মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৪১৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٨٩) حضرت عمر جو غفرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جہاد پر جانے لگا تو جو کچھ میرے پاس تھا اس کے ساتھ سامان تیار کرلیا، ایک شخص نے جہاد کیلئے مجھے ساٹھ دینار ارسال کئے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ جتنا میں گھر والوں پر خرچہ کرتا تھا اس کی بقدر اس میں سے گھر والوں کیلئے چھوڑ جاؤں ؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن جب میدان جہاد پر پہنچ جاؤ تو پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہے، پھر میں قاسم بن محمد کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کیا اور اس کے متعلق دریافت کیا، انھوں نے بھی حضرت سعید بن المسیب کی طرح ہی مجھ سے فرمایا۔
(۳۴۱۸۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَر مَوْلَی غُفْرَۃَ ، قَالَ : أَرَدْتُ الْغَزْوَ فَتَجَہَزْتُ بِمَا فِی یَدِی ، وَبَعَثَ إِلَیَّ رَجُلٌ مَعُونَۃً بِسِتِّینَ دِینَارًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : فَأَتَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، وَقُلْتُ : أَدَعُ لأَہْلِی بِقَدْرِ مَا أَنْفَقْتُ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ إِذَا بَلَغْتَ رَأْسَ الْمَغْزَی فَہُوَ کَہَیْئَۃِ مَالِکِ ، ثُمَّ أَتَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ لِی مِثْلَ قَوْلِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٩٠) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے پھر اس میں سے کچھ اس کے پاس بچ جائے، تو فرمایا جو بھی بچ جائے وہ اسی کیلئے ہوگا۔
(۳۴۱۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُعْطَی الشَّیْئَ فِی سَبِیلِ اللہِ فَیَفْضُلُ مَعَہُ الشَّیْئُ ، قَالَ : مَا فَضَلَ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٩١) حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے پھر اس میں سے کچھ زائد ہوجائے تو وہ اسی کیلئے ہوگا۔
(۳۴۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُعْطَی الشَّیْئَ فِی سَبِیلِ اللہِ فَیَفْضُلُ مِنْہُ الشَّیْئُ ، فَقَالاَ : ہُوَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٢) حضرت جابر بن زید (رض) سے مروی ہے کہ اس کو اسی کے مثل میں لگائے گا۔
(۳۴۱۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیدٍ ، قَالَ : یَجْعَلُہُ فِی مِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٣) حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جب جہاد پر جانے لگو تو پھر لوگوں سے سوال مت کرو، اگر آپ کو کچھ دے دیں تو اس کو اسی کے مثل میں لگاؤ
(۳۴۱۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَیْخًا بِالْمُصَلَّی ، یَقُولُ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إِذَا أَرَدْتَ الْجِہَادَ فَلاَ تَسْأَلَ النَّاسَ ، فَإِنْ أُعْطِیتَ شَیْئًا فَاجْعَلْہُ فِی مِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو جہاد کے لیے کچھ دیا جائے اس میں سے کچھ زائد ہوجائے تو اس کو اسی کام میں لگائے۔
(۳۴۱۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُعْطَی الشَّیْئَ فِی سَبِیلِ اللہِ فَیَفْضُلُ مِنْہُ الشَّیْئُ ، قَالَ : یَجْعَلُہُ فِی مِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٥) حضرت ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۱۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُعْطَی الشَّیْئَ فِی سَبِیلِ اللہِ فَیَفْضُلُ مَعَہُ الشَّیْئُ ، قَالَ : یَجْعَلُہُ فِی مِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ جہاد کے راستوں پر ہی لگایا جائے گا۔
(۳۴۱۹۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُمْضِیہِ فِی تِلْکَ السُبُل۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
(٣٤١٩٧) حضرت مجاہد (رض) سے دریافت کیا گیا کہ جانور جو جہاد کیلئے وقف ہے کسی شخص کے پاس ہے اور وہ شخص اس کو فروخت کر دے اور اس کی قیمت پر اضافہ کرے ؟ فرمایا : جو اضافہ کرے (زائد ہو) وہ بھی اس کے ساتھ جہاد کیلئے وقف ہوگا۔
(۳۴۱۹۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ أَبِی جُمَیْلٍ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : فِی الدَّابَّۃِ الْحَبِیسِ تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ فَتعْتَل ، فَیبِیعُہَا وَتَزِیدُ عَلَی ثَمَنِہَا ؟ فَقَالَ : مَا زَادَ فَہُوَ حَبِیسٌ مَعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقف شدہ جانور اگر بچہ جن دے تو اس کے بچے کا کیا حکم ہے ؟
(٣٤١٩٨) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ اونٹنی جو وقف ہے بچہ جن دے تو اس کا بچہ بھی اس کے مقام میں ہے (بچہ بھی وقف شمار ہوگا) ۔
(۳۴۱۹۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ حبَّسَتْ نَاقَۃٌ فِی سَبِیلِ اللہِ فَوَلَدُہَا بِمَنْزِلتہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑ سوار کو کب گھوڑ سوار لکھا جائے گا
(٣٤١٩٩) حضرت سلیمان بن موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ جب امام دشمن کے علاقہ میں داخل ہوجائے تو گھوڑ سوار کو گھوڑ سوار اور پیدل کو پیادہ لکھا جائے گا۔
(۳۴۱۹۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ؛ فِی الإِمَامِ إِذَا أَدْرَبَ ؟ قَالَ : یَکْتُبُ الْفَارِسَ فَارِسًا ، وَالرَّاجِلَ رَاجِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کو مسخر کرنا (تابع کرنا)
(٣٤٢٠٠) حضرت حسن (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کچھ لوگ جو جنگ میں ہیں، وہ گدھا پکڑ کر اس کو تابع کرلیتے ہیں جو ان کو دشمن کے مقابل لے جاتا ہے ؟ فرمایا کہ تحقیق اس طرح کرلیا جاتا تھا۔
(۳۴۲۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ الْقَوْمِ یَکُونُونَ فِی الْغَزْوِ ، فَیَأْخُذُونَ الْعِلْجَ فَیُسَخِّرُونَہُ یَدُلَّہُمْ عَلَی عَوْرَۃِ الْعَدُوِّ ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : قَدْ کَانَ یُفْعَلُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کو مسخر کرنا (تابع کرنا)
(٣٤٢٠١) حضرت جندب البجلی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم گدھے کو پکڑ لیتے پھر وہ ہمیں ایک بستی سے دوسری بستی لے جاتا۔
(۳۴۲۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ جُنْدُبًا الْبَجَلِیَّ ، یَقُولُ : کُنَّا نَأْخُذُ الْعِلْجَ فَیَدُلُّنَا مِنَ الْقَرْیَۃِ إِلَی الْقَرْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
(٣٤٢٠٢) حضرت حسن (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی کی بیوی کو قید کرلیا گیا تو اس کے خاوند نے فدیہ دے کر دشمن سے آزاد کر والیا تو کیا وہ اس کی باندی شمار ہوگی ؟ فرمایا کہ نہیں۔
(۳۴۲۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ سُبِیَتِ امْرَأَتُہُ ، فَافْتَدَاہَا زَوْجُہَا مِنَ الْعَدُوِّ ، تَکُونُ أَمَتَہُ ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
(٣٤٢٠٣) حضرت ابن جریج (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے دریافت کیا کہ کچھ آزاد عورتوں کو اگر دشمن قید کرے پھر ان کو کوئی شخص ان سے خرید لے، تو کیا وہ ان کے ساتھ جماع کرسکتا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں اور وہ باندی بھی نہیں بنیں گی بلکہ جتنا مال دے کر ان کو خریدا گیا ہے وہ وصول کرے گا ان سے اور اس رقم پر زیادتی نہیں کرے گا۔
(۳۴۲۰۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : نِسَائٌ حَرَائِرُ أَصَابَہُنَّ الْعَدُوُّ ، فَابْتَاعَہُنَّ رَجُلٌ ، أَیُصِیبُہُنَّ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلاَ یَسْتَرِقُّہُنَّ ، وَلَکِنْ یُعْطِیہِنَّ أَنْفُسَہُنَّ بِاَلَّذِی أَخَذَہُنَّ بِہِ ، وَلاَ یَزِدْ عَلَیْہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
(٣٤٢٠٤) حضرت مساور الوراق (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا کہ ذمیوں کی ایک خاتون کو دشمنوں نے قید کرلیا پھر ان پر مسلمان غالب آگئے اور وہ ایک خاتون مسلمان کے حصہ میں آئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی نے فرمایا : جن سے عہد ہے ان کو واپس کردی جائے گی۔
(۳۴۲۰۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ سَبَاہَا الْعَدُوُّ ، ثُمَّ ظَہَرَ عَلَیْہَا الْمُسْلِمُونَ ، فَوَقَعَتْ فِی سَہْمِ رَجُلٍ مِنْہُمْ ؟ قَالَ : تُرَدَّ إِلَی أَہْلِ عَہْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
(٣٤٢٠٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ذمیوں کو اگر دشمن قید کرلیں پھر مسلمان ان پر غالب آجائیں تو وہ قیدی غلام شمار نہ ہوں گے۔
(۳۴۲۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی أَہْلِ الذِّمَّۃِ یَسْبِیہِمَ الْعَدُوُّ ، ثُمَّ یَظْہَرُ عَلَیْہِمَ الْمُسْلِمُونَ ، قَالَ : لاَ یُسْتَرَقَّوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
(٣٤٢٠٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ ذمیوں کو نہیں فروخت کیا جائے گا۔
(۳۴۲۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرائیل ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَہْلُ الذِّمَّۃِ لاَ یُبَاعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
(٣٤٢٠٧) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ آزاد اشخاص جو قید ہوگئے ہوں ان کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔
(۳۴۲۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الأَحْرَارُ لاَ یُبَاعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
(٣٤٢٠٨) حضرت غاضرۃ العنبری (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر (رض) کے پاس تشریف لائے، حضرت ابن عون (رض) نے ارشاد فرمایا : بہرحال خواتین کے متعلق فرمایا، یا لونڈیوں کے متعلق جن کے ساتھ زمانہ جاہلیت میں زنا کیا جاتا، حضرت عمر (رض) نے ان کی اولاد سے فرمایا کہ وہ اپنے والدین پر قیمت لگائیں گے، اور ان کو (باندی) نہ بنایا جائے گا۔
(۳۴۲۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ غَاضِرَۃَ الْعَنْبَرِیِّ ، قَالَ : أَتَیْنَا عُمَرَ ، وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ : إِمَا قَالَ فِی نِسَائٍ ، وَإِمَا قَالَ : فِی إمَائٍ کُنَّ یُسَاعِین فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ، فَأَمَرَ بِأَوْلاَدِہِمْ أَنْ یُقَوَّمُوا عَلَی آبَائِہِمْ ، وَأَنْ لاَ یُسْتَرَقَّوا۔
tahqiq

তাহকীক: