মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৭৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٧) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کعب بن سور نے ایک غیر مسلم کو کنیسہ میں داخل کیا، اس کے سر پر توراۃ رکھی اور اس سے اللہ کی قسم لی۔
(۲۰۷۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّ کَعْبَ بْنَ سُورٍ أَدْخَلَہُ الْکَنِیسَۃَ وَوَضَعَ التَّوْرَاۃَ عَلَی رَأْسِہِ وَاسْتَحْلَفَہ بِاللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں حضرت شریح مشرکین سے اللہ کی قسم لیا کرتے تھے جبکہ وہ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۰۷۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحْلِفُ الْمُشْرِکِینَ بِاللَّہِ حَیْثُ یَکْرَہُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٩) حضرت ابوالغصن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی کے سامنے ایک نصرانی اللہ کی قسم کھانے لگا تو حضرت شعبی نے فرمایا کہ تم نے اللہ کو چھوڑ دیا ہے اور دیکھتے بھی ہو پھر آپ نے حکم دیا کہ اسے گرجا کی طرف لے جاؤ اور اس سے قسم لو جو اس کے دین کے لوگ کھاتے ہیں۔
(۲۰۷۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ أبی الغُصْن، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ وَأَرَادَ أَنْ یُحَلِّفَ نَصْرَانِیًّا فَقَالَ: أَحْلِفُ بِاللَّہِ ؟ فَقَالَ الشَّعْبِیُّ: قَدْ تَرَکْتُمُ اللَّہَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ، اذْہَبُوا بِہِ إلَی الْبِیعَۃِ فَاسْتَحْلِفُوہُ بِمَا یُسْتَحْلَفُ بِہِ أَہْلُ دِینِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٠) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا یہودی اور نصرانی سے توراۃ اور انجیل کی قسم لی جائے گی، انھوں نے فرمایا کہ وہ اللہ کی قسم کھائیں گے کیونکہ توراۃ اور انجیل اللہ کی کتابیں ہیں۔
(۲۰۷۵۰) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ أَیُسْتَحْلَفُ بِالتَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ ؟ قَالَ : اسْتَحْلِفُوہُ بِاللَّہِ ، فَإِنَّ التَّوْرَاۃَ وَالإِنْجِیلَ مِنْ کِتَابِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥١) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مشرکین اپنے دین کی قسم کھایا کرتے تھے۔
(۲۰۷۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُحَلِّفُ الْمُشْرِکِینَ بِدِینِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٢) حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت طاوس سے مردار کی کھالوں کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا، حضرت سالم نے فرمایا کہ مردار کی کھالوں کی بیع ان کا گوشت کھانے کی طرح ہے۔
(۲۰۷۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا ، وَطَاوُوسًا عَنْ بَیْعِ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ فَکَرِہَاہَا ، وَقَالَ سَالِمٌ : ہَلْ بَیْعُ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ إلاَّ کَأَکْلِ لَحْمِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٣) حضرت عکرمہ نے قربانی اور مردار کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۷۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ سَلَمَۃَ أَبِی بِشْرٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ وَالأُضْحِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٤) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر کسی چیز کے کھانے کو حرام فرماتے ہیں تو اس کی قیمت کو بھی اس پر حرام کردیتے ہیں۔
(۲۰۷۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ إذَا حَرَّمَ عَلَی قَوْمٍ أَکْلَ شَیْئٍ حَرَّمَ عَلَیْہِمْ ثَمَنَہُ۔ (ابوداؤد ۳۴۸۲۔ ابن حبان ۴۹۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٥) حضرت شعبی نے مردہ بھینسوں کی کھالوں کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے دباغت سے پہلے اس بیع کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُغِیرَۃُ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، قَالَ : سُئِلَ الشَّعْبِیُّ عَنْ جُلُودِ جَوَامِیسَ مَیِّتَۃٍ فَکَرِہَ بَیْعَہَا قَبْلَ أَنْ تُدْبَغَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف مردہ کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے لیکن ان کی قیمت کو استعمال میں لے آتے تھے۔
(۲۰۷۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَبِیعُوہَا فَیَأْکُلُوا أَثْمَانَہَا ، یَعْنِی جُلُودَ الْمَیْتَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٧) حضرت ابراہیم نے مردہ کی کھال کی فروخت اور اس کے پہننے کو بغیر دباغت کے مکروہ قرار دیا ۔
(۲۰۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَہَا وَلُبْسَہَا قَبْلَ أَنْ تُدْبَغَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٨) حضرت حسن نے دباغت سے پہلے مردار کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِید ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ حَتَّی تُدْبَغَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٥٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ والے سال میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے مردار کی بیع کو حرام کردیا ہے۔
(۲۰۷۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بن جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ یَقُولُ : إنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَیْعَ الْمَیْتَۃِ۔
(بخاری ۲۲۳۶۔ مسلم ۱۲۰۷)
(بخاری ۲۲۳۶۔ مسلم ۱۲۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٠) حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانے کا ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا۔
(۲۰۷۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْقَاسِمُ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُحْتَکَرَ الطَّعَامُ۔ (حاکم ۱۱/۲۔ طبرانی ۷۷۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦١) حضرت عثمان (رض) نے ذخیرہ اندوزی سے منع فرمایا۔
(۲۰۷۶۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مَوْلَی الأَنْصَارِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّہُ نَہَی عَنِ الْحُکْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٢) حضرت معمر بن نضلہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی کوئی گناہ گار ہی کرسکتا ہے۔
(۲۰۷۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ مَعْمَرِ ابْنِ نَضْلَۃَ الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَحْتَکِرُ إلاَّ خَاطِیئٌ۔
(مسلم ۱۲۲۷۔ ابوداؤد ۳۴۴۰)
(مسلم ۱۲۲۷۔ ابوداؤد ۳۴۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی گناہ ہے۔
(۲۰۷۶۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الْحُکْرَۃُ خَطِیئَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کھانا ذخیرہ کیا پھر اصل مال اور نفع کو صدقہ کردیا تو اس سے کفارہ نہیں لیا جائے۔
(۲۰۷۶۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنِ احْتَکَرَ طَعَامًا ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِرَأْسِ مَالِہِ وَالرِّبْحِ لَمْ یُکَفِّرْ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٥) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کو خبر دی گئی کہ ایک آدمی نے ایک لاکھ کا غلہ ذخیرہ کر رکھا ہے انھوں نے اسے جلانے کا حکم دے دیا۔
(۲۰۷۶۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: أُخْبِرَ عَلِیٌّ بِرَجُلٍ احْتَکَرَ طَعَامًا بِمِئَۃِ أَلْفٍ فَأَمَرَ بِہِ أَنْ یُحْرَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلے کو ذخیرہ کرنے کا بیان
(٢٠٧٦٦) حبیش کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے میرے اس غلے کو جلانے کا حکم دیا جو میں نے ذخیرہ کیا تھا، اگر وہ اسے چھوڑ دیتے تو میں اس میں سے پورے کوفہ کے غلے کے برابر نفع حاصل کرلیتا۔
(۲۰۷۶۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ: قَالَ حبیش : قَدْ أَحْرَقَ علیَّ عَلِیٌّ بَیَادِرَ بِالسَّوَادِ کُنْت احْتَکَرْتُہَا لَوْ تَرَکَہَا لَرَبِحْتُہَا مِثْلَ عَطَائِ الْکُوفَۃِ۔
তাহকীক: