মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৮৭৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے : اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں ؟
(٢٨٨٧٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کی باندی زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے فروخت کردے اگرچہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض ہو۔
(۲۸۸۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا زَنَتْ خَادِمُ أَحَدِکُمْ فَلْیَجْلِدْہَا ، فَإِنْ عَادَتْ فَلْیَجْلِدْہَا ، فَإِنْ عَادَتْ فَلْیَجْلِدْہَا ، فَإِنْ عَادَتْ فَلْیَبِعْہَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ۔ (ترمذی ۱۴۴۰۔ نسائی ۷۲۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
(٢٨٨٧٦) حضرت ابن عباس ، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ باندی پر حد نہیں ر ہوگی یہاں تک کہ وہ شادی شدہ ہوجائے۔
(۲۸۸۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن حَبِیبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُجَاہِدٍ (ح) وَعَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالُوا : لَیْسَ عَلَی الأَمَۃِ حَدٌّ حَتَّی تُزَوَّجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
(٢٨٨٧٧) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا : باندی کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے یہاں تک کہ وہ شادی شدہ ہوجائے۔
(۲۸۸۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ تُجْلَدُ الأَمَۃُ حَتَّی تُحْصَنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
(٢٨٨٧٨) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : مکہ والے کہتے ہیں کہ جب باندی گناہ کا کام کرے اور وہ اس سے پہلے شادی شدہ نہیں تھی تو اس پر حد قائم نہیں کی جائے گی۔
(۲۸۸۷۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یَقُولُ أَہْلُ مَکَّۃَ : إِذَا فَجَرَتِ الأَمَۃُ وَلَمْ تَکُنْ تَزَوَّجَتْ قَبْلَ ذَلِکَ ، لاَ یُقَامُ عَلَیْہَا الْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
(٢٨٨٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ کسی سے شادی کرلے۔
(۲۸۸۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَمْرٍو، عَن مُجَاہِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی الأَمَۃِ حَدٌّ حَتَّی تُحْصَنَ بِزَوْجٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی۔
(۲۸۸۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حدُّ الْمُکَاتَبِ حَدُّ الْمَمْلُوکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨١) حضرت جریر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی جب تک اس پر بدل کتابت میں سے کچھ بھی باقی ہے۔
(۲۸۸۸۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیْرَۃ ، قَالَ : حَدُّ الْمُکَاتَبِ حَدُّ الْمَمْلُوکِ ، مَا بَقِیَ عَلَیْہِ شَیْئٌ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨٢) حضرت صالح بن حیّ فرماتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : مکاتب کی سزا غلام کی سزا ہوگی جب تک اس پر بدل کتاب کا کچھ حصہ بھی باقی ہو۔
(۲۸۸۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَن صَالِحِ بْنِ حَیٍّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : حَدُّ الْمَمْلُوکِ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨٣) حضرت صالح بن حی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : مکاتب کو غلام کی سزا دی جائے گی یہاں تک کہ وہ آزاد ہوجائے۔
(۲۸۸۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِد الأَحَمْر، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیِّ، عَنْ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: یُضْرَبُ الْمُکَاتَبُ حَدَّ الْعَبْدِ حَتَّی یعْتقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨٤) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اس کی سزا غلام کی سزا ہوگی۔
(۲۸۸۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : حدَّہُ حَدُّ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو حد کو پالے
(٢٨٨٨٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی اس مکاتب غلام کے بارے میں جو کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے فرماتے ہیں کہ اس کی ادائیگی کے بقدر اسے سزا دی جائے گی۔
(۲۸۸۸۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلِیٍّ ؛ فِی الْمُکَاتَبِ إِذَا أَصَابَ حَدًّا ، قَالَ : یُضْرَبُ بِحِسَابِ مَا أَدَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٨٦) حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا، حد میں جانچ پڑتال نہیں ہوگی۔
(۲۸۸۸۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَعَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَن مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ امْتِحَانَ فِی حَدٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٨٧) حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ارشاد فرمایا : تہمت اور آدمی پر عیب لگانے مں ٢ آزمائش یہ ہے کہ یوں کہے : تو نے اسے ڈرایا ہوگا اور اسے نقصان پہنچایا ہوگا اور اگر میں نے اسے ایک کوڑا بھی مارا تو اس کا اعتراف قابل قبول نہیں ہوگا۔
(۲۸۸۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : الْمِحْنَۃُ فِی الضِّنَّۃ أَنْ تُوعِدہ ، وَتُجْلَبَ عَلَیْہِ ، وَإِنْ ضَرَبْتُہُ سَوْطًا وَاحِدًا ، فَلَیْسَ اعْتِرَافُہُ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٨٨) حضرت ابو عیینہ بن مھلب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو یوں فرماتے ہوئے سنا : جس شخص نے ایک کوڑا کھانے کے بعد اقرار کرلیا تو وہ شخص جھوٹا ہے۔
(۲۸۸۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَن وَاصِلٍ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی عُیَیْنَۃَ بْنِ الْمُہَلَّبِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، یَقُولُ : مَنْ أَقَرَّ بَعْدَ مَا ضُرِبَ سَوْطًا وَاحِدًا ، فَہُوَ کَذَّابٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٨٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور حضرت حکم نے ارشاد فرمایا، آزمائش بدعت ہے۔
(۲۸۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَالْحَکَمِ ، قَالاَ : الْمِحْنَۃُ بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٩٠) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : بیڑی ڈالنا مشقت ہے جیل مشقت ہے اور ڈرانا بھی مشقت و سختی ہے۔
(۲۸۸۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: الْقَیْدُ کُرْہٌ، وَالسِّجْنُ کَرْہٌ، وَالْوَعِیدُ کَرْہٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٩١) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی اپنے نفس پر اعتماد نہیں کرے گا اگر تم اسے تکلیف دو گے یا اسے ڈراؤ گے یا اسے قید کردو گے۔
(۲۸۸۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَیْسَ الرَّجُلُ بِأَمِینٍ عَلَی نَفْسِہِ إِنْ أَجَعْتَہُ ، أَوْ أَخَفْتَہُ ، أَوْ حَبَسْتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٩٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے کوڑے کھانے کے بعد اعتراف کر لاد ہو۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد نہیں ہوگی۔
(۲۸۸۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فِی رَجُلٍ اعْتَرَفَ بَعْدَ مَا جُلِدَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٩٣) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : تم چور کو ڈراؤ اور اس کے ساتھ نرمی مت کرو۔
(۲۸۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : رَوِّعَ السَّارِقَ وَلاَ تُرَاعِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سزاؤں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
(٢٨٨٩٤) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ طارق شامی کے پاس ایک آدمی لایا گیا جسے چوری کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا پس آپ نے حضرت ابن عمر کے پاس کسی کو بھیجا کہ ان سے اس بارے میں پوچھو ؟ اس پر حضرت ابن عمر نے ان سے فرمایا : تم اس کا ہاتھ مت کاٹو اس لیے کہ ہوسکتا ہے اس نے تمہاری مار کھانے کے بعد اس کا اقرار کرلیا ہو۔
(۲۸۸۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَن طَارِقٍ الشَّامِیِّ ؛ أَنَّہُ أُتِیَ بِرَجُلٍ أُخِذَ فِی سَرِقَۃٍ فَضَرَبَہُ فَأَقَرَّ ، فَبَعَثَ إِلَی ابْنِ عُمَرَ یَسْأَلُہُ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : لاَ تَقْطَعْہُ ، فَإِنَّہُ إِنَّمَا أَقَرَّ بَعْدَ ضَرْبِکَ إِیَّاہُ۔
tahqiq

তাহকীক: