মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৬৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان سمندر میں گر جائے، پھر اس میں سے ایک شخص وہ نکال لے
(٢٣٦٦٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سمندر اگر سامان باہر پھینک دے تو وہ لقطہ کے مرتبہ میں ہے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
(۲۳۶۶۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الْبَحْرِ یَطْرَحُ الْمَتَاعَ ، قَالَ: ہُوَ بِمَنْزِلَۃِ اللُّقَطَۃِ ، تُعَرَّفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوشت کو فروخت کرنے کے لیے اُس میں پھونک مار کر ہوا بھرنا
(٢٣٦٦٨) حضرت کلیب سے مروی ہے کہ وہ حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر تھے، آپ نے قصابوں کو گوشت میں پھونک مار کر ہوا بھرنے سے منع فرمایا۔
(۲۳۶۶۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ غَالِبٍ أَبِی الْہُذَیْلِ، عَنْ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیِّ: أَنَّہُ شَہِدَ عَلِیًّا یَنْہَی الْقَصَّابِینَ، عَنِ النَّفْخِ۔ یَعْنِی: فِی اللَّحْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوشت کو فروخت کرنے کے لیے اُس میں پھونک مار کر ہوا بھرنا
(٢٣٦٦٩) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گوشت کو فروخت کرنے کے لیے اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۳۶۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّفْخِ فِی اللَّحْمِ لِلْبَیْعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مصحف کے ساتھ بدلنا
(٢٣٦٧٠) حضرت ابراہیم مصحف کو مصحف کے ساتھ بدلنے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔
(۲۳۶۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَکْرَہُ الْمُصْحَفَ بِالْمُصْحَفِ مُبَادَلَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مصحف کے ساتھ بدلنا
(٢٣٦٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مصحف کو مصحف سے بدلنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۶۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِالْبَدَلِ مُصْحَفٌ بِمُصْحَفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مصحف کے ساتھ بدلنا
(٢٣٦٧٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مصحف کا مصحف اور دس درہموں سے تبادلہ کرنا صحیح ہے۔
(۲۳۶۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْمُصْحَفِ بِالْمُصْحَفِ وَبَیْنَہُمَا عَشَرَۃُ دَرَاہِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات میراث میں مصحف (قرآن) کی تقسیم کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٣٦٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وراثت میں قرآن کریم کو تقسیم نہیں کیا جائے گا، وہ گھر کے پڑھنے والوں کے لیے ہوں گے۔
(۲۳۶۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُقَسَّمُ الْمُصْحَفُ فِی الْمِیرَاثِ ، یَکُونُ لِقُرَّائِ أَہْلِ الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی شئی میں تجارت کرے اور اُس میں اپنی پسندیدہ شئی نہ دیکھے
(٢٣٦٧٤) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی چیز میں تین بار تجارت کرے ، اور اس کو مطلوبہ نفع (پسندیدہ چیز) نہ ملے تو اس کو چاہیے کہ اس کو غیر کی طرف پھیر دے۔
(۲۳۶۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ تَجَرَ فِی شَیْئٍ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمْ یُصِبْ فِیہِ فَلْیَتَحَوَّلْ مِنْہُ إلَی غَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خرید کر اُس کے ساتھ ہمبستری کرے
(٢٣٦٧٥) حضرت موسیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے باندی خرید کر اس کے ساتھ ہمبستری کرلی تو کیا اس کو مرابحۃً بیح سکتا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں پہلے وہ بیان کرے پھر بیع مرابحہ کرے۔
(۲۳۶۷۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عْن رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً ثُمَّ وَطِئَہَا ، أَیَبِیعُہَا مُرَابَحَۃً ؟ قَالَ : لاَ ، حَتَّی یُبَیِّنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خصموں کو سلام کرنا
(٢٣٦٧٦) حضرت شریح جھگڑنے والوں کو (اوّلاً ) سلام کرتے تھے۔
(۲۳۶۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یُسَلِّمُ عَلَی الْخُصُومِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شریکین میں سے کوئی میراث کا وارث بنے
(٢٣٦٧٧) حضرت ابن سیرین اس کو ناپسند کرتے تھے کہ شریکین میں سے جب ایک کسی چیز کا وارث بنے تو اُ س میں اپنے ساتھی کو شریک کرلے۔
(۲۳۶۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ سِیرِینَ یَکْرَہُ إذَا وَرِثَ أَحَدُ الْمُتَفَاوِضَیْنِ شَیْئًا أَنْ یُشْرِکَہُ فِیہِ صَاحِبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قصائیوں کے حصوں کو خریدنا
(٢٣٦٧٨) حضرت سعید بن المسیب قصابیّن کے حصوں کو تقسیم سے قبل خریدنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۳۶۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عن سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ سِہَامَ الْقَصَّابِینَ قَبْلَ أَنْ تُقَسَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو اس شرط پر خریدے کہ وہ اِس کو آزاد کرے گا
(٢٣٦٧٩) حضرت حسن سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا کہ کسی شخص نے آزادی کی شرط پر غلام خریدا پھر اس کو آزاد نہیں کیا ؟ فرمایا اس کو آزاد کر دے پھر اس کو واپس کرے۔
(۲۳۶۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْمَمْلُوکَ عَلَی أَنْ یُعْتِقَہُ فَلاَ یَفْعَلُ ؟ قَالَ : إِنْ أَعْتَقَہُ وَإِلاَّ رَدَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خصی کی گواہی کا بیان
(٢٣٦٨٠) حضرت ابن سیرین سے منقول ہے کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت علقمہ کی گواہی جو کہ خصی تھے ابن مظعون کے خلاف قبول فرمائی۔
(۲۳۶۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ: أَنَّ عُمَرَ أَجَازَ شَہَادَۃَ عَلْقَمَۃَ الْخَصِیِّ عَلَی ابْنِ مَظْعُونٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نقد ثمن کے بدلے چیز فروخت کرے پھر اُس کو ساتھی سے خرید لے
(٢٣٦٨١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ادھار بیچ کر ادھار خریدنا صحیح نہیں۔ اسی طرح نقد بیچ کر ادھار خریدنا بھی صحیح نہیں۔ البتہ ادھار بیچ کر نقد خریدنا درست ہے۔
(۲۳۶۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یَنْبَغِی أَنْ یَبِیعَ بِدَیْنٍ وَیَشْتَرِیَ بِہِ ، وَلاَ یَبِیعَ بِنَقْدٍ وَیَشْتَرِیَ بِدَیْنٍ ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَ بِدَیْنٍ وَیَشْتَرِیَ بِنَقْدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عاشر کے پاس سے گذرے اور کھانا طلب کرے
(٢٣٦٨٢) حضرت ہشام سے مروی ہے ہے کہ حضرت مورق العجلی عاشر کے پاس سے گذرتے تو اس سے کھانا مانگ لیتے۔
(۲۳۶۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ : أَنَّ مُوَرِّقًا الْعِجْلِیّ کَانَ یَمُرُّ عَلَی الْعَاشِرِ فَیَسْتَطْعِمُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عاشر کے پاس سے گذرے اور کھانا طلب کرے
(٢٣٦٨٣) حضرت حسن کھانا طلب کرنے کو ناپسند کرتے تھے ، اور اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ خود کھلا دے تو پھر کھالے۔
(۲۳۶۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَکْرَہُ أَنْ یَسْتَطْعِمَہُ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا إِنْ أَطْعَمَہُ أَنْ یَأْکُلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عاشر کے پاس سے گذرے اور کھانا طلب کرے
(٢٣٦٨٤) حضرت حکیم بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر فرات کے قریب ہمارے پاس آئے، پھر عشر والوں کے پاس ایک شخص بھیجا کہ اگر تمہارے پاس کچھ ہے تو ہمیں کھلاؤ، انھوں نے ہمیں کھانا کھلایا اور خود بھی ہمارے ساتھ کھایا۔
(۲۳۶۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : أَتَیْنَا سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ فِی أَسْفَلِ الْفُرَاتِ فَأَرْسَلَ إلَی صَاحِبِ الْقَنْطَرَۃِ الْعَشَّارِینَ : إِنْ کَانَ عِنْدَکُمْ شَیْئٌ فَأَطْعِمُونَا ، فَأَطْعَمُونَا ، فَأَکَلَ مَعَنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باجا توڑ دے
(٢٣٦٨٥) حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کا باجا توڑ دیا وہ جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گیا، انھوں نے اس کو ضامن نہیں بنایا۔
(۲۳۶۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ : أَنَّ رَجُلاً کَسَرَ طُنْبُورًا لرَجُلٍ ، فَخَاصَمَہُ إلَی شُرَیْحٍ ، فَلَمْ یُضَمِّنْہُ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دلال کی اجرت کا بیان
(٢٣٦٨٦) حضرت ابن سیرین کے پاس دلال کی اجرت کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۳۶۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ: أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ وَذَکَرَ عِنْدَہُ أَجْرَ الدَّلاَّلِ۔
তাহকীক: