٹنیوں کو کوفہ کے پاس چرا رہا تھا کہ ایک اونٹ پانی میں بری طرح پھنس گیا۔ مجھے ڈر تھا کہ ذبح کرنے سے پہلے اس کی جان نکل جائے گی، چنانچہ میں نے ایک لوہا پکڑا اور اس کی کمر یا اس کے کوہان میں مار دیا۔ پھر میں نے اس کے ٹکڑے کردیئے اور اپنے گھر والوں کو دے دئیے۔ لیکن انھوں نے ساری تفصیل سن کر اسے کھانے سے انکار کردیا۔ میں حضرت علی (رض) کے پاس حاضر ہوا اور ان کے محل کے دروازے کے پاس کھڑے ہو کر میں نے آواز لگائی : اے امیر المؤمنین ! اے امیر المؤمنین ! حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ میں نے انھیں پوری بات سنائی تو انھوں نے فرمایا کہ اسے کھالو اور اس کے پچھلے حصے کا گوشت مجھے دے دو ۔
(۲۰۲۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ سِیَاہٍ ، عَنْ أَبِی رَاشِدٍ السَّلْمَانِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ أَرْعَی مَنَائِحَ لأَہْلِی بِظَہْرِ الْکُوفَۃِ یَعْنِی الْعِشَارَ ، قَالَ : فَتَرَدَّی مِنْہَا بَعِیرٌ فَخَشِیت أَنْ یَسْبِقنِی بِذَکَاۃٍ فَأَخَذْت حَدِیدَۃً فَوَجَأْت بِہَا فِی جَنْبِہِ ، أَوْ سَنَامِہِ ، ثُمَّ قَطَّعْتہ أَعْضَائً وَفَرَّقْتہ عَلَی سَائِرِ أَہْلِی ، ثُمَّ أَتَیْتُ أَہْلِی فَأَبَوْا أَنْ یَأْکُلُوا حَیْثُ أَخْبَرْتہمْ خَبَرَہُ فَأَتَیْت عَلِیًّا فَقُمْت عَلَی بَابِ قَصْرِہِ فَقُلْت : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ : لَبَّیْکَاہُ لَبَّیْکَاہُ ، فَأَخْبَرْتہ خَبَرَہُ ، فَقَالَ : کُلْ وَأَطْعِمْنِی عَجُزَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠٢٠١) حضرت شریح اور حضرت مسروق فرمایا کرتے تھے کہ اگر اونٹ کنویں میں گرجائے اور اس کو نحر کرنا ممکن نہ ہو تو اس کو چھری مار دیں، یہی اس کو ذبح کرنا ہے۔
(۲۰۲۰۱) حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ وَمَسْرُوقٌ یَقُولاَنِ: أَیُّمَا بَعِیرٍ تَرَدَّی فِی بِئْرٍ فَلَمْ یَجِدُوا مَنْحَرَہُ فَلْیَجَؤُوہ بِالسِّکِّینِ فَہُوَ ذَکَاتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٢) ابو مرہ مولیٰ عقیل بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ میں اپنے گھر آیا تو ان کے پاس ایک بکری تھی جو مری ہوئی محسوس ہو رہی تھی میں نے اسے ذبح کیا، تو اس نے حرکت کی، میں نے یہ ساری بات حضرت ابوہریرہ (رض) سے ذکر کی تو انھوں نے مجھے وہ بکری کھانے کا حکم دیا۔ پھر میں حضرت زید بن ثابت (رض) کے پاس آیا اور ان سے ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ مردہ جانور بھی حرکت کرتا ہے۔
(۲۰۲۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سعید ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : رَجَعْت إلَی أَہْلِی وَقَدْ کَانَ لَہُمْ شَاۃٌ فَإِذَا ہِیَ مَیْتَۃٌ فَذَبَحْتہَا فَتَحَرَّکَتْ فَأَتَیْت أَبَا ہُرَیْرَۃَ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ فَأَمَرَنِی بِأَکْلِہَا ، قَالَ : ثُمَّ أَتَیْتُ زَیْدَ بْنَ ثابت فَذَکَرْت لَہُ أَمْرَہَا ، فَقَالَ : إنَّ الْمَیِّتَ یَتَحَرَّک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٣) حضرت عبید بن عمیر ذبیحہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر وہ اپنی دم ہلائے یا آنکھ حرکت کرے تو وہ حلال ہے۔
(۲۰۲۰۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ فِی الذَّبِیحَۃِ ، قَالَ : إذَا مَصَعَتْ بِذَنَبِہَا ، أَوْ طَرَفَتْ ، أَوْ تَحَرَّکَتْ فَقَدْ حَلَّتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٤) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۲۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بِہَا بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ذبیحہ نے ذبح کے بعد دم ، آنکھ یا پاؤں ہلایا ہو تو وہ حلال ہے۔
(۲۰۲۰۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا ذُکِّیَتْ فَحَرَّکَتْ ذَنَبًا ، أَوْ طَرَفًا ، أَوْ رِجْلاً فَہِیَ ذَکِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر ذبیحہ نے اپنی آنکھ یا پاؤں ہلایا تو وہ حلال ہے۔
(۲۰۲۰۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الذَّبِیحَۃِ: إذَا ذُکِّیَتْ فَحَرَّکَتْ طَرَفًا، أَوْ رِجْلاً فَہِیَ ذَکِیّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٧) حضرت صباح بن ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر بن عبدہ سے سوال کیا کہ ایک بطخ کنویں میں گرگئی تھی، لوگوں نے اسے نکالا تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے ذبح کر کے کھالو۔
(۲۰۲۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الصَّبَّاحِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَأَلَتْ عَامِرَ بْنِ عَبْدَۃَ ، عَنْ بَطَّۃٍ وَقَعَتْ فِی بِئْرٍ فَأَخْرَجُوہَا وَبِہَا رَمَقٌ ، فَقَالَ : اذْبَحُوہَا وَکُلُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ذبیحہ نے اپنی آنکھ، یا دم یا پاؤں ہلایا تو اسے کھالو۔
(۲۰۲۰۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا طَرَفَتْ بِعَیْنِہَا ، أَوْ مَصَعَتْ بِذَنَبِہَا ، أَوْ رَکَضَتْ بِرِجْلِہَا فَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠٩) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ کسی جانور کو اگر تم اس حال میں ذبح کرو اور اس نے اپنی آنکھ یا دم ہلائی تھی تو وہ حلال ہے۔ اگر اس کو ذبح کیا گیا لیکن اس نے نہ اپنی آنکھ ہلائی نہ دم تو وہ مردار ہے اور حرام ہے۔
(۲۰۲۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : مَا أَدْرَکْت مِنْ ذَلِکَ یَطْرِفُ بِعَیْنِہِ ، أَوْ یُحَرِّکُ ذَنَبَہُ فَذُبِحَ فَہُوَ حَلاَلٌ ، وَمَا ذُبِحَ فَلَمْ تَطْرِفْ لَہُ عَیْنٌ ، وَلَمْ یَتَحَرَّکْ لَہُ ذَنَبٌ فَہُوَ حَرَامٌ مَیْتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২০৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢١٠) حضرت نعمان بن علی فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ایک شتر مرغ کے پاس سے گذرے جسے کوڑے میں پھینکا گیا اور وہ حرکت کررہا تھا۔ حضرت سعید بن جبیر نے پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے اسے مردار سمجھ کر ڈال دیا۔ حضرت سعید نے فرمایا کہ اسے شیطان کے لیے کیوں چھوڑتے ہو۔ مردار تو وہ ہوتا ہے جو ساکن ہوجائے۔
(۲۰۲۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی شِہَابٍ مُوسَی بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَرَّ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَلَی نَعَامَۃٍ مُلْقَاۃٍ عَلَی الْکُنَاسَۃِ تَحَرَّکُ ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ ؟ فَقَالُوا : نَخَافُ أَنْ تَکُونَ مَوْقُوذَۃً ؟ فَقَالَ : کِدْتُمْ تَدَعُونہَا لِلشَّیْطَانِ ، إنَّمَا الْوَقِیذُ مَا مَاتَ فِی وَقِیذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢١١) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اسلاف قرآن مجید کی آیت (الّا ما ذکیتم) کو گلا گھونٹے ہوئے، مردار اور گر کر ہلاک ہونے والے جانور سے استثناء مانتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ذبح کردہ کے علاوہ ہر ایک چیز کو حرام قرار دے دیا۔
(۲۰۲۱۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمَرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی مجلز ، قَالَ : کَانُوا یرجون فِی الْمُنْخَنِقَۃِ وَالْمَوْقُوذَۃِ وَالْمُتَرَدِّیَۃِ إِلاَّ مَا ذَکَّیْتُمْ ، ثُمَّ حَرَّمَ اللَّہُ ذَلِکَ کُلَّہُ إلا ما ذُکِّیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجثمہ کی ممانعت کا بیان
(٢٠٢١٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن مجثمہ کو حرام قرار دیا۔

٭ مجثمہ اس جانور کو کہا جاتا ہے جسے باندھ کر تیر مارا جائے۔
(۲۰۲۱۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ الْمُجَثَّمَۃَ۔ (ترمذی ۱۷۹۵۔ احمد ۲/۳۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجثمہ کی ممانعت کا بیان
(٢٠٢١٣) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجثمہ سے منع فرمایا۔
(۲۰۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُجَثَّمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجثمہ کی ممانعت کا بیان
(٢٠٢١٤) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مجثمہ سے منع کیا گیا ہے۔
(۲۰۲۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : نَہَی عَنِ الْمُجَثَّمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২১৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجثمہ کی ممانعت کا بیان
(٢٠٢١٥) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ غزوہ خیبر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین چیزوں کو حرام قرار دیا 1 ۔ وہ جانور جنہیں باندھ کر شکار کیا گیا ہو۔ 2 ۔ وہ جانور جنہیں کسی درندے سے چھڑایا جائے اور وہ ذبح کرنے سے پہلے مرجائیں۔ 3 ۔ وہ جانور جنھیں کسی سے چھینا گیا ہو۔
(۲۰۲۱۵) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمَ خَیْبَرَ حَرَّمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمُجَثَّمَۃَ وَالْخِلْسَۃَ وَالنُّہْبَۃَ۔

(ترمذی ۱۴۷۸۔ احمد ۳/۳۲۳)
tahqiq

তাহকীক: