মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৩৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٨٧) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عطاء سلم میں گروی رکھوانے کو ٹھیک سمجھتے تھے۔
(۲۰۳۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَعَطَائٍ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِالرَّہْنِ فِی السَّلَمِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٨٨) حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس غلے کے بدلے رہن رکھی ہوئی تھی۔
(۲۰۳۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ بَہْرَامَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیدَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تُوُفِّیَ وَدِرْعُہُ مَرْہُونَۃٌ عِنْدَ یَہُودِیٍّ بِطَعَامٍ۔ (ابن ماجہ ۲۴۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٨٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جو کے بدلے میں گروی رکھوائی ہوئی تھی یہ جو آپ نے اپنے ایک سال کی خوراک کے لیے حاصل کیے تھے۔
(۲۰۳۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قبِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَإِنَّ دِرْعَہُ لَمَرْہُونَۃٌ بِثَلاَثِینَ صَاعًا مِنْ شَعِیرٍ أَخَذَہَا رِزْقًا لِعِیَالِہِ۔ (احمد ۲۳۶۔ دارمی ۲۵۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٠) حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے سلم میں رہن کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی (فرھان مقبوضۃ) گویا ان کے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں تھا۔
(۲۰۳۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ الرَّہْنِ فِی السَّلَمِ فَقَرَأَ (فَرِہَانٌ مَقْبُوضَۃٌ) کَأَنَّہُ لَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩١) حضرت زبرقان سراج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن معقل سے سوال کیا کہ بیع سلم میں رہن اور کفیل رکھنا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جو تمہارے لیے محفوظ ہو وہ معاہدہ کرو۔
(۲۰۳۹۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ معقل عَنِ السَّلَمِ آخُذُ فِیہِ الرَّہْنَ ، أَوِ الْقَبِیلَ ؟ فَقَالَ : اسْتَوْثِقْ مِنَ الَّذِی لَکَ خیر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٢) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مجھے ان لوگوں پر تعجب ہے جو سلم میں گروی یا کفیل کو مکروہ سمجھتے ہیں۔
(۲۰۳۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: إنِّی لأَعْجَبُ مِمَّنْ یَکْرَہُ الرَّہْنَ، وَ الْقَبِیلَ فِی السَّلَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مال کی حفاظت کا معاہدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ان سے ایک آدمی نے کہا کہ ایک قوم کے لوگ سلم میں مطلق کفیل کو ناپسند سمجھتے ہیں اور نفوس کے کفیل میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
(۲۰۳۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ تَأْخُذَ ثِقَۃً بِمَالِکَ ، فَقَالَ لَہُ : رَجُلٌ : إنَّ قَوْمًا یَکْرَہُونَ الْقَبِیلَ ، وَلاَ یَرَوْنَ بِالْکَفِیلِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد اس کو ٹھیک سمجھتے تھے۔
(۲۰۳۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: کَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ لاَ یَرَوْنَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۳۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٦) حضرت ابو جعفر، سالم اور قاسم فرماتے ہیں کہ سلم میں گروی رکھوانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۳۹۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ قَالُوا : لاَ بَأْسَ بِالرَّہْنِ فِی السَّلَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٧) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر بنیاد حلال ہو تو رہن مامور بہ چیزوں میں سے ہے۔
(۲۰۳۹۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إذَا کَانَ أَوَّلُہ حَلاَلاً ، فَالرَّہْنُ مِمَّا أُمِرَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٨) حضرت ابن عمر (رض) سے بیع سلم میں گروی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اپنے مال کی حفاظت کا معاہدہ کرو۔
(۲۰۳۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّہْنِ فِی السَّلَمِ فَقَالَ : اسْتَوْثِقْ مِنْ مَالک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٣٩٩) حضرت عامر سے سلم میں رہن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں تو اس میں وہ بات کہوں گا جو سعید بن جبیر نے کی کہ یہ ملایا ہوا سود ہے۔
(۲۰۳۹۹) حَدَّثَنَا مَالِکٌ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَامِرٌ عَنِ الرَّہْنِ فِی السَّلَمِ ، قَالَ : إنِّی لاَ أَقُولُ فِیہِ مِثْلَ قَوْلِ ابْنِ جُبَیْرٍ : إِنَّہُ رِبًا مَضْمُونٌ۔ (عبدالرزاق ۱۴۰۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
(٢٠٤٠٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ سلم میں رہن اور کفیل میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالرَّہْنِ وَالْکَفِیلِ فِی السَّلَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠١) حضرت علی (رض) سلم میں گروی اور کفیل کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۲۰۴۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدٍ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ ، أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَکْرَہُ الرَّہْنَ وَالْقَبِیلَ فِی السَّلَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠٢) حضرت ابن عمر (رض) سے سلم میں گروی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ ملایا ہوا نفع ہے۔
(۲۰۴۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الرَّجُلِ یُسْلِمُ السَّلَمَ وَیَأْخُذُ الرَّہْنَ فَکَرِہَہُ ، وَقَالَ : ذَلِکَ الشَّفُّ الْمَضْمُونُ یَعْنِی الرِّبْحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠٣) حضرت ابن عباس سلم میں گروی کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۴۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ وَسَالِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الرَّہْنَ فِی السَّلَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠٤) حضرت طاوس ادھار والی بیع میں رہن اور کفیل کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۴۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : کُلُّ بَیْعِ نَسَائٍ فَإِنَّہُ یُکْرَہُ الْقَبِیلُ وَالرَّہْنُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠٥) حضرت بکیر بن عتیق کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ کپاس سلم میں گروی رکھوا سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ ملایا ہو انفع ہے۔ میں نے کہا کہ کیا میں کفیل بنا سکتا ہوں ؟ انھوں نے کہا کہ یہ ملایا ہوا نفع ہے۔
(۲۰۴۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَتِیقٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : آخُذُ الرَّہْنَ فِی السَّلَمِ ؟ فَقَالَ : ذَلِکَ رِبْحٌ مَضْمُونٌ ، قَالَ : قُلْتُ : آخُذُ الْکَفِیلَ ؟ قَالَ : ذَلِکَ رِبْحٌ مَضْمُونٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے
(٢٠٤٠٦) حضرت شریح سلم میں رہن کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۲۰۴۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْجَعْدِ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الرَّہْنَ فِی السَّلَفِ۔
তাহকীক: