মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০৫১০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی داؤد کی دعا کا بیان
(٣٠٥١١) حضرت ابوعبداللہ الجدلی فرماتے ہیں کہ نبی داؤد یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ لیتا ہوں پڑوسی کی آنکھ سے جو مجھے دیکھتی ہے اور اس کے دل سے جو میری نگرانی کرتا ہے۔ اگر وہ کوئی بھلائی دیکھتا ہے تو اسے چھپا لیتا ہے۔ اور اگر وہ کوئی برائی دیکھتا ہے تو اس کو پھیلا دیتا ہے۔
(۳۰۵۱۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأسدی ، قَالَ: حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْمُہَلَّبِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْجَدَلِیِّ ، قَالَ: کَانَ دَاوُد النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ جَارٍ عَیْنُہُ تَرَانِی وَقَلْبُہُ یَرْعَانِی ، إِنْ رَأَی خَیْرًا دَفَنَہُ ، وَإِنْ رَأَی شَرًّا أَشَاعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی داؤد کی دعا کا بیان
(٣٠٥١٢) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس کے پاس افطاری کے لیے کھانا لایا جاتا تو آپ اس سے پہلے دعا فرماتے ، اور ہمیں خبر پہنچی ہے کہ اس سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے۔؎
(۳۰۵۱۲) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُؤَمَّلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إذَا أُتِیَ بِفِطْرٍ دَعَا قَبْلَ ذَلِکَ ، وَبَلَغَنَا أَنَّ الدُّعَائَ قَبْلَ ذَلِکَ یُسْتَجَابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٥١٣) حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو سے فارغ ہو کر یہ کلمات پڑھے : پاک ہے تو اے اللہ ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر ایک مہر لگا دی جاتی ہے اور انھیں عرش کے نیچے کی جانب اٹھا لیا جاتا ہے ، پھر اسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔
(۳۰۵۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ الْوَاسِطِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَن قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: مَنْ قَالَ إذَا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ سُبْحَانَک اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِکَ ،أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُک وَأَتُوبُ إلَیْک ،خُتِمَتْ بِخَاتَمٍ ، ثُمَّ رُفِعَتْ تَحْتَ الْعَرْشِ ،فَلَمْ تُکْسَرْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٥١٤) حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی وضو سے فارغ ہو کر یوں دعا فرمایا کرتے تھے؛ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود برحق نہیں ۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میرے رب، مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔
(۳۰۵۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُد ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَن سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ: کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ إذَا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ رَبِّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِینَ ، وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَہِّرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٥١٥) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور پھر تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے ! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے گا جنت میں داخل ہوجائے گا۔
(۳۰۵۱۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عبد اللہِ بْنِ وَہْبٍ النَّخَعِیُّ ، عَن زَیْدٍ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، فُتِحَتْ لَہُ ثَمَانیَۃُ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ یَدْخُلُ مِنْ أَیِّہَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٥١٦) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو مکمل کرے، پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ کلمات پڑھے : میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یقیناً محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اسے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہوجائے۔
(۳۰۵۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیئُ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ: حدَّثَنِی زَہْرَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ أَبُو عَقِیلٍ ، أَنَّ ابْنَ عَمٍّ لَہُ أَخْبَرَہُ ، أَنَّہُ سَمِعَ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَتَمَّ وُضُوئَہُ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ، فُتِحَتْ لَہُ ثَمَانیَۃُ أَبْوَابٍ مِنَ الْجَنَّۃِ یَدْخُلُ مِنْ أَیِّہَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٥١٧) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ جب وضو کرلیتے تو یہ کلمات پڑھتے ! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔
(۳۰۵۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ: کَانَ حُذَیْفَۃُ إذَا تَطَہَّرَ ، قَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ، اللَّہُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَہِّرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥١٨) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے ! اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
(۳۰۵۱۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا دَخَلَ الْخَلائَ ، قَالَ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥١٩) حضرت زید بن ارقم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ بیت الخلاء وغیرہ جنوں وغیرہ کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں۔ پس جب بھی تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو تو وہ یوں کہے : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
(۳۰۵۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَن قَاسِمٍ الشَّیْبَانِیِّ ، عَن زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إنَّ ہَذِہِ الْحُشُوشَ مُحْتَضِرَۃٌ ، فَإِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ الخلاء فَلْیَقُلِ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫১৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٠) حضرت عبداللہ بن مسعود کے ایک شاگرد فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا : جب تم بیت الخلاء میں داخل ہو اور کپڑے اتارنے کا ارادہ کرو تو یوں کہو ! اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی سے اور نجاست سے ۔ خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، اور شیطان مردود سے۔
(۳۰۵۲۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: حدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقَ ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ: إذَا دَخَلْت الْغَائِطَ فَأَرَدْت التَّکَشُّفَ فَقُلِ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الرِّجْسِ وَالنَّجَسِ وَالْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ وَالشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥٢١) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے ! میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں گندگی، نجاست سے، خبیث جن سے مرد ہو یا عورت، شیطان مردود سے۔
(۳۰۵۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضِّحَاکِ ، قَالَ: کَانَ حُذَیْفَۃُ إذَا دَخَلَ الْخَلائَ ، قَالَ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ الرِّجْسِ النَّجَسِ الْخَبِیثِ الْمُخَبَّثِ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٢) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
(۳۰۵۲۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا دَخَلَ الْکَنِیفَ ، قَالَ: بِسْمِ اللہِ اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٣) حضرت زبرقان العبدی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : جب تو بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں کہہ؛ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی، نجاست، خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، شیطان مردو د سے۔
(۳۰۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ الْعَبْدِیِّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ: إذَا دَخَلْت الْخَلائَ فَقُلِ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الرِّجْسِ النَّجَسِ الْخَبِیثِ الْمُخْبِثِ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٤) حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء سے نکلتے تو فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں۔
(۳۰۵۲۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ فَسَمِعْتہَا تَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ ، قَالَ: غُفْرَانَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٥) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت نوح جب بیت الخلاء سے فارغ ہوتے تو یوں دعا فرماتے : سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔
(۳۰۵۲۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، أَنَّ نُوحًا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا فَرَغَ مِنَ الْغَائِطِ ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی وَعَافَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٦) حضرت عوام فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت نوح یوں دعا کرتے تھے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے لذت چکھائی۔ اور مجھ میں اس کی منفعت کو باقی رکھا۔ اور مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی۔
(۳۰۵۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَوَّامٌ ، قَالَ: حُدِّثْت أَنَّ نُوحًا عَلَیْہِ السَّلامُ کَانَ یَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذَاقَنِی لَذَّتَہُ وَأَبْقَی فِی مَنْفَعَتَہُ وَأَذْہَبَ عَنِّی أَذَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٧) حضرت ابو علی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا کرتے تھے : سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔
(۳۰۵۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَوَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ کَانَ یَقُولُ إذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلائِ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی وَعَافَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٨) حضرت طاو وس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء سے نکلے تو یوں دعا کرے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور جو چیز مجھے نفع پہنچانے والی ہے اس کو روک دیا۔
(۳۰۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَن زَمْعَۃَ، عَن سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَامٍ، عَن طَاوُوس، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إذَا خَرَجَ أَحَدُکُمْ مِنَ الْخَلائِ فَلْیَقُلَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی مَا یُؤْذِینِی وَأَمْسَکَ عَلَیَّ مَا یَنْفَعُنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٢٩) حضرت منھال بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدردائ جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف کو دور کردیا اور مجھے چین دیا۔
(۳۰۵۲۹) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَن لَیْثٍ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: کَانَ أَبُو الدَّرْدَائِ إذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلائِ ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَمَاطَ عَنِّی الأَذَی وَعَافَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৫২৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
(٣٠٥٣٠) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔
(۳۰۵۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ: کَانَ حُذَیْفَۃُ یَقُولُ إذَا خَرَجَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی وَعَافَانِی۔
তাহকীক: