মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৪২২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اھل کتاب کو خط کس طرح لکھا جائے گا ؟
(٣٤٢٢٩) حضرت ابن عباس (رض) نے اھل کتاب میں سے ایک شخص کو خط لکھا تو السلام علیک لکھا۔
(۳۴۲۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّہْنِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَتَبَ إِلَی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ : السَّلاَمُ عَلَیْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اھل کتاب کو خط کس طرح لکھا جائے گا ؟
(٣٤٢٣٠) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت مجاہد (رض) سے دریافت کیا کہ ذمیوں کو خط کیسے لکھا جائے گا ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا : ان کو السَّلاَمُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی لکھا جائے گا (سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے) اور حضرت ابراہیم نے فرمایا سلام علیک لکھے۔
(۳۴۲۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ ، وَمُجَاہِدًا کَیْفَ یُکْتَبُ إِلَی أَہْلِ الذِّمَّۃِ؟ قَالَ مُجَاہِدٌ : یُکْتَبُ : السَّلاَمُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی ، وَقَالَ : قَالَ إِبْرَاہِیمُ : سَلاَمٌ عَلَیْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اھل کتاب کو خط کس طرح لکھا جائے گا ؟
(٣٤٢٣١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اھل کتاب میں سے ایک شخص کو خط لکھا تو أَسْلِم أَنْتَ لکھا ابھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خط لکھ کر فارغ نہ ہوئے تھے کہ اسی شخص کا خط آگیا وہ پڑھ کر سنایا گیا تو اس میں سلام لکھا ہوا تھا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس کے خط کے آخر میں سلام کا جواب دے دیا۔
(۳۴۲۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : کَتَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ ؛ أَسْلِم أَنْتَ ، فَلَمْ یَفْرُغِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ کِتَابِہِ ، حَتَّی أَتَاہُ کِتَابٌ مِنْ ذَلِکَ الرَّجُلِ یَقْرَأُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ السَّلاَمُ فِیہِ ، فَرَدَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ السَّلاَمَ فِی أَسْفَلِ کِتَابِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اھل کتاب کو خط کس طرح لکھا جائے گا ؟
(٣٤٢٣٢) حضرت عامر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے مقام حیرہ سے فارس کے مرازبۃ کو خط یوں لکھا : بسم اللہ الر حمن الرحیم خالد بن ولید کی طرف سے مرازبہ فارس کی طرف سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔
(۳۴۲۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : کَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ مِنَ الْحِیرَۃِ إِلَی مَرَازِبَۃِ فَارِسَ : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ ، مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ إِلَی مَرَازِبَۃِ فَارِسَ ، سَلاَمٌ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٣) حضرت عیاض ، اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں حاضر تھا، حضرت ابو عبیدہ بن جراح (رض) نے فرمایا کون مجھ سے گھوڑے کی ریس لگائے گا ؟ ایک نوجوان نے کہا کہ میں لگانے کو تیار ہوں اگر آپ غصہ نہ کریں تو، راوی فرماتے ہیں کہ پس وہ ان سے آگے نکل گیا، میں حضرت ابو عبیدہ (رض) کی زلفوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ بکھری ہوئی تھیں اور وہ ان کو ہٹا رہے تھے اور وہ اس نوجوان کے پیچھے عربی گھوڑے پر سوار تھے۔
(۳۴۲۳۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِیَاضًا الأَشْعَرِیَّ ، قَالَ : شَہِدْتُ الْیَرْمُوکَ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ : مَنْ یُرَاہِنُنِی ؟ قَالَ : فَقَالَ شَابٌّ : أَنَا ، إِنْ لَمْ تَغْضَبْ ، قَالَ : فَسَبَقَہُ ، قَالَ : فَرَأَیْتُ عَقِیصَتَیْ أَبِی عُبَیْدَۃَ تَنْقُزَانِ ، وَہُوَ خَلْفَہُ عَلَی فَرَسٍ عَرَبِی۔ (بیہقی ۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٤) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں صحابہ ریس لگایا کرتے تھے۔ حضرت زھری (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس پر انعام عطا فرمایا۔
(۳۴۲۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانُوا یَتَرَاہَنُونَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ الزُّہْرِیُّ : وَأَوَّلُ مَنْ أَعْطَی فِیہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ۔ (عبدالرزاق ۹۶۹۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) کے پاس ایک غیر عربی گھوڑا تھا جس پر وہ ریس لگایا کرتے تھے۔
(۳۴۲۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ لِعَلْقَمَۃَ بِرْذَوْنٌ یُرَاہِنُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ایک آدمی سے ریس لگائی تو وہ شخص ان سے آگے نکل گیا تو انھوں نے اس کی لگام پکڑ کر اس کو گھوڑے سے نیچے گرا دیا۔
(۳۴۲۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ عَلْقَمَۃَ سَابَقَ رَجُلاً فَسَبَقَہُ ، فَامْتَلَخَ لِجَامہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٧) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ دو گھوڑوں سے ریس لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر ان میں ایک تیسرا گھوڑا بھی شامل کردیا جائے اگر وہ سبقت لے جائے تو اس کیلئے جیتنے کا انعام ہوگا اور اگر وہ سبقت نہ لے کر گیا تو اس پر کچھ نہ ہوگا۔
(۳۴۲۳۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِرِہَانِ الْخَیْلِ إِذَا کَانَ فِیہَا فَرَسٌ مُحَلَّلٌ ، ِإنْ سَبَقَ کَانَ لَہُ السَّبْقُ ، وَإِنْ لَمْ یَسْبِقْ لَمْ یَکُنْ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔ (مالک ۴۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرمایا : جو شخص دو گھوڑوں کے درمیان اپنا گھوڑا داخل کرے اور اس کو یقین ہے کہ وہ جیتے گا تو یہ جوا ہے، اور جو دو گھوڑوں کے درمیان اپنا گھوڑا داخل کرے اور اس کو جیتنے کا یقین نہ ہو تو پھر یہ جوا نہیں ہے۔
(۳۴۲۳۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَیْنَ فَرَسَیْنِ وَقَدْ أَمِنَ أَنْ یَسْبِقَ فَہُوَ قِمَارٌ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَیْنَ فَرَسَیْنِ وَہُوَ لاَ یَأْمَنُ أَنْ یُسْبَقَ فَلَیْسَ بِقِمَارٍ۔ (ابوداؤد ۲۵۷۲۔ ابن ماجہ ۲۸۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٣٩) حضرت عبداللہ بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) کا اشھب نامی گھوڑا تھا جس پر سوار ہو کر وہ لوگوں سے گھوڑ دوڑ میں سبقت لے گئے تھے، راوی کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس حاضر ہوا تو وہ اپنے قدموں پر بیٹھے تھے ان کی پشت زمین پر نہیں لگ رہی تھی خوشی کی وجہ سے پسینے میں شرابور تھے اور پسینہ ٹپک رہا تھا اور ان کا گھوڑا چراگاہ میں بندھا ہوا تھا اور وہ اس کی طرف دیکھ رہے تھے اور لوگ ان کے پاس آ کر ان کو مبارک باد دے رہے تھے۔
(۳۴۲۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُصَیْنٍ الْعِجْلِیِّ ؛أَنَّ حُذَیْفَۃَ سَبَقَ النَّاسَ عَلَی فَرَسٍ لَہُ أَشْہَبَ ، قَالَ : فَدَخَلْتُ عَلَیْہِ وَہُوَ جَالِسٌ عَلَی قَدَمَیْہِ ، مَا تَمَسُّ أَلِیَتَاہُ الأَرْضَ فَرَحًا بِہِ، یَقْطُرُ عَرَقًا ، وَفَرَسُہُ عَلَی مَعْلَفِہِ ، وَہُوَ جَالِسٌ یَنْظُرُ إِلَیْہِ ، وَالنَّاسُ یَدْخُلُونَ عَلَیْہِ یُہَنِّؤُونَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٠) حضرت حذیفہ (رض) غیر عربی گھوڑے پر سوار ہو کر لوگوں سے گھڑ دوڑ میں سبقت لے جاتے۔
(۳۴۲۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ سِمَاکٍ، عَنْ أَبِی سَلاَمَۃَ؛ أَنَّ حُذَیْفَۃَ سَبَقَ النَّاسَ عَلَی بِرْذَوْنٍ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤١) حضرت عامر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے گھوڑے کو دوڑایا اور ریس میں سبقت لے گئے۔
(۳۴۲۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَجْرَی الْخَیْلَ وَسَبَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٢) حضرت زھری (رض) سے مروی ہے کہ صحابہ کرام (رض) گھوڑ سواری اور پیدل چلنے میں مسابقہ کیا کرتے تھے۔
(۳۴۲۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَبْقُونَ عَلَی الْخَیْلِ وَالرِّکَابِ ، وَعَلَی أَقْدَامِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٣) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھوڑے کو مسابقہ کیلئے بھوکا رکھا، پھر جن گھوڑوں کو بھوکا رکھا تھا ان کو مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک مسابقہ کروایا اور جن گھوڑوں کو بھوکا نہیں رکھا ان کو ثنیۃ الوداع سے مسجد بنو زریق تک مسابقہ کروایا۔
(۳۴۲۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ضَمَّرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْخَیْلَ ، فَکَانَ یُرْسِلُ الَّتِی أُضْمِرَتْ مِنَ الْحَفْیَائِ إِلَی ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ ، وَالَّتِی لَمْ تُضْمَرْ ، مِنْ ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِی زُرَیْقٍ۔ (مسلم ۱۴۹۲۔ ابوداؤد ۲۵۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٤) حضرت ابو لبید (رض) فرماتے ہیں کہ میرے پاس گھوڑا بھیجا گیا درآنحالیکہ حضرت حکم بن ایوب بصرہ پر حاکم تھے، ہم باہر نکلے تاکہ اس کو دیکھ سکیں، ہم نے کہا کہ اگر ہم حضرت انس (رض) بن مالک کے پاس جاتے تو اچھا ہوتا پھر آپ کی طرف گئے وہ محل کے کونے میں تھے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو حمزہ (رض) ! کیا صحابہ کرام (رض) عہد نبوی میں گھوڑوں کی دوڑ میں مسابقہ کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں خدا کی قسم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھوڑے پر ریس لگایا کرتے تھے جس کا نام سبحہ تھا پس ایک مرتبہ وہ سبقت لے گیا پھر اس کیلئے پتے توڑے گئے۔
(۳۴۲۴۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ خِرِّیتٍ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ ، قَالَ : أُرْسِلَتِ الْخَیْلَُ ، وَالْحَکَمُ بْنُ أَیُّوبَ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : فَخَرَجْنَا نَنْظُرُ إِلَیْہَا ، فَقُلْنَا : لَوْ مِلْنَا إِلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکَ ، فَمِلْنَا إِلَیْہِ وَہُوَ فِی قَصْرِہِ بِالزَّاوِیَۃِ ، فَقُلْنَا لَہُ : یَا أَبَا حَمْزَۃَ ، أَکَانُوا یَتَرَاہَنُونَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَاللہِ لَرَاہَنَ ، یَعْنِی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی فَرَسٍ لَہُ ، یُقَالَ لَہُ : سَبْحَۃُ ، فَجَائَتْ سَابِقَۃً ، فَہَشَّ لِذَلِکَ۔ (احمد ۱۶۰۔ دارمی ۲۴۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٥) حضرت بکر (رض) سے مروی ہے کہ دو شخصوں نے ہرن دیکھا اس حال میں کہ وہ دونوں محرم تھے، ان دونوں نے اس میں مقابلہ کیا دونوں نے عصا کے ساتھ مارا اور اس کو توڑ دیا، پھر وہ دونوں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (رض) کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف فرما تھے، حضرت عمر (رض) نے حضرت ابن عوف (رض) سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابن عوف (رض) نے فرمایا یہ جوا ہے اگرچہ یہ مسابقہ تھا۔
(۳۴۲۴۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَی رَجُلاَنِ ظَبْیًا وَہُمَا مُحْرِمَانِ ، فَتَوَاجَبَا فِیہِ وَتَرَاہَنَا ، فَرَمَاہُ بِعَصًا فَکَسَرَہُ ، فَأَتَیَا عُمَرَ وَإِلَی جَنْبِہِ ابْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَا تَقُولُ ؟ قَالَ : ہَذَا قِمَارٌ ، وَلَوْ کَانَ سَبَقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
(٣٤٢٤٦) حضرت جعفر (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ دوڑ میں مسابقہ جاری فرمایا اور اس میں چند اوقیہ چاندی کا انعام مقرر فرمایا، اور اونٹ کی ریس جاری فرمائی اور اس میں انعام مقرر نہ فرمایا۔
(۳۴۲۴۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَجْرَی الْخَیْلَ ، وَجَعَلَ بَیْنَہَا سَبَقًا : أَوَاقِیَّ مِنْ وَرِقٍ ، وَأَجْرَی الإِبِلَ ، وَلَمْ یَذْکُرِ السَّبَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلوار بازی، اور تیر اندازی کا بیان
(٣٤٢٤٧) حضرت ابراہیم التیمی (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ (رض) کو دیکھا مدائن میں دو نشانوں کے درمیان باندھ رہے ہیں، ایک قمیص میں۔
(۳۴۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ حُذَیْفَۃَ بْنَ الْیَمَانِ بِالْمَدَائِنِ یَشْتَدَّ بَیْنَ الْہَدَفَیْنِ فِی قَمِیصٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تلوار بازی، اور تیر اندازی کا بیان
(٣٤٢٤٨) حضرت ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مسابقہ نہیں ہے مگر موزے (جوتے) پہن کر یا ننگے پاؤں چلنے میں یا تلوار و تیر اندازی میں۔
(۳۴۲۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِی نَافِعٍ مَوْلَی أَبِی أَحْمَدَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ سَبَقَ إِلاَّ فِی خُفٍّ، أَوْ حَافِرٍ، أَوْ نَصْلٍ۔(ترمذی ۱۷۰۰۔ احمد ۴۷۴)
tahqiq

তাহকীক: