মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৪৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٤٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۴۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ۔ (ترمذی ۱۳۶۵۔ ابوداؤد ۳۹۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٤٨) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۰۴۴۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: مَنْ مَلَکَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ، فَہُوَ حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٤٩) حضرت زبیر طائف کی لڑائی میں اپنی کچھ خالاؤں کے مالک ہوئے تو وہ آزاد ہوگئیں۔
(۲۰۴۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَشْیَاخِہِ ، عنِ الزُّبَیْرِ أَنَّہُ یَوْمَ الطَّائِفِ مَلَکَ خَالاَتٍ لَہُ فَأُعْتِقنَ بِمِلْکِہِ إیَّاہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٠) حضرت مستورد بن احنف فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ (رض) کے پاس آیا اور کہا کہ میرے چچا نے اپنی باندی کی بیٹی سے میری شادی کرا دی، اس کے ذریعے وہ میرے بچوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔
(۲۰۴۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَبْدِ اللہِ فَقَالَ : إنَّ عَمِّی زَوَّجَنِی وَلِیدَتَہُ وَہُوَ یُرِیدُ أَنْ یَسْتَرِقَّ وَلَدِی ، قَالَ : لَیْسَ لَہُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥١) حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو قریبی رشتہ دار کا مالک ہوا وہ رشتہ دار آزاد ہوجائے گا۔
(۲۰۴۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ، وَالْحَسَنِ، قَالاَ: مَنْ مَلَکَ ذَا رَحِمٍ، فَہُوَ حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی رشتہ دار کا مالک ہوا وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۰۴۵۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یَعْتِقُ کُلُّ رَحِمٍ إذَا مَلَکَہُ ذُو رَحِمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٣) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی پھوپھی، خالہ یا چچا کی بیٹی یا کسی رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔
(۲۰۴۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، قَالاَ : إذَا مَلَکَ الْعَمَّۃَ وَالْخَالَۃَ وَبِنْتَ الْعَمِّ وَکُلَّ ذِی مَحْرَمٍ عَتَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اولاد ماں باپ کی اور ماں باپ اولاد کے مالک نہیں بن سکتے۔ پھوپھی اور خالہ کا بھی یہی رتبہ ہے۔
(۲۰۴۵۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَمْلِکُ وَلَدٌ وَالِدَہُ ، وَلاَ وَالِدٌ وَلَدَہُ ، قَالَ : وَالْعَمَّۃُ وَالْخَالَۃُ بِتِلْکَ الْمَنْزِلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۰۴۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَنْ مَلَکَ ذَا رَحِمٍ ، فَہُوَ عِتْقٌ ، أَوْ ھُوَ عَتِیقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص پھوپھی یا خالہ کا مالک بنے تو وہ ماں کے رتبہ میں ہیں۔
(۲۰۴۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمِّیَّۃَ ، عَنِ ابن أبی نجیح ، عن عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا مَلَکَ الْعَمَّۃَ أو الخالۃ ؛ فبتلک المنزلۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی رشتہ دار کا مالک بنے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۰۴۵۷) حَدَّثَنَا عبد الأعلی، عن یعلی، عن یونس، عن الحسن قَالَ: من ملک ذا رحم؛ فقد عتق، أو ہو عتیق۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص پھوپھی یا خالہ کا مالک بنے وہ آزاد ہوجائیں گے۔
(۲۰۴۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمِّیَّۃَ ، عَنِ ابن أبی نجیح ، عن عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا مَلَکَ الْعَمَّۃَ وَالْخَالَۃَ عَتَقَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٥٩) حضرت شریح اولاد کو ماں باپ اور ماں باپ کو اولاد کے مملوک بننے کی صورت میں آزاد کردیتے تھے۔
(۲۰۴۵۹) أَخْبَرَنَا غُنْدَرٌ ، عن شعبۃ عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُعْتِقُ الْوَلَدَ وَالْوَالِدَ إذَا مَلَکَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٦٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سنت یہ جاری رہی کہ جو شخص اپنے محرم کا مالک بنا اس کا محرم آزاد ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے صلہ رحمی کا حکم دیا ہے اور قطع رحمی سے منع کیا ہے۔ اس سے بڑی قطع رحمی کیا ہوسکتی ہے کہ آدمی کسی رشتہ دار کو مملوک بنا لے۔
(۲۰۴۶۰) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنَّہُ مَنْ مَلَکَ مِنْ مَحْرَمِہِ شَیْئًا ، فَہُوَ حُرٌّ ، بِمِلْکِہِ عَتِیقٌ ، قَالَ : وَمَا وَرَائَ ذَلِکَ مِنَ الْقَرَابَۃِ رَحِمٌ أَمَرَ اللَّہُ بِصِلَتِہَا وَنَہَی عَنْ عُقُوقِہَا ، وَلاَ أَعْلَمُ مِنَ الْعُقُوقِ شَیْئًا أَشَدَّ مِنْ أَنْ یَتَّخِذَ الرَّجُلُ قَرِیبَہُ مَمْلُوکًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں ؟
(٢٠٤٦١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے بھائی کا مالک بنے تو وہ آزاد نہیں ہوگا۔
(۲۰۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا مَلَکَ الأَخَ فَلاَ یَعْتِقُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اس کے پاس امانت بھی ہو اور اس پر قرض بھی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٤٦٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امانت کی ادائیگی سے ابتداء کی جائے گی۔
(۲۰۴۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَبْدَأُ بِالْوَدِیعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اس کے پاس امانت بھی ہو اور اس پر قرض بھی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٤٦٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ امانت کی ادائیگی سے ابتداء کی جائے گی۔
(۲۰۴۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَبْدَأُ بِالأَمَانَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اس کے پاس امانت بھی ہو اور اس پر قرض بھی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٤٦٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ امانت، مضاربت اور قرض کی ادائیگی حصوں کے اعتبار سے ہوگی۔
(۲۰۴۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الودِیعۃ والْمُضَارَبَۃُ وَالدَّیْنُ کُلُّ ذَلِکَ بِالْحِصَصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اس کے پاس امانت بھی ہو اور اس پر قرض بھی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٤٦٥) حضرت ابراہیم، حضرت طاوس اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حصوں کے اعتبار سے تقسیم ہوگی۔
(۲۰۴۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَطَاوُسٍ وَالزُّہْرِیِّ قَالُوا : یَأْخُذُونَ بِالْحِصَص۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اس کے پاس امانت بھی ہو اور اس پر قرض بھی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٤٦٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز کا بعینہ علم نہ ہو تو مضاربت اور قرض برابر ہیں۔
(۲۰۴۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمُضَارَبَۃُ وَالدَّیْنُ سَوَائٌ إذَا لَمْ یُعَرِّفْ شَیْئًا بِعَیْنِہِ۔
তাহকীক: