মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ২০১৭৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ پتھر، بانس کی دھار اور ہر تیز دھار آلے سے ایسا ذبح کرو کہ کٹ جائے۔
(۲۰۱۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : اذْبَحْ بِالْحَجَرِ وَاللِّیطَۃِ وَکُلُّ شَیْئٍ مِنَ الشَّفْرَۃِ مَا لَمْ یَجْرَحْ ، أَوْ یَفْدَغْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی حضرت اسود کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ کیا میں نوکیلے پتھر سے ذبح کرسکتا ہوں ؟ حضرت اسود نے فرمایا نہیں۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے کہا کہ کیا نوکیلے پتھر سے ذبح کرنا جائز نہیں ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ شخص اپنے اونٹ کو داغنا چاہتا تھا جب وہ مرجاتا تو یہ کہتا کہ میں نے اسے ذبح کیا ہے۔
(۲۰۱۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : جَائَ أَعْرَابِیٌّ إلَی الأَسْوَدِ ، فَقَالَ لَہُ : أَذْبَحُ بِالْمَرْوَۃِ ؟ فَقَالَ لَہُ الأَسْوَدُ : لاَ فَلَمَّا قَفَی الأَعْرَابِیُّ قُلْتُ : أَلَیْسَ لاَ بَأْسَ أَنْ یَذْبَحَ بِالْمَرْوَۃِ ؟ قَالَ : إنَّمَا ہَذَا یُرِیدُ أَنْ یَفصد بَعِیرَہُ فَإِذَا مَاتَ ، قَالَ : ذَکَّیْتہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم لکڑی یا نوکیلے پتھر سے ذبح کرو اور رگیں کاٹ دو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا ذَبَحْت بِالْعُودِ وَالْمَرْوَۃِ فَقَطَعْت الأَوْدَاجَ فَلَیْسَ بِہِ بَأْسٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٩) حضرت سلمہ بن بشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا کہ کیا نوکیلے پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب وہ تیز دھار ہو اور رگوں کو کاٹ دے تو کھالو۔
(۲۰۱۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الذَّبِیحَۃِ بِالْمَرْوَۃِ ، فَقَالَ : إذَا کَانَتْ حَدِیدَۃً لاَ تَرِدُ الأَوْدَاجَ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نوکیلے پتھر کا ذبیحہ کھالو۔
(۲۰۱۸۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْن أَبِی السَّفَرِ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ: کُلْ ذَبِیحَۃَ الْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تمہیں نوکیلے پتھر کے علاوہ کچھ نہ ملے تو اسی سے ذبح کرلو۔
(۲۰۱۸۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنِ السدی ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ علِیٌّ : إذَا لَمْ تَجِدْ إِلاَّ الْمَرْوَۃَ فَاذْبَحْ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیز دھار آلے، نوکیلے پتھر، بانس کی دھار، لکڑی اور ہر اس چیز سے ذبح کردہ جانور کو کھالو جو رگوں کو کاٹ دے اور خون بہائے۔ البتہ دانت ہڈی اور ناخن سے ذبح کرنا مکروہ ہے۔
(۲۰۱۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُلْ مَا ذُبِحَ بِالشَّفْرَۃِ وَالْمَرْوَۃِ وَالْقَصَبَۃِ وَالْعُودِ ومَا أَفْرَی الأَوْدَاجَ ، وَأَنْہَرَ الدَّمَ ، وَکَانَ یُکْرَہُ السِّنُّ وَالْعَظْمُ وَالظُّفُرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٣) حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ بنو حارثہ کا ایک غلام اپنی حاملہ اونٹنی کو احد پہاڑ کے پاس چرا رہا تھا، وہ اونٹنی اچانک مرنے لگی، اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی جس سے وہ اسے ذبح کرتا، اس نے باندھنے کی کھونٹی اٹھائی اور اسے نحر کردیا، پھر اس بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ نے اسے کھانے کا حکم دیا۔
(۲۰۱۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، أَنَّ غُلاَمًا مِنْ بَنِی حَارِثَۃَ کَانَ یَرْعَی لِقْحَۃً لہ فَأَتَاہَا الْمَوْتُ وَلَیْسَ مَعَہُ مَا یُذْکِیہَا بِہِ فَأَخَذَ وَتَدًا فَنَحَرَہَا فَسَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَہُ بِأَکْلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٤) حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس (رض) کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک دیہاتی آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنے بکریوں کے ریوڑ کو چرا رہا تھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور اس نے ایک بھیڑ پر حملہ کردیا۔ اس نے بھیڑ کو بالکل نڈھال کردیا نا اور اس کی انتڑی باہر نکال دی۔ میں نے ایک پتھر کو توڑ کر چھری کی طرح بنایا اور اس سے بکری کو ذبح کردیا۔ اس کا خون بھی بہا اور اس کی رگیں بھی کٹ گئیں۔ اب فرمائیں کہ اس بکری کا کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ جو حصہ زمین پر گرگیا تھا اسے پھینک دو اور باقی کو کھالو۔
(۲۰۱۸۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ الأَسَدِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَاہُ أَعْرَابِیٌّ، فَقَالَ : کُنْت فِی غَنَمٍ فَعَلاَ الذِّئْبُ فبقر النَّعْجَۃُ مِنْ غَنَمِی فَنَثَرَ قَصْبَہَا فِی الأَرْضِ ، فَأَخَذْت ظِرَارًا مِنَ الأَظرۃِ فَضَرَبْت بَعْضَہُ بِبَعْضٍ حَتَّی صَارَ لِی مِنْہُ کَہَیْئَۃِ السِّکِّینَ فَذَبَحْتُ بِہِ الشَّاۃَ وَأَہْرَقْتُ بِہِ الدَّمَ وَقَطَعْت الْعُرُوقَ ، فَقَالَ : انْظُرْ مَا مَسَّ الأَرْضَ مِنْہَا فَاقْطَعْہُ ، فَإِنَّہُ قَدْ مَاتَ وَکُلْ سَائِرَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٥) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس بات کی بھرپور کوشش کرو کہ نیزے یا تیر سے ذبح کرو۔
(۲۰۱۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لیُذَکِّیَنَّ لَکُمُ الأَسَلُ: الرِّمَاحُ وَالنَّبْلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٦) حضرت کعب بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ میری ایک سیاہ فام باندی نے نوکیلے پتھر سے ایک بکری ذبح کی، اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا تو آپ نے اس کے کھانے کا حکم دیا۔
(۲۰۱۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ جُوَیْرِیَۃَ لَہُمْ سَوْدَائَ ذَبَحَتْ شَاۃً بِمَرْوَۃَ ، فَسَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَأَمَرَہُ بِأَکْلِھَا۔(بخاری ۲۳۰۴۔ مسندہ ۵۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٧) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ دانت اور ناخن کے علاوہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس کو کھالو۔
(۲۰۱۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : کُلْ مَا أَفْرَی الأَوْدَاجَ إِلاَّ سِنٌّ ، أَوْ ظُفُرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٨) حضرت محمد سے لکڑی کے ذریعے ذبح کردہ جانور کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ہر وہ چیز جو رگوں کو کاٹ دے اسے کھالو۔
(۲۰۱۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنِ الذَّبِیحَۃِ بِالْعُودِ ، فَقَالَ : کُلْ مَا لَمْ یُفْدَغْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٨٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کاٹنا ہے۔
(۲۰۱۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الذَّکَاۃُ فِی الْحَلْقِ وَاللَّبَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٩٠) حضرت داؤد بن ابی عاصم فرماتے ہیں کہ پانی کے گھاٹ پر ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ لوگوں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے منحر کے سوا کوئی منحر نہیں ہے۔
(۲۰۱۹۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی عَاصِمٍ ، أَنَّ بَعِیرًا تَرَدَّی فِی مَنْہَلٍ مِنْ تِلْکَ الْمَنَاہِلِ فَلَمْ یَسْتَطِیعُوا أَنْ یَنْحَرُوہُ فَسَأَلُوا سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ : لاَ مَنْحَرَ إِلاَّ مَنْحَرُ إبْرَاہِیمَ علیہ السلام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٩١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ منحر اور مذبح کے علاوہ کہیں نحر نہیں ہے۔
(۲۰۱۹۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ نَحْرَ إِلاَّ فِی الْمَنْحَرِ وَالْمَذْبَحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٩٢) حضرت ابن فرافصہ کہتے ہیں کہ حضرت فرافصہ حضرت عمر (رض) کے پاس تھے۔ حضرت عمر (رض) نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ لوگوں میں یہ اعلان کرو کہ نحر شہ رگ اور حلق میں اس کے لیے ہے جو اس کی طاقت رکھے۔ جانور کے جسم کو روح نکلنے تک چھوڑے رکھو۔
(۲۰۱۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی الْمَعْرُورِ ، عَنِ ابن الْفَرَافِصَۃِ : أن الفَرَافِصَۃ کَانَ عِنْدَ عُمَرَ فَأَمَرَ مُنَادِیَہُ ، إنَّ النَّحْرَ فِی اللَّبَّۃِ ، وَالْحَلْقِ لِمَنْ قدر وَأَقِرُّوا الأَنْفُسَ حَتَّی تَزْہَقَ۔ (عبدالرزاق ۸۶۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٩٣) حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بکری کو گدی کی جانب سے ذبح کیا تو حضرت عطاء نے اس کے کھانے کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۱۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ ذَبَحَ شَاۃً مِنْ قَفَاہَا فَکَرِہَ أَکْلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٤) بنو حارثہ کے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ ایک چشمہ میں ایک اونٹ پھنس گیا، لوگوں نے اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے نیزہ مار کر کھالو۔
(۲۰۱۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی حَارِثَۃَ ، عَنْ أَشْیَاخٍ لَہُمْ ، أَنَّ بَعِیرًا تَرَدَّی فِی عین فَسَأَلُوا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ ، فَقَالَ : اطْعَنُوہُ وَکُلُوہُ۔ (طبرانی ۴۳۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ذبح حلق اور شہ رگ کے علاوہ ہے
(٢٠١٩٥) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کنویں میں اس طرح گرا کہ اس کا نچلا حصہ اوپر ہوگیا۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ اس کے اعضا کو کاٹو اور اسے کھالو۔
(۲۰۱۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ سِیَاہٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّ بَعِیرًا تَرَدَّی فِی بِئْرٍ فَصَارَ أَعْلاَہُ أَسْفَلَہُ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : قَطِّعُوہُ أَعْضَائً وَکُلُوہُ۔
তাহকীক: