মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৮৮৫৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٥) حضرت حارث بن عبداللہ بن ابو ربیعہ اور حضرت عبدالرحمن بن سابط یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک غلام لایا گیا تحقیق اس نے چوری کی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ چوری کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا پاؤں کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر اسے لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا پاؤں کاٹ دیا۔
(۲۸۸۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ رَبِّہِ بْنُ أَبِی أُمَیَّۃَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ ؛ أَنَّہُ حَدَّثَہُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ سَابِطٍ أَیْضًا حَدَّثَاہُ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِعَبْدٍ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ یَدَہُ ، ثُمَّ الثَّانِیَۃَ فَقَطَعَ رِجْلَہُ ، ثُمَّ أُتِیَ بِہِ فَقَطَعَ یَدَہُ ، ثُمَّ أُتِیَ بِہِ فَقَطَعَ رِجْلَہُ۔
(ابوداؤد ۲۴۷)
(ابوداؤد ۲۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٦) حضرت شعبی اور حضرت عبداللہ بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس ایک چور کو لایا گیا تو آپ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ نے اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا۔ پھر اس کو تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا : یقیناً مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کا یہ ہاتھ کاٹ دوں جس کے ذریعہ وہ کھاتا اور استنجا کرتا ہے۔ بعض راویوں کی حدیث میں یوں ہے : آپ نے اسے مارا اور اسے قید کردیا۔
(۲۸۸۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَعَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا أُتِیَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی ، ثُمَّ أُتِیَ بِہِ فَقَطَعَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، ثُمَّ أُتِیَ بِہِ الثَّالِثَۃَ ، فَقَالَ : إِنِّی لأَسْتَحْیِی أَنْ أَقْطَعَ یَدَہُ یَأْکُلُ بِہَا وَیَسْتَنْجِی بِہَا۔
وَفِیْ حَدِیثِ بَعْضِہِمْ : ضَرَبَہُ وَحَبَسَہُ۔
وَفِیْ حَدِیثِ بَعْضِہِمْ : ضَرَبَہُ وَحَبَسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٧) حضرت عبداللہ بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی چور کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ جب وہ چوری کرے گا تو میں اس کا ایک ہاتھ کاٹ دوں گا پس اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اس کا ایک پاؤں کاٹ دوں گا پس اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اسے جیل میں قید کردوں گا۔
(۲۸۸۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَمَۃِ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ فِی السَّارِقِ : إِذَا سَرَقَ قَطَعْت یَدَہُ ، فَإِنْ عَادَ قَطَعْتُ رِجْلَہُ ، فَإِنْ عَادَ اسْتَوْدَعْتُہُ السِّجْنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٨) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس کو خط لکھ کر ان سے چور کے متعلق پوچھا ؟ تو آپ نے اس کو حضرت علی کے قول کی مثل جواب لکھا۔
(۲۸۸۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ؛ أَنَّ نَجْدَۃَ کَتَبَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یَسْأَلُہُ عَنِ السَّارِقِ؟ فَکَتَبَ إِلَیْہِ بِمِثْلِ قَوْلِ عَلِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
(٢٨٨٥٩) حضرت سماک اپنے بعض اصحاب سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے صحابہ سے چور کے بارے میں مشورہ طلب کیا تو ان سب نے حضرت علی کے قول کی مثل پر اتفاق کیا۔
(۲۸۸۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَن سِمَاکٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَہُمْ فِی سَارِقٍ ، فَأَجْمَعُوا عَلَی مِثْلِ قَوْلِ عَلِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٠) حضرت ثمامہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت انس بن مالک کا غلام زنا کرتا تو آپ اس پر حد جاری کرتے۔
(۲۸۸۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَن ثُمَامَۃَ ؛ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ إِذَا زَنَی مَمْلُوکُہُ ضَرَبَہُ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦١) حضرت ابوہریرہ ، حضرت شبل اور حضرت زید بن خالد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے کہ ایک آدمی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے باندی کے متعلق پوچھا جو شادی شدہ ہونے سے قبل زنا کرتی ہو ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو کوڑے لگاؤ۔ پس اگر وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں فرمایا : پس اس کو فروخت کردو اگرچہ بٹ دی ہوئی رسی کے بدلے ہی ہو۔
(۲۸۸۶۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، وَزَیْدِ بْنِ خَالِدٍ ، وَشِبْلٍ ، قَالُوا: کُنَّا عَندَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنِ الأَمَۃِ تَزْنِی قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ ؟ قَالَ : اجْلِدُوہَا ، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ، قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ ، أَوْ فِی الرَّابِعَۃِ : فَبِیعُوہَا وَلَوْ بِضَفِیرٍ۔ (احمد ۱۱۶۔ ابن ماجہ ۲۵۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں کی ایک باندی کے متعلق خبر دی گئی کہ اس نے گناہ کیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس کی طرف بھیجا اور فرمایا : تم جا کر اس پر حد قائم کرو پس میں گیا تو میں نے اس کو اس حال میں پایا کہ اس کا خون خشک نہیں ہوا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم فارغ ہوگئے ؟ میں نے عرض کی کہ میں نے اسے اس حال میں پایا کہ اس کا خون خشک نہیں ہوا تھا ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اس کا خون خشک ہوجائے تو تم اسے کوڑے مارنا پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اپنے ماتحتوں پر حد قائم کرو۔
(۲۸۸۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی جَمِیلَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : أُخْبِرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَمَۃٍ لَہُمْ فَجَرَتْ ، فَأَرْسَلَنِی إِلَیْہَا ، فَقَالَ : اذْہَبْ فَأَقِمْ عَلَیْہَا الْحَدَّ ، فَانْطَلَقْتُ فَوَجَدْتہَا لَمْ تَجِفَّ مِنْ دِمَائِہَا ، فَقَالَ : أَفْرَغْتَ ؟ فَقُلْتُ : وَجَدْتہَا لَمْ تَجِفَّ مِنْ دِمَائِہَا ، قَالَ : إِذَا جَفَّتْ مِنْ دِمَائِہَا فَاجْلِدْہَا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَأَقِیمُوا الْحُدُودَ عَلَی مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔
(ابوداؤد ۴۴۶۸۔ احمد ۸۹)
(ابوداؤد ۴۴۶۸۔ احمد ۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٣) حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت معقل مزنی حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آئے اور کہنے لگے میری باندی نے زنا کیا ہے سو اسے کوڑے ماردو ! اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : اس کو پچاس کوڑے ماردو۔ انھوں نے کہا : وہ دوبارہ زنا کرے تو ؟ تو آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارنا۔
(۲۸۸۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ ، قَالَ : جَائَ مَعْقِلُ الْمُزَنِیّ إِلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : جَارِیَتِی زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ؟ قَالَ : فَقَالَ عبْدُ اللہِ : اجْلِدْہَا خَمْسِینَ ، فَقَالَ : عَادَتْ ، فَقَالَ : اجْلِدْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٤) حضرت حسن بن محمد بن علی فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ نے اپنی باندی پر حد جاری فرمائی۔
(۲۸۸۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ فَاطِمَۃَ حَدَّتْ جَارِیَۃً لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٥) حضرت خارجہ بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت زید نے اپنی باندی پر حد جاری فرمائی۔
(۲۸۸۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَن خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُ حَدَّ جَارِیَۃً لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٦) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو المھلب کی باندی برا کام کرتی تو آپ اپنی قوم کی مجلس میں اسے کوڑے مارتے تھے۔
(۲۸۸۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَن خَالِدٍ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ؛ أَنَّ أَبَا الْمُہَلَّبِ کَانَ یَجْلِدُ أَمَتَہُ إِذَا فَجَرَتْ فِی مَجْلِسِ قَوْمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کے خادم جب زنا کرتے تو آپ ان کو بلاتے اور مجلسوں میں ان کو کوڑے مارتے تھے۔
(۲۸۸۶۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ فُضَیْلٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانُوا یُرْسِلُونَ إِلَی خَدَمِہِمْ إِذَا زَنَیْنَ یَجْلِدُونَہُنَّ فِی الْمَجَالِسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اپنی باندی کو مارتے تھے جب وہ زنا کرتی۔
(۲۸۸۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَضْرِبُ أَمَتَہُ إِذَا فَجَرَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٦٩) حضرت اشعث کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا انھوں نے اپنی ایک باندی کو مارا جس نے گناہ کا کام کیا تھا راوی کہتے ہیں اس باندی پر چادر لپٹی ہوئی تھی اور آپ کے پاس لوگوں کا ایک گروہ تھا آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ :۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا ایک گروہ مومنوں کا۔
(۲۸۸۶۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْت أَبَا بَرْزَۃَ ضَرَبَ أَمَۃً لَہُ فَجَرَتْ ، قَالَ : وَعَلَیْہَا مِلْحَفَۃٌ قَدْ جُلِّلَتْ بِہَا ، قَالَ : وَعَندَہُ طَائِفَۃٌ مِنَ النَّاسِ ، قَالَ : ثُمَّ قَرَأَ {وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧٠) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے فرمایا : کہ میں نے انصار کے شیوخ کو پایا کہ جب باندی زنا کرتی تو وہ اس کو اپنی مجلسوں میں مارتے تھے۔
(۲۸۸۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : أَدْرَکْتُ أَشْیَاخَ الأَنْصَارِ إِذَا زَنَتِ الأَمَۃُ یَضْرِبُونَہَا فِی مَجَالِسِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৭০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود محلہ کی باندیوں پر مجلسوں میں حد قائم کرتے تھے جب وہ زنا کرتیں۔
(۲۸۸۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُقِیمَانِ الْحُدُودَ عَلَی جِوَارِی الْحَیِّ إِذَا زَنَیْنَ فِی الْمَجَالِسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৭১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : تم محلے میں صرف اپنے مملوکوں کو پاک کرو۔
(۲۸۸۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ: لاَ تُطہِّر فِی الْحَیِّ إِلاَّ مَا مَلَکَتْ یَمِینُک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৭২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧٣) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ اپنی قوم کی باندیوں کو مارتے تھے اور ان کو پاک کرتے تھے۔
(۲۸۸۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَضْرِبُ إِمَائَ قَوْمِہِ یُطَہِّرُہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৭৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧٤) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن معقل سے ملا تو میں نے پوچھا ! اس باندی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کہ جس کے بارے میں آپ کے والد نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سوال کیا تھا جس نے زنا کیا تھا اور آپ نے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا : کیا وہ شادی شدہ تھی ؟ آپ نے فرمایا : نہیں۔
(۲۸۸۷۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، قَالَ : لَقِیتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ مَعْقِلٍ ، فَقُلْتُ : أَرَأَیْتَ الأَمَۃَ الَّتِی سَأَلَ عَنْہَا أَبُوک عَبْدَ اللہِ أَنَّہَا فَجَرَتْ ، فَأَمَرَہُ بِجِلْدِہَا ، کَانَتْ تَزَوَّجَتْ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক: