মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৫৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٧) حضرت ابو ضحٰی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح، حضرت مسروق اور حضرت عبداللہ بن یزید سے مصاحف کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب کی قیمت نہ لو۔
(۲۰۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، قَالَ : سَأَلْتُ شُرَیْحًا وَمَسْرُوقًا، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ یَزِیدَ ، عَنْ بَیْعِ الْمَصَاحِفِ فَقَالُوا : لاَ تَأْخُذْ بِکِتَابِ اللہِ ثَمَنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٨) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ کیا میں مصحف بیچ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا : نہیں۔
(۲۰۵۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَلْقَمَۃَ : أَبِیعُ مُصْحَفًا ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٨٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ مصحف کو خرید لو لیکن اسے فروخت نہ کرو۔
(۲۰۵۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّہُ قَالَ : اشْتَرِہَا ، وَلاَ تَبِعْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٠) حضرت ابن عباس نے مصحف کے خریدنے کو جائز اور بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۹۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، وَابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ رَخَّصَ فِی اشْتِرَائِ الْمَصَاحِفِ وَکَرِہَ بَیْعَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩١) حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۲۰۵۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن مت بیچو۔
(۲۰۵۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اشْتَرِہَا ، وَلاَ تَبِعْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ان کے خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِشِرَائِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٤) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مصحف کے خریدنے میں اور اس کے لکھنے پر اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِشِرَائِ الْمَصَاحِفِ ، وَأَنْ یُعْطِیَ عَلَی کِتَابِہَا أَجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ مصاحف کو خرید لو لیکن بیچو نہیں۔
(۲۰۵۹۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : اشْتَرِ ، وَلاَ تَبِعْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٦) حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے مجھے خریدنے کا حکم دیا ہے۔
(۲۰۵۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، قَالَ : أَمَرَنِی الشَّعْبِیُّ أَنْ أَبِیعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصحف خریدنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٧) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ سے مصاحف کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ انھیں خرید لو لیکن بیچو نہیں۔
(۲۰۵۹۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَۃَ ، عَنْ بَیْعِ الْمَصَاحِفِ، فَقَالَ : اشْتَرِہَا ، وَلاَ تَبِعْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصاحف کو بیچنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٨) حضرت ابو عالیہ اور حضرت شعبی نے مصاحف کے بیچنے کو درست قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۹۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ وَالشَّعْبِیِّ، أَنَّہُمَا کَانَا یُرَخِّصَانِ فِی بَیْعِ الْمَصَاحِفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصاحف کو بیچنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٥٩٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ لوگ اللہ کی کتاب نہیں بیچتے دراصل کاغذ اور اپنا کام بیچتے ہیں۔
(۲۰۵۹۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ قَالَ : إنَّہُمَا لَیْسُوا یَبِیعُونَ کِتَابَ اللہِ ، إنَّمَا یَبِیعُونَ الْوَرِقَ وَعَمَلَ أَیْدِیہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصاحف کو بیچنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٦٠٠) حضرت حسن مصاحف کی خریدو فروخت کو درست سمجھتے تھے۔
(۲۰۶۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِبَیْعِہَا وَشِرَائِہَا بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصاحف کو بیچنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٦٠١) حضرت حسن اور حضرت شعبی کے نزدیک مصاحف کی خریدو فروخت میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۶۰۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ وَالشَّعْبِیِّ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِبَیْعِ الْمَصَاحِفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مصاحف کو بیچنے کی اجازت دی ہے
(٢٠٦٠٢) حضرت حسن کے نزدیک مصاحف کی خریدو فروخت میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۶۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِبَیْعِہَا وَشِرَائِہَا بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصاحف کی کتابت پر اجرت لینا
(٢٠٦٠٣) حضرت ایوب بن عائذ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبہ سے سوال کیا کہ کچھ لوگ مصاحف کی کتابت پر اجرت لیتے ہیں، یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ تم ایسا مت کرنا۔
(۲۰۶۰۳) حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِیّ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عَائِذٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ : ہَاہُنَا قَوْمٌ یَکْتُبُونَ الْمَصَاحِفَ بِالأَجْرِ فَقَالَ : أَمَّا أَنْتَ فَلاَ تَفْعَلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصاحف کی کتابت پر اجرت لینا
(٢٠٦٠٤) حضرت محمد نے مصحف کی کتابت کا مالی معاہدہ کرنے کو مکروہ کہا ہے۔
(۲۰۶۰۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّہُ یُکْرَہُ أَنْ یُشَارِطَ عَلَی کِتَابَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصاحف کی کتابت پر اجرت لینا
(٢٠٦٠٥) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی کے ایک بیٹے حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن نے حیرہ کے ایک عیسائی سے نوے درہم کے بدلے مصحف لکھوایا تھا۔
(۲۰۶۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَخِیہِ عِیسَی ، عَنْ أَبِیہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی أَنَّہُ کَتَبَ لَہُ نَصْرَانِیٌّ مُصْحَفًا مِنْ أَہْلِ الْحِیرَۃِ بِتِسْعِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مصاحف کی کتابت پر اجرت لینا
(٢٠٦٠٦) حضرت ابراہیم نے مصحف کی کتابت پر اجرت لینے کو مکروہ قرار دیا اور دلیل کے طور پر یہ آیت پڑھی : { فَوَیْلٌ لِلَّذِینَ یَکْتُبُونَ الْکِتَابَ بِأَیْدِیہِمْ }۔
(۲۰۶۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ کِتَابَ الْمَصَاحِفِ بِالأَجْرِ وَتَأَوَّلَ ہَذِہِ الآیَۃَ {فَوَیْلٌ لِلَّذِینَ یَکْتُبُونَ الْکِتَابَ بِأَیْدِیہِمْ}۔
তাহকীক: