মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৯১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٩١٥) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میرے قبیلہ کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ صبیریین علاقہ کی ایک عورت نے زنا کیا تو اس کے گھر والوں نے اسے لوہے کی ذرہ پہنا کر اسے حضرت علی کے سامنے پیش کیا تو آپ نے اسے پہننے کی حالت میں ہی کوڑے مارے۔
(۲۸۹۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَی ؛ أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الصَّبیْرِیِّینَ زَنَتْ ، فَأَلْبَسَہَا أَہْلُہَا دِرْعًا مِنْ حَدِیدٍ ، فَرُفِعَتْ إِلَی عَلِیٍّ فَضَرَبَہَا وَہُوَ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٩١٦) حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا کہ انھوں نے اپنی باندی کو مارا جس نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی۔
(۲۸۹۱۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُوَّارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْتُ أَبَا بَرْزَۃَ یَضْرِبُ أَمَۃً لَہُ فَجَرَتْ ، وَعَلَیْہَا مِلْحَفَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٩١٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : جہاں تک زانی کا تعلق ہے تو اس کے کپڑے اتار دیے جائیں گے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ترجمہ :۔ اور ان دونوں کے سلسلہ میں تمہیں ترس کھانے کا جانب دامن گیر نہ ہو اللہ کے دین کے معاملہ میں۔ راوی کہتے ہں ک : میں نے عرض کی : یہ آیت تو حکم کے بارے میں ہے۔ آپ نے فرمایا : یہ حکم اور کوڑے کے بارے میں ہے۔
(۲۸۹۱۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَن حَمَّادٍ ، قَالَ : أَمَّا الزَّانِی فَیُخْلَعُ عَنْہُ ثِیَابُہُ ، وَتَلا : {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ} ، قُلْتُ : ہَذَا فِی الْحُکْمِ ، قَالَ : ہَذَا فِی الْحُکْمِ وَالْجَلْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے ؟
(٢٨٩١٨) حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے زنا کیا تھا وہ کہنے لگا یہ گناہ گار جسم اس قابل ہے کہ اسے مارا جائے پھر اس نے اپنا جبہ اتار دیا پس آپ نے اس طرح مارنے سے انکار کیا اور اس پر اس کے جبہ کو واپس پہنا دیا۔
(۲۸۹۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : أُتِیَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بِرَجُلٍ قَدْ زَنَی ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا الْجَسَدَ الْمُذْنِبَ لأَہْلٌ أَنْ یُضْرَبَ ، قَالَ : فَنَزَعَ عَنْہُ قَبَائَہُ ، فَأَبَی أَنْ یَضْرِبَہُ ، وَرَدَّ عَلَیْہِ قَبَائَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
(٢٨٩١٩) حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا تھا۔ تو آپ نے ان دونوں کو چالیس چالیس کوڑے لگائے۔ راوی کہتے ہیں ! پھر وہ لوگ حضرت عمر کے پاس گئے حضرت عبداللہ کے خلاف مدد مانگنے کے لیے۔ حضرت عمر حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملے اور فرمایا : کچھ لوگ تمہارے خلاف اس معاملہ میں مدد مانگ رہے ہیں تو آپ نے ان کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ تو آپ یہ سن کر حضرت عبداللہ سے فرمانے لگے ! اس میں تمہاری ایسی رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! وہ لوگ کہنے لگے : ہم تو ان سے مدد مانگنے آئے تھے وہ تو خود ان سے فتویٰ پوچھ رہے ہیں۔
(۲۸۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِرَجُلٍ وُجِدَ مَعَ امْرَأَۃٍ فِی ثَوْبٍ ، قَالَ : فَضَرَبَہُمَا أَرْبَعِینَ أَرْبَعِینَ ، قَالَ : فَخَرَجُوا إِلَی عُمَرَ ، فَاسْتَعْدَوْا عَلَیْہِ ، فَلَقِیَ عُمَرُ عَبْدَ اللہِ ، فَقَالَ : قَوْمٌ اسْتَعْدَوْا عَلَیْک فِی کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَأَخْبَرَہُ بِالْقِصَّۃِ ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللہِ : کَذَلِکَ تَرَی ؟ قَالَ : نَعَمْ، قَالُوا : جِئْنَا نَسْتَعْدِیہِ ، فَإِذَا ہُوَ یَسْتَفْتِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
(٢٨٩٢٠) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : جب آدمی عورت کے ساتھ پایا جائے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۲۰) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا وُجِدَ الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَۃِ ، جُلِدَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا مِئَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
(٢٨٩٢١) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کا ایک خدمت گار تھا پس اس شخص نے اسے اپنی بیوی کے ساتھ بستر میں پایا تو حضرت عمر نے اسے چالیس کوڑے مارے۔
(۲۸۹۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَن سَلَمَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، عَنْ عبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّ رَجُلاً کَانَ لَہُ عَسِیفٌ ، فَوَجَدَہُ مَعَ امْرَأَتِہِ فِی لِحَافٍ ، فَضَرَبَہُ عُمَرُ أَرْبَعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
(٢٨٩٢٢) حضرت ظبیان بن عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس ایک مرد اور عورت لائے گئے اور ایک آدمی کہنے لگا : بیشک ہم نے ان دونوں کو ایک ہی بستر میں پایا ہے اور ان کے پاس شراب اور ناز بو کی خوشبو بھی موجود تھی اس پر حضرت علی نے فرمایا : دونوں خبیث مشکوک ہیں، پھر آپ نے ان دونوں کو کوڑے مارے اور سزا ذکر نہیں کی۔
(۲۸۹۲۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَن سُوَیْد بْنِ نَجِیحٍ ، عَن ظَبْیَانَ بْنِ عُمَارَۃَ ، قَالَ : أُتِیَ عَلِیٌّ بِرَجُلٍ وَامْرَأَۃٍ ، وَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّا وَجَدْنَاہُمَا فِی لِحَافٍ وَاحِدٍ ، وَعَندَہُمَا خَمْرٌ وَرَیْحَانٌ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : مُرْیِبَّانِ خَبِیثَانِ ، فَجَلَدَہُمَا ، وَلَمْ یَذْکُرْ حَدًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
(٢٨٩٢٣) حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ان دونوں کے سر توڑے جائیں گے اور کوڑے مارے جائیں گے پس انھوں نے کوڑوں کی تعداد ذکر کی میں اس کو یاد نہ رکھ سکا۔
(۲۸۹۲۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُجَزُّ رُؤُوسُہُمَا وَیُجْلَدَانِ ، فَذَکَرَ جَلْدًا لاَ أَحْفَظُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کے بیان میں جس نے کسی آدمی کی باندی سے مشابہت اختیار کی پس اس آدمی نے اس سے وطی کرلی
(٢٨٩٢٤) حضرت ابو روح فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے کسی آدمی کی باندی سے مشابہت اختیار کی اور یہ رات کا وقت تھا پس اس نے اس سے وطی کی اور وہ سمجھ رہا تھا کہ وہ اس کی باندی ہے۔ پھر یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا۔ تو آپ نے حضرت علی کو قاصد بھیج کر بلایا اور فرمایا : آدمی پر پوشیدگی میں حد لگاؤ اور عورت پر اعلانیہ طور پر حد لگاؤ۔
(۲۸۹۲۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی رَوْحٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً تَشَبَّہَتْ بِأَمَۃٍ لِرَجُلٍ ، وَذَلِکَ لَیْلاً ، فَوَاقَعَہَا وَہُوَ یَرَی أَنَّہَا أَمَتُہُ ، قَالَ : فَرُفِعَ ذَلِکَ إِلَی عُمَرَ ، قَالَ : فَأَرْسَلَ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : اضْرِبِ الرَّجُلَ حَدًّا فِی السِّرِّ ، وَاضْرِبِ الْمَرْأَۃَ فِی الْعَلاَنِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٢٥) حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا : بستی میں سب سے بلند عمارت دیکھی جائے گی پھر اس عمارت سے اوندھے منہ پھینک دیا جائے گا پھر اس کو پتھر مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۲۵) حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا حَدُّ اللُّوطِیِّ؟ قَالَ : یُنْظَرُ إلی أَعْلَی بِنَائٍ فِی الْقَرْیَۃِ فَیُرْمَی منہ مُنَکَّسًا ، ثُمَّ یُتْبَعُ الْحِجَارَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٢٦) حضرت مجاہد اور حضرت سعید کو ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا جو اغلام بازی کرتا ہوا پایا گیا یا پکڑا گیا ! اس کو سنگسار کردیا جائے گا۔
(۲۸۹۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ خُثَیْمٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُمَا سَمِعَا ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یُوجَدُ ، أَوْ یُؤْخَذُ عَلَی اللُّوطِیَّۃِ : أَنَّہُ یُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٢٧) حضرت یزید بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اغلام باز کو سنگسار کیا۔
(۲۸۹۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ قَیْسٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا رَجَمَ لُوطِیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٢٨) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جو مرد سے اپنی حاجت پوری کرلے آپ نے فرمایا : اس کا طریقہ عورت کا طریقہ ہوگا سزا میں۔
(۲۸۹۲۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْتِی الرَّجُلَ ، قَالَ : سُنَّتُہُ سُنَّۃُ الْمَرْأَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٢٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا، اس کو سنگسار کردیا جائے گا شادی شدہ ہو یا نہ ہو۔
(۲۸۹۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُرْجَمُ أُحْصِنَ ، أَوْ لَمْ یُحْصَنْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٠) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اغلام باز کی سزا زنا کرنے والے کی سزا کی طرح ہوگی اگر وہ شاد ی شدہ ہو تو سنگسار اور اگر کنوارہ ہو تو کوڑے۔
(۲۸۹۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : حدُّ اللُّوطِیِّ حَدُّ الزَّانِی ، إِنْ کَانَ مُحْصَنًا فَالرَّجْمُ ، وَإِنْ کَانَ بِکْرًا فَالْجَلْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣١) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا، اغلام باز زانی کے درجہ میں ہوگا۔
(۲۸۹۳۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : اللُّوطِیُّ بِمَنْزِلَۃِ الزَّانِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٢) حضرت حسن بصری اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اغلام باز زانی کے درجہ میں ہوگا۔
(۲۸۹۳۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَی سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنْ أبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : اللُّوطِیُّ بِمَنْزِلَۃِ الزَّانِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٣) حضرت حماد بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اغلام باز کے بارے میں ارشاد فرمایا : اگر کسی کو دو مرتبہ سنگسار کیا جاتا تو اس کو کیا جاتا۔
(۲۸۹۳۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی اللُّوطِیِّ ، قَالَ : لَوْ کَانَ أَحَدٌ یُرْجَمُ مَرَّتَیْنِ رُجِمَ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اغلام بازی کرنے والے کی سزا زنا کرنے والے کی طرح ہے
(٢٨٩٣٤) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : اغلام باز کو سنگسار کیا جائے گا جب کہ وہ شادی شدہ ہو اور اگر وہ کنوارہ ہو تو اسے سو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۸۹۳۴) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُرْجَمُ اللُّوطِیُّ إِذَا کَانَ مُحْصَنًا ، وَإِنْ کَانَ بِکْرًا جُلِدَ مِئَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: