মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০৪৫০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی مشرک کے لیے دعا کرنے کا بیان
(٣٠٤٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے میرے حق میں دعا فرمائیں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا؛ اللہ تیرے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرمائے، اور تیرے جسم کو تندرست کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔
(۳۰۴۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ یَہُودِیٌّ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : ادْعُ اللہ لِی ، فَقَالَ : أَکْثَرَ اللَّہُ مَالَک وَوَلَدَک وَأَصَحَّ جِسْمَک وَأَطَالَ عُمْرَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی مشرک کے لیے دعا کرنے کا بیان
(٣٠٤٥٢) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کوئی حرج کی بات نہیں ہے کہ یہودی اور عیسائی کو یوں کہا جائے ! اللہ تجھے ہدایت دے۔
(۳۰۴۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقُولَ لِلْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ : ہَدَاکَ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی مشرک کے لیے دعا کرنے کا بیان
(٣٠٤٥٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تو اس کو خوب صورت بنا دے، چنانچہ اس کے بال کالے ہوگئے۔
(۳۰۴۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَن مَعْمَرٍ ، عَن قَتَادَۃَ ، أَنَّ یَہُودِیًّا حَلَبَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَاقَۃً فَقَالَ : اللَّہُمَّ جَمِّلْہُ ، فَاسْوَدَّ شَعْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کا نصرانی زاہد کی دعا پر آمین کہنے کا بیان
(٣٠٤٥٤) امام اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت حسان بن عطیہ نے ارشاد فرمایا ! کوئی حرج نہیں کہ مسلمان عیسائی زاہد کی دعا پر آمین کہے، پھر فرمایا ! بیشک ان کی دعا ہمارے حق میں قبول کی جاتی ہے، اور خود ان کے اپنے حق میں قبول نہیں کی جاتی۔
(۳۰۴۵۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَن حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَمِّنَ الْمُسْلِمُ عَلَی دُعَائِ الرَّاہِبِ ، فَقَالَ : إنَّہُمْ یُسْتَجَابُ لَہُمْ فِینَا ، وَلا یُسْتَجَابُ لَہُمْ فِی أَنْفُسِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
(٣٠٤٥٥) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نوزائدہ بچہ کی نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوتے جس نے ایک گناہ بھی نہیں کیا ہوتا تھا۔ پھر یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو اس کو جہنم کے عذاب سے بچا لے۔
(۳۰۴۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَن سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُومُ عَلَی الْمَنْفُوسِ مِنْ وَلَدِہِ الَّذِی لَمْ یَعْمَلْ خَطِیئَۃً فَیَقُولُ : اللَّہُمَّ أَجِرْہُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
(٣٠٤٥٦) حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ارشاد فرمایا : مردہ بچہ پیدا ہونے کی صورت میں بچہ کے والدین کے لیے عافیت اور رحمت کی دعا کی جائے۔
(۳۰۴۵۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن یُونُسَ ، عَن زِیَادِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : السِّقْطُ یدعی لِوَالِدَیْہِ بِالْعَافِیَۃِ وَالْمَغْفِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
(٣٠٤٥٧) حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن یوں دعا فرمایا کرتے تھے ! اے اللہ ! اس بچہ کو ہمارے لیے آگے سامان کرنے والا اور اجر کا موجب اور وقت پر کام آنے والا بنا دے۔
(۳۰۴۵۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَن سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَذُخْرًا وَأَجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
(٣٠٤٥٨) حضرت علی بن جحاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سمرہ بن جندب کو یوں فرماتے ہوئے سنا جبکہ میں کہ ان کا ایک چھوٹا بچہ مرگیا تھا پس آپ نے فرمایا : تم اس کو لے جا کر دفن کردو۔ اور اس کی نماز جنازہ مت کرو۔ کیونکہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور اللہ سے اس کے والدین کے حق میں دعا کرو کہ وہ اس بچہ کو ان دونوں کے حق میں آگے سامان کرنے والا اور اجر کا موجب اور وقت پر کام آنے والا بنا دے۔
(۳۰۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْجُلاَسُ السُّلَمِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ جِحَاشٍ ، قَالَ سَمِعْت سَمُرَۃَ بْنَ جُنْدَبٍ وَمَاتَ ابْنٌ لَہُ صَغِیرٌ فَقَالَ : اذْہَبُوا فَادْفِنُوہُ ، وَلا تُصَلُّوا عَلَیْہِ فَإِنَّہُ لَیْسَ عَلَیْہِ إِثْم، وَادْعُوا اللَّہَ لِوَالِدَیْہِ أَنْ یَجْعَلَہُ لَہُمَا فَرَطًا وَأَجْرًا ، أَوْ نَحْوَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں اللہ کی پاکی بیان کرنے کا ثواب
(٣٠٤٥٩) حضرت ابو بشر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : رمضان میں ایک مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرنا غیر رمضان میں ہزار مرتبہ تسبیح کرنے سے افضل ہے۔
(۳۰۴۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حُسَیْن عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : تَسْبِیحَۃٌ فِی رَمَضَانَ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفٍ فِی غَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৫৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں اتارا جاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کلمات پڑھتے ! اللہ کے نام کے ساتھ اور خصوصیت سے اللہ کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
(۳۰۴۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا وَضَعَ الْمَیِّتَ فِی الْقَبْرِ ، قَالَ : بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے مردوں کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو : اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
(۳۰۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن ہَمَّامٍ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا وَضَعْتُمْ مَوْتَاکُمْ فِی قُبُورِہِمْ ، فَقُولُوا : بِسْمِ اللہِ ، وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٢) حضرت ابن عمر سے ما قبل والی حدیث اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔
(۳۰۴۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن شُعْبَۃُ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٣) حضرت ابو مدرک فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا اور حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ جب اس پر مٹی ڈالی جاتی تو حضرت عمر یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! اس شخص نے مال، اھل و عیال اور قبیلہ اور بڑے گناہ تیرے سپرد کیے ہیں۔ پس تو اس کی مغفرت فرما دے۔
(۳۰۴۶۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، وَأَبُو الأَحْوَصِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عن أَبِی مُدْرِکٍ ، عَنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا أَدْخَلَ الْمَیِّتَ قَبْرَہُ ، وَقَالَ أَبُو الأَحْوَصِِ : إذَا سَوَّوْا عَلَیْہِ : اللَّہُمَّ أَسْلَمَہُ إلَیْک الْمَالُ وَالأَہْلُ وَالْعَشِیرَۃُ وَالذَّنْبُ الْعَظِیمُ فَاغْفِرْ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٤) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ پسند کرتے تھے کہ جب میت کو قبر میں اتارا جائے تو وہ یوں کہیں ! اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کو قبر کے عذاب سے اور جہنم کے عذاب سے اور شیطان کے شر سے بچا۔
(۳۰۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إذَا وُضِعَ الْمَیِّتُ فِی الْقَبْرِ أَنْ یَقُولُوا : بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللَّہُمَّ أَجِرْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٥) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یہ کلمات پڑھتے تھے، اللہ کے نام کے ساتھ ، اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کی قبر کو کشادہ کر دے۔ اور اس کی قبر کو نور سے بھر دے۔ اور تو اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملا دے اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو ناراض نہ ہو۔
(۳۰۴۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن لَیْثٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اللَّہُمَّ افْسَحْ لَہُ فِی قَبْرِہِ وَنَوِّرْ لَہُ فِیہِ ، وَأَلْحِقْہُ بِنَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ عَنْہُ رَاضٍ غَیْرُ غَضْبَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٦) حضرت علاء بن المسیب اپنے والد کے واسطہ سے بیان فرماتے ہیں کہ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یوں مت کہو، اللہ کے نام کے ساتھ، بلکہ اس طرح کہو : اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور حضرت ابراہیم جو کہ سچے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے ان کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کو آخرت میں حق بات کے ذریعہ ثابت قدمی عطا فرما، اے اللہ ! جس حال میں یہ تھا اس سے بہتر حال میں اس کو کر دے، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد آزمائش میں مت ڈال۔ اور فرمایا کہ یہ آیت قبر والے کے بارے میں اتری ہے : اللہ اہل ایمان کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں قول حق (کی برکت) سے ثبات عطا فرماتا ہے۔
(۳۰۴۶۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْعَلائِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إذَا وَضْعت الْمَیِّتُ فِی قَبْرِہِ فَلا تَقُلْ : بِسْمِ اللہِ ، وَلَکِنْ قُلْ : فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَی مِلَّۃِ إبْرَاہِیمَ حَنِیفًا مسلما ، وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، اللَّہُمَّ ثَبِّتْہُ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الآخِرَۃِ ، اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ فِی خَیْرٍ مِمَّا کَانَ فِیہِ ، اللَّہُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ ، وَلا تَفْتِنَّا بَعْدَہُ ، قَالَ : وَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ فِی صَاحِبِ الْقَبْرِ : {یُثَبِّتُ اللَّہُ الَّذِینَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الآخِرَۃِ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٧) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی جب سونے کے لیے لیٹتے تو یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر اور یہی کلمات پڑھتے جب کسی آدمی کو قبر میں داخل کیا جاتا۔
(۳۰۴۶۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ عِنْدَ الْمَنَامِ إذَا نَامَ : بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَقُولُہُ إذَا أُدْخِلَ الرَّجُلَ قَبْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا؛ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو ! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
(۳۰۴۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا وَضَعْت الْمَیِّتَ فِی الْقَبْرِ فَقُلْ : بِسْمِ اللہِ وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٦٩) حضرت جبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت علی یہ دعا پڑھتے تھے جب کسی میت کو قبر میں داخل کیا جاتا : اللہ کے نام کے ساتھ ! اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور تیری کتاب اور تیرے رسول کی تصدیق کے ساتھ، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کے یقین کے ساتھ، اے اللہ ! اس پر اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور اس کو جنت کی خوش خبری دے دیجیے۔
(۳۰۴۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْن سُلَیْمَان عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَن جُبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، قَالَ : أُخْبِرْت ، أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ کَانَ یَقُولُ إذَا أُدْخِلَ الْمَیِّتَ فِی قَبْرِہِ : بِسْمِ اللہِ ، وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَتَصْدِیقِ کِتَابِکَ وَرُسُلِکَ وَبالْیَقِینِ بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ ، اللَّہُمَّ ارْحَبْ عَلَیْہِ قَبْرَہُ ، وَبَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৪৬৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
(٣٠٤٧٠) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم التیمی نے ارشاد فرمایا : جب میت کو قبر میں اتارا جائے۔ تو یہ کلمات پڑھو ! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کی طرف، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
(۳۰۴۷۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : إذَا وُضِعَ الْمَیِّتُ فِی الْقَبْرِ فَقُلْ : بِسْمِ اللہِ وَإِلَی اللہِ ، وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক: