মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৪২০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد شخص جو قیدی تھا اس کو کوئی تاجر شخص خرید لے
(٣٤٢٠٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے کسی شخص کو اگر دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی تاجر خرید لے تو وہ شخص تاجر کو وہ قیمت ادا کرنے کی کوشش کرے گا جو ادا کر کے اس نے اس کو خریدا ہے، اور اگر وہ مسلمانوں کے غلاموں کو قید کرلیں پھر ان کو کوئی تاجر خرید لے، پھر ان کو ان کا آقا پالے تو وہ قیمت دے کرلینے میں زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ کسی ذمی سے خرید لیں پھر وہ تاجر کو قیمت دے کر آزاد ہونے کی کوشش کرے گا۔
(۳۴۲۰۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا أَسَرَ الْعَدُوُّ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، فَاشْتَرَاہُ تَاجِرٌ ، سَعَی لِلتَّاجِرِ حَتَّی یُؤَدِّیَ إِلَیْہِ مَا اشْتَرَاہُ بِہِ ، وَإِذَا أَسَرُوا مَمْلُوکًا لِلْمُسْلِمِینَ فَاشْتَرَاہُ تَاجِرٌ ، ثُمَّ وَجَدَہُ مَوْلاَہُ فَہُوَ أَحَقّ بِہِ بِثَمَنِہِ ، وَإِذَا اشْتَرَوْا رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ سَعَی لِلتَّاجِرِ حَتَّی یُؤَدِّیَ إِلَیْہِ ثَمَنَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد شخص جو قیدی تھا اس کو کوئی تاجر شخص خرید لے
(٣٤٢١٠) حضرت عطاء (رض) اس آزاد شخص کے متعلق جس کو دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی مسلمان خرید لے تو جو عورتوں کے متعلق ارشاد فرمایا تھا اسی کے مثل فرماتے ہیں اور حضرت عمرو بن دینار بھی اسی طرح فرماتے ہیں یعنی کہ جو قیمت دے کر خریدا گیا ہے وہ قیمت ان کو ادا کرے گا۔
(۳۴۲۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : فِی الْحُرِّ یَسْبِیہِ الْعَدُوُّ ، ثُمَّ یَشْتَرِیہِ الْمُسْلِمُ مِثْلَ قَوْلِہِ فِی النِّسَائِ ، وَقَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ مِثْلَ ذَلِکَ ، یَعْنِی یُعْطِیہِمْ أَنْفُسَہُمْ بِالثَّمَنِ الَّذِی أَخَذَہُمْ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد شخص جو قیدی تھا اس کو کوئی تاجر شخص خرید لے
(٣٤٢١١) حضرت شعبی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ قیدیوں میں جو تاجروں کے پاس ہیں جن کو وہ خرید کر لائیں ہیں تو جو آزاد ہیں ان کو فروخت نہیں کیا جائے گا، تاجر کو اصل قیمت لوٹا دی جائے گی۔
(۳۴۲۱۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَبِی مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِی حَرِیزٍ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ الشَّعْبِیَّ ، یَقُولُ : مَا کَانَ مِنْ أُسَارَی فِی أَیْدِی التُّجَّارِ ، فَإِنَّ الْحُرَّ لاَ یُبَاعُ ، فَارْدُدْ إِلَی التَّاجِرِ رَأْسَ مَالِہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٢) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جس کا نام کر کرہ تھا وہ فوت ہوگیا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ جہنمی ہے لوگ اس کا سامان دیکھنے گئے تو انھوں نے ایک عبا پائی جس کو اس نے بطور خیانت لیا تھا۔
(۳۴۲۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عُمَر ، قَالَ : کَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، یُقَالَ لَہُ : کَِرْکرَۃُ فَمَاتَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہُوَ فِی النَّارِ ، فَذَہَبُوا یَنْظُرُونَ فَوَجَدُوا عَلَیْہِ عَبَائَۃً قَدْ غَلَّہَا۔ (بخاری ۳۰۷۴۔ ابن ماجہ ۲۸۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٣) حضرت زید بن خالد الجہنی (رض) سے مروی ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک شخص خیبر میں فوت ہوا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی وفات کی اطلاع دی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے ساتھی کا نماز جنازہ خود پڑھ لو، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ بات سن کر لوگوں کے چہروں کا رنگ بدل گیا۔ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کے چہروں کو دیکھا تو فرمایا : اس نے اللہ کے راستہ میں خیانت کی تھی، جب ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے موتیوں میں سے ایک موتی پایا جس کی دو درھم قیمت تھی۔
(۳۴۲۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ أَبِی عَمْرَۃَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ زَیْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُہَنِیَّ یُحَدِّثُ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ تُوُفِّیَ بِخَیْبَرَ ، وَأَنَّہُ ذُکِرَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمْرُہُ ، فَقَالَ : صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ ، فَتَغَیَّرَتْ وُجُوہُ الْقَوْمِ لِذَلِکَ ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ ، قَالَ : إِنَّہُ غَلَّ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَفَتَّشْنَا مَتَاعَہُ ، فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْیَہُودِ مَا یُسَاوِی دِرْہَمَیْنِ۔

(ابو داؤد ۲۷۰۳۔ ملاک ۴۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۲۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٥) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا کہ فلاں آپ کا غلام شہید ہوگیا ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرگز نہیں میں نے اس پر ایک چادر دیکھی تھی جو اس نے بطور خیانت لی تھی۔
(۳۴۲۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُخَیَّسِ الْیَشْکُرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، یَقُولُ : قِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، اُسْتُشْہِدَ فُلاَنٌ مَوْلاَک ، قَالَ : کَلاَّ ، إِنِّی رَأَیْتُ عَلَیْہِ عَبَائَۃً قَدْ غَلَّہَا۔

(احمد ۱۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیانت کا ذکر فرمایا اور اس گناہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے فرمایا : اے لوگو ! تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو اور وہ اونٹ آواز نکال رہا ہو اور وہ کہے کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے تو میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تجھے اپنا پیغام پہنچا دیا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن میں گائے ہو اور اس کیلئے گائے کی آواز ہو اور وہ کہے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے، میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے پیغام پہنچا چکا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑے کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کی آواز اور وہ مجھ سے کہے کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں کہ میں تیرے متعلق کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے اپنا پیغام پہنچا چکا تھا اور تم میں سے کوئی شخص میرے پاس قیامت کے دن اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر سونے یا چاندی کی خیانت کا بوجھ ہو اور وہ کہے اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تجھے پپغام پہنچا چکا ہوں، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر کسی انسان کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کیلئے اس کی آواز ہو وہ مجھ سے کہے اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں اپنا پیغام پہنچا چکا ہوں۔
(۳۴۲۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَامَ فِینَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطِیبًا ، فَذَکَرَ الْغُلُولَ ، فَعَظَّمَہُ وَعَظَّمَ أَمْرَہُ ، ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، لاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ بَعِیرٌ لَہُ رُغَائٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ بَقَرَۃً لَہَا خُوَار ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ فَرَسٌ لَہُ حَمْحَمَۃٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَعَلَی رَقَبَتِہِ صَامِتٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ نَفْسٌ لَہَا صِیَاحٌ ، فَیَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک۔ (بخاری ۳۰۷۳۔ مسلم ۱۴۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٧) حضرت بریدہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی سریہ یا لشکر کا امیر بنا کر بھیجتے تو اس سے فرماتے خیانت مت کرنا۔
(۳۴۲۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَمِیرًا عَلَی سَرِیَّۃٍ ، أَوْ جَیْشٍ ، قَالَ : لاَ تَغُلُّوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٨) حضرت ابو حمید الساعدی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن اللتبیہ کو امیر بنایا تو ان سے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز ناحق وصول نہیں کرے گا مگر قیامت کے دن اس کے دربار میں لے کر حاضر ہوگا میں اس شخص کو ضرور جانتا ہوں جو اللہ کے دربار میں حاضر ہوگا، اور اونٹ کا بوجھ اٹھایا ہوگا اس کیلئے اونٹ کی آواز ہوگی یا گائے کو اٹھایا ہوگا اور اس کیلئے گائے کی آواز ہوگی یا بکری کا بوجھ لا دے ہوگا اور اس کی آواز ہوگی، پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ مبارک مہمان کی طرف اٹھائے آپ نے اپنے ہاتھوں کو اتنا بلند کیا کہ میں آپ کے بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے اللہ ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے حضرت ابو حمید فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں نے یہ منظر دیکھا اور میری کانوں نے یہ پیغام سنا۔
(۳۴۲۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَا بَنِی سَاعِدَۃَ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ ابْنَ اللُّتْبِیَّۃِ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لاَ یَأْخُذُ أَحَدُکُمْ مِنْہَا شَیْئًا بِغَیْرِ حَقِّہِ ، إِلاَّ جَائَ اللَّہَ یَحْمِلُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَلاَ أَعْرِفَنَّ أَحَدًا جَائَ اللَّہَ یَحْمِلُ بَعِیرًا لَہُ رُغَائٌ ، أَوْ بَقَرَۃً لَہَا خُوَارٌ ، أَوْ شَاۃً تَیْعَرُ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی إِنِّی أَنْظُرُ إِلَی بَیَاضِ إِبْطَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ ، قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ : بَصُرَ عَیْنِی ، وَسَمِعَ أُذُنِی۔ (مسلم ۱۴۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢١٩) حضرت ابو حمید الساعدی (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۲۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِنَحْوٍ مِنْہُ ، إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : عُفْرَۃ إِبْطَیْہِ۔ (بخاری ۲۵۹۷۔ مسلم ۱۴۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢٢٠) حضرت عدی بن عمیرہ الکندی (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! جو تم میں سے ہمارے لیے کسی معاملہ میں حاکم یا عامل بنے، پھر وہ ہم سے کوئی سوئی یا اس سے بڑی چیز چھپالے تو یہ خیانت ہے وہ قیامت کے دن اس کو لے کر حاضر ہوگا ایک سیاہ انصاری شخص کھڑا ہوا گویا کہ میں اس کو دیکھ رہا ہوں اور کہا اے اللہ کے رسول ! مجھے اپنا عامل بنانا واپس لے لیجئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا کس وجہ سے ؟ اس نے عرض کیا میں نے آپ سے وہ سنا ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابھی فرمایا ہے اس وجہ سے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں تو اب بھی کہتا ہوں کہ جو تم میں سے کسی معاملہ پر عامل بنایا گیا تو اس کو چاہیے کہ جو تھوڑا یا زیادہ ہے وہ ہمارے پاس لے آئے، جو اس کو دیا جائے وہ وصول کرے جس سے روکا جائے اس سے منع ہوجائے۔
(۳۴۲۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ الْکِنْدِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، مَنْ عَمِلَ لَنَا مِنْکُمْ عَلَی عَمَلٍ ، فَکَتَمَنَا مِخْیَطًا فَمَا فَوْقَہُ فَہُوَ غُلٌّ یَأْتِی بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، قَالَ : فَقَامَ إِلَیْہِ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَسْوَدُ کَأَنِّی أَرَاہُ ، فَقَالَ : اِقْبَلْ عَنِّی عَمَلَک یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : مَا ذَاکَ ؟ ، قَالَ : سَمِعْتُک تَقُولُ الَّذِی قُلْتَ : قَالَ : وَأَنَا أَقُولُہُ الآنَ : مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ عَلَی عَمَلٍ فَلْیَجِئْنَا بِقَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ ، فَمَا أُوتِیَ مِنْہُ أَخَذَ ، وَمَا نُہِیَ عَنْہُ انْتَہَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢٢١) حضرت عدی بن عمیرہ الکندی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ خیانت اور دھوکا ہے قیامت کے دن اس کے ساتھ حاضر ہوگا۔
(۳۴۲۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ الْکِنْدِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَذَکَرَ مِثْلَہُ ، إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَإِنَّہُ غُلُولٌ یَأْتِی بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢٢٢) حضرت حسن (رض) قرآن کریم کی آیت { وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ ، وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کو غنیمت عطا کرتے تھے اور خیانت سے روکتے تھے۔
(۳۴۲۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ {وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ ، وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا} ، قَالَ : کَانَ یُؤْتِیہِمُ الْغَنَائِمَ ، وَیَنْہَاہُمْ عَنِ الْغُلُولِ۔ (طبری ۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٣٤٢٢٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت رفاعہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک غلام ہدیہ دیا، وہ غلام جنگ خیبر میں ساتھ گیا وہ عصر اور مغرب کے درمیان جنگ میں اترا، غلام کو ایک تیر لگا جس کے مارنے والے کا پتہ نہیں تھا، لیکن وہ شہید ہوگیا ہم نے کہا تمہارے لیے جنت کی خوشخبری ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس کی چادر اس کو آگ میں جلا رہی ہوگی جو اس نے مسلمانوں کے مال میں سے خیانت کی تھی، ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میں نے اس دن دو تسمے پائے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان دونوں کی مثل تجھے جہنم کی آگ سے کاٹا جائے گا۔
(۳۴۲۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُصَیْفَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَی مُطِیعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَہْدَی رِفَاعَۃُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غُلاَمًا ، فَخَرَجَ بِہِ مَعَہ إِلَی خَیْبَرَ ، فَنَزَلَ بَیْنَ الْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ ، فَأَتَی الْغُلاَمَ سَہْمٌ عَائِرٌ فَقَتَلَہُ ، فَقُلْنَا : ہَنِیئًا لَکَ الْجَنَّۃُ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إِنَّ شَمْلَتَہُ لَتَحْترقُ عَلَیْہِ الآنَ فِی النَّارِ ، غَلَّہَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَصَبْتُ یَوْمَئِذٍ شِرَاکَیْنِ ، قَالَ : یُقَدَّ مِنْک مِثْلُہُمَا مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ۔ (ابن حبان ۴۸۵۲۔ حاکم ۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خیانت کرے اور لشکر سے الگ ہو جائے
(٣٤٢٢٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خیانت کرے اور لشکر سے الگ ہوجائے، اس کے ساتھ لشکر پر صدقہ کردیا جائے گا۔
(۳۴۲۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغُلُّ وَیَتَفَرَّقُ الْجَیْشَ ، قَالَ : یَتَصَدَّقُ بِہِ عَنْ ذَلِکَ الْجَیْشِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
(٣٤٢٢٥) حضرت عمرو بن شعیب (رض) سے مروی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال ملتا تو اس سے لے لیا جاتا اور اس کو سوکوڑے مارے جاتے اور اس کا سر اور داڑھی مونڈھ دی جاتی اور اس کی سواری کے علاوہ سارا سامان ضبط کرلیا جاتا اور اس کے سامان کو آگ لگا دی جاتی اور وہ ہمیشہ کیلئے مسلمانوں کی غنیمت میں سے حصہ وصول نہیں کرے گا، فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرات شیخین (رض) اسی طرح کرتے تھے۔
(۳۴۲۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، قَالَ : إِذَا وُجِدَ الْغُلُولُ عِنْدَ الرَّجُلِ أُخِذَ ، وَجُلِدَ مِئَۃ ، وَحُلِقَ رَأْسُہُ وَلِحْیَتُہُ ، وَأُخِذَ مَا کَانَ فِی رَحْلِہِ مِنْ شَیْئٍ إِلاَّ الْحَیَوَانَ ، وَأُحْرِقَ رَحْلُہُ ، وَلَمْ یَأْخُذْ سَہْمًا فِی الْمُسْلِمِینَ أَبَدًا ، قَالَ : وَبَلَغَنِی أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانَ یَفْعَلاَنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
(٣٤٢٢٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال وصول ہو تو اس کے سامان کو آگ لگا دی جائے گی۔
(۳۴۲۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْغُلُولِ یُوجَدُ عِنْدَ الرَّجُلِ ، قَالَ : یُحْرَقُ رَحْلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
(٣٤٢٢٧) حضرت عمرو بن سالم (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرماتے تھے کہ خیانت کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کے خیمہ اور سامان کو جلا دیا جائے گا۔
(۳۴۲۲۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا یَقُولُونَ : عُقُوبَۃُ صَاحِبِ الْغُلُولِ أَنْ یُحْرَقَ فُسْطَاطُہُ وَمَتَاعُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
(٣٤٢٢٨) حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم جس کو خیانت کرتے ہوئے پاؤ تو اس کے سامان کو آگ لگا دو ۔
(۳۴۲۲۸) حَدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ بن زَائِدَۃَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ وَجَدْتُمُوہُ قَدْ غَلَّ فَحَرِّقُوا مَتَاعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: