মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৪৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کے لیے فیصلہ میں کس چیز سے آغاز اور ابتداء کرنا بہتر ہے
(٢٣٤٤٧) حضرت عبداللہ سے اسی طرح مروی ہے مگر اس میں اتنا اضافہ ہے کہ اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جس کو وہ نہ جانتا ہو تو اس کو اقرار کرلینا چاہیے (یعنی مان لے کہ میں اس معاملہ کو نہیں جانتا) اور شرم نہیں کرنی چاہیے۔
(۲۳۴۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، نَحْوَہُ إلأَأَنَّہُ زَادَ فِیہِ : فَإِنْ أَتَاہُ أَمْرٌ لاَ یَعْرِفُہُ فَلْیُقِرَّ ، وَلاَ یَسْتَحْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کے لیے فیصلہ میں کس چیز سے آغاز اور ابتداء کرنا بہتر ہے
(٢٣٤٤٨) حضرت ابن عباس (رض) سے جب کوئی چیز دریافت کی جاتی اور وہ قرآن میں ہوتی اس کے متعلق بتا دیتے ، اور اگر قرآن میں نہ ہوتی اور حدیث رسول میں ہوتی اس کو بتا دیتے ، اور اگر اس میں نہ ہوتی تو حضرت ابوبکر و عمر (رض) کے اقوال میں دیکھتے اور اگر اس میں بھی نہ ملتی تو پھر اپنی رائے سے اجتہاد کرتے۔
(۲۳۴۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إذَا سُئِلَ عَنِ الأَمْرِ ، وَکَانَ فِی الْقُرْآنِ أَخْبَرَ بِہِ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ فِی الْقُرْآنِ ، فَکَانَ عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَ بِہِ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ فَعَنْ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رضی اللَّہُ عَنْہُما ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ قَالَ فِیہِ بِرَأْیِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٤٩) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۴۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَیْفُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمَکِّیُّ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِشہادۃ شَاہِدٍ وَیَمِینٍ۔
(مسلم ۳۔ ابوداؤد ۳۶۰۳)
(مسلم ۳۔ ابوداؤد ۳۶۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٠) حضرت سُرّق (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۴۵۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سُرَّق: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِشَہَادَۃِ شَاہِدٍ مَعَ یَمِینٍ۔ (ترمذی ۱۳۴۵۔ ابن ماجہ ۲۳۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥١) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی (رض) نے بھی تمہارے سامنے اس کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۴۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِشَہَادَۃِ شَاہِدٍ وَیَمِینٍ ، قَالَ : وَقَضَی بِہَا عَلِیٌّ رضی اللَّہُ عَنْہُ بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٢) حضرت ابو جعفر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حقوق میں گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۴۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی کَرِیمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِشَہَادَۃِ شَاہِدٍ وَیَمِینٍ فِی الْحُقُوقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٣) حضرت سوار بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیعہ سے دریافت کیا کہ آپ کا قول ہے کہ صاحب حق کے لیے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کردیں گے ؟ فرمایا ، حضرت سعد کی کتاب میں اس طرح موجود ہے۔
(۲۳۴۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قُلْتُ لِرَبِیعَۃَ : قَوْلُکُمْ فِی شَہَادَۃِ شَاہِدٍ وَیَمِینِ صَاحِبِ الْحَقِّ ؟ قَالَ : وُجِدَ فِی کِتَابِ سَعْدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٤) حضرت ابو الزناد سے مروی ہے کہ حضرت عبد الحمید کوفہ میں ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرما دیتے تھے، کوفہ والوں نے ان پر انکار کیا، انھوں نے اس کے متعلق حضرت عمر بن عبد العزیز کو خط لکھا، حضرت عمر بن عبد العزیز نے ان کو لکھا کہ وہ ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمائیں، ان کے بڑوں میں سے ایک نے کہا، میں حضرت شریح کے پاس حاضر تھا، انھوں نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کیا۔
(۲۳۴۵۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ : أَنَّ عَبْدَ الْحَمِیدِ کَانَ یَقْضِی بِالْیَمِینِ بِالْکُوفَۃِ مَعَ الشَّاہِدِ ، قَالَ : فَأَنْکَرَ عَلَیْہِ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، فَکَتَبَ إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَکَتَبَ إلَیْہِ : أَنْ یَقْضِیَ بِالْیَمِینِ مَعَ الشَّاہِدِ ، فَقَالَ شَیْخٌ مِنْ مَشِیْخَتِہِمْ ، أَوْ قَالَ : مِنْ کُبَرَائِہِمْ : شَہِدْتُ شُرَیْحًا یَقْضِی بِالْیَمِینِ مَعَ الشَّاہِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٥) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عتبہ نے میرے خلاف صاحب حق کے لیے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۴۵۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَصِینٍ ، قَالَ : قَضَی عَلَیَّ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُتْبَۃَ بِشَہَادَۃِ شَاہِدٍ مَعَ یَمِینِ صَاحِبِ الْحَقِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہ اور طالب گواہ یعنی مدعی کی قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا
(٢٣٤٥٦) حضرت یحییٰ بن یعمر ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرماتے تھے۔
(۲۳۴۵۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْعَتَکِیِّ : أَنَّ یَحْیَی بْنَ یَعْمُرَ کَانَ یَقْضِی بِشَہَادَۃِ شَاہِدٍ وَیَمِینٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کے فیصلہ کے بعد دوسرے قاضی سے فیصلہ طلب کرنا، کیا اُس کو پہلے قاضی کا حکم رد کرنے کا اختیار ہے ؟
(٢٣٤٥٧) حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ اگر قاضی نے ظلماً فیصلہ کیا ہو ؟ حضرت شعبی نے فرمایا : ظلم کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہتا، فرماتے ہیں کہ قاضی کے لیے ظلماً فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ بہرحال کوئی قاضی فیصلہ کرے، پھر اس کے بعد دوسرے قاضی کے پاس فیصلہ لایا جائے، اس دوسرے قاضی کے لیے اس پہلے قاضی کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا مناسب نہیں ہے۔ اور جن فیصلوں کی ذمہ داری اس کی تھی وہ اسی کی کے سپرد کر دے۔
(۲۳۴۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ وَسُئِلَ عَنْ قَاضٍ قَضَی بِجَوْرٍ ، فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : أَمَّا الْجَوْرُ فَلاَ أَقُولُ فِیہِ ، یَقُولُ : إِنَّہُ لاَ یَنْبَغِی لَہُ أَنْ یَجُورَ ، وَلَکنْ أَیُّمَا قَاضٍ قَضَی ، فَجَائَ قَاضٍ مِنْ بَعْدِہِ ، فَلاَ یَنْبَغِی لَہُ أَنْ یَنْظُرَ فِی قَضَائِہِ ، وَیُوَلِّیہِ مِنْ ذَلِکَ مَا کَانَ تَوَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ افلاس کی وجہ سے (میں) آزاد کے مال کو فروخت نہیں کیا جائے گا
(٢٣٤٥٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں آزاد آدمی کو غربت کی وجہ سے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔ فرماتے ہیں کہ یہ بات عمر بن عبدالعزیز نے لکھی تھی۔
(۲۳۴۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لاَ یُبَاعُ حُرٌّ فِی إفْلاَسٍ ، قَالَ : وَکَتَبَ بِذَلِکَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ رحمہ اللہ تعالی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنی کسی چیز کا دعویٰ کرے
(٢٣٤٥٩) اگر کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنا مال ہونے کا دعویٰ کرے اور کہے کہ جب تک میں گواہ نہ لے آؤں اس وقت تک اپنا کوئی ضامن مجھے دے دو ۔ ایسے شخص کے بارے میں حضرت قتادہ اور ہاشم فرماتے ہیں کہ اس کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔
(۲۳۴۵۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ أبی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، وَأَبِی ہَاشِمٍ : فِی رَجُلٍ ادَّعَی قِبَلَ رَجُلٍ مَالاً، فَقَالَ : أَعْطِنِی کَفِیلاً حَتَّی آتِیَ بِبَیِّنَتِی ، قَالَ : لَیْسَ لَہُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنی کسی چیز کا دعویٰ کرے
(٢٣٤٦٠) حضرت عقبہ بن ابو العیزار فرماتے ہیں کہ میں ایک شخص کے ساتھ حضرت شعبی کے پاس آیا، جس پر میرا حق تو تھا لیکن اس پر گواہ نہ تھے، میں نے عرض کیا کہ : اس سے میرے لیے کفیل لے لیں، لیکن انھوں نے میرے لیے کفیل لینے سے انکار کیا۔
(۲۳۴۶۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی الْعَیْزَارِ ، قَالَ : أَتَیْتُ الشَّعْبِیَّ بِرَجُلٍ لِی عَلَیْہِ حَقٌّ لَمْ یَکُنْ لِی عَلَیْہِ بَیِّنَۃٌ ، فَقُلْت : خُذْ لِی مِنْہُ کَفِیلاً ، فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَ لِی مِنْہُ کَفِیلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو قیمت لگا دے
(٢٣٤٦١) حضرت عبداللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء کو دوسرے شخص سے بھاؤ اگاتے ہوئے سنا۔ لیکن اس شخص نے قسم اٹھائی کے میں اس شے کو بیچنا ہی نہیں چاہتا۔ بعد میں وہی شے اس نے ابودرداء کو اتنی قیمت پر ہی دے دے۔ ابو درداء نے فرمایا کہ میں ناپسند سمجھتا ہوں کہ تجھ گناہ پر برانگیختہ کروں۔
(۲۳۴۶۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْفَیْضِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ یَسَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ سَاوَمَ رَجُلاً ، فَحَلَفَ الرَّجُل أَنْ لاَ یَبِیعَہُ ، ثُمَّ أَعْطَاہُ بَعْدَ ذَلِکَ بِذَلِکَ الثمنِ ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ : إنِّی أَخْشَی أَوْ أَکْرَہُ أَنْ أَحْمِلَک عَلَی إِثْمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو قیمت لگا دے
(٢٣٤٦٢) حضرت معاذ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سامان کی قیمت لگائی، پھر فروخت نہ کرنے کی قسم اٹھائی، پھر ان کو فروخت کرنے کے لیے بلایا، انھوں نے اس کے خریدنے کو ناپسند فرمایا۔
(۲۳۴۶۲) حَدَّثَنَا وکیع ، عن یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ مُعَاذٍ : أَنَّہُ سَاوَمَ رَجُلاً بِبَیْعٍ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَبِیعَہُ ، ثُمَّ دَعَاہُ أَنْ یَبِیعَہُ ، فَکَرِہَ أَنْ یَشْتَرِیَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو قیمت لگا دے
(٢٣٤٦٣) حضرت معاذ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۴۶۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ : أَنَّ مُعَاذًا سَاوَمَ رَجُلاً بِشَیْئٍ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَبِیعَہُ فَذَکَرَ نَحْوَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو قیمت لگا دے
(٢٣٤٦٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے عرض کیا کہ : ایک شخص نے کوئی چیز فروخت نہ کرنے کی قسم اٹھائی پھر وہ اس کو فروخت کرتا ہے، تو کیا اس سے وہ چیز خرید لوں ؟ فرمایا : جی ہاں خرید لو، اور اس کو اس کی قسم یاد دلا دو ۔
(۲۳۴۶۴) حَدَّثَنَا ابن علیۃ ، عن ابن عون ، عن محمد قَالَ : قلت لہ : الرجل یحلف علی الشیء أن لاَ یبیعہ ، ثم یبیعہ أشتریہ منہ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وأذکِرْہ یمینہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو قیمت لگا دے
(٢٣٤٦٥) حضرت ابن سیرین سے اسی طرح مروی ہے ، فرمایا : یہ اس کی یمین کے لیے باعث تحفظ ہے۔
(۲۳۴۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ ، قَالَ : ہَذَا أحْرَزُ لِیَمِینِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص گھر فروخت کر کے پھر اس میں رہنے کی شرط لگا دے
(٢٣٤٦٦) حضرت مرہ ابن شراحیل سے مروی ہے کہ حضرت صہیب نے حضرت عثمان سے گھر خریدا، اور اس میں اتنا اتنا عرصہ رہنے کی شرط لگا دی۔
(۲۳۴۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُرَّۃَ بْنِ شَرَاحِیلَ ، قَالَ إنَّ صُہَیْبًا بَاعَ دَارَہُ مِنْ عُثْمَانَ ، وَاشْتَرَطَ سُکْنَاہَا کَذَا وَکَذَا۔
তাহকীক: