মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৭০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٠٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۷۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٠٨) حضرت حسن سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ میں عامل کے پاس جاتا ہوں تو وہ مجھے عطا کرتا ہے کیا میں اسے قبول کرلوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا ناس ہو روپے لو اور چلے جاؤ۔
(۲۰۷۰۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسَأَلَہُ رَجُلٌ ، قَالَ : آتی الْعَامِل فَیُعْطِینِی وَیُجِیزنِی ؟ فَقَالَ : خُذْہَا لاَ أَبًا لَکَ وَانْطَلِقْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٠٩) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضرت ابوبکر (رض) کی بیماری میں ان کی عیادت کے لیے حاضر ہوا، انھوں نے ہمیں واپسی پر دو گھوڑوں پر سوار کیا، میں حضرت اسماء کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ پر وسمہ لگا ہوا تھا اور وہ اسے ہٹا رہی تھیں۔
(۲۰۷۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِی عَلَی أَبِی بَکْرٍ ، نَعُودُہُ وَہُوَ مَرِیضٌ ، فَحَمَلَنَا عَلَی فَرَسَیْنِ ، وَرَأَیْتُ أَسْمَائَ مَوْشُومَۃَ الْیَدَیْنِ ، تَذُبُّ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٠) حضرت ابراہیم اور حضرت تمیم بن سلمہ ایک عامل کے پاس گئے، اس عامل نے حضرت تمیم کو حضرت ابراہیم سے زیادہ تحفے دئیے جس پر حضرت ابراہیم کو غصہ آیا۔
(۲۰۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، أَنَّ إبْرَاہِیمَ وَتَمِیمَ بْنَ سَلَمَۃَ خَرَجَا إلَی عَامِلٍ فَفَضَّلَ تَمِیمًا عَلَی إبْرَاہِیمَ فِی الْجَائِزَۃِ ، فَغَضِبَ إبْرَاہِیمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١١) خالد بن سیف نے مسروق کی طرف تیس ہزار درہم بھیجے، انھوں نے وہ واپس کر دئیے ان سے کسی نے کہا کہ آپ یہ قبول کر کے انھیں صدقہ کردیں، لیکن پھر بھی انھوں نے وہ درہم لینے سے انکار کردیا۔
(۲۰۷۱۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ أَسِیدٍ بَعَثَ إلَی مَسْرُوقٍ بِثَلاَثِینَ أَلْفًا ، فَرَدَّہَا فَقَالَ لَہُ : لَوْ أَخَذْتَہَا فَتَصَدَّقْتَ بِہَا وَوَصَلْتَ بِہَا ، فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٢) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ گورنروں کے تحفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِجَوَائِزِ الْعُمَّالِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٣) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم ایک عامل کے پاس گئے، اس عامل نے انھیں انعام دئیے اور ایک سواری پر سوار کیا، حضرت ابراہیم نے سب کچھ قبول کرلیا۔
(۲۰۷۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّہُ رَکِبَ إلَی عَامِلٍ فَأَجَازَہُ وَحَمَلَہُ عَلَی دَابَّۃٍ فَقَبِلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ عمال کے ہدیے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ مِخْوَلٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِجَوَائِزِ الْعُمَّالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ عمال کے ہدایا قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِجَوَائِزِ الْعُمَّالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٦) حضرت حمید فرماتے ہیں ل کہ ابن ہبیرہ نے حضرت حسن (رض) اور حضرت بکر کو تحائف بھجوائے۔ ان دونوں حضرات نے قبول کرلیے لیکن جب حضرت محمد کو بھجوائے تو انھوں نے قبول نہیں کیے۔
(۲۰۷۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، أَنَّ ابْنَ ہُبَیْرَۃَ أَجَازَ الْحَسَنَ وَبَکْرًا فَقَبِلاَ ، وَأَجَازَ مُحَمَّدًا فَلَمْ یَقْبَلْ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٧) حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ذر کو ایک تحفہ بھجوایا، انھوں نے قاصد سے پوچھا کہ کیا اس نے ہر مسلمان کو یہ ہدیہ بھیجا ہے، اس آدمی نے نفی میں جواب دیا اور حضرت ذر نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور یہ آیت پڑھی : { کَلاَّ إِنَّہَا لَظَی نَزَّاعَۃً لِلشَّوَی }
(۲۰۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ حَبِیبٍ ، أَنَّ رَجُلاً بَعَثَ إلَی ذَرٍّ بِجَائِزَۃٍ فَقَالَ لِلرَّسُولِ : أَکُلُّ مُسْلِمٍ بُعِثَ بِہَذَا ؟ فَقَالَ : لاَ ، قَالَ : رُدَّہُ ، وَقَالَ : {کَلاَّ إِنَّہَا لَظَی نَزَّاعَۃً لِلشَّوَی}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٨) حضرت ابن میناء فرماتے ہیں کہ عبد العزیز بن مروان نے حضرت ابن عمر (رض) کو ایک ہدیہ بھیجا تو انھوں نے قبول کرلیا اور حضرت عبداللہ بن عیاش کی طرف بھی ہدیہ بھیجا انھوں نے قبول نہیں فرمایا۔
(۲۰۷۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ مِینَائَ ، أَنَّ عَبْدَالْعَزِیزِ بْنَ مَرْوَانَ بَعَثَ إلَی ابْنِ عُمَرَ فَقَبِلَ مِنْہُ وَبَعَثَ إلَی عَبْدِاللہِ بْنِ عَیَّاش ابْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ فَلَمْ یَقْبَلْ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧١٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عمال کے ہدیہ میں کوئی حرج نہیں، اس کی تجارت اور کام ہے وہ تمہیں اپنے پاکیزہ مال میں سے دیتا ہے۔
(۲۰۷۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ بَأْسَ بِجَائِزَۃِ الْعُمَّالِ ، إنَّ لَہُ مَعُونَۃً وَرِزْقًا ، وَإِنَّمَا أَعْطَاک مِنْ طَیِّبِ مَالِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٢٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں اگر کسی عامل کے پاس جاؤں اور وہ مجھے کچھ تحائف دے تو میں اسے قبول کرلوں گا، وہ بیت المال کے درجے میں ہے جس میں اچھا برا ہر طرح کا مال آتا ہے، جب قاصد تمہارے پاس کسی معصیت والے کام کے لیے تحفہ لے کر آئے تو اس تحفے میں کوئی خیر نہیں لیکن اگر کسی جائز کام کے لیے تحفہ لائے تو اس تحفے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَوْ أَتَیْتُ عَامِلاً فَأَجَازَنِی لَقَبِلْتُ مِنْہُ ، إنَّمَا ہُوَ بِمَنْزِلَۃِ بَیْتِ الْمَالِ یَدْخُلُہُ الْخَبِیثُ وَالطَّیِّبُ ، وَقَالَ : إذَا أَتَاک الْبَرِیدُ فِی أَمْرِ مَعْصِیَۃٍ فَلاَ خَیْرَ فِی جَائِزَتِہِ وَإِذَا أَتَاک بِأَمْرٍ لَیْسَ بِہِ بَأْسٌ فَلاَ بَأْسَ بِجَائِزَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٢١) حضرت عامر بن حذیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے انھیں ایک ہزار دینار کا ہدیہ دیا۔
(۲۰۷۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ حِذْیم ، أَنَّ عُمَرَ أَجَازَہُ بِأَلْفِ دِینَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
(٢٠٧٢٢) حضرت اشعث بن ابی الشعثاء فرماتے ہیں کہ ہم تیس آدمیوں کی جماعت ایک سفر پر نکلی، ہمارے امیر حضرت اسود تھے جنہیں بشر بن مروان نے امیر بنایا تھا، بشر نے انھیں پچاس دینار دئیے جو انھوں نے قبول کرلیے۔
(۲۰۷۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَشْعَثُ بْنُ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : خَرَجْنَا ثَلاَثِینَ رَاکِبًا عَلَیْنَا الأَسْوَدُ ، أَمَّرَہُ بِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ ، وَأَجَازَہُ بِخَمْسِینَ دِینَارًا فَقَبِلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی (جو کہ غلام ہو) کو بیچنا درست ہے
(٢٠٧٢٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ أَخَاہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی (جو کہ غلام ہو) کو بیچنا درست ہے
(٢٠٧٢٤) حضرت محمد بن سیرین اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ ، عَنْ مَعْمَرٌ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ وَقَتَادَۃَ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ أَخَاہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی (جو کہ غلام ہو) کو بیچنا درست ہے
(٢٠٧٢٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی (جو کہ غلام ہو) کو بیچنا درست ہے
(٢٠٧٢٦) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۷۲۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ مَنْصُورٍ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: یَبِیعُ الرَّجُلُ أَخَاہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ وَأُمَّہُ، لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক: