মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৫৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ زیور چڑھی تلوار کو دراہم کے بدلے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ السَّیْفِ الْمُحَلَّی بِالدَّرَاہِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نیلامی کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ اخماس کو اس طرح بیچا جاتا تھا۔
(۲۰۵۶۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ مَنْ یَزِیدُ ، کَذَلِکَ کَانَتْ تُبَاعُ الأَخْمَاسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٩) حضرت مکحول نے نیلامی کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے البتہ شرکاء آپس میں کرسکتے ہیں۔
(۲۰۵۶۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ مَنْ یَزِیدُ إلاَّ الشُّرَکَائَ بَیْنَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٠) حضرت عمرو بن مہاجر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے عمیرو بن یزید فلسطینی کو بھیجا تاکہ وہ قیدیوں کو نیلام کردیں۔ جب وہ فارغ ہو کر واپس آئے تو حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ آج کی بیع کسی رہی ؟ انھوں نے فرمایا کہ اے امیر المؤمنین ! اگر میں خود بیچ میں جا کر بھاؤ نہ بڑھاتا تو آج مندا ہوجاتا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا تم محض بھاؤ بڑھانے کے لیے خریدنے کے ارادے کے بغیر بولی لگاتے رہے ؟ انھوں نے اقرار کیا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ یہ نجش ہے یہ حلال نہیں، اے عمیرہ ! اعلان کرو دو کہ بیع مردود ہے اور نجش حلال نہیں ہے۔
(۲۰۵۷۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ بَعَثَ عمیرۃ بْنَ یزِید الْفِلَسْطِینِیَّ یَبِیعُ السَّبْیَ فِیمَنْ یَزِیدُ ، فَلَمَّا فَرَغَ جَائَہُ فَقَالَ لَہُ : عُمَرُ : کَیْف کَانَ الْبَیْعُ الْیَوْمَ ؟ فَقَالَ : إِنْ کَانَ کَاسِدًا یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لَوْلاَ أَنِّی کُنْتُ أَزِیدَ عَلَیْہِمْ فَأُنْفِقُہُ ، فَقَالَ عُمَرُ : کُنْتَ تَزِیدُہُ عَلَیْہِمْ ، وَلاَ تُرِیدُ أَنْ تَشْتَرِیَ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، قَالَ عُمَرُ ہَذَا النَّجْشُ لاَ یَحِلُّ ، ابْعَثْ یَا عمیرۃ مُنَادِیًا یُنَادِی أَلاَ إنَّ الْبَیْعَ مَرْدُودٌ إِنَّ النَّجْشَ لاَ یَحِلُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧١) حضرت ہشام خزاعی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب (رض) نے زکوۃ کے اونٹوں کو نیلام کر کے فروخت کیا۔
(۲۰۵۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ ہِشَامٍ الْخُزَاعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَاعَ إبِلاً مِنْ إبِلِ الصَّدَقَۃِ فِیمَنْ یَزِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٢) حضرت انس بن مالک (رض) ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ٹاٹ اور ایک پیالہ نیلامی کے ذریعے فروخت فرمایا۔
(۲۰۵۷۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الأَخْضَرِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَاعَ حِلْسًا وَقَدَحًا فِیمَنْ یَزِیدُ۔

(نسائی ۶۰۹۹۔ ترمذی ۴۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٣) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر خریدنے کا ارادہ ہو تو بولی لگا کر قیمت بڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ مَنْ یَزِیدُ، إِنْ تَزیِد فِی السَّوْمِ إذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٤) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین نے مواریث اور غنیمتوں کے علاوہ بولی کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۷۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمَا کَرِہَا بَیْعَ مَنْ یَزِیدُ إلاَّ بَیْعَ الْمَوَارِیثِ وَالْغَنَائِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٥) حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بولی کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ عَمَّنْ سَمِعَ مُجَاہِدًا ، وَعَطَائً ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ ببَیْعِ مَنْ یَزِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نیلامی کی بیع کا بیان
(٢٠٥٧٦) حضرت ابو جعفر خطمی فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے غنائم کو بولی کی بیع کے ساتھ بیچا۔
(۲۰۵۷۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ أَنَّہُ بَاعَ الْمَغَانِمَ فِیمَنْ یَزِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٧٧) حضرت مسلم بن صبیح فرماتے ہیں کہ میرے سامنے سے ایک بصری شخص گذرا جو مصاحف بیچ رہا تھا میں مسروق بن اکوع، حضرت عبداللہ بن یزید انصاری اور حضرت شریح کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہمیں تو یہ پسند نہیں کہ ہم اللہ کی کتاب کے بدلے قیمت وصول کریں۔
(۲۰۵۷۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَیْحٍ ، قَالَ : خطر عَلَیَّ رَجُلاً مِنَ الْبَصْرَۃِ وَمَعَہُ مَصَاحِفُ یَبِیعُہَا فَأَتَیْتُ مَسْرُوقَ بْنَ الأَجْدَعِ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ یَزِیدَ الأَنْصَارِیَّ وَشُرَیْحًا فَسَأَلْتُہُمْ فَقَالُوا : مَا نُحِبُّ أَنْ نَأْخُذَ بِکِتَابِ اللہِ ثَمَنًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٧٨) حضرت عبیدہ نے مصاحف کی خریدو فروخت کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ الْمَصَاحِفِ وَابْتِیَاعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٧٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ مصاحف بیچنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں۔
(۲۰۵۷۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَدِدْتُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُ الأَیْدِیَ تُقَطَّعُ فِی بَیْعِ الْمَصَاحِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شہد کی مکھیوں کا مجھے ڈسنا مجھے مصاحف بیچنے سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت ابراہیم مصاحف کی اجرت کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۵۸۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَلحْسُ الدُّبُر أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ بَیْعِ الْمَصَاحِفِ ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْخُذَ عَلَی عَرْضِہَا أَجْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨١) حضرت ابراہیم نے مصاحف کی بیع کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ وہ مصاحف گھر والوں میں سے جو چاہے پڑھ لے اور اجرت کے بدلے انھیں لکھنا مکروہ ہے۔
(۲۰۵۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ الْمَصَاحِفِ ، وَقَالَ : ہِیَ لِمَنْ یَقْرَأُ مِنْ أَہْلِ الْبَیْتِ ، وَکَرِہَ الْکِتَابَ فِیہَا بِالأُجْرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٢) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ بدترین تجارت مصاحف کو بیچنا ہے۔
(۲۰۵۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : بِئْسَ التِّجَارَۃُ بَیْعُ الْمَصَاحِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٣) حضرت عبداللہ سے مصاحف کے خریدنے اور بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۸۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن لَیْثٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، أَنَّہُ کَرِہَ شِرَائَ الْمَصَاحِفِ وَبَیْعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٤) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ مصاحف بیچنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں۔
(۲۰۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَدِدْتُ أَنِّی رَأَیْتُ الأَیْدِیَ تُقَطَّعُ فِی بَیْعِ الْمَصَاحِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٥) حضرت علقمہ نے مصاحف کے بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَکْرَہُ بَیْعَ الْمَصَاحِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
(٢٠٥٨٦) حضرت ابن سیرین مصاحف کے بیچنے اور خریدنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۵۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، أَنَّ ابْنَ سِیرِینَ کَانَ یَکْرَہُ بَیْعَہَا وَشِرَائَہَا۔
tahqiq

তাহকীক: