মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩৬২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص دوسرے سے کہے : میرا غلام تیرا ہے
(٢٣٦٢٧) حضرت مکحول اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے سے یوں کہے کہ میرا غلام تیرا ہے جب تک کہ میں زندہ ہوں ، پھر جب میں مرجاؤں تو وہ آزاد ہے، فرمایا یہ جائز ہے۔
(۲۳۶۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ مَکْحُولٍ : فِی رَجُلٍ قَالَ لِرَجُلٍ : غُلاَمِی لَکَ مَا حَیِیتُ ، فَإِذَا مِتُّ فَہُوَ حُرٌّ ، قَالَ : جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گندم خریدے اور اس میں نقص پائے
(٢٣٦٢٨) حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کچھ کُرّ گندم خریدی، اور ثمن ادا کردیا، پھر وہ اس کو کیل کرنے کے لیے لے گیا تو اس کو مکمل نہ پایا، فرمایا : صاحب طعام خریدی ہوئی شے کا جتنا حصہ باقی رہتا ہے اس کے پیسے واپس کرے گا، اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۶۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ أکرارًا مِنْ طَعَامٍ وَنَقَدَہُ ، ثُمَّ ذَہَبَ لِیَکْتَالَ الطَّعَامَ فَلَمْ یَفِ ، قَالَ : لِیَرُدَّ عَلَیْہِ صَاحِبُ الطَّعَامِ ثَمَنَ مَا بَقِیَ عَلَی حِصَّۃِ مَا اشْتَرَی ، قَالَ : وَکَانَ مُحَمَّدٌ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حمام میں داخل ہو اور حمام والے کو کچھ دے
(٢٣٦٢٩) حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ ایک شخص حمام میں داخل ہوا اور داخل ہونے پر حمام والے کو رقم دی، اور اس کو کپڑے دئیے حفاظت کے لئے، پھر کپڑے گم ہوگئے، فرمایا : وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت شریح (رض) کے پاس لے گئے، حضرت شریح نے دریافت کیا کہ تو نے اس کو کپڑے رکھنے کے پیسے دئیے تھے ؟ کہا کہ نہیں، لیکن میں نے اس کو حمام میں داخل ہونے کے دئیے تھے، حضرت شریح نے اس سے فرمایا : اٹھ کر چلا جا تیرے لیے کچھ نہیں ہے۔
(۲۳۶۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْبَجَلِیِّ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ الْحَمَّامَ فَأَعْطَاہُ أَجْرًا عَلَی دُخُولِ الْحَمَّامِ ، قَالَ: وَأَعْطَاہُ ثِیَابَہُ یُمْسِکُہَا ، قَالَ: فَضَاعَتِ الثِّیَابُ ،قَالَ: فَخَاصَمَہُ إلَی شُرَیْحٍ، قَالَ : فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَعْطَیْت عَلَی إمْسَاکِ الثِّیَابِ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ أَعْطَیْتہ عَلَی دُخُولِ الْحَمَّامِ ، فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : قُمْ فَلاَ شَیْئَ لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص دوسرے سے یوں کہے کہ : اگر تو نے اتنا کام کیا تو تیرے لیے اتنی اجرت ہے
(٢٣٦٣٠) حضرت ابراہیم (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے سے یوں کہا کہ : اگر تو نے یہ عمل کیا تو تیرے لیے اتنے پیسے ہیں، اور اگر یہ کام کیا تو اتنے ہیں، فرمایا : اجارہ میں اگر ایسا کہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۶۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : إِنْ عَمِلْت کَذَا فَبِکَذَا ، وَإِنْ عَمِلْت کَذَا فَبِکَذَا ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ فِی الإِجَارَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو دے کر دوسرے کے لیے مال بھیجے
(٢٣٦٣١) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دیناروں کی تھیلی حضرت عائشہ (رض) کی طرف بھیجی، جس پر لکھا تھا کہ یہ ام المؤمنین عائشہ (رض) کے لیے ہے۔ جب لوگ مدینہ کے قریب ہوئے تو ان پر آسمان سے آفت اتری اور وہ تھیلی ضائع ہوگئی، پھر وہ لوگ مدینہ آئے، اس شخص نے وہ کتابت دیکھی ہوئی تھی۔ پھر اس دیناروں کی طرح بنائے، اس پر وہی کچھ لکھا پھر وہ کتاب اور تھیلی لے کر حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا، بعد میں کچھ لوگ اس جگہ سے گذرے، اُنہوں نے وہاں پر تھیلی پائی جس پر لکھا ہوا تھا، وہ اس تھیلی کو حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں لے کر آئے، انھوں نے وہ دینار پہلے والے شخص کو بھیج دئیے، اور اس سے فرمایا کہ مجھے ان دیناروں کے بارے میں بتاؤ، اس نے آپ سے عرض کیا کہ بات پوری کتاب میں لکھی ہوئی ہے، حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : مجھے سچی سچی بات بتاؤ تب اس نے صحیح بات بتائی۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : تو وہ چیز مجھے کھلانا چاہتا ہے جو میرے لیے حلال نہیں ہے ؟
(۲۳۶۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّ رَجُلاً بَعَثَ إلَی عَائِشَۃَ بِصُرَّۃٍ مِنْ دَنَانِیرَ عَلَیْہَا لِعَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ ، فَلَمَّا انْتَہَی الْقَوْمُ قَریبًا مِنَ الْمَدِینَۃِ أَصَابَتْہُمْ سَمَائٌ ، فَضَاعَتِ الصُّرَّۃُ ، فَمَضَی الْقَوْمُ فَأَتَوُا الْمَدِینَۃَ ، فَنَظَرَ الرَّجُلُ فِی الْکِتَابِ ، ثُمَّ جَعَلَ مِثْلَ الدَّنَانِیرِ وَکَتَبَ عَلَیْہَا ، ثُمَّ جَائَ بِالْکِتَابِ وَالصُّرَّۃِ إلَی عَائِشَۃَ ، وَمَرَّ قَوْمٌ بِذَلِکَ الْمَنْزِلِ ، فَوَجَدُوا الصُّرَّۃَ مَکْتُوبًا عَلَیْہَا ، فَجَاؤُوا بِہَا إلَی عَائِشَۃَ ، فَأَرْسَلَتْ بِذَلِکَ إلَی صَاحِبِ الدَّنَانِیرِ الأُولَی ، فَقَالَتْ لَہُ : أَخْبِرْنِی خَبَرَ الدَّنَانِیرِ ، فَقَالَ لَہَا : الْخَبَرُ فِی الْکِتَابِ ، فَقَالَتْ : اُصْدُقْنِی ، فَأَخْبَرَہَا الْخَبَرَ ، قَالَتْ : قَدْ أَرَدْت أَنْ تُطْعِمَنِی مَا لاَ یَحِلُّ لِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی دوسرے سے کچھ خریدے
(٢٣٦٣٢) حضرت عطائ (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے سے سامان خریدے، فرمایا اگر وہ اتنے اتنے ثمن تمہارے پاس لے کر نہ آئے تو بیع نہیں ہے۔
(۲۳۶۳۲) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ سِلْعَۃً ، قَالَ : إِنْ لَمْ آتِکَ بِالثَّمَنِ إلَی کَذَا وَکَذَا ، قَالَ لَیْسَ بِبَیْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی دوسرے سے کچھ خریدے
(٢٣٦٣٣) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو سامان فروخت کیا، آپ نے فرمایا : کہ اگر تو تین دن تک ہمارا نفقہ لے آیا تو سامان ہمارا ہے اور اگر تین دن تک ہمارا نفقہ نہ لایا تو ہماری اور تمہاری بیع نہیں ہے، پس ہم عنقریب نئی بیع کریں گے۔
(۲۳۶۳۳) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ مَوْلَی الْبَرْصَائِ ، قَالَ : بِعْت مِنِ ابْنِ عُمَرَ سِلْعَۃً أَوْ بَیْعًا ، فَقَالَ : إِنْ جَائَتْ نَفَقَتُنَا إلَی ثَلاَثٍ فَالسِّلْعَۃُ لَنَا ، وَإِنْ لَمْ تَأْتِنَا نَفَقَتُنَا إلَی ثَلاَثٍ فَلاَ بَیْعَ بَیْنَنَا وَبَیْنَکَ ، فَسَنَسْتَقْبِلُ فِیہَا بَیْعًا مُسْتَقْبَلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صحیح دیناروں کی مکسور دینار کے ساتھ تبادلہ کرنا
(٢٣٦٣٤) حضرت حسن فرماتے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص صحیح دینار کے ایک مَنْ (وزن) کی بیع دو مَنْ مکسور کے ساتھ کرے، اور ان سے دریافت کیا گیا کہ ایک سکین کی دو سکینوں کے ساتھ بیع کرنا کیسا ہے ؟ پس انھوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۲۳۶۳۴) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : کَانَ مِنْ أَصْلِ قَوْلِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِمَنٍّ مِنْ صُفْرٍ صَحِیحٍ بِمَنَوَیْنِ مِنْ صُفْرٍ مَکْسُورٍ ، وَسُئِلَ عَنْ سِکِّینٍ بِسِکِّینَیْنِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صحیح دیناروں کی مکسور دینار کے ساتھ تبادلہ کرنا
(٢٣٦٣٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک درع کو کئی ادراع کے بدلے فروخت کیا جائے گا۔
(۲۳۶۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَتِ الدِّرْعُ تُبَاعُ بِالأَدْرَاعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک قسم کے ساتھ گواہ کو قبول نہیں کرتے
(٢٣٦٣٦) حضرت شعبی اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کے پاس ایک گواہ کے ساتھ قسم ہو، فرمایا : اس کے لیے جائز نہیں مگر دو مرد گواہی دیں یا پھر ایک مرد اور دو عورتیں گواہی دیں، حضرت عامر (رض) نے فرمایا : کہ باوجودیکہ مدینہ والے کہتے ہیں کہ دو گواہوں کی گواہی طالب کی قسم کے ساتھ قبول ہے۔
(۲۳۶۳۶) حَدَّثَنَا سُوَیْد بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ : فِی الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ الشَّاہِدُ مَعَ یَمِینِہِ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ إلاَّ شَہَادَۃُ رَجُلَیْنِ ، أَوْ رَجُلٍ وَامْرَأَتَیْنِ۔

قَالَ عَامِرٌ : مَعَ أنَّ أَہْلَ الْمَدِینَۃِ یَقُولُونَ : شَہَادَۃُ الشَّاہِدَیْنِ مَعَ یَمِینِ الطَّالِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک قسم کے ساتھ گواہ کو قبول نہیں کرتے
(٢٣٦٣٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ یہ بدعت ہے ، اور سب سے پہلے حضرت معاویہ (رض) نے یہ فیصلہ کیا۔
(۲۳۶۳۷) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ: ہِیَ بِدْعَۃٌ ، وَأَوَّلُ مَنْ قَضَی بِہَا مُعَاوِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خصومت میں وکالۃ کا بیان
(٢٣٦٣٨) حضرت علی (رض) کے پاس جب بھی کوئی جھگڑا آتا تو فرماتے اس میں بہت سی ناگزیر باتیں ایسی ہیں کہ جن میں شیطان حاضر ہوتا ہے، جس میں شیطان حاضر ہوتا ہے، پھر آپ اس جھگڑے کو حضرت عقیل کی طرف بھیج دیتے، پھر جب وہ بوڑھے اور کمزور ہوگئے تو وہ اس کو میری طرف پھیر دیتے، حضرت علی (رض) فرماتے تھے جو فیصلہ میرے وکیل کے لیے گیا ہے وہی میرے لیے ہے، اور جو فیصلہ میرے وکیل پر کیا گیا ہے وہ مجھ پر ہے۔
(۲۳۶۳۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ جَہْمِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ یُحَدِّثُ : أَنَّ عَلِیًّا کَانَ لاَ یَحْضُرُ الْخُصُومَۃَ ، وَکَانَ یَقُولُ : إنَّ لَہَا قُحَمًا یَحْضُرُہَا الشَّیْطَانُ ، فَجَعَلَ خُصُومَتَہُ إلَی عَقِیلٍ ، فَلَمَّا کَبِرَ وَرَقَّ حَوَّلَہَا إلَیَّ ، فَکَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ : مَا قُضِیَ لِوَکِیلِی فَلِی ، وَمَا قُضِیَ عَلَی وَکِیلِی فَعَلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدے، لیکن اس بیعہ کا عیب سے بری ہونا نہیں بیان کیا گیا
(٢٣٦٣٩) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان کے ذمہ یہ لازم ہے اگرچہ شرط نہ بھی لگائے، مبیع میں بیماری نہ ہو ، وہ چوری شدہ نہ ہو ، وہ مال حرام نہ ہو اور اس میں کوئی بھونڈا عیب نہ ہو۔
(۲۳۶۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ ، عُہْدَۃُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ یَشْتَرِطْ : لاَ دَائَ ، وَلاَ غَائِلَۃَ ، وَلاَ خِبْثَ ، وَلاَ شَیْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو شخص کسی چیز میں شریک ہوں پھر ان میں سے ایک دوسرے پر قیمت ادا کر دے
(٢٣٦٤٠) ایک شخص نے حضرت عامر سے دریافت کیا میں نے گھوڑا خریدا اور پھر اس کی قیمت بھی نقد ادا کردی اور ایک شخص کو اس میں شریک بھی کرلیا۔ پھر وہ گھوڑا ہلاک ہوگیا، فرمایا اپنے گھوڑے کا حساب لگا لو۔
(۲۳۶۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعَامِرٍ : ابْتَعْت فَرَسًا وَنَقَدْت ثَمَنَہُ وَشَارَکْت فِیہِ رَجُلاً ، فَنَفَقَ الْفَرَسُ ، قَالَ : احْتَسِبْ فَرَسَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی پر ثواب
(٢٣٦٤١) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جو شخص کسی کا حق ادا کرنے کے لیے اس کی طرف چلے تو اس کو ہر قدم پر ایک نیکی ملتی ہے۔
(۲۳۶۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ مَشَی إلَی رَجُلٍ بِحَقِّہِ لِیَقْضِیَہُ کُتِبَتْ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ حَسَنَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو ہدیہ کرے اور وہ ہدیہ قبول کر لے
(٢٣٦٤٢) حضرت عبداللہ بن شدّاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حسین بن علی (رض) ایک چرواہے کے پاس سے گذرے جو بکریاں چرا رہا تھا، وہ آپ کے پاس ایک بکری لے کر آیا وہ آپ کو ہدیہ کی ِ حضرت حسین نے دریافت کیا : تو آزاد ہے یا غلام ؟ اس نے کہا کہ میں غلام ہوں، آپ نے بکری اس کو لٹا دی، چرواہے نے کہا کہ یہ میری ملکیت ہے، تو آپ نے اس سے قبول فرما لی، پھر حضرت حسین (رض) نے اس غلام کو اور اس کی بکریوں کو خریدا، اور اس غلام کو آزاد کر کے وہ بکریاں سب اس کو عطاء کردیں۔
(۲۳۶۴۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ : أَنَّ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ مَرَّ بِرَاعٍ یَرْعَی ، فَأَتَاہُ بِشَاۃٍ فَأَہْدَاہَا لَہُ ، فَقَالَ لَہُ : حُرٌّ أَنْتَ أَمْ مَمْلُوکٌ ؟ فَقَالَ : مَمْلُوکٌ ، فَرَدَّہَا عَلَیْہِ ، فَقَالَ : إِنَّہَا لِی ، فَقَبِلہَا مِنْہُ ، ثُمَّ اشْتَرَاہُ وَاشْتَرَی الْغَنَمَ ، وَأَعْتَقَہُ وَجَعَلَ الْغَنَمَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ پر تہمت لگا دی جائے
(٢٣٦٤٣) حضرت شریح کے سامنے جب گواہ پر تہمت لگائی جاتی تو اس سے کسی چیز کے متعلق سوال نہ کرتے جب تک کہ اعتراض درست نہ ہوجائے۔
(۲۳۶۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ إذَا اتَّہَمَ الشَّاہِدَ لَمْ یَسْأَلْہُ حَتَّی یُقَوَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کی پوستین چاک کر دے
(٢٣٦٤٤) حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کی پوستین چاک کردی پھر وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گئے، حضرت شریح نے فرمایا : پیوند کے بدلے پیوند ہے۔
(۲۳۶۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ رَجُلاً خَرَقَ فَرْوَ رَجُلٍ ، فَاخْتَصَمَا إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : رُقْعَۃٌ مَکَانَ رُقْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کی پوستین چاک کر دے
(٢٣٦٤٥) حضرت مسروق (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے دوسرے کی پوسیتن چاک کردی، فرمایا کہ اس پر پیوند لگانا ہے۔
(۲۳۶۴۵) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عنْ مَسْرُوقٍ : فِی الرَّجُلِ یَخْرِقُ الْفَرْوَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ إلاَّ أَنْ یَرْقعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن کی گواہی قبول نہ کی جاتی تھی
(٢٣٦٤٦) حضرت شریح کبوتر باز اور حمام والے کی گواہی قبول نہ فرماتے تھے۔
(۲۳۶۴۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُثْمَانُ أَبُو الْمُنَازِلِ ابْنُ أَخِی شُرَیْحٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ صَاحِبِ حَمَامٍ ، وَلاَ صَاحِبِ الْحَمَّامِ۔
tahqiq

তাহকীক: