মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৮৮১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٥) حضرت سعید بن حسان فرماتے ہیں حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا : چالیس کوڑے ہے۔
(۲۸۸۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِید بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَرْبَعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٦) حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ جَرِیرٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے پوچھا ؟ تو ان دونوں نے فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ؟ فَقَالاَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٨) حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
(٢٨٨١٩) حضرت یحییٰ بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم نے ایک غلام کو اسی کوڑے مارے جس نے ایک آزاد شخص پر تہمت لگائی۔
(۲۸۸۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : جَلَدَ أَبُو بَکْرٍ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَبْدًا قَذَفَ حُرًّا ثَمَانِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
(٢٨٨٢٠) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُضْرَبُ ثَمَانِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
(٢٨٨٢١) حضرت مسعودی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا : اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : یُضْرَبُ ثَمَانِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
(٢٨٨٢٢) حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے عدی بن ارطاہ کو لکھے گئے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے خط کو پڑھا، حمد و صلوۃ کے بعد آپ نے اس غلام کے متعلق پوچھا جس نے آزاد پر بری تہمت لگائی ہو کہ اس کو کتنے کوڑے لگائے جائیں گے، اور آپ نے ذکر کیا ہے کہ آپ کو خبر پہنچی ہے کہ میں جب مدینہ میں تھا تو میں نے غلام کو چالیس کوڑے لگائے تھے پھر میں نے اس غلام کو اپنے آخری عمل میں اسی کوڑے لگائے تھے اور بیشک میں نے جو پہلے کوڑے مارے تھے وہ میری اپنی رائے تھی جو میں نے قائم کی تھی اور بیشک میں نے آخری عمل میں جو کوڑے مارے تھے وہ کتاب اللہ سے موافقت تھی پس تم بھی اسے اسی کوڑے مارو۔
(۲۸۸۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَی جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : قَرَأْتُ کِتَابَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلَی عَدِیِّ بْنِ أَرْطَاۃَ : أَمَّا بَعْدُ ، کَتَبْتَ تَسْأَلُ عَنِ الْعَبْدِ یَقْفُو الْحُرَّ ، کَمْ یُجْلَدُ ، وَذَکَرْتَ أَنَّہُ بَلَغَک أَنِّی کُنْتُ أَجْلِدُہُ إِذْ أَنَا بِالْمَدِینَۃِ أَرْبَعِینَ جَلْدَۃً ، ثُمَّ جَلَدْتُہُ فِی آخِرِ عَمَلِی ثَمَانِینَ جَلْدَۃً ، وَإِنَّ جَلْدِی الأَوَّلَ کَانَ رَأْیًا رَأَیْتُہُ ، وَإِنَّ جِلْدِیَّ الأَخِیرَ وَافَقَ کِتَابَ اللہِ ، فَاجْلِدْہُ ثَمَانِینَ جَلْدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
(٢٨٨٢٣) حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تہمت لگانے والے غلام کو اسی کوڑے مارے۔
(۲۸۸۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : ضَرَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْعَبْدَ یَقْذِفُ ثَمَانِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے بیٹے پر تہمت لگائے اس پر کیا لازم ہوگا ؟
(٢٨٨٢٤) حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا جس نے اپنے بیٹے پر تہمت زنا لگائی تھی۔ اس کے بیٹے نے کہا : اگر میرے باپ کو کوڑے مارے گئے تو میں اعتراف کرلوں گا۔ سو حضرت عمر نے اس کو خط کا جواب لکھا میں اسے کوڑے ماروں گا مگر یہ کہ وہ اس کو معاف کردے۔
(۲۸۸۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَن رُزَیْقٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی رَجُلٍ قَذَفَ ابْنَہُ ، فَقَالَ ابْنُہُ : إِنْ جُلِدَ أَبِی اعْتَرَفْتُ ، فَکَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ : اجْلِدْہُ ، إِلاَّ أَنْ یَعْفُوَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے بیٹے پر تہمت لگائے اس پر کیا لازم ہوگا ؟
(٢٨٨٢٥) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے بیٹے پر تہمت لگائی اس پر آپ نے فرمایا : اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۲۵) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْذِفُ ابْنَہُ ، فَقَالَ : لاَ یُجْلَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے بیٹے پر تہمت لگائے اس پر کیا لازم ہوگا ؟
(٢٨٨٢٦) حضرت مبارک فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے بیٹے پر تہمت لگائی آپ نے فرمایا : اس پر حد نہیں ہوگی۔
(۲۸۸۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَن مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْذِفُ ابْنَہُ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
(٢٨٨٢٧) حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : حد جاری نہیں ہوگی مگر دو آدمیوں پر ایک وہ آدمی جس نے پاکدامن عورت پر تہمت لگائی یا وہ آدمی جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔
(۲۸۸۲۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ حَدَّ إِلاَّ عَلَی رَجُلَیْنِ : رَجُلٌ قَذَفَ مُحْصَنَۃً ، أَوْ نَفَی رَجُلاً مِنْ أَبِیہِ ، وَإِنْ کَانَتْ أُمُّہُ أَمَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
(٢٨٨٢٨) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تو بیشک اس پر حد جاری ہوگی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔
(۲۸۸۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِذَا نَفَی الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ أَبِیہِ ، فَإِنَّ عَلَیْہِ الْحَدَّ ، وَإِنْ کَانَتْ أُمَّہُ مَمْلُوکَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
(٢٨٨٢٩) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو یوں کہا : تو اپنے باپ کا نہیں ہے درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی یا یہودیہ تھی یا عیسائی تھی تو اس شخص کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ الزُّبَیْدِیِّ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِلرَّجُلِ : لَسْتَ لأََبِیک ، وَأُمَّہُ أَمَۃٌ ، أَوْ یَہُودِیَّۃٌ ، أَوْ نَصْرَانِیَّۃٌ ، قَالَ : لاَ یُجْلَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
(٢٨٨٣٠) حضرت سفیان قبیلہ ازد کے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں حضرت حسن بصری اور حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ نے اس بارے میں سوال کیا ؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر حداً کوڑے لگائے جائیں گے یہ آپ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا : جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تھی درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی۔
(۲۸۸۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن شَیْخٍ مِنَ الأَزْدِ ؛ أَنَّ ابْنَ ہُبَیْرَۃَ سَأَلَ عَنہُ الْحَسَنَ ،وَالشَّعْبِیَّ ؟ فَقَالاَ : یُضْرَبُ الْحَدَّ ، یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یَنْفِی الرَّجُلَ مِنْ أَبِیہِ ، وَأُمُّہُ أَمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣١) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : کہ ام ولد پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أُمُّ الْوَلَدِ لاَ یُجْلَدُ قَاذِفُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣٢) حضرت عروہ ، حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ام ولد پر تہمت لگانے والے پر حد نہیں ہوگی۔
(۲۸۸۳۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ (ح) وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالُوا : لَیْسَ عَلَی قَاذِفِ أُمِّ الْوَلَدِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣٣) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں ام ولدہ تھی آپ نے فرمایا : اس پر حد لازم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے آزاد کردیا جائے۔
(۲۸۸۳۳) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَذَفَ رَجُلاً أُمَّہُ أُمَّ وَلَدٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ حَتَّی تُعْتقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣٤) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے پر کوئی چیز نہیں ہے۔
(۲۸۸۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ، قَالاَ: لَیْسَ عَلَی قَاذِفِ أُمِّ الْوَلَدِ شَیْئٌ۔
তাহকীক: