মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩৬৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرتے وقت کوئی علامتی نشان مقرر کرنا
(٢٣٦٨٧) حضرت حجار سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت علی (رض) سے عرض کیا خدا کی قسم میرا مال ضائع ہوگیا، حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا : تو نے خود ضائع کیا ہے، تو نے اس سے کوئی علامت کیوں نہ لی۔
(۲۳۶۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ حَجَّارِ بْنِ أَبْجَرَ : أَنَّ رَجُلاً ، قَالَ لِعَلِیٍّ : ذَہَبَ وَاللَّہِ مَالِی ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : أَنْتَ ضَیَّعْتہ ، أَفَلاَ أَخَذْت مِنْہُ بِمَعْرِفَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے دوسرے پر کچھ دراہم ہوں
(٢٣٦٨٨) حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر ایک شخص کے دوسرے پر دراہم ہوں اور وہ دراہم وصول کرے اور اس میں کچھ دراہم نشان زدہ ہوں، تو فرماتے ہیں کہ اگرچہ وہ چاندی ہو کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ وہ وزن کے ساتھ برابر ہوں۔
(۲۳۶۸۸) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ عَلَی الرَّجُلِ دَرَاہِمُ فَیَأْخُذُہَا وَفِیہَا مسَمْعِیَّۃٌ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، وَإِنْ کَانَتْ فِضَّۃً بَعْدَ أَنْ یَکُونَ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے دوسرے پر کچھ دراہم ہوں
(٢٣٦٨٩) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اگر کچھ دراہم نشان زدہ ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۶۸۹) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالمسَمْعِیَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدے پھر اس کے پیٹ پر پھوڑا پائے
(٢٣٦٩٠) حضرت ضحاک کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا جس کو دبیلہ بیماری تھی۔ یہ ایک مشہور بیماری ہے جو اچانک نہیں لگتی تو حضرت ضحاک نے بائع کے خلاف فیصلہ کیا۔

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کا قول مجھے حضرت شریح کی بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ جب معلوم ہوجائے کہ وہ نیا نہیں ہے تو وہ واپس کیا جائے گا، اور مشتری سے قسم لی جائے گی کہ اس نے خریدنے سے قبل اس کو نہیں دیکھا تھا اور دیکھنے کے بعد وہ اس پر راضی نہیں ہے۔
(۲۳۶۹۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللہِ بْنُ مُوسَی، قَالَ: أخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُدْرِکٍ: أَنَّ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ اخْتَصَمَ إلَیْہِ فِی جَارِیَۃٍ وَجَدَ بِہَا الدُّبَیْلَۃَ وَہُوَ دَائٌ قَدِیمٌ یُعْرَفُ أَنَّہُ لَیْسَ مِمَّا یَحْدُثُ ، فَقَضَی بِہِ عَلَی الْبَائِعِ۔

قَالَ سُفْیَانُ : وَقَوْلُ الضَّحَّاکِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ قَوْلِ شُرَیْحٍ : إذَا کَانَ یَعْرِفُ أَنَّہُ لَیْسَ مِمَّا یَحْدُثُ أَنْ یَرُدَّ وَیُوجِبُ یَمِینَ الْمُشْتَرِی أَنَّہُ لَمْ یَرَہُ قَبْلَ أَنْ یَشْتَرِیَہُ ، وَلَمْ یَرْضَہُ بَعْدَ مَا رَآہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
(٢٣٦٩١) حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے دینار دیا تاکہ میں اس کے لیے گندم خریدوں، وہ مجھ سے ضائع (ہلاک) ہوگیا، میں نے گندم والے سے کہا کہ اس کی جگہ مجھے اور گندم تول دے، میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : تجھ پر لازم نہیں تھا۔
(۲۳۶۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، قَالَ : أَعْطَانِی إنْسَانٌ دِینَارًا أَشْتَرِی لَہُ بِہِ بُرًّا ، فَہَلَکَ ، فَقُلْتُ لِلْحَنَّاطِ : کِلْ مَکَانَہُ فَذَکَرْتہ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : مَا کَانَ عَلَیْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
(٢٣٦٩٢) حضرت عمران الخیاط فرماتے ہیں کہ مجھے ایک خاتون نے دراہم دئیے تاکہ میں اس کے لیے ان کے بدلہ کچھ خریدوں، ان میں سے کچھ ضائع ہوگئے ، میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اس کی جگہ (اُس کے بدلہ) دراہم دو ۔
(۲۳۶۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْخَیَّاطِ ، قَالَ : أَعْطَتْنِی امْرَأَۃٌ دَرَاہِمَ أَشْتَرِی لَہَا بِہَا ، فَہَلَکَ مِنْہَا مِثْقَالٌ ، فَذَکَرْتہ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : اجْعَلْ مَکَانَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
(٢٣٦٩٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قاصد پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۳۶۹۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الرَّسُولِ ضَمَانٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
(٢٣٦٩٤) حضرت علی اور حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جس کے امانت رکھوائی جائے اس پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۳۶۹۴) حَدَّثَنَا وکیع، عن سفیان، عن جابر، عن القاسم، عن علی وعبد اللہ، قالا: لَیْسَ عَلَی مُؤْتَمَنٍ ضَمَان۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
(٢٣٦٩٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ معتمد علیہ پر ضمان نہیں ہے سوائے اس کے جس کی وہ خلاف کرے۔
(۲۳۶۹۵) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُؤْتَمَنِ غُرْمٌ إلاَّ أَنْ یُخَالِفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٦٩٦) حضرت حماد اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مضارب اپنے ساتھی سے یوں کہے کہ : میں تجھ سے بیس یا تیس درہم لوں گا، اور اگر وہ یوں کہے کہ میں تجھ سے ثلث، ربع یا سدس زیادہ لوں گا تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۶۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : یُکْرَہُ أَنْ یَقُولَ الْمُضَارِبُ لِصَاحِبِہِ : أَنَا أَفْضُلُک عِشْرِینَ دِرْہَمًا ، أَوْ ثَلاَثِینَ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَقُولَ : أَفْضُلُک بِثُلُثٍ ، أَوْ رُبْعٍ ، أَوْ سُدُسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٦٩٧) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو مال مضاربۃ یہ کہہ کر دے کہ اس میں سے ایک ہزار درہم کا نفع آپ کا ۔
(۲۳۶۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یَدْفَعَ الرَّجُلُ إلَی الرَّجُلِ مَالاً مُضَارَبَۃً وَیَقُولُ : لَکَ مِنْہَا رِبْحُ أَلْفِ دِرْہَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٦٩٨) حضرت حسن ثلث، ربع اور خمس کے علاوہ مضاربت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۳۶۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ ذَلِکَ إلاَّ أَنْ یَجْعَلَ لَہُ ثُلُثًا ، أَوْ رُبُعًا ، أَوْ خُمُسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٦٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں، مال مضمون کا نفع کا مطلب یہ ہے کہ : ایک شخص دوسرے سے مال مضاربت یہ کہہ کرلے کہ میں تیرا ضامن ہوں اور نصف یا ثلث نفع تیرا ہے۔
(۲۳۶۹۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : رِبْحَ الْمَال مَضْمُونٍ ، قَالَ : فَسَّرَہَا : الرَّجُلُ یَأْخُذُ مِنَ الرَّجُلِ مَالاً مُضَارَبَۃً وَیَقُولُ : أَضْمَنُ لَکَ ، وَلَک نِصْفُ الرِّبْحِ أَوْ ثُلُثُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٧٠٠) حضرت عالیہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک خاتون آئی اور عرض کیا اُمّ المؤمنین ! میں نے ایک گمشدہ بکری پائی ہے، آپ مجھے اس کے ساتھ کیسا معاملہ کرنے کا حکم فرماتی ہیں ؟ حضرت عائشہ (رض) نے ارشاد فرمایا : اس کا اعلان کرواؤ اور اس کو چارہ ڈالو اور دودھ استعمال کرو، پھر خاتون کچھ عرصہ بعد دوبارہ آئی اور دریافت کیا حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ تو مجھے حکم دیتی ہے کہ میں تجھے اس کو فروخت کرنے یا ذبح کرنے کی اجازت دے دوں، حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : یہ بات (کام) تیرے لیے درست نہیں ہے۔
(۲۳۷۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْعَالِیَۃِ، قَالَت: کُنْت جَالِسَۃً عِنْدَ عَائِشَۃَ فَأَتَتْہَا امْرَأَۃٌ، فَقَالَتْ: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، إنِّی وَجَدْت شَاۃً ضَالَّۃً فَکَیْفَ تَأْمُرِینِی أَنْ أَصْنَعَ بِہَا ؟ قَالَتْ : عَرِّفِی وَاعْلِفِی وَاحْلُبِی ، ثُمَّ عَادَتْ فَسَأَلَتْہَا ؟ قَالَتْ : تَأْمُرِینِی أَنْ آمُرَک أَنْ تَبِیعِیہَا أَوْ تَذْبَحِیہَا ؟ فَلَیْسَ ذَلِکَ لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٧٠١) حضرت زید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر تھا آپ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ مجھے ایک گمشدہ اونٹنی ملی ہے، اس کا خیال رکھ اور اس کے بارے میں پوچھ داچھ کرتا رہ، اس نے عرض کیا کہ اگر میں اس کا دودھ استعمال کرلوں تو کیا مجھ پر ضمان ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : میرا نہیں خیال کہ اس کے بارے میں تجھ پر کوئی تاوان ہو۔
(۲۳۷۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : ضَالَّۃً وَجَدْتہَا ، فَقَالَ : أَصْلِحْ إلَیْہَا وَانْشُدْ ، فَقَالَ : فَہَلْ عَلَیَّ إِنْ شَرِبْت مِنْ لَبَنِہَا ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَا أَرَی عَلَیْک فِی ذَلِکَ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٧٠٢) حضرت سعید بن المسیب سے ایک شخص نے عرض کیا کہ مجھے ایک گمشدہ اونٹ ملا ہے، کیا میں اُ س کو اپنے اونٹوں کے ساتھ گھومنے چھوڑ دوں ؟ فرمایا کہ نہیں۔
(۲۳۷۰۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ رَجُلاً ، قَالَ لَہُ : وَجَدْت جَمَلاً ضَالاَّ ، أَدَعُہُ یَضْرِبُ فِی إبِلِی ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
(٢٣٧٠٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں، مال مضمون کے نفع کا مطلب یہ ہے کہ : ایک شخص دوسرے سے مال مضاربۃ یہ کہہ کرلے کہ میں تیرا ضامن ہوں اور نصف یا ثلث نفع تیرا ہے۔
(۲۳۷۰۳) حَدَّثَنَا جریر ، عن مغیرۃ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ ربح لمال مضمون۔ قَالَ تفسیر ہَذا : الرجل یأخذ من الرجل مالاً مضاربۃ ، ویقول : أضمن لک ، ولک نصف الربح ، أو ثلثہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
(٢٣٧٠٤) حضرت عامر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے سامان خریدنے کے بعد اس میں عیب پایا، پھر اس سامان کو فروخت کرنے کے لیے پیش کیا، تو اس کو اب واپس کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
(۲۳۷۰۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی السِّلْعَۃَ فَیَرَی بِہَا الْعَیْبَ ، ثُمَّ یَعْرِضُہَا عَلَی الْبَیْعِ : لَیْسَ لَہُ أَنْ یَرُدَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
(٢٣٧٠٥) حضرت ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۷۰۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
(٢٣٧٠٦) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص سامان میں عیب دیکھنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کے لیے پیش کرے تو اس پر بیع نافذ ہوجائے گی واپس کرنے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۲۳۷۰۶) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : إذَا عرَضَ الرَّجُلُ السِّلْعَۃَ عَلَی الْبَیْعِ بَعْدَ مَا یَرَی الدَّائَ جَازَتْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক: