মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৭৯৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسلمان کا بیان جس نے ذمی پر تہمت لگائی، اس پر حد لازم ہوگی یا نہیں ؟
(٢٨٧٩٥) حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : اگر میرے پاس ایسے آدمی کو لایا جائے جس نے کسی یہودی یا نصرانی پر تہمت لگائی ہو اور میں حاکم ہوں تو میں اسے ضرور ماروں گا۔
(۲۸۷۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لَوْ أُوتِیَتْ بِرَجُلٍ قَذَفَ یَہُودِیًّا ، أَوْ نَصْرَانِیًّا وَأَنَا وَالٍ ، لَضَرَبْتہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৯৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
(٢٨٧٩٦) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے عیسائی عورت پر تہمت لگائی ہو ؟ آپ نے فرمایا : اس کو مارا جائے گا اگر اس عورت کا خاوند مسلمان ہو۔
(۲۸۷۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَذَفَ نَصْرَانِیَّۃً ؟ قَالَ : یُضْرَبُ إِنْ کَانَ لَہَا زَوْجٌ مُسْلِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৯৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
(٢٨٧٩٧) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے عیسائی اور یہودیہ عورت کے بارے میں مروی ہے جن پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا خاوند مسلمان ہو اور اس کا اس سے ایک بچہ بھی ہو۔ آپ نے فرمایا : اس تہمت لگانے والے پر حد ہوگی۔
(۲۸۷۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی النَّصْرَانِیَّۃِ وَالْیَہُودِیَّۃِ تُقْذَفُ وَلَہَا زَوْجٌ مُسْلِمٌ ، وَلَہَا مِنْہُ وَلَدٌ ، قَالَ : عَلَی قَاذِفِہَا الْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৯৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
(٢٨٧٩٨) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب یہودیہ اور عیسائی عورت کسی مسلمان آدمی کے تحت ہوں پھر کسی آدمی نے ان پر تہمت لگادی تو اس پر کوئی حد نہیں ہوگی۔
(۲۸۷۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا کَانَتِ الْیَہُودِیَّۃُ وَالنَّصْرَانِیَّۃ تَحْتَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ ، فَقَذَفَہَا رَجُلٌ فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৯৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
(٢٨٧٩٩) حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عیسائی عورت پر تہمت لگائی درآنحالیکہ اس کا بیٹا مسلمان تھا، تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس آدمی کو چونتیس کوڑے لگائے۔
(۲۸۷۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ بْنِ حَفْصٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً قَذَفَ نَصْرَانِیَّۃً ، وَلَہَا ابْنٌ مُسْلِمٌ ، فَضَرَبَہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَرْبَعَۃً وَثَلاَثِینَ سَوْطًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৯৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠٠) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے عیسائی کے بارے میں مروی ہے جس نے مسلمان پر تہمت لگائی ہو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۰۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی النَّصْرَانِیِّ یَقْذِفُ الْمُسْلِمَ، قَالَ: یُجْلَدُ ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠١) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا انھوں نے ایک عیسائی کو اسی کوڑے لگائے جس نے مسلمان پر تہمت لگائی تھی۔
(۲۸۸۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن طَارِقٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ الشَّعْبِیَّ ضَرَبَ نَصْرَانِیًّا قَذَفَ مُسْلِمًا ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠٢) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا : جب عیسائی مسلمان پر تہمت لگائے تو اسے حد لگائی جائے گی۔
(۲۸۸۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ النَّصْرَانِیُّ الْمُسْلِمَ جُلِدَ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠٣) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ذمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا : ان کو مسلمانوں پر تہمت لگانے کے جرم میں کوڑے لگائے جائیں گے۔
(۲۸۸۰۳) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ فِی أَہْلِ الذِّمَّۃِ : یُجْلَدُونَ فِی الْفِرْیَۃِ عَلَی الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠٤) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : میرے پاس ایک مسلمان اور نبطی شخص آیا، تحقیق ان دونوں میں سے ہر ایک نے اپنے ساتھی پر جھوٹا الزام لگایا تھا آپ فرماتے ہیں : میں نے اس نبطی کو کوڑے لگائے اور مسلمان کو چھوڑ دیا، سو وہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا اور آپ کے سامنے ذکر کیا۔ آپ ن فرمایا : انھوں نے اچھا کیا۔
(۲۸۸۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَتَانِی مُسْلِمٌ وَجُرْمُقَانِیٌّ ، قَدِ افْتَرَی کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَلَی صَاحِبِہِ ، فَجَلَدْتُ الْجُرْمُقَانِیَّ ، وَتَرَکْت الْمُسْلِمَ ، فَأَتَی عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : أَحْسَنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
(٢٨٨٠٥) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں امام شعبی کے پاس حاضر تھا درآنحالیکہ آپ نے ایک عیسائی کو مارا جس نے ایک مسلمان پر تہمت لگائی تھی۔ آپ نے فرمایا : مار اور تیری بغل نہ دکھائی دے۔
(۲۸۸۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ: شَہِدْتُ الشَّعْبِیَّ وَضَرَبَ نَصْرَانِیًّا قَذَفَ مُسْلِمًا ، فَقَالَ : اضْرِبْ، وَلاَ یُرَی إِبْطُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨٠٦) حضرت عکرمہ جو حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس سے ایسے غلام کے بارے میں مروی ہے جس نے آزاد پر تہمت لگائی ہو، آپ نے فرمایا : اسے چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۰۶) حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطَائِ بْنِ أَبِی الْخُوار ، عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی الْمَمْلُوکِ یَقْذِفُ الْحُرَّ ، قَالَ : یُجْلَدُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨٠٧) حضرت مکحول اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت علی یہ دونوں حضرات اس غلام کو چالیس کوڑے مارتے تھے جو آزاد پر تہمت لگادے۔
(۲۸۸۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ ، وَعَلِیًّا کَانَا یَضْرِبَانِ الْعَبْدَ یَقْذِفُ الْحُرَّ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨٠٨) حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان یہ سب حضرات غلام کو تہمت لگانے میں کوڑے نہیں مارتے تھے مگر چالیس پھر میں نے ان حضرات کو دیکھا انھوں نے اس پر زیادتی فرما دی۔
(۲۸۸۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ذَکْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ لاَ یَجْلِدُونَ الْعَبْدَ فِی الْقَذْفِ إِلاَّ أَرْبَعِینَ ، ثُمَّ رَأَیْتُہمْ یَزِیدُونَ عَلَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨٠٩) حضرت مطہر فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدِ السَّلام ، عَنْ مُطَرِفٍ ، عَنِ الشَّعْبِّی ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮০৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٠) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اسے چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سعید ، عن أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٢) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن بصری سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
(۲۸۸۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِید بْنِ الْمُسَیْب ، وَالْحَسَنِ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٣) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اسے چالس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮১৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٨١٤) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۸۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن حَنْظَلَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক: