মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮৫ টি
হাদীস নং: ৩১১৬৮
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
(٣١١٦٩) بکییر بن ابی السُّمیط (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ ان سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کے پاس تلوار ہے جس کو وہ نیام سے باہر نکال رہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مذکر اولاد ہے، اس آدمی نے کہا کہ پھر وہ تلوار ٹوٹ گئی، آپ نے فرمایا کہ وہ بچہ مرجائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین (رض) سے خواب میں پتھر دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو انھوں نے فرمایا کہ سخت دلی ہے، اور ان سے خواب میں لکڑی دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو فرمایا کہ نفاق ہے۔
(۳۱۱۶۹) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا بُکَیْر بْنُ أَبِی السُّمَیْطِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَأَی فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ مَعَہُ سَیْفًا مُخْتَرِطَۃً ، فَقَالَ : وَلَدٌ ذَکَرٌ ، قَالَ : انْدَقَّ السَّیْفُ ، قَالَ : یَمُوتُ۔
قَالَ : وَسُئِلَ ابْنُ سِیرِینَ عَنِ الْحِجَارَۃِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : قَسْوَۃٌ۔
وَسُئِلَ عَنِ الْخَشَبِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : نِفَاقٌ۔
قَالَ : وَسُئِلَ ابْنُ سِیرِینَ عَنِ الْحِجَارَۃِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : قَسْوَۃٌ۔
وَسُئِلَ عَنِ الْخَشَبِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : نِفَاقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১৬৯
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
(٣١١٧٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین (رض) سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے درمیانی شب میں روشنی دیکھی، آپ نے فرمایا کہ اگر یہ بھلائی کی چیز ہوتی تو اس کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ضرور دیکھتے۔
(۳۱۱۷۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَأَی ضَوْئًا فِی جَوْفِ اللَّیْلِ ، فَقَالَ : لَوْ کَانَ ہَذَا خَیْرًا نَظَرَ إِلَیْہِ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১৭০
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
(٣١١٧١) حضرت حمید بن ھلال صلہ بن أشیم سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک جماعت کے درمیان ہوں اور میرے پیچھے ایک آدمی تلوار سونتے کھڑا ہے، جب بھی وہ ہم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اس کا سر قلم کردیتا ہے تو وہ سر گِر جاتا ہے، پھر وہ مقتول بیٹھ جاتا ہے اور پہلے کی طرح دوبارہ درست ہوجاتا ہے ، فرماتے ہیں کہ میں انتظار کرنے لگا کہ میرے پاس کب آتا ہے اور میرے ساتھ کیا کرتا ہے ؟ چنانچہ وہ میرے پاس آیا اور میرے سر پر مارا تو میرا سر گرپڑا، گویا کہ میں اب بھی اپنے سر کو دیکھ رہا ہوں کہ میں نے اپنا سر پکڑا اور میں اپنے ہونٹوں سے مٹی جھاڑ رہا تھا، پھر میں نے اپنا سر پکڑ کر پہلے کی طرح دوبارہ اس کی جگہ رکھ کر درست کرلیا۔
(۳۱۱۷۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : قَالَ صِلَۃُ بْنُ أَشْیَمَ : رَأَیْت فِی النَّوْمِ کَأَنِّی فِی رَہْطٍ ، وَکَانَ رَجُلٌ خَلْفِی مَعَہُ السَّیْفُ شَاہِرُہُ ، قَالَ : کُلَّمَا أَتَی عَلَی أَحَدٍ مِنَّا ضَرَبَ رَأْسَہُ فَوَقَعَ ، ثُمَّ یَقْعُدُ فَیَعُودُ کَمَا کَانَ ، قَالَ : فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ مَتَی یَأْتِی عَلَیَّ فَیَصْنَعُ بِی ذَاکَ ، قَالَ : فَأَتَی عَلَیَّ فَضَرَبَ رَأْسِی فَوَقَعَ فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إلَی رَأْسِی حِینَ أَخَذْتہ أَنْفُضُ عَنْ شَفَتَیَّ التُّرَابَ ، ثُمَّ أَخَذْتہ فَأَعَدْتہ کَمَا کَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১৭১
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
(٣١١٧٢) حضرت حمید بن ھلال سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ میں نے حضرت رفاعہ کو ان کے قتل ہونے کے بعد خواب میں دیکھا کہ ایک تیز رفتار اونٹنی پر سوار ہیں اور میں ایک سست رفتار چھوٹے چھوٹے قدم رکھنے والے اونٹ پر سوار ہوں اور ان کے پیچھے پیچھے چلا جا رہا ہوں وہ میری طرف اونٹنی کو موڑ لیتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ اب میں ان کو آواز سنا سکتا ہوں، پھر انھوں نے اونٹنی کو چلا دیا ہے اور میں ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہوں، فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے خواب کی یہ تعبیر لی کہ ابو رفاعہ کے راستہ پر چلوں گا اور میں ان کے بعد کام کرنے میں خوب کوشش کروں گا۔
(۳۱۱۷۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : قَالَ صِلَۃُ : رَأَیْت أَبَا رِفَاعَۃَ بَعْدَ مَا أُصِیبَ فِی النَّوْمِ عَلَی نَاقَۃٍ سَرِیعَۃٍ ، وَأَنَا عَلَی جَمَلٍ ثَفَالَ قَطُوفٍ ، وَأَنَا آخِذ عَلَی أَثَرِہِ ، قَالَ : فَیُعَوِّجُہَا عَلَی، فَأَقُولُ : الآنَ أُسْمِعُہُ الصَّوْتَ ، فَسَرَّحہَا ، وَأَنَا أَتْبَعُ أَثَرَہُ ، قَالَ : فَأَوَّلْت رُؤْیَایَ آخُذُ طَرِیقَ أَبِی رِفَاعَۃَ وَأَنَا أُکُدُّ الْعَمَلَ بَعْدَہُ کَدًّا۔ (حاکم ۴۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১১৭২
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
(٣١١٧٣) حضرت ثابت سے روایت ہے کہ ابوثامر نے خواب میں دیکھا کہ ہلاکت ہے اپنے جسم کو موٹا کرنے والی عورتوں کے لیے قیامت کے بڑے بڑے کاموں میں کمزوری کی۔
تم کتاب الرؤیا والحمد للہ رب العالمین (و صلی اللہ علی سیدنا محمد وآلہ وسلم)
(کتاب الرؤیا مکمل ہوئی) (والحمد للہ رب العلمین)
تم کتاب الرؤیا والحمد للہ رب العالمین (و صلی اللہ علی سیدنا محمد وآلہ وسلم)
(کتاب الرؤیا مکمل ہوئی) (والحمد للہ رب العلمین)
(۳۱۱۷۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ : أَنَّ أَبَا ثَامِرٍ رَأَی فِیمَا یَرَی النَّائِمُ : وَیْلٌ لِلْمُتَسَمِّنَاتِ مِنْ فَتَرَۃٍ فِی الْعِظَامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক: