মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ২০১৫৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جال میں پھنس کرمرنے والی مچھلی کا حکم
(٢٠١٥٦) حضرت ابراہیم اور حضرت حسن اس مچھلی کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے جو جال میں مرجائے۔
(۲۰۱۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَیُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا بَأْسًا بِمَا مَاتَ مِنَ السَّمَکِ فِی الْحَظِیرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৫৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جال میں پھنس کرمرنے والی مچھلی کا حکم
(٢٠١٥٧) حضرت ابراہیم پانی میں مرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے، البتہ وہ مچھلی جو آدمی کے جال میں پھنس کر مرے اسے جائز قرار دیتے تھے۔
(۲۰۱۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ مِنَ السَّمَکِ مَا یَمُوتُ فِی الْمَائِ إِلاَّ أَنْ یَتَّخِذَ الرَّجُلُ حَظِیرَۃً فَمَا دَخَلَ فِیہَا فَمَاتَ لَمْ یَرَ بأکلہ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৫৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جال میں پھنس کرمرنے والی مچھلی کا حکم
(٢٠١٥٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو مچھلی تمہارے جال میں پھنس کر مرے اسے کھالو۔
(۲۰۱۵۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بن عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إذَا حَظَّرْت فِی الْمَائِ حَظِیرَۃً فَمَا مَاتَ فِیہَا فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৫৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٥٩) حضرت عبایہ بن رفاعہ کے دادا فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! کل دشمن سے ہمارا سامنا ہوگا اور ہمارے پاس کوئی چھری وغیرہ نہیں ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اسے ذبح کرو اور جلدی سے اس کی جان نکالو۔ ہر وہ چیز جو خون بہائے اور خون بہاتے وقت اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھالو البتہ دانت اور ناخن کا استعمال نہ کرو ۔ میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں کہ دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشہ والوں کی چھری ہے۔
(۲۰۱۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ : إنَّا نَلْقَی الْعَدُوَّ غَدًا وَلَیْسَ مَعَنَا مُدًی ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَرِنْ ، أَوْ أَعْجِلْ مَا أَنْہَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللہِ عَلَیْہِ فَکُلُوا مَا لَمْ یَکُنْ سِنٌّ ، أَوْ ظُفْرٌ وَسَأُحَدِّثُکُمْ عَنْ ذَلِکَ ، أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَی الْحَبَشَۃِ۔ (بخاری ۵۵۴۳۔ ابوداؤد ۲۸۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৫৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٠) حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ حضرت انس (رض) کے پاس کچھ پرندے لائے گئے انھوں نے بانس کے چھلکے سے انھیں ذبح کیا۔
(۲۰۱۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا أَتَی بِعَصَافِیرَ فَدَعَا بِلِیطَۃٍ فَذَبَحَہُنَّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦١) حضرت مسیب بن رافع سے نوکیلے پتھر اور بانس کے چھلکے سے ذبح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، ہڈی اور ناخن کے علاوہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس سے ذبح کیا ہوا جانور کھالو۔
(۲۰۱۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَلْقَمَۃُ عَنِ اللِّیطَۃِ یُذْبَحُ بِہَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَقَالَ : لاَ بأس بہا وقال : کُلْ مَا أَفْرَی الأَوْدَاجَ إِلاَّ السِّنَّ وَالظُّفُرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٢) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بانس کی چھال یا بانس کے ساتھ ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۶۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ، قَالاَ: لاَ بَأْسَ بِذَبْحِ اللِّیطَۃِ، أَوَ قَالَ: الْقَصَبَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٣) حضرت ابو شعشاء کے سامنے جانور کو ذبح کرنے کے آلے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس سے ذبح کرنا جائز ہے۔
(۲۰۱۶۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : تَذَاکَرْنَا عِنْدَ أَبِی الشَّعْثَائَ مَا یُذَکَّی بِہِ ، فَقَالَ : مَا أَفْرَی الأَوْدَاجَ ، ومَا أَفْرَی مَا حَزَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دانت، ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اسے ذبح کردہ وہ جانور کھالو۔
(۲۰۱۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَا أَفْرَی الأَوْدَاجَ وَأَہْرَاقَ الدَّمَ فکل مَا خَلاَ النَّابَ وَالظُّفُرَ وَالْعَظْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٥) حضرت جعفر بن میمون فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اور رگیں کاٹ دے اس سے ذبح کردہ جانور حلال ہے۔ البتہ اسلاف دانت اور ناخن سے ذبح کرنے کو مکروہ سمجھتے اور انھیں حبشہ والوں کی چھری قرار دیتے تھے۔
(۲۰۱۶۵) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ الرَّقِّیُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کُلُّ مَا أَفْرَی اللَّحْمَ وَقَطَعَ الأَوْدَاجَ إِلاَّ أَنَّہُمْ کَانُوا یَکْرَہُونَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَیَقُولُونَ : إنَّہُمَا مُدَی الْحَبَشَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ذبح کسی دھاری دار تیز لوہے، یا دھاری دار تیز پتھر سے کرنا جائز ہے۔ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے یا خون بہائے تو ناخن اور دانت کے علاوہ ہر اس چیز سے ذبح کردہ جانور کھالو۔
(۲۰۱۶۶) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ ذَکَاۃَ إِلاَّ بِالأَسَلِ والظُّرَر ، وَمَا قَطَعَ الأَوْدَاجَ وَفَرَی اللَّحْمَ فَکُلْ مَا خَلاَ السِّنَّ وَالظُّفْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٧) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ ہم کانٹوں والی ایک سرزمین میں لمبا سفر کر رہے تھے کہ ہمارے ایک ساتھی نے ایک خرگوش پکڑا، اسے ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو اس نے اسے اپنے ناخن سے ذبح کردیا، پھر گرم ریت میں بھون کر اسے کھالیا۔ میں نے وہ خرگوش کھانے سے انکار کیا، پھر میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے اس کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم نے نہ کھا کر بہت اچھا کیا کیونکہ اسے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔
(۲۰۱۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : أَصْعَدْنَا فِی الْحَاجِّ فَأَصَابَ صَاحِبٌ لَنَا أَرْنَبًا فَلَمْ یَجِدْ مَا یُذْکِیہَا بِہِ فَذَبَحَہَا بِظُفُرِہِ فَمَلُّوہَا فَأَکَلُوہَا ، وَأَبَیْتُ أَنْ آکُلَ ، قَالَ : فَلَقِیت ابْنَ عَبَّاسٍ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : أَحْسَنْت حِینَ لَمْ تَأْکُلْ ، قَتَلَہَا خَنْقًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دانت، ہڈی، ناخن اور سینگ سے ذبح نہ کیا جائے۔
(۲۰۱۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُذْبَحُ بِسِنٍّ ، وَلاَ عَظْمٍ ، وَلاَ ظُفُرٍ ، وَلاَ قَرْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٦٩) حضرت عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نوکیلے پتھر یا لاٹھی کی دھار سے ذبح کیے جانے والے جانور کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے اس کی رخصت دے دی۔
(۲۰۱۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ مُرَیِّ بْنِ قَطَرِیِّ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الذَّبِیحَۃِ بِالْمَرْوَۃِ وشقۃ العصا ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ وَرَخَّصَ فِیہِ۔
(ابوداؤد ۲۸۱۷۔ ابن ماجہ ۳۱۷۷)
(ابوداؤد ۲۸۱۷۔ ابن ماجہ ۳۱۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٠) حضرت رافع بن خدیج (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بانس کی دھار سے ذبح شدہ جانور کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ دانت اور ناخن کے علاوہ ہر وہ چیز جو رگیں کاٹ دے اس کا ذبح جائز ہے۔
(۲۰۱۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الذَّبِیحَۃِ اللِّیطَۃِ ، فَقَالَ : کُلْ مَا فَرَی الأَوْدَاجَ إِلاَّ سِنًّا ، أَوْ ظُفُرًا۔
(مسلم ۲۲۔ نسائی ۴۴۹۲م)
(مسلم ۲۲۔ نسائی ۴۴۹۲م)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧١) حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کو چھری نہ ملے اور وہ بانس کی دھار سے ذبح کر دے تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر وہ چھری کی طرح رگیں کاٹ دے اور اس پر ذبح کرنے والے نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھالو اور اگر اس سے رگیں نہ کٹیں اور جانور مرجائے تو مت کھاؤ۔ میں نے ان سے چھری نہ ملنے کی صورت میں نوکیلے پتھر سے ذبح شدہ جانور کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ رگوں کو کاٹ دے تو کھالو اور اگر رگوں کو نہ کاٹ سکے اور جانور مرجائے تو مت کھاؤ۔
(۲۰۱۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیع سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ ذَبِیحَۃِ الْقَصَبَۃِ ، إذَا لَمْ یَجِدْ سِکِّینًا ، فَقَالَ : إذَا فرت فَقَطَعَتِ الأَوْدَاجَ کَقَطْعِ السِّکِّینِ وَذُکِرَ اسْمُ اللہِ فَکُلْ ، وَإِذَا ثُلغت ثلغًا فَلاَ تَأْکُلْ وَسَأَلَتْہُ عَنْ ذَبِیحَۃِ الْمَرْوَۃِ إذَا لَمْ یَجِدْ سِکِّینًا ، فَقَالَ : إذَا بَرَتْ فَقَطَعَتِ الأَوْدَاجَ فَکُلْ ، وَإِذَا ثُلِغت ثلغًا فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٢) حضرت محمد بن صیفی فرماتے ہیں کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں دو خرگوش لے کر حاضر ہوا جنہیں میں نے نوکیلے پتھر سے ذبح کیا تھا آپ نے مجھے وہ خرگوش کھانے کا حکم دیا۔
(۲۰۱۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَیْفِیِّ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَیْنِ قَدْ ذَبَحْتُہُمَا بِمَرْوَۃَ فَأَمَرَنِی بِأَکْلِہِمَا۔ (ابن ماجہ ۳۱۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٣) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۱۷۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔ (احمد ۳۔ دارمی ۲۰۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٤) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ جانور کو اپنے پتھر، اپنے لوہے، اپنی لکڑی اور اپنی ہڈی سے ذبح کرسکتے ہیں۔
(۲۰۱۷۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : اذْبَحْ بِحَجَرِکَ وحدیدتک وعودک وَعَظْمَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
(٢٠١٧٥) حضرت یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ جو چیز زخم لگائے اس سے ذبح کیا ہوا کھالو اور جو چیز ہلکا سا پھاڑے اس کا ذبح کیا ہوا نہ کھاؤ۔ ہر وہ چیز جو لوگوں کو کاٹے اس سے ذبح کیا ہوا کھالو خواہ ہو بانس کی دھار ہو یا پتھر کی نوک۔
(۲۰۱۷۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ، قَالَ : کُلْ مَا یُجْرَحُ ، وَلاَ تَأْکُلُ مَا یُفْدَغُ ، وَکُلُّ شَیْئٍ یَفْرِی الأَوْدَاجَ فَکُلْ وَلَوْ بِلِیطَۃٍ ، أَوْ بشظیۃ حَجَرٍ۔
তাহকীক: