মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৩৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رہن جب مرتہن کے پاس ہو تو پھر وہ باقی قرض خواہوں سے زیادہ حق دار ہے
(٢٣٣٨٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر رہن پر قبضہ ہو اور اس کا مالک فوت ہوجائے یا مفلس ہوجائے تو جس کا قبضہ ہے وہ زیادہ اس کا حق دار ہے اور اگر قبضہ نہ ہو تو وہ قرض خواہوں میں تقسیم ہوگا۔
(۲۳۳۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إنَّ الرَّہْنَ الْمَقْبُوضَ إذَا مَاتَ صَاحِبُہُ ، أَوْ أَفْلَسَ فَالَّذِی ہُوَ فِی یَدِہِ أَحَقُّ بِہِ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ مَقْبُوضًا ، فَہُوَ بَیْنَ الْغُرَمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٨٨) حضرت عامر سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت خذیمہ بن ثابت (رض) کی گواہی کو دو شخصوں کے بدلے قبول فرمایا تھا۔
(۲۳۳۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَہَادَۃَ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ بِشَہَادَۃِ رَجُلَیْنِ۔ (ابوداؤد ۳۶۰۲۔ نسائی ۶۲۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٨٩) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے اکیلے نے حضرت زرارہ بن اوفی کے پاس گواہی دی انھوں نے میری گواہی قبول کرلی، انھوں نے بہت بُرا کیا۔
(۲۳۳۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ عِنْدَ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی عَلَی شَہَادَۃِ وَحْدِی ، فَأَجَازَ شَہَادَتِی ، وَبِئْسَ مَا صَنَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٩٠) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے وصیت کے معاملہ میں حضرت شریح کے پاس اکیلے گواہی دی۔ انھوں نے میری گواہی قبول فرما لی۔
(۲۳۳۹۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : شَہِدْتُ عِنْدَ شُرَیْحٍ عَلَی شَہَادَۃٍ وَحْدِی عَلَی وَصِیَّۃٍ فَأَجَازَ شَہَادَتِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٩١) حضرت ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت شریح نے کہا : کیا تو گواہی دیتا ہے کہ یہ تیرے ہاتھ کی لکھائی ہے اور رزین نے تجھے لکھوایا ہے۔
(۲۳۳۹۱) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : قَالَ لِی شُرَیْحٌ : تَشْہَدُ أَنَّہُ خَطُّکَ بِیَدِکَ ، وَأملی رَزِینٌ عَلَیْکَ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، فَأَجَازَ شَہَادَتِی وَحْدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٩٢) حضرت شریح نے مصحف پر ایک آدمی کی گواہی کو قبول فرمایا۔
(۲۳۳۹۲) حَدَّثَنَا ابن إدریس ، عن أشعث ، عن أبی قیس : أن شریحًا أجاز شہادتہ وحدہ علی مصحف۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اکیلے شخص کی گواہی
(٢٣٣٩٣) حضرت شریح نے ایک شخص کی گواہی کو قبول فرمایا۔
(۲۳۳۹۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَتَہُ وَحْدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٤) حضرت ابن معقل سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جس کا دوسرے پر دین تھا اس نے انکار کردیا پھر وہ اس کے لیے کسی مال پر قادر ہوگیا ؟ فرمایا : وہ اس سے معاوضہ نہ کرے، وہ اس کی امانت اس کو واپس کرے۔
(۲۳۳۹۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ ابْنِ مَعْقِل: فِی الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ عَلَی الرَّجُلِ الدَّیْنُ فَیَجْحَدُہُ، ثُمَّ یَقْدِرُ لَہُ عَلَی مَالٍ ؟ قَالَ : لاَ یُعَارِضُہُ ، یُؤَدِّی وَدِیعَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٥) حضرت شعبی (رض) ِاِس کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگیا۔
(۲۳۳۹۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سفیان ، عن دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہُوَ أَسْعَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب میں سے ایک کا دوسرے شخص پر مال تھا، اس نے اس کا انکار کیا، پھر اُ س کی کوئی چیز میرے پاس آئی، وہ میرے پاس آیا اور مجھ سے سوال کیا، اور ہمارے اصحاب سے بھی دریافت کیا ؟ انھوں نے کہا : وہ اس سے وصول کرے گا، پھر میں نے حضرت ابن معقل سے دریافت کیا ؟ انھوں نے فرمایا : وہ اس کو امانت دے اور اس سے اپنا حق طلب کرے، اگر اس کے پاس گواہ ہیں تو اپنا حق وصول کرلے وگرنہ اُ س سے قسم اٹھوائے۔
(۲۳۳۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِنَا عَلَی رَجُلٍ مَالٌ فَجَحَدَہُ ، ثُمَّ وَقَعَ لَہُ عِنْدِی شَیْئٌ ، فَجَائَنِیْ وَسَأَلَنِی وَسَأَلَ أَصْحَابَنَا ، فَقَالُوا : یَأْخُذُہُ ، وَسَأَلْت ابْنَ مَعْقِلٍ ؟ فَقَالَ : یُؤَدِّی أَمَانَتَہُ وَیَطْلُبُ حَقَّہُ ، فَإِنْ کَانَ لَہُ بَیِّنَۃٌ أَخَذَ بِحَقِّہِ وَإِلاَّ اسْتَحْلَفَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٧) حضرت محمد بن سیرین سے جب اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے یہ آیت تلاوتی فرمائیَ : { وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِہِ }۔
(۲۳۳۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَانَ إذَا سُئِلَ عَنْ ہَذَا قَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِہِ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قبضہ کرے گا جب تک قسم نہ اٹھوا لے۔
(۲۳۳۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَقْبِضُ مَا لَمْ یُحَلَّفْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٣٩٩) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ ایک شخص پر دین ہے اور وہ اس کا انکار کرتا ہے، پھر اس کے بعد اس شخص کا مال آگیا ؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اس کو خوف نہ ہو کہ اس سے قسم اٹھوائی جائے گی تو وہ قبضہ کرلے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۳۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنِ الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ عَلَی الرَّجُلِ الدَّیْنُ فَیَجْحَدُہُ ، فَیَقَعُ لَہُ عِنْدَہُ الْمَالُ ؟ قَالَ الْحَکَمُ : قَالَ إبْرَاہِیمُ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقْبِضَ مَا لَمْ یَخَفْ أَنْ یُسْتَحْلَفَ۔
قَالَ : قَالَ وَکِیعٌ : کَذَلِکَ نَقُولُ۔
قَالَ : قَالَ وَکِیعٌ : کَذَلِکَ نَقُولُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٠) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ توراۃ میں لکھا ہوا ہے کہ : خائن کے ساتھ خیانت مت کر، اس کی خیانت تیرے لیے کافی ہے۔
(۲۳۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَکْتُوبٌ فِی التَّوْرَاۃِ: لاَ تَخُنِ الْخَائِنَ خِیَانَتُہُ تَکْفِیکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠١) حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : اس کے ساتھ خیانت مت کرو۔
(۲۳۴۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا مِسْکِینٌ أَبُو ہُرَیْرَۃَ التَّیْمِیُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاہِدًا عَنْ ذَلِکَ؟ فَقَالَ: لاَ تَخُونہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٢) حضرت حسن (رض) بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۲۳۴۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تَخُونہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٣) حضرت ابو مجلز اور یحییٰ بن عقیل، ان میں سے ایک نے فرمایا : ایک شخص نے میرے ساتھ خیانت کی اور میرے دراہم لے کر بھاگ گیا، پھر اس کے دراہم میرے پاس آگئے ، تو کیا جس طرح اس نے میرے دراہم لیے ہیں اس کے دراہم لے لوں ؟ انھوں نے کہا کہ مت لے تاکہ میں بھی نہ لوں۔ لیکن دوسرے نے جواب دیا کہ میں تو لوں گا۔
(۲۳۴۰۳) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ : أَنَّ أَبَا مِجْلَزٍ ، وَیَحْیَی بْنَ عَقِیلٍ ، قَالَ أَحَدُہُمَا : رَجُلٌ خَانَنِی فَذَہَبَ مِنِّی بِدَرَاہِمٍ ، فَصَارَتْ لَہُ عِنْدِی دَرَاہِمُ ، أَفَلاَ آخُذُ مِنْ دَرَاہِمِہِ کَمَا أَخَذَ مِنْ دَرَاہِمِی ؟ قَالَ لِی: لاَ تَأْخُذْ لِکَیْ لاَ آخُذَ ، قَالَ الآخَرُ : لَکِنِّی آخُذُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : امانت ادا کرو اور خائن کے ساتھ خیانت مت کرو۔
(۲۳۴۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَدِّ الأَمَانَۃَ ، وَلاَ تَخُنْ مَنْ خَانَکَ۔ (بخاری ۳۱۴۲۔ ابوداؤد ۳۵۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٥) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر سونے کا سونے کے ساتھ اور چاندی کا چاندی کے ساتھ مقاصہ کرے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سامان اور حیوان کا سونا، چاندی کے ساتھ مقاصہ نہ کرے۔
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسی طرح کہیں گے۔
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسی طرح کہیں گے۔
(۲۳۴۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقْتَصَّ الذَّہَبَ مِنَ الذَّہَبِ ، وَالْفِضَّۃَ مِنَ الْفِضَّۃِ، وَلاَ یَقْتَصُّ عُرُوضًا ، وَلاَ حَیَوَانًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَلاَ فِضَّۃٍ۔
قَالَ : قَالَ وَکِیعٌ : وَکَذَلِکَ نَقُولُ۔
قَالَ : قَالَ وَکِیعٌ : وَکَذَلِکَ نَقُولُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
(٢٣٤٠٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگیا ہے اس کے ساتھ۔
(۲۳۴۰۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہُوَ أَسْعَدُ بِہِ۔
তাহকীক: