মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৪৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گھر فروخت کر کے پھر اس میں رہنے کی شرط لگا دے
(٢٣٤٦٧) حضرت تمیم داری نے اپنا مکان فروخت کیا اور اپنی زندگی تک اس میں رہنے کی شرط لگا دی، اور فرمایا کہ میری مثال تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کی طرح ہے، ان کا بیٹا ان کو دودھ پلانے کے لیے واپس کیا گیا، اور دودھ پلانے پر اجرت بھی ان کو دی گئی۔
(۲۳۴۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ الأَسَدِیُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ : أَنَّ تَمِیمًا الدَّارِیَّ بَاعَ دَارِہِ وَشَتَرَطَ سُکْنَاہَا حَیَاتَہُ ، وَقَالَ : إنَّمَا مَثَلِی مَثَلُ أُمِّ مُوسَی رُدَّ عَلَیْہَا ابْنُہَا وَأُعْطِیَتْ أَجْرَ رَضَاعِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گھر فروخت کر کے پھر اس میں رہنے کی شرط لگا دے
(٢٣٤٦٨) حضرت عامر سے مروی ہے کہ دو خواتین نے اپنا گھر فروخت کیا، اور دونوں نے عمر بھر اس میں رہنے کی شرط لگا دی، حضرت عامر نے فرمایاِ وہ دونوں جب تک زندہ ہیں اس میں رہیں گی۔
(۲۳۴۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّ امْرَأَتَیْنِ بَاعَتَا دَارَیْنِ لَہُمَا وَاشْتَرَطَتَا سُکْنَاہُمَا حَیَاتَہُمَا۔ فَقَالَ : عَامِرٌ : تَسْکُنَانِ حَتَّی تَمُوتَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گھر فروخت کر کے پھر اس میں رہنے کی شرط لگا دے
(٢٣٤٦٩) حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ ہمارے سامنے اس کو جائز قرار دیتے تھے۔ لیکن ابی لیلیٰ کے علاوہ دوسرے حضرات اس کو رد کردیتے تھے۔
(۲۳۴۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : کان ابن أبی لیلی یجیزہ عندنا ، وأما غیرہ ، فکان یردہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گھر فروخت کر کے پھر اس میں رہنے کی شرط لگا دے
(٢٣٤٧٠) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کے لیے اس کی شرط ہے۔
(۲۳۴۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ الْبَارِقِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ شُرَیْحًا یَقُولُ : لِکُلِّ مُسْلِمٍ شَرْطُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص اور اس کے پڑوسی کے درمیان سے دیوار گر جائے (یعنی منہدم ہو جائے اور بےپردگی ہوتی ہو)
(٢٣٤٧١) حضرت اشعث سے مروی ہے ایک آدمی کی دیوار گرگئی۔ جو اس کے اور اس کے پڑوسی کے درمیان تھی۔ وہ پڑوسی قاضی شریح کے پاس اس معاملہ کو لے کر گیا۔ انھوں نے صاحب دیوار کو بنانے پر مجبور نہ کیا بلکہ پڑوسی کو حکم دیا کہ وہ خود ہی پردہ کا انتظام کرلے۔
(۲۳۴۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ وَیَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالاَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : وَقَعَ حَائِطٌ لِرَجُلٍ بَیْنَہُ وَبَیْنَ جَارِہِ ، فَخَاصَمَہُ جَارُہُ إلَی شُرَیْحٍ ، فَلَمْ یُجْبرہُ عَلَی بِنَائِہِ ، وَقَالَ لِجَارِہِ : اذْہَبْ فَاسْتُرْ عَلَی نَفْسِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٢) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : تم سے پہلی امت میں سے ایک شخص کا حساب و کتاب کیا گیا، اس کی کوئی نیکی نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ مالدار شخص تھا اور لوگوں سے معاملات کرتا تھا، اور اُ س نے اپنے ماتحتوں سے کہا ہوا تھا کہ تنگ دست سے تجاوز (درگزر) کرلیا کرو، اس کو مہلت دے دیا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا : میں اِ س چیز کا زیادہ مستحق ہوں، تم لوگ اس سے چشم پوشی کرو۔ (اس کو چھوڑ دو )
(۲۳۴۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِیقٍ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ ، فَلَمْ یُوجَدْ لَہُ مِنَ الْخَیْرِ شَیْئٌ ، إلاَّأَنَّہُ کَانَ رَجُلاً مُوسِرًا یُخَالِطُ النَّاسَ، فَیَقُولُ لِغِلْمَانِہِ : تَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ ، فَقَالَ اللَّہُ تَعَالی لِمَلاَئِکَتِہِ : نَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِکَ مِنْہُ تَجَاوَزُوا عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص مقروض کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے ، وہ شخص قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سایہ میں ہوگا۔
(۲۳۴۷۳) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخَطْمِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ نَفَّسَ عَنْ غَرِیمِہِ ، أَوْ مَحَا عَنْہُ کَانَ فِی ظِلِّ الْعَرْشِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ کی راہ میں مجاہد کی مدد کرے، یا مقروض کی تنگی میں مہلت دے ، یا مکاتب کی آزادی میں مدد دے، اللہ تعالیٰ اس کو اس دن سایہ عطاء فرمائے گا جس دن اس کے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔
(۲۳۴۷۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ : أَنَّ سَہْلَ بْن حُنَیْفٍ حَدَّثَہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَعَانَ مُجَاہِدًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَوْ غَارِمًا فِی عُسْرَتِہِ ، أَوْ مُکَاتَبًا فِی رَقَبَتِہِ ، أَظَلَّہُ اللَّہُ فِی ظِلِّہِ یَوْمَ لاَ ظِلَّ إلاَّ ظِلُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٥) حضرت عقبہ بن عامر نے حضرت خذیفہ (رض) سے فرمایا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان فرما دیں، حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے پہلی امتوں م یں فرشتہ ایک شخص کی روح قبض کرنے آیا تو اس نے آدمی سے سوال کیا کہ تیرا کوئی نیک عمل ہے ؟ اس نے کہا میں نہیں جانتا، اس سے کہا، غور کر، اس نے کہا کہ مجھے سوائے اس عمل کے اور کچھ نہیں معلوم کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ معاملات کرتا تھا، میں غریب کو مہلت اور امیر سے نرمی اور چشم پوشی کا معاملہ کرتا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔
(۲۳۴۷۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ رِبْعِیٍّ ، قَالَ : قَالَ عُقْبَۃُ بْنُ عَمْرٍو لِحُذَیْفَۃَ : حَدِّثْنِی بِشَیْئٍ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : کَانَ فِیمَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ رَجُلٌ أَتَاہُ الْمَلَکُ لِیَقْبِضَ رُوحَہُ فَقَالَ : ہَلْ عَمِلْتَ خَیْرًا ؟ قَالَ: مَا أَعْلَمُہُ ، قَالَ : اُنْظُرْ ، قَالَ : مَا أَعْلَمُہُ إلاَّ أَنِّی کُنْتُ رَجُلاً أُحَارِفُ النَّاسَ فِی ألدُّنْیَا وَأُخَالِطُہُمْ ، فَکُنْتُ أُنْظِرُ الْمُعْسِرَ ، وَأَتَجَاوَزُ عَنِ الْمُوسِرِ ، فَأَدْخَلَہُ اللَّہُ الْجَنَّۃَ ، قَالَ عُقْبَۃُ : وَأَنَا سْمِعْتہُ یَقُولُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٦) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنا حق درگزر اور معاف کرتے ہوئے وصول کرو، پورا ملے یا نہ ملے۔
(۲۳۴۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الشُّعَیْثِی ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خُذْ حَقَّک فِی عَفَافٍ وَافیاً ، أَوْ غَیْرِ وَافٍ۔ (ابن ماجہ ۲۴۲۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
(٢٣٤٧٧) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے، اللہ تعالیٰ اس کو عرش کے سایہ میں جگہ عطاء فرمائے گا۔
(۲۳۴۷۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ رِبْعِیٍّ ، عَنْ أَبِی الْیَسَرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا ، أَوْ وَضَعَ لَہُ ، أَظَلَّہُ اللَّہُ فِی ظِلِّ عَرْشِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کے متعلق کلام کرنا گواہ کے لیے مناسب نہیں
(٢٣٤٧٨) حضرت عمارۃ سے مروی ہے کہ حضرت شریح کے قاضی شریح کے پاس دو آدمیوں نے کسی شخص کے بارے میں کسی معاملے میں گواہی دی۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ گواہی گدھے کے بارے میں تھی۔ گواہوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اس نے یہ گدھا فلاں سے خریدا ہے۔ پھر ان میں سیایک گواہ نے کہا کہ میں گواہی دیتا کہ یہ فاجر شخص ہے۔ شریح نے فرمایا کہ تجھے کیسے پتہ ہے کہ یہ فاجر ہے کھڑا ہوجا تیری گواہی قبول نہیں ہے۔
(۲۳۴۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : شَہِدَ رَجُلاَنِ عِنْدَ شُرَیْحٍ لِرَجُلٍ عَلَی شَیْئٍ ، قَالَ الأَعْمَشُ : أَرَاہُ قَالَ : عَلَی بَغْلٍ فَقَالَ : نَشْہَدُ أَنَّ ہَذَا اشْتَرَاہُ مِنْ ہَذَا ، قَالَ أَحَدُ الشَّاہِدَیْنِ: وَأَشْہَدُ أَنَّہُ فَاجِرٌ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : وَمَا یُدْرِیک أَنَّہُ فَاجِرٌ ؟ قُمْ لاَ شَہَادَۃَ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کے متعلق کلام کرنا گواہ کے لیے مناسب نہیں
(٢٣٤٧٩) حضرت جعد بن ذکوان سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت شریح کے پاس حاضر ہوا ، اور حضرت شریح نے اس کے گواہ کو بلایا، اس نے کہا چھوٹا کافر ربیعہ کہاں ہے ؟ حضرت شریح نے دریافت فرمایا کہ کیا تو کو یفر (چھوٹے کافر) کے ساتھ اس کو پختہ کرتا ہے، پھر اس کی گواہی کو رد فرما دیا۔
(۲۳۴۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْجَعْدِ بْنِ ذَکْوَانَ ، قَالَ : تَقَدَّمَ رَجُلٌ إلَی شُرَیْحٍ ، قَالَ : فَدَعَا بِشَاہِدٍ لَہُ فَقَالَ : أَیْنَ رَبِیعَۃُ الْکُوَیْفِرُ ، فَجَائَ ہُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَقْرَرْتَ بِکُوَیْفِر ، فَرَدَّ شَہَادَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کے متعلق کلام کرنا گواہ کے لیے مناسب نہیں
(٢٣٤٨٠) حضرت سفیان سے مروی ہے کہ اگر دو شخص کسی شخص کے خلاف اس بات کی گواہی دیں کہ اس نے بیوی کو طلاق دی ہے، پھر ان دونوں نے اپنی گواہی سے رجوع کردیا، فرمایا : اگر تو زوج نے دخول نہیں کیا تھا تو طلاق قائم رہے گی اور زوج ان گواہوں سے نصف مہر کا رجوع کرے گا اور اگر زوج دخول کرچکا تھا تو پھر گواہوں پر کوئی چیز ادا کرنا لازم نہ ہوگی۔
(۲۳۴۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ : لَوْ شَہِدَ رَجُلاَنِ عَلَی رَجُلٍ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ رَجَعَا عَنْ شَہَادَتِہِمَا قَالَ : الطَّلاَقُ بَاقٍ إِنْ لَمْ یَکُنْ دَخَلَ بِہَا ، رَجَعَ الزَّوْجُ عَلَیْہِمَا بِنِصْفِ الصَّدَاقِ ، وَإِنْ کَانَ قَدْ دَخَلَ بِہَا فَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِمَا۔ یَعْنِی : مِنَ الصَّدَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام کو تجارت کی اجازت دے، پھر وہ مقروض ہو جائے اور اُس کا آقا فوت ہو جائے
(٢٣٤٨١) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو تجارت کی اجازت دی پھر وہ مقروض ہوگیا، اور آقا کا انتقال بھی اِ س حال میں ہوا کہ آقا مقروض ہے، فرمایا : غلام کے دین سے قبل آقا کے قرض سے ابتدا کریں گے، حضرت البتی فرماتے ہیں : مجھے اس پر تعجب نہیں ہوا : غلام کے دین سے ابتدا کریں گے آقا کے قرض سے قبل، کیونکہ اس نے اس کی آزادی کو مطلق رکھا ہے۔
(۲۳۴۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّیِّ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ إبْرَہِیمٍ : فِی رَجُلٍ أَذِنَ لِعَبْدِہِ فَلَحقہُ دَیْنٌ ، وَمَاتَ الْمَوْلَی وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِدَیْنِ الْمَوْلَی قَبْلَ دَیْنِ الْعَبْدِ۔
قَالَ الْبَتِّیُّ : لاَ یُعْجِبُنِی ذَلِکَ ، یُبْدَأُ بِدَیْنِ الْعَبْدِ قَبْلَ دَیْنِ الْمَوْلَی ، لأَنَّہُ أَطْلَقَ رَقَبَتَہُ۔
قَالَ الْبَتِّیُّ : لاَ یُعْجِبُنِی ذَلِکَ ، یُبْدَأُ بِدَیْنِ الْعَبْدِ قَبْلَ دَیْنِ الْمَوْلَی ، لأَنَّہُ أَطْلَقَ رَقَبَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے ہی کارخانے پر آئے اور اُس سے سامان خریدے
(٢٣٤٨٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا میں اپنے میں پیشہ فرد کے پاس جا کر سامان خریدتا ہوں اور پیسے بھی زیادہ دیتا ہوں۔ وہی چیز اگر آپ خریدیں تو کم پیسوں سے خرید لیں گے۔ تو کیا میں اس سے بیع مرابحہ کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے جواب دیا کہ نہیں۔
(۲۳۴۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : آتِی حَرِیفِی فَأَشْتَرِی مِنْہُ الْمَتَاعَ وَأَزِیدُہُ فِی ثَمَنِہِ ، وَلَوْ شِئْتَ أَخَذْتَہُ مِنْہُ بِدُونِ ذَلِکَ ، أَبِیعُہُ مِنْہُ مُشَافَّۃً ؟ قَالَ : لاَ ۔ یَعْنِی : مُرَابَحَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کھجور کے درخت کو کیسے وصول کریں گے ؟
(٢٣٤٨٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ کھجور پر قبضہ یہ ہے کہ اس کو دیکھ لے اور الٹ پلٹ کرلے۔
(۲۳۴۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قبْض النخل : أَنْ یَنْظُرَ إلَیْہِ ویقلِّبہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص پر ضمان کا لازم آنا
(٢٣٤٨٤) حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ اگر میں اتنا اتنا تیرا حق لے کر نہ آیا تو میر اگھر تیرا ، حضرت شریح نے فرمایا : اگر اس کے ہاتھ سے غلطی ہو تو کیا پاؤں غارم ہوگا ؟
(۲۳۴۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : فِی رَجُلٍ ، قَالَ لِرَجُلٍ : إِنْ لَمْ آتِکَ بِحَقِّکَ إلَی کَذَا وَکَذَا فَدَارِی لَکَ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : إِنْ أَخْطَتْ یَدُہُ رِجْلَہُ غَرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص پر ضمان کا لازم آنا
(٢٣٤٨٥) ایک شخص حضرت شریح کے پاس آیا، اور کہا کہ میں نے اس کے پاس امانت رکھوائی۔ جب وہ ضائع ہوئی تو یہ دیکھتا رہا۔ حضرت شریح نے کہا کہ اس بات پر گواہ لاؤ کہ وہ ضائع ہوئی اور یہ دیکھتا رہا۔
(۲۳۴۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : إنِّی اسْتَوْدَعْتُ ہَذَا وَإِنَّہَا ذَہَبَتْ وَہُوَ یَنْظُرُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : شُہُودُکَ أَنَّہَا ذَہَبَتْ وَہُوَ یَنْظُرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس بستی کو قبول کرنا جس میں مختلف گھر بھی ہوں اور درخت بھی
(٢٣٤٨٦) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ کیا ایسے گاؤں کو (علاقہ) قبول کریں گے جس میں گھر درخت اور کھجور کے باغ ہوں ؟ آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۳۴۸۶) حَدَّثَنَا علی ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الْقَرْیَۃِ یَتَقَبَّلُہَا وَفِیہَا الْعُلُوجُ وَالْبُیُوتُ وَالنَّخْلُ وَالشَّجَرُ ؟ فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
তাহকীক: