মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২০৫৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جس کا مولی یہ شرط لگا دے کہ وہ نہ تو اس شہر سے نکلے گا نہ شادی کرے گا
(٢٠٥٤٧) حضرت محمد بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے بتایا کہ ان کے دادا عبداللہ بن قیس اسلمی کے مکاتب تھے۔ انھوں نے بصرہ جانے کا ارادہ کیا تو عبداللہ بن قیس نے منع کردیا۔ میرے دادا حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے اور مسئلہ دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم اسے منع نہیں کرسکتے۔ لہٰذا انھیں جانے دیا گیا۔
(۲۰۵۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَکْرَاوِیُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی، قَالَ: أَخْبَرَتْنِی أُمِّی، أَنَّ جَدَّہَا کَانَ مُکَاتَبًا لِعَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ الأَسْلَمِیِّ ، فَأَرَادَ الْخُرُوجَ إلَی الْبَصْرَۃِ فَمَنَعَہُ فَأَتَی عُثْمَانَ فَقَالَ : لَیْسَ لَکَ أَنْ تَمْنَعَہُ ، فَخَلَّی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جس کا مولی یہ شرط لگا دے کہ وہ نہ تو اس شہر سے نکلے گا نہ شادی کرے گا
(٢٠٥٤٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے مکاتب پر شرط لگائی کہ وہ شہر سے باہر نہیں جاسکتا اور شادی نہیں کرسکتا تو یہ شرط قابل قبول نہیں ۔
(۲۰۵۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِطُ عَلَی مُکَاتَبِہِ أَنْ لاَّ یَخْرُجَ ، وَلاَ یَتَزَوَّجَ ، قَالَ : یَتَزَوَّجُ وَیَخْرُجُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جس کا مولی یہ شرط لگا دے کہ وہ نہ تو اس شہر سے نکلے گا نہ شادی کرے گا
(٢٠٥٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف مکاتب پر ایسی شرطوں کے لگانے کو مکروہ قرار دیتے تھے جس سے اس کا نقصان ہو کہ وہ شہر سے باہر نہیں جاسکتا اور شادی نہیں کرسکتا۔
(۲۰۵۴۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَشْتَرِطُوا عَلَی الْمُکَاتَبِ مَا یُضِرُّ بِہِ : أَنْ لاَّ یَخْرُجَ مِنَ الْمِصْرِ ، وَلاَ یَتَزَوَّجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت خباب لوہار تھے وہ بعض اوقات چاندی چڑھی تلواریں خریدتے تھے۔ اور کبھی مصحف کا ذکر بھی کیا۔
(۲۰۵۵۰) حَدَّثَنَا شَرِیکُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ خَبَّابٌ قیْنًا وَکَانَ رُبَّمَا اشْتَرَی السَّیْفَ الْمُحَلَّی بِالْوَرِقِ وَرُبَّمَاْ ذُکِرَ الْمُصْحَفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ دراہم کے بدلے زیور سے آراستہ تلوار خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ حُصَیْنٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ السَّیْفَ الْمُحَلَّی بِالدراہم۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چاندی چڑھی تلوار تاخیری ادائیگی کے ساتھ خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۵۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ السَّیْفَ الْمُفَضَّضَ بالتأخیر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٣) حضرت ابن سیرین نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ارض فارس میں تھے۔ ہمارے پاس حضرت عمر (رض) کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ جس تلوار کا حلقہ چاندی کا ہو اسے دراہم کے بدلے مت بیچو۔
(۲۰۵۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِأَرْضِ فَارِسَ أَنْ لاَ تَبِیعُوا السُّیُوفَ فِیہَا حَلْقَۃُ فِضَّۃٍ بِالدِّرْہَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٥) حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں کہ غزوہ خیبر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ہار لایا گیا جس میں پتھروں کے ساتھ سونا لگا ہوا تھا۔ ایک آدمی نے اسے نو یا سات دینار کا خریدا۔ جب وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اپس آیا اور ساری بات عرض کی، تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے لیے اسے خریدنا اس وقت تک درست نہیں جب تک فرق نہ کرلو۔ اس نے کہا کہ میں نے تو پتھروں کا ارادہ کیا تھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا کہ یہ بیع اس وقت تک درست نہیں جب تک دونوں کے درمیان فرق نہ کرلو۔ پھر اس آدمی نے دوبارہ واپس کیا اور تمیز کرنے کے بعد خریدا۔
(۲۰۵۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ أَبِی عِمْرَانَ یُحَدِّثُ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ بِقِلاَدَۃٍ فِیہَا خَرَزٌ مُعَلَّقَۃٌ بِذَہَبٍ ابْتَاعَہَا رَجُلٌ بِتِسْعَۃِ دَنَانِیرَ ، أَوْ بِسَبْعَۃٍ فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : لاَ حَتَّی تُمَیِّزَ مَا بَیْنَہُمَا ، فَقَالَ : إنَّمَا أَرَدْت الْحِجَارَۃَ ، قَالَ : لاَ حَتَّی تُمَیِّزَ مَا بَیْنَہُمَا قَالَ : فَرَدَّہُ حَتَّی مَیَّزَ مَا بَیْنَہُمَا۔
(مسلم ۱۲۱۴۔ ابوداؤد ۳۳۴۴)
(مسلم ۱۲۱۴۔ ابوداؤد ۳۳۴۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٦) حضرت شریح سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک سونے کی کمان بیچی جائے جس میں نگینے لگے ہوں تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نگینے اتار کر سونے کو وزن کے برابر بیچا جائے گا۔
(۲۰۵۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ شُرَیْحٌ ، عَنْ قَوْسِ ذَہَبٍ فِیہِ فُصُوصٌ ، قَالَ : تُنْزَعُ الْفُصُوصُ ، ثُمَّ یُبْتَاعُ الذَّہَبُ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سونا چڑھی کسی چیز یا تلوار کو ادھار کے ساتھ نہیں بیچ سکتے۔
(۲۰۵۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تُبَاعُ الْمِنْطَقَۃُ الْمُحَلاَّۃُ وَالسَّیْفُ الْمُحَلَّی بِنَسِیئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٨) حضرت ابن سیرین اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ چاندی چڑھی تلوار، چاندی چڑھی طشتری اور چاندی چڑھے پیالے کو دراہم کے بدلے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۵۵۸) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، وَعَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا بَأْسًا بِشِرَائِ السَّیْفِ الْمُفَضَّضِ ، وَالْخِوَانِ الْمُفَضَّضِ ، وَالْقَدَحِ الْمُفَضَّضِ بِالدِّرْہَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٥٩) حضرت زہری زیور چڑھی تلوار کی بیع کو چاندی کے بدلے مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ سونے کو برابر سرابر خریدو۔
(۲۰۵۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُشْتَرَی السَّیْفُ الْمُحَلَّی بِفِضَّۃٍ وَیَقُولُ : اشْتَرِہِ بِالذَّہَبِ یَدًا بِیَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٠) حضرت سعید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن موسیٰ سے زیور چڑھی تلوار کی بیع کو چاندی کے بدلے کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور حضرت مکحول نے فرمایا کہ باندی کو بھی تو زیور کے ساتھ ہی فروخت کیا جاتا ہے۔
(۲۰۵۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ مُوسَی ، عَنِ السَّیْفِ الْمُحَلَّی بِالْفِضَّۃِ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، وَقَالَ مَکْحُولٌ : الْجَارِیَۃُ تُبَاعُ وَعَلَیْہَا حُلِیٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦١) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے زیور چڑھی تلوار کی بیع چاندی کے بدلے کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور حضرت حکم نے فرمایا کہ اگر دراہم زیور سے زیادہ ہوں تو کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۵۶۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا ، عَنِ السَّیْفِ الْمُحَلَّی یُبَاعُ بِالدِّرْہَمِ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : إذَا کَانَتِ الدَّرَاہِمُ أَکْثَرَ مِنَ الْحِلْیَۃِ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٢) حضرت مغیرہ بن حنین فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایسی چیز جس میں سونا اور چاندی ہو کیا اسے صرف چاندی کے بدلے فروخت کیا جاسکتا ہے انھوں نے سر کے اشارے سے اس کی اجازت دی۔
(۲۰۵۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ حُنَیْنٍ ، قَالَ : سئل عَلِیًّا عَنْ جَامَاتٍ مِنْ ذَہَبٍ ، مَخْلُوطات بِفِضَّۃٍ أَتُبَاعُ بِالْفِضَّۃِ ؟ قَالَ : فَقَالَ : ہَکَذَا بِرَأْسِہِ ، أَیْ لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٣) حضرت عمر نے زیور چڑھی تلوار کی بیع کو صرف عرض (نقدین کے علاوہ پر چیز) کے ساتھ جائز قرار دیا ہے۔
(۲۰۵۶۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، أَنَّ مُحَمَّدًا کَانَ یَکْرَہُ شِرَائَ السَّیْفِ الْمُحَلَّی إلاَّ بِعَرَضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ثمن زیور سے زیادہ ہو تو کوئی حرج نہیں اور اگر کم ہو تو مکروہ ہے۔
(۲۰۵۶۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا إذَا کَانَ الثمنُ أَکْثَرَ مِنَ الْحِلْیَۃِ ، وَیَکْرَہُہُ إذَا کَانَ الثمنُ أَقَلَّ مِنَ الْحِلْیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٥) حضرت حسن زیور چڑھی تلوار اور انگوٹھی کی بیع دراہم کے بدلے کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۰۵۶۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَغَیْرِہِ ، أَنَّ الْحَسَنَ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِاشْتِرَائِ السَّیْفِ الْمُحَلَّی وَالْخَاتَمِ بِالدِّرْہَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
(٢٠٥٦٦) حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ ہم زیور چڑھی تلوار کو چاندی کے بدلے خریدا اور بیچا کرتے تھے۔
(۲۰۵۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ الدَّالاَنِیِّ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : کُنَّا نَبِیعُ السَّیْفَ الْمُحَلَّی بِالْفِضَّۃِ وَنَشْتَرِیہِ۔
তাহকীক: