মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৮৫ টি

হাদীস নং: ৩১১২৮
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرما دیا کرتے تھے
(٣١١٢٩) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میں ایک مضبوط زرہ میں ہوں اور میں نے ایک ذبح شدہ گائے دیکھی، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ زرہ سے مراد مدینہ منورہ ہے اور گائے سے مراد آدمی ہیں۔
(۳۱۱۲۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رَأَیْت کَأَنِّی فِی دِرْعٍ حَصِینَۃٍ ، وَرَأَیْت بَقَرَاً مَنْحُورَۃً ، فَأَوَّلْت : أَنَّ الدِّرْعَ الْمَدِینَۃُ ، وَالْبَقَرَۃَ نَفَرٌ۔ (دارمی ۲۱۵۹۔ بزار ۲۱۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১২৯
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرما دیا کرتے تھے
(٣١١٣٠) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے خواب کی حالت میں دیکھا کہ میں ایک مینڈھے پر سوارہوں اور گویا کہ میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، میں نے اس خواب کی تعبیر یہ لی کہ میں علمبردار کو قتل کروں گا۔

عفان راوی فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس جملے کے بعد بھی کچھ تھا لیکن مجھے بھول گیا ہے۔
(۳۱۱۳۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : رَأَیْتُ فِیمَا یَرَی النَّائِمُ کَأَنِّی مُرْدِفٌ کَبْشًا ، وَکَأَنَّ ضُبَّۃَ سَیْفِی انْکَسَرَتْ ، فَأَوَّلْت أَنِّی أَقْتُلُ صَاحِبَ الْکَتِیبَۃِ ، قَالَ عَفَّانَ : کَانَ بَعْدَ ہَذَا شَیْئٌ لَمْ أَدْرِ مَا ہُوَ۔ (بزار ۲۱۳۱۔ طبرانی ۲۹۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩০
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرما دیا کرتے تھے
(٣١١٣١) حضرت سمرہ بن جندب روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ایک ڈول اتارا گیا، حضرت ابوبکر آئے ، انھوں نے اس ڈول کی رسّی کو پکڑا اور کچھ پانی پی لیا، لیکن ان میں کچھ کمزوری تھی، پھر حضرت عمر آئے ، انھوں نے اس کی رسّی کو پکڑا اور پینے لگے یہاں تک کہ سیر ہوگئے، پھر حضرت عثمان آئے اور انھوں نے بھی ڈول کی رسّی پکڑ کر پانی کھینچا اور پی لیا یہاں تک کہ وہ بھی سیر ہوگئے۔
(۳۱۱۳۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْمِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رَأَیْت کَأَنَّ دَلْوًا دُلیَتْ مِنَ السَّمَائِ، فَجَائَ أَبُو بَکْرٍ فَأَخَذَ بِعَرَاقِیہَا فَشَرِبَ شُرْبًا وَفِیہِ ضَعْفٌ ، ثُمَّ جَائَ عُمَرُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِیہَا فَشَرِبَ حَتَّی تَضَلَّعَ ، ثُمَّ جَائَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِیہَا فَشَرِبَ حَتَّی تَضَلَّعَ۔ (ابوداؤد ۴۶۱۳۔ طبرانی ۶۹۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩১
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرما دیا کرتے تھے
(٣١١٣٢) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ناخنوں کے درمیان تری چل رہی ہے، صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ؟ آپ نے فرمایا : میں نے اس سے علم مراد لیا۔
(۳۱۱۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رَأَیْت فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ الرِّیَّ یَجْرِی بَیْنَ ظُفْرِی ، أَوْ أَظْفَارِی ، قَالُوا : مَا أَوَّلْتہ ؟ قَالَ : الْعِلْمُ۔ (بخاری ۳۶۸۱۔ مسلم ۱۸۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩২
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
(٣١١٣٣) حضرت ابو قتادہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی بری چیز دیکھے تو بائیں طرف تین مرتبہ ہلکا سا تھوک دے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے ، وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا۔
(۳۱۱۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الرُّؤْیَا مِنَ اللہِ ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ مَا یَکْرَہُ ، فَلْیَنْفِثْ عَنْ یَسَارِہِ ثَلاَثًا ، وَلْیَتَعَوَّذْ بِاللہِ مِنْ شَرِّہَا ، فَإِنَّہَا لاَ تَضُرُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৩
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
(٣١١٣٤) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اس کو برا لگتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دے اور اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ پناہ مانگے ا، اور جس کروٹ پر لیٹا ہوا ہے اس کو بدل لے۔
(۳۱۱۳۴) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا رَأَی أَحَدُکُمَ الرُّؤْیَا یَکْرَہُہَا فَلْیَبْصُقْ ، عَنْ یَسَارِہِ ثَلاَثًا ، وَلْیَسْتَعِذْ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ ثَلاَثًا ، وَلْیَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِہِ الَّذِی کَانَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৪
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
(٣١١٣٥) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خوابوں کی کنیتیں بھی ہوتی ہیں اور ان کے نام بھی ہوتے ہیں ، تم ان کی کنیتیں بیان کردیا کرو اور ان کے ناموں کے اعتبار سے ان کی تعبیریں بیان کردیا کرو، اور خواب پہلے تعبیر بیان کرنے والے کے مطابق ہوتا ہے۔
(۳۱۱۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لِلرُّؤْیَا کُنًی ، وَلَہَا أَسْمَائٌ ، فَکَنُّوہَا بِکُنَاہَا وَعَبِّروہَا بِأَسْمَائِہَا ، وَالرُّؤْیَا لأَوَّلِ عَابِرٍ۔

(ابن ماجہ ۳۹۱۵۔ ابویعلی ۴۱۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৫
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت ابو بکر (رض) نے بیان فرمائیں
(٣١١٣٦) حضرت مسروق (رض) سے روایت ہے کہ حضرت صہیب (رض) حضرت ابوبکر (رض) کے پاس سے گزرے تو انھوں نے آپ سے منہ موڑ لیا، حضرت نے فرمایا کہ آپ نے کس بنا پر مجھ سے منہ موڑ لیا ؟ کیا آپ کو میری طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات پہنچی ہے ؟ انھوں نے فرمایا بخدا ایسا نہیں ہے، البتہ میں نے آپ کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے جو مجھے برا لگا ہے۔ انھوں نے کہا آپ نے کیا دیکھا ہے ؟ فرمایا کہ میں نے آپ کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا ہے انصار کے ایک آدمی کے دروازے پر جس کا نام ” ابو الحشر “ ہے، حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا کہ آپ نے بہترین خواب دیکھا ہے ، اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میرے دین کو قیامت تک جمع رکھا ہے۔
(۳۱۱۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَرَّ صُہَیْبٌ بِأَبِی بَکْرٍ فَأَعْرَضَ عَنْہُ، فَقَالَ : مَالَک أَعْرَضْت عَنِّی ؟ أَبْلَغَک شَیْئٌ تَکْرَہُہُ ؟ قَالَ : لاَ وَاللہِ إلاَّ رُؤْیَا رَأَیْتہَا لَکَ کَرِہْتُہَا ، قَالَ : وَمَا رَأَیْت ؟ قَالَ : رَأَیْتُ یَدَک مَغْلُولَۃً إلَی عُنُقِکَ عَلَی بَابِ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ یُقَالَ لَہُ : أَبُو الْحَشْرِ ! فَقَالَ لَہُ أَبُو بَکْرٍ : نِعْمَ مَا رَأَیْت ، جَمَعَ لِی دَیْنِی إلَی یَوْمِ الْحَشْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৬
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت ابو بکر (رض) نے بیان فرمائیں
(٣١١٣٧) حضرت ابو قلابہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے اپنے والد ماجد سے عرض کی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ چاند میری گود میں گِر گیا ہے، یہ بات انھوں نے تین مرتبہ بیان کی، حضرت ابوبکر (رض) نے ان سے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گھر میں روئے زمین کے تین بہترین آدمی دفن ہوں گے۔
(۳۱۱۳۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ : أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ لأَبِیہَا : إِنِّی رَأَیْت فِی النَّوْمِ کَأَنَّ قَمَرًا وَقَعَ فِی حُجْرَتِی حَتَّی ذَکَرَتْ ثَلاَثَ مِرار ، فَقَالَ لَہَا أَبُو بَکْرٍ : إنْ صَدَقَتْ رُؤْیَاکِ ، دُفِنَ فِی بَیْتِکَ خَیْرُ أَہْلِ الأَرْضِ : ثَلاَثَۃٌ۔ (طبرانی ۱۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৭
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت ابو بکر (رض) نے بیان فرمائیں
(٣١١٣٨) حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آیا اور عرض کیا کہ مجھے خواب میں دکھائی دیا ہے کہ مجھے پیشاب میں خون آ رہا ہے، آپ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ تو اپنی بیوی کے پاس حالت حیض میں آتا ہے، اس نے عرض کیا جی ہاں ! آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے ڈر اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔
(۳۱۱۳۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی أَبَا بَکْرٍ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت فِی النَّوْمِ کَأَنِّی أَبُولُ دَمًا ، قَالَ : أَرَاک تَأْتِی امْرَأَتَکَ وَہِیَ حَائِضٌ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَاتَّقِ اللَّہَوَلاَ تَعُدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৮
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت ابو بکر (رض) نے بیان فرمائیں
(٣١١٣٩) حضرت عامر سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آیا اور کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں لومڑی دوڑا رہا ہوں، آپ نے فرمایا کہ تم جھوٹے آدمی ہو اللہ سے ڈرو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔
(۳۱۱۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ أَبَا بَکْرٍ فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت فِی الْمَنَامِ کَأَنِّی أُجْرِی ثَعْلَبًا ، قَالَ : أَنْتَ رَجُلٌ کَذُوبٌ ، فَاتَّقِ اللَّہَ وَلاَ تَعُدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৩৯
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت ابو بکر (رض) نے بیان فرمائیں
(٣١١٤٠) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے حضرت ابوبکر (رض) سے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرے ارد گرد بہت سی گائیں ذبح کی جا رہی ہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گرد ایک جماعت قتل کی جائے گی۔
(۳۱۱۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ لأَبِی بَکْرٍ : إنِّی رَأَیْت فِی الْمَنَامِ بَقَرًا یُنْحَرْنَ حَوْلِی ، قَالَ : إنْ صَدَقَتْ رُؤْیَاک قُتِلَتْ حَوْلَک فِئَۃٌ!۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪০
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤١) حضرت معدان بن طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے روز حضرت عمر (رض) نے فرمایا، یا راوی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعے کے دن خطبہ دیا اور حمد و ثنا کے بعد فرمایا اے لوگو ! میں نے ایک سرخ مرغ خواب میں دیکھا ہے کہ اس نے مجھے دو مرتبہ چونچ ماری ہے، اور مجھے اس کی تعبیر یہی سمجھ میں آتیے کہ میری موت کا وقت قریب آگیا ہے۔
(۳۱۱۴۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادۃ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ الْغَطَفَانِیِّ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ الْیَعْمُرِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ یَوْمَ جُمُعَۃِ ، أَوْ خَطَبَ یَوْمَ جُمُعَۃَ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ! إنِّی رَأَیْت دِیکًا أَحْمَرَ نَقَرَنِی نَقْرَتَیْنِ، وَلاَ أُرَی ذَلِکَ إلاَّ حُضُورَ أَجَلِی۔

(مسلم ۳۹۷۔ احمد ۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪১
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٢) حضرت جاریہ بن قدامہ سعدی روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جس سال حضرت عمر (رض) کو قتل کیا گیا اس سال میں نے حج کیا، فرماتے ہیں کہ آپ نے خطبے میں فرمایا تھا کہ میں نے ایک مرغ دیکھا ہے جس نے مجھے دو یا تین مرتبہ چونچ ماری ہے۔
(۳۱۱۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ ، عَنْ جَارِیَۃَ بْنِ قُدَامَۃَ السَّعْدِیِّ، قَالَ: حجَجْت الْعَامَ الَّذِی أُصِیبَ فِیہِ عُمَرُ ، قَالَ : فَخَطَبَ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت کَأَنَّ دِیکًا نَقَرَنِی نَقْرَتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪২
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٣) حضرت عبداللہ بن حارث خزاعی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو سنا کہ آپ اپنے خطبہ میں فرما رہے تھے کہ میں نے گزشتہ رات ایک مرغ کو دیکھا کہ اس نے مجھے ٹھونگ ماری ہے اور میں نے دیکھا کہ لوگ اس کو مجھ سے دور کر رہے ہیں، آپ اس کے بعد تین روز نہیں ٹھہرے کہ آپ کو مغیرہ بن شعبہ (رض) کے غلام ابو لؤلؤ نے شہید کردیا۔
(۳۱۱۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ فِی خُطْبَتِہِ : إنِّی رَأَیْت الْبَارِحَۃَ دِیکًا نَقَرَنِی وَرَأَیْتہ یُجْلِیہ النَّاسُ عَنِّی ، فَلَمْ یَلْبَثْ إلاَّ ثَلاَثًا حَتَّی قَتَلَہُ عَبْدُ الْمُغِیرَۃِ : أَبُو لُؤْلُؤَۃَ۔ (بیہقی ۲۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪৩
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٤) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت کی، میں نے دیکھا کہ آپ مجھے دیکھ نہیں رہے تھے، ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! میری یہ کیسی حالت ہے ؟ آپ نے فرمایا کیا تم وہی نہیں ہو جو روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لیتا ہے ؟ میں نے عرض کیا اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے میں آج کے بعد روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ نہیں لوں گا۔
(۳۱۱۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُمَر بْنِ حَمْزَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سَالِمٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْمَنَامِ ، فَرَأَیْتہ لاَ یَنْظُرُنِی ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ مَا شَأْنِی ؟ قَالَ : أَلَسْت الَّذِی تُقَبِّلُ وَأَنْتَ صَائِمٌ ؟ قُلْتُ : وَالَّذِی بَعَثَک بِالْحَقِّ لاَ أُقَبِّلُ بَعْدَہَا وَأَنَا صَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪৪
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٥) حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ مجھ سے بہت سے لوگوں نے بیان کیا کہ شام کے قاضیوں میں سے ایک قاضی حضٗرت عمر (رض) کے پاس آئے، اور عرض کیا اے امیر المومنین ! میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا، آپ نے فرمایا کیا خواب ہے ؟ اس نے کہا کہ میں نے سورج اور چاند کو آپس میں جنگ کرتے ہوئے دیکھا جبکہ ستارے بھی آدھے آدھے ان کے ساتھ تھے، آپ نے فرمایا کہ تم کس کے ساتھ تھے ؟ اس نے کہا چاند کے ساتھ ، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ” وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً “ ( اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے پس ہم نے رات کی نشانی کو مٹا دیا اور دن کی نشانی کو روشن بنادیا) آپ نے فرمایا : چلے جاؤ، خدا کی قسم تم کبھی میرے لیے کام نہ کرو گے !۔
(۳۱۱۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : حدَّثَنِی غَیْرُ وَاحِدٍ : أَنْ قَاضِیًا مِنْ قُضَاۃِ أَہْلِ الشَّامِ أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، رَأَیْت رُؤْیَا أَفْظَعَتْنِی ، قَالَ مَا ہِیَ ؟ قَالَ : رَأَیْتُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ یَقْتَتِلاَنِ وَالنُّجُومَ مَعَہُمَا نِصْفَیْنِ ، قَالَ : فَمَعَ أَیِّہِمَا کُنْت ، قَالَ : مَعَ الْقَمَرِ عَلَی الشَّمْسِ ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً ، قَالَ : فَانْطَلِقْ فَوَاللہِ لاَ تَعْمَلُ لِی عَمَلاً أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪৫
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٦) حضرت زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا اور فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک سرخ مرغ کو دیکھا ہے کہ اس نے میرے ازار باندھنے کی جگہ میں تین ٹھونگیں ماری ہیں، میں نے اسماء بنت عمیس سے اس کی تعبیر پوچھی تو انھوں نے فرمایا کہ اگر آپ کا خواب سچا ہوا تو ایک عجمی آدمی آپ کو قتل کرے گا۔
(۳۱۱۴۶) حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت فِی مَنَامِی دِیکًا أَحْمَرَ نَقَرَنِی عَلَی مَعْقِدِ إزَارِی ثَلاَثَ نَقَرَاتٍ ، فَاسْتَعْبَرْتُہَا أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ ، فَقَالَتْ : إنْ صَدَقَتْ رُؤْیَاک ، قَتَلَک رَجُلٌ مِنَ الْعَجَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪৬
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٧) حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ، بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں، اور بعض وہ معاملات ہوتے ہیں جن کو آدمی بیداری میں سوچتا ہے تو وہ خواب میں نظر آجاتے ہیں ، اور بعض خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہوتے ہیں۔
(۳۱۱۴۷) حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبِیدَۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الرُّؤْیَا عَلَی ثَلاَثَۃٍ : مِنْہَا تَخْوِیفٌ مِنَ الشَّیْطَانِ لِیَحْزُنَ بِہِ ابْنَ آدَمَ ، وَمِنْہُ الأَمْرُ یُحَدِّثُ بِہِ نَفْسَہُ فِی الْیَقَظَۃِ فَیَرَاہُ فِی الْمَنَامِ ، وَمِنْہَا جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔ (ابن ماجہ ۳۹۰۷۔ ابن حبان ۶۰۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১৪৭
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
পরিচ্ছেদঃ وہ تعبیرات جو حضرت عمر (رض) نے بیان فرمائی ہیں
(٣١١٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ، بعض خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں، اور بعض خواب دل کی باتیں ہوتی ہیں، اور بعض خواب شیطان کی طرف سے ڈرانے کے لیے ہوتے ہیں، جب تم میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کو چاہیے کہ بیان کر دے اگر اس کا جی چاہے، اور جب کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو نہ بتائے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھ لے۔
(۳۱۱۴۸) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الرُّؤْیَا ثَلاَثٌ : فَالْبُشْرَی مِنَ اللہِ ، وَحَدِیثُ النَّفْسِ ، وَتَخْوِیفٌ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ رُؤْیَا تُعْجِبُہُ ، فَلْیَقُصَّہَا إِنْ شَائَ ، وَإِذَا رَأَی شَیْئًا یَکْرَہُہُ فَلاَ یَقُصَّہُ عَلَی أَحَدٍ وَلْیَقُمْ یُصَلِّی۔

(بخاری ۷۰۱۷۔ مسلم ۱۷۷۳)
tahqiq

তাহকীক: