মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩৭০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
(٢٣٧٠٧) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی یا سامان خریدے پھر اس سے ہمبستری کرے یا اس کو عیب دیکھنے کے بعد فروخت کرنے کے لیے پیش کر دے تو اس پر بیع لازم ہوجائے گی خیار ختم ہوجائے گا۔
(۲۳۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ السِّلْعَۃَ، ثُمَّ وَطِئَہَا ، أَوْ عَرَضَہَا عَلَی الْبَیْعِ بَعْدَ الْعَیْبِ لَزِمَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس طرح بیع کرے کہ وہ دینار اتنے میں لے گا
(٢٣٧٠٨) حضرت ابن جعفر (رض) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص اس طرح بیع کرے کہ وہ دینار کو اتنے اتنے میں لے گا۔
(۲۳۷۰۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ وَأَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: کَرِہَا أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ عَلَی أَنْ یَأْخُذَ الدِّینَارَ وَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس طرح بیع کرے کہ وہ دینار اتنے میں لے گا
(٢٣٧٠٩) حضرت ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۷۰۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس طرح بیع کرے کہ وہ دینار اتنے میں لے گا
(٢٣٧١٠) حضرت عامر سے مروی ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص گندم اس طرح خریدتا ہے کہ اتنے درہم میں یعنی ایک دینار دس درہم کے ساتھ، فرمایا مجھ سے حضرت مسروق نے حضرت عبداللہ سے بیان کیا ہے کہ ایک صفقہ میں دو صفقے کرنا درست نہیں۔
(۲۳۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَأَلَہُ عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْبُرَّ بِکَذَا وَکَذَا دِرہمًا، الدِّینَارُ بِعَشَرَۃٍ۔

قَالَ : وَحَدَّثَنِی مَسْرُوقٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لاَ یَصْلُحُ صَفْقَتَانِ فِی صَفْقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسی باندی خریدے جس کو حیض نہ آتا ہو
(٢٣٧١١) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر بیع میں شرط نہ لگائی ہو تو پھر باندی کو حیض کی وجہ سے واپس نہیں لٹائے گا۔
(۲۳۷۱۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ تُرَدُّ الأَمَۃُ مِنَ الْحَیْضِ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی پر مختلف چیزوں کا دعویٰ کرے
(٢٣٧١٢) حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے پر مختلف چیزوں کا دعویٰ کیا ہے ؟ فرمایا : وہ ہر ہر چیز پر قسم اٹھائے گا۔
(۲۳۷۱۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یَدَّعِی عَلَی الرَّجُلِ أَشْیَائَ مُخْتَلِفَۃً ؟ قَالَ: یُحَلِّفُہُ عَلَی شَیْئٍ شَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بکریوں کو ودیعت کے طور پر لے پھر اُن کو فروخت کر دے
(٢٣٧١٣) حضرت شیبانی (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو بکریوں کو ودیعت کے طور پر لے پھر وہ بکریاں اس کے پاس زیادہ ہوجائیں (اُن کی نسل بڑھ جائے) اور وہ ان کو فروخت کر دے، تو اس پر فروخت کرنے کے دن کی قیمت لازم ہے۔
(۲۳۷۱۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ : عَنْ رَجُلٍ اسْتَوْدَعَ غَنَمًا فَتَنَاسَلَتْ عِنْدَہُ فَبَاعَہَا ، قَالَ : عَلَیْہِ قِیمَتُہَا یَوْمَ بَاعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ جائے
(٢٣٧١٤) حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور مبارکہ میں پھل کی خریداری میں بہت گھاٹا پڑا، اور اس پر قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پر صدقہ کرو، لوگوں نے اس کو صدقہ دیا لیکن پھر بھی اتنے پیسے نہ ہو سکے کہ قرضہ اتر سکے۔ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر آپ نے قرض خواہوں سے ک ہا کہ جو کچھ مل گیا ہے اسی کو لے لو اور اسی پر اکتفاء کرو۔
(۲۳۷۱۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ بُکَیْر ، عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : أُصِیبَ رَجُلٌ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ثِمَارٍ ابْتَاعَہَا ، فَکَثُرَ دَیْنُہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَصَدَّقُوا عَلَیْہِ فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَبْلُغْ ذَلِکَ وَفَائَ دَیْنِہِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ ، وَلَیْسَ لَکُمْ إلاَّ ذَلِکَ۔ یَعْنِی : الْغُرَمَائَ۔

(مسلم ۱۱۹۱۔ ابوداؤد ۳۴۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ جائے
(٢٣٧١٥) حضرت کعب بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گذرے جو دوسرے کا دو أوقیہ کا مقروض تھا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اس سے ایک حصہ کم کر دے، اس شخص نے عرض کیا کہ ٹھیک ہے اے اللہ کے رسول 5! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے سے مخاطب ہوئے اور ارشاد فرمایا : اس کا جو باقی حق رہ گیا ہے وہ اس کو ادا کرو۔
(۲۳۷۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَمْعَۃُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِہِ وَہُوَ مُلاَزِمٌ رَجُلاً فِی أُوقِیَّتَیْنِ ، فَقَالَ النَّبِیّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ ہَکَذَا بِیَدِہِ، أَیْ ضَعْ عَنْہُ الشَّطْرَ ، فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : نَعَمْ یَا رَسُولَ اللہِ ، فَقَالَ : أَدِّ إلَیْہِ مَا بَقِیَ مِنْ حَقِّہِ۔

(بخاری ۴۵۷۔ ابوداؤد ۳۵۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ جائے
(٢٣٧١٦) حضرت ابو صالح الحنفی سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کے دور خلافت میں ایک قوم مقروض ہوگئی، حضرت عمر (رض) نے ان کے عامل کو تحریر فرمایا کہ : ایک تہائی قرض کو تمّول تک مؤخر کردو، اور ایک تہائی ختم کردو اور ایک تہائی فوراً وصول کرلو، پس انھوں نے اسی طرح کیا۔
(۲۳۷۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، أَنَّ قَوْمًا لَزِمَہُمْ دُیُونٌ فِی زَمَنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَکَتَبَ عُمَرُ إلَی عَامِلِہِ : أَنْ یُؤَخِّرُوا ثُلُثًا إلَی الْمَیْسَرَۃِ وَیَحُطُّوا ثُلُثًا وَیَجْعَلُوا ثُلُثًا ، فَفَعَلُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو یوں کہے : قرضہ کی ادائیگی تک مجھ سے یہ درہم خرید لو
(٢٣٧١٧) حضرت ابراہیم اس کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو یوں کہے کہ یہ دینار مجھ سے خرید لو۔
(۲۳۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ : اشْتَرِ مِنِّی ہَذَا الدِّینَارَ وَأَقْضِیک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧١٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر (رض) نے سالوں کے حساب سے کھجوروں کی بیع کرنے کو ناجائز قرار دیا ہے۔
(۲۳۷۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَیْت ابْنَ الزُّبَیْرِ عَنْ بَیْعِ النَّخْلِ مُعَاوَمَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧١٩) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھجور کی کئی سالوں کے لیے بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۳۷۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَتِیقٍ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ النَّخْلِ سِنِینَ۔ (ابوداؤد ۳۳۶۷۔ مسلم ۱۱۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧٢٠) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سالوں کے اعتبار سے (یعنی کئی سال کی اکٹھی بیع کرنے) سے منع فرمایا ہے۔
(۲۳۷۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُعَاوَمَۃِ۔

(مسلم ۱۱۷۵۔ ابوداؤد ۳۳۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧٢١) حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ مجھے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدقات کا ولی بنایا گیا تو میں حضرت محمد بن لبید کے پاس آیا اور ان سے اس کے متعلق دریافت کیا، انھوں نے فرمایا : حضرت عمر (رض) کے پاس ایک یتیم کا مال تھا، آپ نے اس کا مال تین سال کے لیے فروخت کیا تھا۔
(۲۳۷۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : وُلِّیتُ صَدَقَۃَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَیَّ فَأَتَیْت مَحْمُودَ بْنَ لَبِیدٍ فَسَأَلْتُہُ ؟ فَقَالَ : إنَّ عُمَرَ کَانَ عِنْدَہُ یَتِیمٌ فَبَاعَ مَالَہُ ثَلاَثَ سِنِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧٢٢) حضرت منصور سے کہا گیا کہ حضرت ابراہیم دو سال کے لیے کھجور کی بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے ؟ حضرت منصور نے فرمایا : وہ تو اس سے بھی آسان چیز کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۷۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : کَانَ إبْرَاہِیمُ یَکْرَہُ بَیْعَ النَّخْلِ السَّنَتَیْن ؟ قَالَ: کَانَ یَکْرَہ مَا ہُوَ أَہْوَنُ مِنْ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دو تین سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرے
(٢٣٧٢٣) حضرت سعد سے مروی ہے کہ حضرت اسید بن خضیر فوت ہوئے تو ان کے ذمہ قرضہ تھا ، حضرت عمر (رض) نے ان کی زمین کے پھلوں کو دو سال کے لیے فروخت فرمایا۔
(۲۳۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ سَعد مَوْلَی عُمَرَ : أَنَّ أُسَیْدَ بْنَ حُضَیْرٍ مَاتَ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، فَبَاعَ عُمَرُ ثَمَرَۃ أَرْضِہِ سَنَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہبہ دے کر اُس سے رجوع کرنا
(٢٣٧٢٤) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ ہبہ سے رجوع قاضی کے پاس ہی ہوگا، اور حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ وہ قاضی کے علاوہ بھی رجوع کرسکتا ہے۔
(۲۳۷۲۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ :قَالَ سُفْیَانُ : لاَ رُجُوعَ فِی ہِبَۃٍ إِلاَّ عِنْدَ الْقَاضِی۔

وَقَالَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی : یَرْجِعُ دُونَ الْقَاضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص قاضی کے پاس کسی چیز کا اقرار کرے
(٢٣٧٢٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص قاضی کے پاس کسی چیز کا اقرار کرے پھر بعد میں اس کا انکار کر دے تو حد کے علاوہ باقی چیزوں میں اقرار کی وجہ سے اس کا مواخذہ ہوگا۔
(۲۳۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إذْ أَقَرَّ عِنْدَ الْقَاضِی بِشَیْئٍ ثُمَّ کَافَرَ أُخِذَ بِإِقْرَارِہِ إلاَّ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو آدمیوں کا کسی چیز میں اختلاف
(٢٣٧٢٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں کا کسی چیز میں اختلاف ہوجائے ان میں سے ایک دوسرے سے کہہ دے کہ اگر تو نے قسم اٹھائی تو یہ تیرا، فرمایا اگر اس نے قسم اٹھالی تو اس کا ہوجائے گا۔
(۲۳۷۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ : فِی رَجُلَیْنِ تَدَارَآن الشَّیْئَ ، فَقَالَ أَحَدُہُمَا لِصَاحِبِہِ : إِنْ حَلَفْت ، فَہُوَ لَک۔ قَالَ : إِنْ حَلَفَ فَہُوَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: