মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৬২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سالانہ وظیفے تک کے لیے بیع جائز ہے
(٢٠٦٢٧) حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ امہات المؤمنین سالانہ وظیفے کے بدلے میں بیع کیا کرتی تھیں۔
(۲۰۶۲۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، أَنَّ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ کُنَّ یَشْتَرِینَ إلَی الْعَطَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سالانہ وظیفے تک کے لیے بیع جائز ہے
(٢٠٦٢٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) سالانہ وظیفے کے بدلے خریدو فروخت کیا کرتے تھے۔
(۲۰۶۲۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَشْتَرِی إلَی الْعَطَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سالانہ وظیفے تک کے لیے بیع جائز ہے
(٢٠٦٢٩) حضرت جعفر بن عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں کہ ایک دہقان نے حضرت علی (رض) کو سونے کی کڑھائی والا ریشم کا کپڑا بھیجا تو حضرت علی (رض) نے عمرو بن حریث سے چار ہزار درہم کے بدلے خرید لیا جن کی ادائیگی سالانہ وظیفہ میں سے ہونا طے پائی۔
(۲۰۶۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَعَبَّادٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنْ دِہْقَانًا بَعَثَ إلَی عَلِیٍّ بِثَوْبٍ دِیبَاجٍ مَنْسُوجٍ بِذَہَبٍ ، وَقَالَ حَفْصٌ : مَرْسُومٍ بِذَہَبٍ فَابْتَاعَہُ مِنْہُ عَمْرُو بْنُ حُرَیْثٍ بِأَرْبَعَۃِ آلاَفِ دِرْہَمٍ إلَی الْعَطَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سالانہ وظیفے تک کے لیے بیع جائز ہے
(٢٠٦٣٠) حضرت نوح بن بلال کہتے ہیں کہ علی بن قیس نے مجھ سے سالانہ وظیفے کے بدلے خریدا۔
(۲۰۶۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ ، عَنْ نُوحِ بْنِ أَبِی بِلاَلٍ ، قَالَ : اشْتَرَی مِنِّی عَلِیُّ بْنُ حُسَیْن إلَی عَطَائِہِ طَعَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سالانہ وظیفے تک کے لیے بیع جائز ہے
(٢٠٦٣١) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ سالانہ وظیفے تک کے ادھار کے بدلے چیز خریدنا درست ہے۔
(۲۰۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَیْعِ إلَی الْعَطَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ گندم کو آٹے کے بدلے لینا سود ہے۔
(۲۰۶۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ حُکَیمِ بْنِ رزیق ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی الْبُرِّ بِالدَّقِیقِ ، قَالَ : ہُوَ رِبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٣) حضرت ابراہیم ستو کی بیع گندم وغیرہ کے بدلے مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۶۳۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ السَّوِیقَ بِالْحِنْطَۃِ وَأَشْبَاہِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ گندم کی بیع آٹے کے بدلے ، گندم کی بیع ستو کے بدلے، آٹے کی بیع گندم کے بدلے، روٹی کی بیع گندم کے بدلے اور ایک سکے کی بیع دو سکوں کے ذریعے کرنے میں اگر دست بدست ہوں تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۶۳۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْحِنْطَۃِ بِالدَّقِیقِ ، وَالْحِنْطَۃِ بِالسَّوِیقِ ، وَالدَّقِیقِ بِالْحِنْطَۃِ ، وَالْخُبْزِ بِالْحِنْطَۃِ ، وَالْفَلْسِ بِالْفَلْسَیْنِ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٥) حضرت ابن عون (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے گندم کے بدلے روٹی کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ روٹی گندم سے ہی بنتی ہے۔
(۲۰۶۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ ، عَنِ الْخُبْزِ بِالْبُرِّ ، قَالَ : الْخُبْزُ مِنَ الْبُرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٦) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے گندم کے بارے میں آٹے کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے ایسے ناپسند قرار دیا۔
(۲۰۶۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ، عَنْ حِنْطَۃٍ بِدَقِیقٍ فَکَرِہَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٧) حضرت حکم گندم کے بدلے ستو کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۶۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ الْحِنْطَۃَ بِالسَّوِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٨) حضرت عامر سے گندم کے بدلے ستو کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر اس میں سود نہ ہو تو سود کا ہی شائبہ تو ہے۔
(۲۰۶۳۸) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ السَّوِیقِ بِالْحِنْطَۃِ ، قَالَ : قَالَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ رِبًا فَرِیبَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٣٩) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دو قفیز آٹے کے بدلے ایک قفیز گندم کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۶۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ، عَنْ قَفِیزِ حِنْطَۃٍ بِقَفِیزَیْ دَقِیقٍ فَکَرِہَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٤٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔
(۲۰۶۴۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَرِہَہُ إلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٤١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔
(۲۰۶۴۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ إلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
(٢٠٦٤٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔
(۲۰۶۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ کَرِہَہُ إلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع میں خلاص کا بیان
(٢٠٦٤٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خلاص کوئی چیز نہیں، جس نے کوئی چیز بیچی اور پھر اس میں کوئی شریک نکل آیا تو بائع سے صرف وہ ثمن لی جائے گی جو ا سنے وصول کی تھی، زیادتی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
(۲۰۶۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : لَیْسَ الْخَلاَصُ بِشَیْئٍ ، مَنْ بَاعَ بَیْعًا فاسْتُحِقَّ فہو لِصَاحِبِہِ ، وَعَلَی الْبَائِعِ الثمنُ الَّذِی أَخَذَہُ بِہِ ، لَیْسَ عَلَیْہِ أَکْثَرُ مِنْ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع میں خلاص کا بیان
(٢٠٦٤٤) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ خلاص کی شرط تو کوئی احمق ہی لگائے گا، یا تو مبیع کو اسی طرح واپس کردو جس طرح بھی تھی یا رکھ لو۔
(۲۰۶۴۴) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : لاَ یَشْتَرِطُ الْخَلاَصَ إلاَّ أَحْمَقُ ، سَلِّمْ کَمَا بِعْتَ ، أَوِ أَرْدُدْہ کَمَا أَخَذْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع میں خلاص کا بیان
(٢٠٦٤٥) حضرت عطاء کے نزدیک بھی خلاص کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔
(۲۰۶۴۵) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی الْخَلاَصَ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع میں خلاص کا بیان
(٢٠٦٤٦) حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) خلاص کے لیے خیر کیا کرتے تھے۔
(۲۰۶۴۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُثْمَانَ الْبَتِّیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یُحْسِنُ فِی الْخَلاَصِ۔
tahqiq

তাহকীক: