মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৫০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے ساتھ کیسا معاملہ کیا جائے ؟
(٢٣٥٠٧) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے جھوٹے گواہ کو ستر کوڑے مارے۔
(۲۳۵۰۷) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ جَلَدَ شَاہِدَ الزُّورِ سَبْعِینَ سَوْطًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے ساتھ کیسا معاملہ کیا جائے ؟
(٢٣٥٠٨) حضرت شریح کے پاس جب جھوٹا گواہ آتا تو آپ اس کا عمامہ اتروا کر اس کو جوتے لگواتے۔
(۲۳۵۰۸) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ إذَا أُتِیَ بِشَاہِدِ الزُّورِ خَفَقَہُ خَفَقَاتٍ وَنَزَعَ عِمَامَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص وزن کر کے چارہ خریدے اور اُس پر بغیر وزن کیے قبضہ کر لے
(٢٣٥٠٩) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو وزن کرکے چارہ خریدے، اور اس پر بغیر وزن کئے قبضہ کرلے، پھر چارہ ہلاک ہوجائے، فرمایا : وہ خریدنے والے کے مال سے ہلاک ہونا شمار ہوگا، حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۵۰۹) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی عَلَفًا بِوَزْنٍ فَقَبَضَہُ بِغَیْرِ وَزْنٍ فَتَلِفَ الْعَلَفُ ، فَقَالَ : ہُوَ مِنْ مَالِ الَّذِی اشْتَرَاہُ۔
قَالَ : وَقَالَ مُحَمَّدٌ مِثْلَ ہَذَا۔
قَالَ : وَقَالَ مُحَمَّدٌ مِثْلَ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
(٢٣٥١٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس نے وہ غلام فروخت کر کے وہ کام کردیا، تو اس پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا۔
(۲۳۵۱۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا قَالَ : إِنْ فَعَلْتُ کَذَا وَکَذَا فَغُلاَمِی حُرٌّ ، فَبَاعَہُ ثُمَّ فَعَلَہُ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
(٢٣٥١١) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حکم اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر میں گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد، پھر اس نے اپنا غلام فروخت کیا اور گھر میں داخل ہوگیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔
(۲۳۵۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ۔ وَعَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ وَعَطَائٍ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِغُلاَمِہِ : إِنْ دَخَلْتَ الدَّارَ فَأَنْتَ حُرٌّ ، فَبَاعَہُ فَدَخَلَ الدَّارَ ، ثُمَّ اشْتَرَاہُ ، قَالُوا : لاَ یَعْتِقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
(٢٣٥١٢) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میر اغلام آزاد ہے۔
(۲۳۵۱۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِغُلاَمِہِ : إِنْ فَعَلْتَ کَذَا وَکَذَا فَأَنْتَ حُرٌّ ، وَلامْرَأَتِہِ : فَأَنْتِ طَالِقٌ ، قَالَ : إِنْ کَانَ بَیْنَہُمَا بَیْعٌ أَوْ طَلاَقٌ لَمْ یَقَعْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
(٢٣٥١٣) حضرت ابن شبرمہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد یا میری زوجہ کو طلاق، پھر اس نے غلام کو آزاد کردیا یا زوجہ کو طلاق دے دی پھر اپنی قسم میں حانث ہوگیا تو فقہاء فرماتے ہیں کہ اس پر آزادی اور طلاق لازم ہوگی۔
(۲۳۵۱۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی وَالْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِیدِ وَابْنِ شُبْرُمَۃَ: فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : إِنْ فَعَلْتُ کَذَا وَکَذَا فَغُلاَمُہُ حُرٌّ ، أَوِ امْرَأَتُہُ طَالِقٌ ، فَیَبِیعُ الْغُلاَمَ ، أَوْ یُطَلِّقُ الْمَرْأَۃَ، ثُمَّ یَحْنَثُ فِی یَمِینِہِ ، قَالُوا : یَلْزَمُہُ الْعِتْقُ وَالطَّلاَقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کے پاس کوئی قصہ لایا جائے وہ اُس میں غور کرے
(٢٣٥١٤) حضرت شریح قصوں میں اعتراف کو نافذ فرماتے ۔
(۲۳۵۱۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَعَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ شُرَیْحًا کَانَ یُجِیزُ الإِعْتِرَافَ فِی الْقِصَصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کے پاس کوئی قصہ لایا جائے وہ اُس میں غور کرے
(٢٣٥١٥) حضرت ابو بحر سے مروی ہے کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا، اس کے پاس قصہ لایا گیا، آپ نے فرمایا : میں کتاب کو پڑھنے والا نہیں ہوں۔
(۲۳۵۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُرَاتُ بْنُ أَبِی بَحْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ شَہِدْتُ شُرَیْحًا رُفِعَتْ إلَیْہِ قِصَّۃٌ فَقَالَ : إنِّی لَسْتُ أَقْرَأُ الْکُتُبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥١٦) حضرت علی (رض) نے عبید اللہ بن حرّ سے گواہ کے ساتھ قسم بھی طلب کی۔
(۲۳۵۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ اسْتَحْلَفَ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ الْحُرِّ مَعَ بَیِّنَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥١٧) حضرت علی سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۵۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حسن بن صالح ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ اسْتَحْلَفَ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ الْحُرِّ مَعَ بَیِّنَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥١٨) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے حق پر قسم نہ اٹھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری گواہی سے ناراض ہوگا، (اللہ کو ناراض کرے گا) ۔
(۲۳۵۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَشْوَعَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : قَبَّحَ اللَّہُ بَیِّنَتَکَ إِنْ لَمْ تَحْلِفْ عَلَی حَقِّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥١٩) حضرت مالک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے پوچھا کہ کیا میں آدمی سے قسم لے سکتا ہوں جب اس کے پاس ایک گواہ موجود ہو۔ فرمایا : جی ہاں !۔
(۲۳۵۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ: أَسْتَحْلِفُ الرَّجُلَ مَعَ بَیِّنَتِہِ ؟ قَالَ: نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥٢٠) حضرت شریح (رض) گواہ کے ساتھ قسم بھی لیتے تھے۔
(۲۳۵۲۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحْلِفُ مَعَ الْبَیِّنَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
(٢٣٥٢١) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے پر گواہ قائم کیے اس کے خصم نے کہا : اس کی قسم مجھے اس کی گواہی سے زیادہ پسند ہے۔ پھر اس سے قسم طلب کی تو اس نے انکار کردیا۔ حضرت شریح نے فرمایا : تو نے جو اپنی گواہی کی تعریف کی ہے وہ بہت بُری ہے، اور ان کی گواہی رد ہے، حضرت عبداللہ بن عتبہ نے فرمایا : جس حق پر تو قسم نہیں اٹھائے گا میں وہ حق تجھے نہیں دوں گا۔
(۲۳۵۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَقَامَ رَجُلٌ عَلَی رَجُلٍ بَیِّنَتَہُ ، فَقَالَ خَصْمُہُ : یَمِینُہُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ شُہُودِہِ۔ فَاسْتَحْلَفَہُ فَنَکَلَ، فَقَالَ شُرَیْحٌ: بِئْسَ مَا أَثْنَیْت عَلَی شُہُودِکَ، وَرَدَّ شَہَادَتَہُمْ۔
وَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُتْبَۃَ : لاَ أُعْطِیک حَقًّا لاَ تَحْلِفُ عَلَیْہِ۔
وَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُتْبَۃَ : لاَ أُعْطِیک حَقًّا لاَ تَحْلِفُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کشتی کرایہ پر لے وہ ڈوب جائے
(٢٣٥٢٢) حضرت سفیان، حضرت ابن شبرمہ اور حضرت ابن ابی لیلیٰ سے مروی ہے کہ کشتی سمندر کے لیے اجرت پر لی جائے پھر وہ ڈوب جائے (ٹوٹ جائے) اور اس میں سامان ہو ، حضرت ابن شبرمہ نے فرمایا : وہ ضامن نہ ہوگا، حضرت ابن ابی لیلیٰ نے فرمایا : وہ ضامن ہوگا، اور حضرت سفیان نے فرمایا : ہم اس پر ضمان کو لازم نہیں سمجھتے۔
(۲۳۵۲۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ وَابْنِ أَبِی لَیْلَی: فِی سَفِینَۃٍ تُؤَاجَرُ فِی الْبَحْرِ فَتَنْکَسِرُ وَفِیہَا مَتَاعٌ : قَالَ ابْنُ شُبْرُمَۃَ : لاَ یَضْمَنُ ، وَقَالَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی : یَضْمَنُ ، وَقَالَ سُفْیَانُ : لاَ نَرَی عَلَیْہِ ضَمَانًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جانور ادھار لے کر کرایہ پردے دے تو کرایہ کس کا ہو گا ؟
(٢٣٥٢٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت حکم اور حضرت شعبی (رض) سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے جانور ادھار لے کر کرایہ پردے دیا تو کرایہ کس کا ہوگا ؟ حضرت حکم نے فرمایا : کرایہ اسی کا ہوگا ، حضرت شعبی (رض) نے فرمایا : کرایہ جانور والے کا ہوگا۔
(۲۳۵۲۳) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَالشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ اسْتَعَارَ دَابَّۃً فَأَکْرَاہَا بِدِرْہَمٍ ، قَالَ الْحَکَمُ : الدِّرْہَمُ لَہُ ، وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : الدِّرْہَمُ لِصَاحِبِ الدَّابَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو شخص کسی مال میں شریک ہوں لیکن لیکن اس حال کو مخلوط نہ کریں
(٢٣٥٢٤) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے ان شخصوں کے متعلق جو دونوں شریک ہیں، ان میں سے ہر ایک نے دس ہزار دراہم نکالے، لیکن آپس میں ملائے نہیں، پھر ان میں سے ایک نے اپنے پاس موجودہ مال سے کام کیا لیکن سارا مال برباد ہوگیا۔ وہ دوسرے کو شریک نہیں سمجھتا۔ انھوں نے جواب دیا کہ نقصان اور ہلاکت اسی پر ہوگی۔ دوسرے کا اس میں کوئی حصہ نہیں۔
(۲۳۵۲۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عنِ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلَیْنِ اشْتَرَکَا ، فَأَخْرَجَ کُلُّ وَاحِدٍ عَشَرَۃَ آلاَفٍ وَلَمْ یَخْلِطَاہَا ، فَعَمِلَ أَحَدُہُمَا بِمَا عِنْدَہُ فَتَوِیَ ، فَلَمْ یَرَہُ شَرِیکًا ، وَقَالَ : النُّقْصَانُ وَمَا تَوِیَ : عَلَیْہِ ، وَلَیْسَ عَلَی الآخَرِ مِنْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو شخص کسی مال میں شریک ہوں لیکن لیکن اس حال کو مخلوط نہ کریں
(٢٣٥٢٥) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ دو بندوں کے درمیان جب تک ان کے مال آپس میں نہ ملیں وہ شرکت نہ ہوگی۔
(۲۳۵۲۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : قَالَ سُفْیَانُ : لاَ تَکُونُ شَرِکَۃً بَیْنَہُمَا حَتَّی یَخْلِطَا أَمْوَالَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৫২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دھوبی کپڑے کے مالک سے مدد مانگے اور مالک بھی دھوبی کے ساتھ کپڑے کوٹے
(٢٣٥٢٦) حضرت ابن ابی لیلیٰ سے مروی ہے کہ کپڑے والے نے دھوبی سے صفائی میں مدد طلب کی مالک نے بھی دھوبی کے ساتھ کپڑے کوٹے، پھر کپڑا پھٹ گیا، فرمایا : دھوبی ضامن ہوگا۔
(۲۳۵۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی : أَنَّہُ قَالَ فِی قَصَّارٍ اسْتَعَانَ صَاحِبَ الثَّوْبِ فَدَقَّ مَعَہُ فَخَرَقَ الثَّوْبَ ، قَالَ : یَضْمَنُ الْقَصَّارُ۔
তাহকীক: