মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩৫৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سچے تاجر کے فضائل
(٢٣٥٤٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سچے اور امانت دار تاجر کا حشر صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔

راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو فرمایا : حضرت حسن نے صحیح کہا ہے کیا یہ جہاد نہیں ہے ؟
(۲۳۵۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : التَّاجِرُ الأَمِینُ الصَّادِقُ مَعَ الصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ۔

قَالَ : فَذَکَرْت ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : صَدَقَ الْحَسَنُ ، أَوْ لَیْسَ فِی جِہَادٍ؟۔ (ترمذی ۱۲۰۹۔ دارقطنی ۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کر دے
(٢٣٥٤٨) حضرت سعید بن المسیب نے اس شخص کے متعلق فرمایا جس نے خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کردیا، فرمایا : جب اس نے غلام آزاد کیا تو اس کی شرط باطل ہوگئی۔
(۲۳۵۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدَہُ وَشَرَطَ خِدْمَتَہُ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَہُ بَطَلَ شَرْطُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کر دے
(٢٣٥٤٩) حضرت ابو حیان التیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح کی باندی اپنی باندی لے کر حضرت شریح کی خدمت میں آئی، اور عرض کیا اے ابو امیہ ! میں نے اپنی اس باندی کو آزاد کردیا ہے۔ آپ نے فرمایا : جو تو کہہ رہی ہے میں وہ سن چکا ہوں، باندی نے عرض کیا کہ ! جب تک میں زندہ ہوں میں نے خدمت کی شرط لگائی ہے، حضرت شریح نے فرمایا : یہ اس پر ہے، اگر چاہے تو کرے۔
(۲۳۵۴۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عن أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ جَارَۃً لِشُرَیْحٍ دَخَلَتْ عَلَیْہِ وَمَعَہَا جَارِیَۃٌ لَہَا ، فَقَالَتْ : یَا أَبَا أُمَیَّۃَ إنِّی أَعْتَقْت جَارِیَتِی ہَذِہِ ، قَالَ : قَدْ أَسْمَعُ مَا تَقُولِینَ ، قَالَتْ : وَشَرَطْت عَلَیْہَا خِدْمَتِی مَا دُمْت حَیَّۃً ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : ہَا ہِیَ ہَذِہِ إِنْ شَائَتْ فَعَلَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کر دے
(٢٣٥٥٠) حضرت ضحاک نے اس خاتون کے متعلق فرمایا جس نے اپنے خادم کو آزاد کر کے پھر استثناء کرلیا، آپ نے فرمایا وہ آزاد ہے۔
(۲۳۵۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی کِبْرَانَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ : فِی امْرَأَۃٍ أَعْتَقَتْ خَادِمًا لَہَا ، ثُمَّ اسْتَثْنَتْ ، قَالَ الضَّحَّاکُ : تُعْتَقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کر دے
(٢٣٥٥١) حضرت سعد بن الاخرم سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن مسعود (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : میں نے اپنی اس باندی کو آزاد کردیا ہے، اور میں نے اس پر شرط لگائی ہے کہ جس طرح باندی آقا کی خدمت کرتی ہے اس طرح میری خدمت کرے گی، سوائے اس کی شرم گاہ کے، پھر جب میں نے اس کی غلامی میں سختی کی تو یہ کہتی ہے کہ میں آزاد ہوں، آپ نے فرمایا : اس کو اس بات کا اختیار نہیں ہے، اس کو پکڑ کرلے جاؤ، جو شرط آپ نے لگائی ہے اس پر اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔
(۲۳۵۵۱) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الأَخْرَمِ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إنِّی أَعْتَقْت أَمَتِی ہَذِہِ ، وَاشْتَرَطْت عَلَیْہَا أَنْ تَلِیَ مِنِّی مَا تَلِی الأَمَۃُ مِنْ سَیِّدِہَا إلاَّ الْفَرْجِ ، أَوْ قَالَ : غَیْرِ الْفَرْجِ ، فَلَمَّا غَلُظْت رَقَبَتَہَا ، قَالَتْ : إنِّی حُرَّۃٌ ، قَالَ : لَیْسَ ذَلِکَ لَہَا ، خُذْ بِرَقَبَتِہَا فَانْطَلِقْ بِہَا ، فَلَکَ مَا اشْتَرَطْت عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خدمت کی شرط لگا کر غلام کو آزاد کر دے
(٢٣٥٥٢) حضرت سفینہ سے مروی ہے کہ حضرت ام سلمہ (رض) نے ان کو آزاد کردیا اور ان پر یہ شرط لگا دی کہ جب تک زندہ ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کرے۔
(۲۳۵۵۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُمْہَانَ ، عَنْ سَفِینَۃَ : أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ أَعْتَقَتْہُ وَاشْتَرَطَتْ عَلَیْہِ أَنْ یَخْدُمَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا عَاشَ۔ (ابوداؤد ۳۹۲۸۔ ابن ماجہ ۲۵۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کے متعلق لکھ لینا
(٢٣٥٥٣) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت زہری نے حکم دیا کہ میں لکھوں کہ انھوں نے اتنا اتنا سونا اتنے اتنے طعام کے بدلہ میں قرض لیا ہے اتنیمدت تک کے لیے۔ اس اس طرح کا اچھا طعام یا اس کی مثل کا طعام ہوگا۔
(۲۳۵۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَمَرَنِی الزُّہْرِیُّ فَکَتَبْت عَلَیْہِ کِتَابًا : أَنَّہُ اسْتَسْلَفَ ذَہَبًا مَعْلُومًا فِی طَعَامٍ مَعْلُومٍ إلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ مِنْ صَالِحِ طَعَامِ کَذَا ، أَوْ شَرْوَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نقد گندم کی بیع کرکے پھر اُس سے اقالہ طلب کرے
(٢٣٥٥٤) حضرت حماد نے فرمایا : اگر میں کسی کو نقد گندم فروخت کروں پھر وہ اس کو گھر لے جائے پھر میں اس سے اقالہ کروں اور اس کے گھر پر ہی اس پر قبضہ کرلوں ، تو اگر میں چاہوں تو اس کو ادھار میں فروخت کرسکتا ہوں ؟ حضرت قتادہ نے فرمایا : جب تک اس کو اپنے گھر منتقل نہ کرلو اس وقت تک اسے مت خریدو۔
(۲۳۵۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لَوْ بِعْت رَجُلاً طَعَامًا بِالْحَالِّ فَنَقَلَہُ إلَی بَیْتِہِ ، ثُمَّ أَقَلْتہ مِنْہُ وَقَبَضْتہ فِی بَیْتِہِ ، فَإِنْ شِئْتَ بِعْت مِنْہُ بِنَسِیئَۃٍ ، وَقَالَ قَتَادَۃُ : لاَ تَشْتَرِہ مِنْہُ حَتَّی تَنْقُلَہُ إلَی بَیْتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم کا ایک کُرّ چارہ کے سو میزان کے بدلے فروخت کرنا
(٢٣٥٥٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک کُرّ گندم کو سو میزان چارہ کے بدلے ادھار فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۵۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ فِی کُرٍّ مِنْ بُرٍّ بِمِئَۃِ مِیزَانٍ مِنْ عَلَفٍ نَسِیئَۃً : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پرانی گندم قرض لے
(٢٣٥٥٦) حضرت ابن عباس (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص پرانی گندم قرض لے کر اس کی جگہ نئی گندم دے دے ؟ فرمایا کہ اگر ان دونوں کے درمیان کوئی شرط طے نہیں ہے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۵۵۶) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ اسْتَقْرَضَ طَعَامًا عَتِیقًا ، فَقَضَی مَکَانَہُ حَدِیثًا؟ قَالَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ بَیْنَہُمَا شَرْطُہُ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اہل ذمہ کی اعانت کرے اور اُن کے لیے خریدے
(٢٣٥٥٧) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص مشرکین میں سے ایک شخص کی مدد کرتا ہے ؟ حضور نے اعرابی کے بارے میں جو فرمایا تھا وہ آپ نے نہیں سنا ؟
(۲۳۵۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سَہْلٍ السَّرَّاجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الرَّجُلِ یُعِینُ الرَّجُلَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ؟ قَالَ : أَوَ مَا بَلَغَک مَا قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الأَعْرَابِیِّ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اہل ذمہ کی اعانت کرے اور اُن کے لیے خریدے
(٢٣٥٥٨) حضرت حماد اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی ذمیوں کے لیے کچھ خرید لے۔
(۲۳۵۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَمَّادٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَشْتَرِیَ لأَہْلِ الذِّمَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مدت مقررہ کے لیے دین کی بیع کرے
(٢٣٥٥٩) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص نے ایک مقررہ مدت کے لیے بیع کی ، مشتری نے اس کو ایک شخص کو فروخت کردیا، تو کیا جس نے فروخت کیا تھا وہ خرید سکتا ہے ؟ فرمایا اگر اس میں اس کا نقصان نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۵۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الشَّقَرِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ بَاعَ بَیْعًا إلَی أَجَلٍ ، فَبَاعَہُ الْمُشْتَرِی مِنْ رَجُلٍ ، أَیَشْتَرِیہِ صَاحِبُہُ الَّذِی بَاعَہُ ؟ قَالَ : إذَا لَمْ یَکُنْ فِیہِ مُوَاکَسَۃ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مدت مقررہ کے لیے دین کی بیع کرے
(٢٣٥٦٠) حضرت حسن اس کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر اس میں نقصان نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۵۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زید، عن ہشام، عن الحسن: فی ہذا إذَا لَمْ یَکُنْ فِیہِ مُوَاکَسَۃ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مدت مقررہ کے لیے دین کی بیع کرے
(٢٣٥٦١) حضرت داؤد بن ابی عاصم سے مروی ہے کہ انھوں نے اپنی بہن سے ایک مدت تک کے لیے بیع کی، پھر ان کی بہن نے اس کو فروخت کردیا، میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دیکھ لو کیا آپ وہی ہو ؟ میں نے عرض کیا جی میں وہی ہوں ، فرمایا وہ ربا ہے، وہ سود ہے، آپ اس سے صرف راس المال واپس لے لو۔
(۲۳۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی عَاصِمٍ : أَنَّہُ بَاعَ مِنْ أُخْتِہِ بَیْعًا إلَی أَجَلٍ ، ثُمَّ أَمَرَتْہُ أَنْ یَبِیعَہُ ، فَبَاعَہُ ، فَسَأَلْت ابْنَ الْمُسَیَّبِ ؟ فَقَالَ : أبْصِرْ أَنْ یَکُونَ أَنْتَ ہُوَ؟ قُلْتُ : أَنَا ہُوَ ، قَالَ : ذَاکَ ہُوَ الرِّبَا ، ذَاکَ ہُوَ الرِّبَا ، فَلاَ تَأْخُذْ مِنْہُ إلاَّ رَأْسَ مَالِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کچھ سالوں کے لیے اپنا گھر کرایہ پردے دے
(٢٣٥٦٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ میت کے لیے کوئی شرط نہیں ہے۔
(۲۳۵۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ لِمَیِّتٍ شَرْطٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کچھ سالوں کے لیے اپنا گھر کرایہ پردے دے
(٢٣٥٦٣) حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنا گھر دس سالوں کے لیے اجرت پر دیا پھر اس سے قبل ہی وہ فوت ہوگیا تو اجارہ ختم ہوجائے گا اور عاریت باطل ہوجائے گی۔

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عاریت کو پورا کیا جائے گا اور اجارہ باطل ہوجائے گا ۔ حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ دونوں کو انتہاء تک پورا کیا جائے گا۔

حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں اس کے ورثاء اس کے وارث ہوں گے جس کا وہ اپنی زندگی میں مالک تھا۔
(۲۳۵۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ : فِی الرَّجُلِ یُؤَاجِرُ دَارَہُ عَشْرَ سِنِینَ ، فَیَمُوتُ قَبْلَ ذَلِکَ : تُنْتَقَضُ الإِجَارَۃُ ، وَتَبْطُلُ الْعَارِیَّۃُ۔

وَقَالَ مَکْحُولٌ : تَمْضِی الْعَارِیَّۃُ ، وَتَبْطُلُ الإِجَارَۃُ۔

وَقَالَ إیَاسُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ : یَمْضِیَانِ إلَی غَایَتِہِمَا۔

قَالَ أَیُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : إنَّمَا یَرِثُونَ مِنْ ذَلِکَ مَا کَانَ یَمْلِکُ فِی حَیَاتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کچھ سالوں کے لیے اپنا گھر کرایہ پردے دے
(٢٣٥٦٤) حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک خاتون نے اپنے غلام میں کچھ مہینوں کے لیے سلم کیا ہے پھر خاتون مقررہ مدت سے قبل ہی فوت ہوگئی ؟ حضرت عامر نے اس کے بھائی سے فرمایا ، وہ آپ کا غلام ہے اگر چاہو تو لے لو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو ۔
(۲۳۵۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَۃٍ أَسْلَمَتْ غُلاَمًا لَہَا أَشْہُرًا ، فَمَاتَتِ الْمَرْأَۃُ قَبْلَ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ عَامِرٌ لأَخیہَا : ہُوَ غُلاَمُک ، إِنْ شِئْتَ قَبَضْتَہُ ، وَإِنْ شِئْتَ تَرَکْتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دلال ضامن ہو گا
(٢٣٥٦٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دلال کے ضامن بننے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۵۶۵) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَضْمَنَ السِّمْسَارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৫৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے اپنے غلام کو مدبر بنایا پھر وہ فوت ہو گیا اور اُس پر قرض تھا
(٢٣٥٦٦) حضرت زہری (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنے غلام کو مدبر بنایا پھر وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس پر قرضہ ہے تو غلام اس کے قرض کی ادائیگی کے لیے کوشش (سعی) کرے گا۔
(۲۳۵۶۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : فِی رَجُلٍ دَبَّرَ غُلاَمًا لَہُ ، ثُمَّ مَاتَ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ، قَالَ : یَسْعَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক: