মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৮৯৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٥) حضرت ابراہیم اور حضرت حکم نے اغلام باز کے بارے میں ارشاد فرمایا : اس کو حد سے کم کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی اللُّوطِیِّ : یُضْرَبُ دُونَ الْحَدِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٦) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن معمر نے ارشاد فرمایا : اس پر سنگسار کرنے کی سزا لازم ہوگی قوم لوط کے قتل کی نوعیت کی طرح۔
(۲۸۹۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْمَرٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ الرَّجْمُ ، قِتْلَہُ قَوْمِ لُوطٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٧) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا : دبر کا حرام ہونا فلاں کے حرام ہونے سے زیادہ بڑا ہے حضرت قتادہ نے فرمایا : ہم اس کو سنگسار پر محمول کرتے تھے۔
(۲۸۹۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : حُرْمَۃُ الدُّبُرِ أَعْظَمُ مِنْ حُرْمَۃِ کَذَا۔ قَالَ قَتَادَۃُ : نَحْنُ نَحْمِلُہُ عَلَی الرَّجْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٨) حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ایک دن گھر سے جھانکا اور ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ جانتے ہو کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر چار آدمیوں کا ایک وہ شخص جس نے قوم لوط کا عمل کیا۔
(۲۸۹۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی حَصَیْنٍ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ أَشْرَفَ عَلَی النَّاسِ یَوْمَ الدَّارِ ، فَقَالَ : أَمَا عَلِمْتُمْ أَنَّہُ لاَ یَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلاَّ بِأَرْبَعَۃٍ : رَجُلٌ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٣٩) حضرت سعید بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت سنان بن سلمہ نے ان سے ارشاد فرمایا : آدمی بہت اچھا ہوتا ہے اگر اس کا تعلق قوم لوط سے ہو۔
(۲۸۹۳۹) حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ، عَن سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ؛ أَنَّہُ قَالَ لَہُ: نِعْمَ الرَّجُلُ إِنْ کَانَ لُوطِیًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٠) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس فرمایا کرتے تھے : اس پر حد نہیں ہوگی مگر وہ یوں کہے : بیشک تو قوم لوط کے عمل جیسا عمل کرتا ہے۔
(۲۸۹۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ ، إِلاَّ أَنْ یَقُولَ : إِنَکَ تَعْمَلُ بِعَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤١) حضرت ضحاک سے بھی حضرت طاؤس جیسا قول اس سند سے منقول ہے۔
(۲۸۹۴۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَن عُبَیْدِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ بِنَحْوٍ مِنْ قَوْلِ طَاوُوسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٢) حضرت ابو خالد الواسطی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : میں نہیں جانتا کہ اس پر حد لازم ہوگی۔
(۲۸۹۴۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ الْوَاسِطِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ أَعْلَمُ عَلَیْہِ حَدًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٣) حضرت فرقد سبخی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی سے کہا : اے لوطی ! تو اس شخص نے حضرت حسن بصری اور حضرت محمد سے پوچھا ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور حضرت حسن بصری نے فرمایا : مگر وہ یوں کہہ دے، بیشک تو قوم لوط کے عمل کی طرح عمل کرنے والا ہے۔
(۲۸۹۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَن فَرْقَدٍ السَّبَخِیِّ ؛ أَنَّ رَجُلاً ، قَالَ لِرَجُلٍ : یَا لُوطِیُّ ، فَسَأَلَ الْحَسَنَ، وَمُحَمَّدًا؟ فَقَالاَ: لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ، وَقَالَ الْحَسَنُ: إِلاَّ أَنْ یَقُولَ: إِنَّک تَعْمَلُ بِعَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٤) حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا : اس پر کوئی سزا نہیں ہوگی اور حضرت ابو ہاشم نے فرمایا : جب وہ یوں کہے : بیشک تو نے فلاں سے اس کی سرین میں وطی کی ہے تو اس کو حد قذف کے کوڑے لگیں گے۔
(۲۸۹۴۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : لَیْسَ علَیْہِ شَیْئٌ۔
وَقَالَ أَبُو ہَاشِمٍ : إِذَا قَالَ : إِنَّک تَنْکِحُ فُلاَنًا فِی دُبُرِہِ ، قَالَ : اجْلِدْہُ الْحَدَّ۔
وَقَالَ أَبُو ہَاشِمٍ : إِذَا قَالَ : إِنَّک تَنْکِحُ فُلاَنًا فِی دُبُرِہِ ، قَالَ : اجْلِدْہُ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو الاسود کو یوں کہا : اے لوطی ! تو آپ نے فرمایا : اللہ حضرت لوط پر رحم فرمائے۔ اور آپ نے اس کے بارے میں کسی چیز کو لازم نہیں سمجھا۔
(۲۸۹۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لأَبِی الأَسْوَدِ : یَا لُوطِیُّ ، فَقَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ لُوطًا ، وَلَمْ یَرَہُ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
(٢٨٩٤٦) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کوڑے لگائے جائیں اس شخص کو جس نے یہ کام کیا اور جس پر یہ الزام لگایا جائے۔
(۲۸۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن حَسَنٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُجْلَدُ مَنْ فَعَلَہُ وَمَنْ رُمِی بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے ! اے لوطی
(٢٨٩٤٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی انسان پر یہ تہمت لگائے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس میں گواہوں کو ایسے ہی تلاش کیا جائے گا جیسا کہ زنا کے گواہوں میں کیا جاتا ہے۔
(۲۸۹۴۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنْ قَذَفَ بِہِ إِنْسَانًا جُلِدَ ، وَیُبْتَغی فِیہِ مِنَ الشُّہُودِ ، کَمَا یُبْتَغی فِی شُہُودِ الزِّنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے ! اے لوطی
(٢٨٩٤٨) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی ایک شخص پر قوم لوط کے عمل کی یا جانور کے ساتھ بدفعلی کی تہمت لگائے تو اسے کو ڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ بِعَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ ، أَوْ بِالْبَہِیمَۃِ جُلِدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے ! اے لوطی
(٢٨٩٤٩) حضرت عبدالخالق فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : اس پر حد قذف جاری ہوگی۔
(۲۸۹۴۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِق ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْحَدّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے ! اے لوطی
(٢٨٩٥٠) حضرت عبدالحمید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو کہا : اے لوطی، یہ معاملہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے یوں کہنا شروع کردیا : اے لوطی ! اے محمدی ! راوی کہتے ہیں : پھر آپ نے اسے دس سے اوپر کوڑے مارے پھر اگلے دن اسے نکالا اور اس کی سزا کو مکمل کیا۔
(۲۸۹۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِرَجُلٍ : یَا لُوطِیُّ ، فَرُفِعَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَجَعَلَ یَقُولُ : یَا لُوطِیُّ ، یَا مُحَمَّدِیُّ ، قَالَ : فَضَرَبَہُ بِضْعَۃَ عَشَرَ سَوْطًا ، ثُمَّ أَخْرَجَہُ مِنَ الْغَدِ ، فَأَکْمَلَ لَہُ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے ! اے لوطی
(٢٨٩٥١) حضرت ابو ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی اور حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : اس پر حد قذف جاری ہوگی۔
(۲۸۹۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعِکْرِمَۃَ ؛ قَالَ الْحَسَنُ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ ، وَقَالَ عِکْرِمَۃُ : عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے پس اس پر حد قائم کردی جاتی ہے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگا تا ہے
(٢٨٩٥٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب ایک شخص نے آدمی پر تہمت لگائی تو اس پر حدقذف قائم کردی جائے گی۔ پس اگر وہ دوبارہ اس پر تہمت لگائے تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ مگر یہ کہ وہ ایک دوسری تہمت نئے سرے سے اس پر لگائے۔
(۲۸۹۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ ، فَإِنْ أَعَادَ عَلَیْہِ الْقَذْفَ فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ ، إِلاَّ أَنْ یُحْدِث لَہُ قَذْفًا آخَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے پس اس پر حد قائم کردی جاتی ہے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگا تا ہے
(٢٨٩٥٣) حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جب حضرت ابو بکرہ اور ان کے ساتھیوں کے متعلق حکم دیا تو ان کو کوڑے مارے گئے پھر حضرت ابو بکرہ نے دوبارہ کہا : مغیرہ نے زنا کیا ہے۔ تو حضرت عمر نے ان کو کوڑے مارنے کا ارادہ کیا تو حضرت علی نے آپ سے فرمایا : کس بات پر آپ اسے کوڑے ماریں گے ؟ کیا انھوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ نہیں چکے ! تو آپ نے ان کو چھوڑ دیا۔
(۲۸۹۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ لَمَّا أَمَرَ بِأَبِی بَکْرَۃَ وَأَصْحَابِہِ فَجُلِدُوا ، فَعَادَ أَبُو بَکْرَۃَ ، فَقَالَ : زَنَی الْمُغِیرَۃُ ، فَأَرَادَ عُمَرُ أَنْ یَجْلِدَہُ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : عَلَی مَا تَجْلِدُہُ ؟ وَہَلْ قَالَ إِلاَّ مَا قَدْ قَالَ ، فَتَرَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے پس اس پر حد قائم کردی جاتی ہے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگا تا ہے
(٢٨٩٥٤) حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی پر تہمت لگائی پس اسے کوڑے مارے گئے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگاتا ہے۔ آپ نے فرمایا : اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۵۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛فِی رَجُلٍ قَذَفَ رَجُلاً فَجُلِدَ ، ثُمَّ قَذَفَہُ أیضًا ، فَقَالَ : لاَ یُجْلَد۔
তাহকীক: