মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৮৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣٥) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یُجْلَدُ قَاذِفُ أُمِّ الْوَلَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے ام ولد پر تہمت لگانے والے کے بارے میں یوں کہا
(٢٨٨٣٦) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد نے ارشاد فرمایا، ام ولدہ پر تہمت لگانے والے پر حد نہیں ہوگی۔
(۲۸۸۳۶) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : لَیْسَ عَلَی قَاذِفِ أُمِّ الْوَلَدِ حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
(٢٨٨٣٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک فتنہ کے امیر نے حضرت ابن عمر سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں سوال کیا جس پر تہمت لگائی گئی تھی ؟ تو آپ نے تہمت لگانے والے کے بارے میں حکم دیا کہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۳۷) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَن نَافِعٍ ؛ أَنَّ بَعْضَ أُمَرَائِ الْفِتْنَۃِ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَن أُمِّ وَلَدٍ قُذِفَتْ ؟ فَأَمَرَ بِقَاذِفِہَا أَنْ یُجْلَدَ ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
(٢٨٨٣٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا، ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یُجْلَدُ قَاذِفُ أُمِّ الْوَلَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
(٢٨٨٣٩) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : صاف اور واضح کردار کی عورت کے بیٹے اور ام ولدہ کے بیٹے نے ایک دوسرے کو گالی دی۔ پھر واضح کردار والی عورت کے بیٹے نے ام ولدہ کے بیٹے کو گالی دیا س پرا سے کوڑے مارے گئے۔
(۲۸۸۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : اسْتَبَّ ابْنُ صَرِیحَۃ ، وَابْنُ أُمِّ وَلَدٍ ، فَسَبَّ ابْنُ الصَرِیحَۃِ ابْنَ أُمِّ الْوَلَدِ فَجُلِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
(٢٨٨٤٠) حضرت ابو یزید مدنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک آدمی کو کوڑے مارے جس نے ایک آدمی کی ام ولدہ پر تہمت لگائی تھی جس کو آزاد نہیں کیا گان تھا۔
(۲۸۸۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الْمَدَنِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ جَلَدَ رَجُلاً قَذَفَ أُمَّ وَلَدِ رَجُلٍ لَمْ تُعْتَقْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
(٢٨٨٤١) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عدی نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا تو آپ نے جواب لکھا کہ تم اس کو حدًا کوڑے مارو۔
(۲۸۸۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ عَدِیَّا کَتَبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَکَتَبَ : أَنِ اجْلِدْہُ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
(٢٨٨٤٢) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو خط لکھ کر آپ سے ایسی عورت کے متعلق سوال کیا جو مملوکہ رہ چکی تھی ؟ آپ نے مجھے جواب لکھا : اس پر تہمت لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۴۲) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی أَبِی قلاَبَۃَ أَسْأَلُہُ عَنِ الْمَرْأَۃِ تُقْذَفُ ، وَقَدْ کَانَتْ مُلِکَتْ ؟ فَکَتَبَ إِلَیَّ : أَنَّ قَاذِفَہَا یُجْلَدُ ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
(٢٨٨٤٣) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب اسے آزاد کردیا گیا پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا : اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا أُعْتِقَتْ ، ثُمَّ قُذِفَتْ ، جُلِدَ قَاذِفُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
(٢٨٨٤٤) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری فرمایا کرتے تھے : جب عورت ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اسے آزاد کردیا گیا تو اس پر تہمت لگانے والے پر حد جاری ہوگی۔
(۲۸۸۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا مُلِکَتِ الْمَرْأَۃُ مَرَّۃً ، ثُمَّ أُعْتِقَتْ ، فَإِنَّ عَلَی قَاذِفِہَا الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
(٢٨٨٤٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے جو ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا : اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی امْرَأَۃٍ مُلِکَتْ مَرَّۃً ، ثُمَّ قُذِفَتْ ، قَالَ : لاَ یُجْلَدُ قَاذِفُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٤٦) حضرت ابو الضحی اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی فرمایا کرتے تھے : جب چور کئی بار چوری کرے گا تو میں اس کا ہاتھ اور پاؤں کاٹ دوں گا پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اس کو جیل کی حفاظت میں دے دوں گا۔
(۲۸۸۴۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی (ح) وَعَن مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ : إِذَا سَرَقَ السَّارِقُ مِرَارًا قُطِعَتْ یَدُہُ وَرِجْلُہُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ اسْتَوْدَعْتُہُ السِّجْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٤٧) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی اس بات پر زیادتی نہیں کرتے کہ وہ چور کا ایک ہاتھ اور پاوئں کاٹ دیتے پس جب اس کے بعد اسے دوبارہ لایا جاتا تو آپ فرماتے : بیشک مجھے شرم آتی ہے کہ یہ اپنی نماز کے لیے بھی پاکی حاصل نہ کرسکے لیکن تم مسلمانوں کو اس کے شر سے دور کردو اور اس پر بیت المال سے خرچ کرو۔
(۲۸۸۴۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ لاَ یَزِیدُ عَلَی أَنْ یَقْطَعَ لِسارِقٍ یَدًا وَرِجْلاً ، فَإِذَا أُتِیَ بِہِ بَعْدَ ذَلِکَ ، قَالَ : إِنِّی لأَسْتَحِی أَنْ لاَ یَتَطَہَّرَ لِصَلاَتِہِ ، وَلَکِنْ أَمْسِکُوا کَلْبَہ عَنِ الْمُسْلِمِینَ ، وَأَنْفِقُوا عَلَیْہِ مِنْ بَیْتِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٤٨) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے چور کے کاٹنے میں ایک ہاتھ اور ایک پاؤں تک انتہا کی۔
(۲۸۸۴۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیُّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : انْتَہَی أَبُو بَکْرٍ فِی قَطْعِ السَّارِقِ إِلَی الْیَدِ وَالرِّجْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٤٩) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا : جب چور چوری کرے تو تم اس کا ایک ہاتھ کاٹ دو پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے تو تم اس کی ایک ٹانگ کاٹ دو اور تم اس کا دو سرا ہاتھ مت کاٹو اس کو چھوڑدو تاکہ وہ اس کے ذریعہ کھانا کھائے اور اپنا پاخانہ صاف کرے لیکن تم مسلمانوں سے اسے قید کردو۔
(۲۸۸۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَالَ : إِذَا سَرَقَ فَاقْطَعُوا یَدَہُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْطَعُوا رِجْلَہُ ، وَلاَ تَقْطَعُوا یَدَہُ الأُخْرَی ، وَذَرُوہُ یَأْکُلُ بِہَا الطَّعَامَ وَیَسْتَنْجِی بِہَا مِنَ الْغَائِطِ ، وَلَکِنِ احْبِسُوہُ عَنِ الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٠) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : ابن آدم کو جانور کی طرح مت چھوڑو۔ اس کا ایک ہاتھ چھوڑ دو تاکہ اس کے ذریعہ کھائے۔
(۲۸۸۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُتْرَک ابْنُ آدَمَ کَالْبَہِیمَۃِ ، یُتْرَکُ لَہُ یَدٌ یَأْکُلُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥١) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ایک ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد دوسری ٹانگ کاٹنے کا ارادہ کیا اس پر حضرت عمر نے ان سے ارشاد فرمایا : سنت ہاتھ کاٹنا ہے۔
(۲۸۸۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ أَرَادَ أَنْ یَقْطَعَ الرِّجْلَ بَعْدَ الْیَدِ وَالرِّجْلِ ، فَقَالَ عُمَرُ لَہُ : السُّنَّۃُ الْیَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو دیکھا کہ آپ نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد۔
(۲۸۸۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَطَعَ یَدَ رَجُلٍ بَعْدَ یَدِہِ وَرِجْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٣) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے پوچھا گیا کہ چور کا ایک ہاتھ اور پاؤں سے زیادہ کوئی عضو کاٹا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : نہیں لیکن اسے قید کردیا جائے گا۔
(۲۸۸۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ سُئِلَ : أَیُقْطَعُ السَّارِقُ أَکْثَرَ مِنْ یَدِہِ وَرِجْلِہِ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّہُ یُحْبَسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٤) حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عمر کو خط لکھ کر سوال کیا، کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ کے بعد پاؤں کاٹا تھا ؟ تو آپ نے جواب لکھا ! یقیناً نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ کے بعد پاؤں کاٹا تھا۔
(۲۸۸۵۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : کَتَبَ نَجْدَۃُ إِلَی ابْنِ عُمَرَ ، یَسْأَلُہُ : ہَلْ قَطَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الرِّجْلَ بَعْدَ الْیَدِ ؟ فَکَتَبَ إِلَیْہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ قَطَعَ الرِّجْلَ بَعْدَ الْیَدِ۔
tahqiq

তাহকীক: