মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯৪৯৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس پر تہمت لگائی گئی جن لوگوں نے اس کے اس بات کو معاف کرنے کے بارے میں کہا ہے
(٢٩٤٩٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی پر جھوٹی تہمت لگا دی ہو پس اس شخص نے معاف کردیا تو کیا حکم ہے ؟ حضرت حسن بصری نے فرمایا : نہیں، اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا میں نہیں جانتا۔
(۲۹۴۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، وَابْنَ سِیرِینَ عَنِ الرَّجُلِ یَفْتَرِی عَلَی الرَّجُلِ فَیَعْفُو ؟ قَالَ الْحَسَنُ : لاَ ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : مَا أَدْرِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس پر تہمت لگائی گئی جن لوگوں نے اس کے اس بات کو معاف کرنے کے بارے میں کہا ہے
(٢٩٤٩٦) حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو ایک آدمی کے بارے میں خط لکھا جس نے اپنے بیٹے پر الزام لگایا تھا، تو اس کے بیٹے نے کہا : اگر میرے باپ کو کوڑے مارے جائیں گے تو میں اعتراف کرلوں گا۔ حضرت عمر نے مجھے اس کا جواب لکھا : تم اس کو کوڑے مارو مگر یہ کہ وہ اسے معاف کر دے۔
(۲۹۴۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ رُزَیْقٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی رَجُلٍ قَذَفَ ابْنَہُ : فَقَالَ ابْنَہُ : إِنْ جُلِدَ أَبِی اعْتَرَفْتُ ، فَکَتَبَ إِلَیَّ عُمَرُ : أَنِ اجْلِدْہُ ، إِلاَّ أَنْ یَعْفُوَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
(٢٩٤٩٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے متعلق دریافت کیا گیا کہ لوگوں نے اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنا چاہا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو آگے بڑھا دیا سو وہ کاٹ دیا گیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : دائیں کو نہیں کاٹا جائے گا۔
(۲۹۴۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ أَرَادُوا أَنْ یَقْطَعُوا یَدَہُ ، یَعْنِی الْیُمْنَی ، فَقَدَّمَ یَدَہُ الْیُسْرَی ، فَقُطِعَتْ ؟ قَالَ : لاَ تُقْطَعُ الْیُمْنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
(٢٩٤٩٨) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اس کو نافذ قرار دیا۔
(۲۹۴۹۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَمْضَی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
(٢٩٤٩٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے حاکم کے بارے میں مروی ہے جس کے پاس ایک چور لایا گیا پس لاعلمی سے اس کا بایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا، آپ نے فرمایا : اس کو چھوڑ دیا جائے۔
(۲۹۴۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ؛ فِی إِمَامٍ أُتِیَ بِسَارِقٍ، فَجَہلَ فَقُطِعَ یَسَارُہُ، قَالَ: یُتْرَکُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৪৯৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
(٢٩٥٠٠) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں اکٹھے ہوئے کہ جب اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنے کا حکم دیا گیا اگر اس نے حجام کے سامنے اپنا بایاں ہاتھ پیش کردیا اور وہ اس ہاتھ کو کاٹ دے ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کا ہاتھ رائیگاں جائے گا اور قصاص اپنی جگہ رہے گا۔
(۲۹۵۰۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : اجْتَمَعْتُ أَنَا وَسَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ فِی الرَّجُلِ إِذَا أُمِرَ بِقَطْعِ یَمِینِہِ ، أَنَّہُ إِنْ دَسَّ إِلَی الْحَجَّامِ یَسَارَہُ فَقَطَعَہَا ، قَالاَ : یَدُہُ تُبطلُ ، وَالْقَوَدُ فِی مَوْضِعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠١) حضرت عبدالرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشہ کی حالت میں طلاق دے دی پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کروں، آپ نے فرمایا : اگر اس میں وہ حق پر ہو تو اسے اسّی کوڑے مارے جائیں گے اور اس کے اور اس کی گھر والی کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔
(۲۹۵۰۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : طَلَّقَ جَارٌ لِی سَکْرَانُ ، فَأَمَرَنِی أَنْ أَسْأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إِنْ أُصِیبَ فِیہِ الْحَقُّ جُلِدَ ثَمَانِینَ ، وَفُرِّقَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠٢) حضرت عبدالرحمن بن عنبسہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس کی طلاق کو نافذ قرار دیا اور اس کو کوڑے مارے۔
(۲۹۵۰۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنبَسَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَجَازَ طَلاَقَہُ ، وَجَلَدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠٣) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا : نشہ میں دھت شخص کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کی کمر پر کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۵۰۳) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : طَلاَقُ السَّکْرَانِ جَائِزٌ ، وَیُجْلَدُ ظَہْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠٤) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میمون نے ارشاد فرمایا : اس کا طلاق دینا جائز ہے اور اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۵۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَن مَیْمُونَ ، قَالَ : یَجُوزُ طَلاَقُہُ وَیُجْلَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠٥) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب نشہ کی حالت میں آزاد کرے یا طلاق دے تو اس کا طلاق دینا جائز ہوگا اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۵۰۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیُّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ: إِذَا أَعْتَقَ ، أَوْ طَلَّقَ السَّکْرَانُ جَازَ طَلاَقُہُ، وَأُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشہ میں مدہوش شخص کا بیان : جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
(٢٩٥٠٦) حضرت شعبی نے فرمایا : اس کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کی پیٹھ کو تکلیف دی جائے گی۔
(۲۹۵۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَمَّنْ سَمِعَ الشَّعْبِیَّ ، یَقُولُ : یَجُوزُ طَلاَقُہُ ، وَیُوجَعُ ظَہْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٥٠٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے اس ام ولدہ کے حکم میں اختلاف کیا ہے جس نے بدکاری کی ہو۔ حضرت علی نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس پر جلاوطنی کی سزا لاگو نہیں ہوگی اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس کو جلاوطن کیا جائے گا۔
(۲۹۵۰۷) حَدَّثَنَا عُبَادَۃُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا وَعَبْدَ اللہِ اخْتَلَفَا فِی أُمِّ وَلَدٍ بَغَتْ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : تُجْلَدُ ، وَلاَ نَفْیَ عَلَیْہَا ، وَقَالَ عَبْدُ اللہِ : تُجْلَدُ وَتُنْفَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٥٠٨) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے جو بدکاری کرلے، آپ نے فرمایا : اس پر باندی کی حد قائم کی جائے گی اور وہ اسی کے درجہ میں ہے۔
(۲۹۵۰۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی أُمِّ الْوَلَدِ تَفْجُرُ ، قَالَ : یُقَامُ عَلَیْہَا حَدُّ الأَمَۃِ ، وَہِیَ عَلَی مَنْزِلَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حد میں گواہی پر گواہی دینے کا بیان
(٢٩٥٠٩) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۵۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا ، یَقُولُ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃٌ عَلَی شَہَادَۃٍ فِی حَدٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫০৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حد میں گواہی پر گواہی دینے کا بیان
(٢٩٥١٠) حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : قصاص اور حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۵۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃٌ عَلَی شَہَادَۃٍ فِی قِصَاصٍ ، وَلاَ حَدٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫১০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حد میں گواہی پر گواہی دینے کا بیان
(٢٩٥١١) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : حدود میں آدمی کا آدمی کے خلاف گواہی دینا جائز نہیں۔
(۲۹۵۱۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الرَّجُلِ عَلَی الرَّجُلِ فِی الْحُدُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫১১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حد میں گواہی پر گواہی دینے کا بیان
(٢٩٥١٢) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اور حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۵۱۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ ؛ قَالاَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃٌ عَلَی شَہَادَۃٍ فِی حَدٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫১২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حد میں گواہی پر گواہی دینے کا بیان
(٢٩٥١٣) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح اور حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : حد میں گواہی پر گواہی جائز نہیں اور وہ دونوں حد میں کفیل نہیں ہوں گے۔
(۲۹۵۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، وَمَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃٌ عَلَی شَہَادَۃٍ فِی حَدٍّ ، وَلاَ یُکْفَلاَنِ فِی حَدٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫১৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرم میں حد قائم کرنے اور قصاص لینے کے بیان میں
(٢٩٥١٤) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب وہ حرم کی طرف بھاگ گیا تو تحقیق وہ امن میں ہوگیا، پس اگر اس نے حرم میں کوئی قابل سزا کام کیا تو حرم میں اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۵۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إِذَا ہَرَبَ إِلَی الْحَرَمِ ، فَقَدْ أَمِنَ ، فَإِنْ أَصَابَہُ فِی الْحَرَمِ ، أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ فِی الْحَرَمِ۔
তাহকীক: