মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৭২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی (جو کہ غلام ہو) کو بیچنا درست ہے
(٢٠٧٢٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے رضاعی بھائی کی بیع کے بارے میں سوال کیا انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: کَتَبْتُ إلَی نَافِعٍ أَسْأَلُہُ عَنْ بَیْعِ الأَخِ مِنَ الرَّضَاعَۃِ فَقَالَ: لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
(٢٠٧٢٨) حضرت جابر بن زید رضاعی بھائی کے بیچنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔
(۲۰۷۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، وَأَبُو دَاوُد الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ أَخَاہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
(٢٠٧٢٩) حضرت حسن نے رضاعی بہن اور رضاعی دادی بیچنے کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۷۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ فِی أختہ وَجَدَّتِہِ مِنَ الرَّضَاعَۃِ فَکَرِہَ بَیْعَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
(٢٠٧٣٠) حضرت حسن سے رضاعی بھائی کو بیچنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت قتادہ سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت جابر بن زید کی رائے بھی یہی تھی اور حضرت ابراہیم نخعی فرماتے تھے کہ اگر چاہے تو بیچ سکتا ہے۔
(۲۰۷۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسُئِلَ عَنْہُ فَکَرِہَہُ ، فَذَکَرْتہ لِقَتَادَۃَ فَقَالَ : کَانَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ یَقُولُہُ ، وَکَانَ إبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ یَقُولُ : یَبِیعُہُ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
(٢٠٧٣١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے۔
(۲۰۷۳۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَبِیعَ أَخَاہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
(٢٠٧٣٢) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ سے سوال کیا کہ میری باندی نے میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے، کیا میں اس باندی کو بیچ سکتا ہوں ؟ حضرت عبداللہ (رض) نے اس بات پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات کتنی عجیب ہوگی کہ تم اسے بازار لے جاؤ اور آواز لگاؤ کہ مجھ سے میرے بچے کی ماں کون خریدے گا ؟
(۲۰۷۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَبْدِ اللہِ فَقَالَ: إنَّ جَارِیَتِی أَرْضَعَتِ ابْنِی أَمَا أَبِیعُہَا ؟ قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : لَوَدِدْتُ أَنَّہُ أَخْرَجَہَا إلَی السُّوقِ فَقَالَ : مَنْ یَشْتَرِی مِنِّی أُمَّ وَلَدِی کَأَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٣) حضرت سلیمان تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ } کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ کیا تم اس آیت کو نہیں دیکھتے : { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } گویا حضرت حسن گواہ بنانے کے لزوم والی آیت کو منسوخ خیال کرتے تھے۔
(۲۰۷۳۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، عَنْ قولہ تعالی : {وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ} فَقَالَ : أَلاَ تَرَی إلَی قَوْلِہِ : {فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا} أَنَّہُ کَانَ یَرَی أَنَّہُ قَدْ نَسَخَ مَا کَانَ قَبْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٤) حضرت اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ جب کوئی آدمی کوئی چیز خریدے تو کیا اس پر گواہ بنانا لازمی اور ضروری ہے ؟ انھوں نے فرمایا : نہیں، کیا تم قرآن مجید کی اس آیت کو نہیں دیکھتے : { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } اگر تم ایک دوسرے سے مامون ہو تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۳۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ : أَرَأَیْتَ الرَّجُلَ یَشْتَرِی مِنَ الرَّجُلِ الشَّیْئَ حَتْمٌ عَلَیْہِ أَنْ یُشْہِدَ ، لاَ بُدَّ مِنْہُ ؟ قَالَ : لاَ ، أَلاَ تَرَی إلَی قَوْلِہِ : {فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٥) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ } کو { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } نے منسوخ کردیا ہے۔
(۲۰۷۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدِ الْخُدْرِیِّ فِی قَوْلِہِ : {وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ} قَالَ : نَسَخَتْہَا {فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٦) حضرت ربیع بن انس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت صفوان بن محمد کو دیکھا کہ ایک دن وہ بازار گئے۔ ان کے پاس ایک درہم تھا، انھوں نے فرمایا کہ اس ایک کھوٹے درہم کے بدلے مجھے عمدہ انگور کون بیچے گا۔ انھوں نے انگور خریدے اور کسی کو گواہ نہیں بنایا۔
(۲۰۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ صَفْوَانَ بْنَ مُحْرِزٍ وَأَتَی السُّوقَ وَمَعَہُ دِرْہَمٌ زَیْفٌ فَقَالَ : مَنْ یَبِیعُنِی عِنَبًا طَیِّبًا بِدِرْہَمٍ خَبِیثٍ ، فَاشْتَرَی وَلَمْ یُشْہِدْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } نے گواہ بنانے کو منسوخ کردیا ہے۔
(۲۰۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ قَرَأَ : (فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا) قَالَ : نَسَخَتْ ہَذِہِ الشُّہُودَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بیعات تین قسم کی ہیں ایک وہ بیع جو گواہوں اور تحریر کے ساتھ ہو، ایک وہ بیع جو رہن مقبوضہ کے ساتھ ہو اور ایک وہ بیع جو امانت کے ساتھ ہو پھر انھوں نے آیت دین کی تلاوت کی۔
(۲۰۷۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْبُیُوعُ ثَلاَثَۃٌ : بَیْعُ شُہُودٍ وَکِتَابٍ وَبَیْعٌ بِرِہَانٍ مَقْبُوضَۃٍ ، وَبَیْعٌ بِالأَمَانَۃِ ، ثم قَرَأَ آیَۃَ الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٣٩) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کی دعا قبول نہیں کی جائے گی، ایک وہ جو کسی بیوقوف کو اپنا مال دے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بیوقوفوں کو اپنا مال نہ دو ، دوسرا وہ آدمی جس کے پاس کوئی بداخلاق بیوی ہو وہ نہ اسے طلاق دے اور نہ اس سے جدا ہو اور تیسرا وہ آدمی جو کوئی چیز خریدے تو گواہ نہ بنائے۔
(۲۰۷۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَۃ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُسْتَجَابُ لَہُمْ دَعْوَۃٌ : رَجُلٌ آتَی سَفِیہًا مَالَہُ ، وَقَالَ اللَّہُ : {وَلاَ تُؤْتُوا السُّفَہَائَ أَمْوَالَکُم} وَرَجُلٌ کَانَتْ عِنْدَہُ امْرَأَۃٌ سَیِّئَۃُ الْخُلُقِ فَلَمْ یُفَارِقْہَا وَلَمْ یُطَلِّقْہَا ، وَرَجُلٌ اشْتَرَی وَلَمْ یُشْہِدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٤٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین آدمی ایسے ہیں، جن کی دعا قبول نہیں ہوتی ایک وہ جو اپنی بیوی کے لیے بددعا کرے دوسرا وہ جو اپنے غلام کے لے بددعا کرے اور تیسرا وہ آدمی جو خریدو فروخت کرتے ہوئے گواہ نہ بنائے۔
(۲۰۷۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُسْتَجَابُ لَہُمْ دَعْوَۃٌ : رَجُلٌ یَدْعُو عَلَی امْرَأَتِہِ وَعَلَی مَمْلُوکِہِ ، وَرَجُلٌ یَبِیعُ وَیَشْتَرِی ، وَلاَ یُشْہِدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٤١) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خریدو فروخت کرتے ہوئے آدمی گواہ بنائے گا۔
(۲۰۷۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُشْہِدُ إذَا بَاعَ وَإِذَا اشْتَرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
(٢٠٧٤٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ خریدو فروخت کرتے ہوئے آدمی گواہ بنائے گا۔
(۲۰۷۴۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُشْہِدُ إذَا بَاعَ وَإِذَا اشْتَرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٣) حضرت ابو الھیاج فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے مجھے ایک علاقے کا گورنر بنایا اور مجھے حکم دیا کہ میں اہل کتاب سے اللہ کی قسم لوں۔
(۲۰۷۴۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ أَبِی الْہَیَّاجِ ، عَنْ أَبِی الْہَیَّاجِ ، قَالَ : اسْتَعْمَلَنِی عَلِیٌّ عَلَی السَّوَادِ وَأَمَرَنِی أَنْ أَسْتَحْلِفَ أَہْلَ الْکِتَابِ بِاللَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٤) حضرت ابو عبیدہ نے مشرک سے اللہ کی قسم لی۔
(۲۰۷۴۴) حَدَّثَنَا أبو معاویۃ ، عن حجاج ، عن مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ أَنَّہُ اسْتَحْلَفَ الْمُشْرِکَ بِاللَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٥) حضرت مسروق نے مشرکین سے اللہ کی قسم لی۔
(۲۰۷۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحْلِفُ الْمُشْرِکِینَ بِاللَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی ؟
(٢٠٧٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مشرک سے بھی اللہ کی قسم لی جائے گی لیکن اس سے اس کے دین میں سختی برتی جائے گی۔
(۲۰۷۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُسْتَحْلَفُ الْمُشْرِکُ إِلاَّ بِاللَّہِ وَلَکِنْ یُغَلَّظُ عَلَیْہِ فِی دِینِہِ۔
তাহকীক: