মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৪১৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٦٩) حضرت عروہ البارقی (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کی پیشانی پر قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے اجر اور غنیمت بھی اور حضرت ابن ادریس اس حدیث میں اضافہ فرماتے ہیں کہ : اور اونٹ میں اس کے مالک کیلئے عزت ہے، اور بکری بھی باعث برکت ہے۔
(۳۴۱۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ الْبَارِقِیِّ ، رَفَعَہُ، قَالَ : الْخَیْرُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِی الْخَیْلِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ : الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ ۔ وَزَادَ ابْنُ إِدْرِیسَ فِی حَدِیثِہِ: وَالإِبِلُ عِزُّ أَہْلِہَا ، وَالْغَنَمُ بَرَکَۃٌ۔ (مسلم ۱۴۹۳۔ طبرانی ۳۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٠) حضرت عروہ البارقی سے اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۱۷۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ الْبَارِقِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : الْخَیْلُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِیہَا الْخَیْرُ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ۔
(نسائی ۴۴۱۸۔ احمد ۳۷۶)
(نسائی ۴۴۱۸۔ احمد ۳۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧١) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگلی مبارک سے گھوڑے کی پیشانی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا : گھوڑے کی پیشانی میں اجر اور غنیمت کی صورت میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔
(۳۴۱۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عمْرِو بْنِ جَرِیرٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَلْوِی نَاصِیَۃَ فَرَسِہِ بِإِصْبَعِہِ ، وَیَقُولُ : الْخَیْرُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِی الْخَیْلِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ۔ (مسلم ۱۴۹۳۔ احمد ۳۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٢) حضرت اسماء بنت یزید (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔
(۳۴۱۷۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ بَہْرَامَ ، عْن شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیدَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْخَیْلُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِیہَا الْخَیْرُ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (احمد ۴۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٣) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : برکت گھوڑے کی پیشانی میں ہے۔
(۳۴۱۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْبَرَکَۃُ فِی نَوَاصِی الْخَیْلِ۔ (بخاری ۲۸۵۱۔ مسلم ۱۴۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٤) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ اور ان کے مالک ان پر نگہبان و محافظ ہیں۔
(۳۴۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الْبَزَّارِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْخَیْلُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِیہَا الْخَیْرُ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، وَأَہْلُہَا مُعَانُونَ عَلَیْہَا۔
(سعید بن منصور ۲۴۲۹)
(سعید بن منصور ۲۴۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٥) حضرت عروہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔
(۳۴۱۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ الْبَارِقِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْخَیْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِی الْخَیْلِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (بخاری ۳۶۴۳۔ مسلم ۱۴۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٦) حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے تو اس کا پیشاب وگوبر اور اس کا چارہ بھی قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا۔
(۳۴۱۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِی سَبِیلِ اللہِ کَانَ رَوْثُہُ ، وَبَوْلُہُ ، وَعَلَفُہُ ، وَکَذَا ، وَکَذَا فِی مِیزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (ابو عوانۃ ۷۳۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٧) حضرت اسماء بنت یزید (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے پھر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کرے تو اس کا پیٹ بھرنا، اس کا بھوکا پیاسا رہنا، اس کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا، (نیکیوں کے نامہ اعمال میں) اور جو شخص ریاء اور نمائش کیلئے گھوڑا پالے تو قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں ناکامی کا سبب ہوگا۔
(۳۴۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ بَہْرَامَ ، عْن شَہْرِ بْن حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیدَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَأَنْفَقَ عَلَیْہِ احْتِسَابًا کَانَ شِبَعُہُ وَجُوعُہُ ، وَظَمَؤُہُ ، وَرِیُّہُ ، وَرَوْثُہُ ، وَبَوْلُہُ فِی مِیزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَمَنَ ارْتَبَطَ فَرَسًا رِیَاء ً وَسُمْعَۃً کَانَ ذَلِکَ خُسْرَانًا فِی مِیزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٨) حضرت ابو عمر الشیبانی (رض) ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑا تین قسم کا ہے، ایک وہ گھوڑا جس کو جہاد کیلئے پالا ہے اس کی قیمت اجر ہے، اس پر سواری کرنا ثواب ہے، اس کا کرایہ ثواب ہے، اس کا چارہ ثواب ہے، دوسرا وہ گھوڑا جو بازی لگانے کیلئے ہے اس کی قیمت بھی بوجھ ہے، اس کا چارہ بھی بوجھ ہے اور اس پر سواری بھی بوجھ ہے، اور تیسرا وہ گھوڑا جو شکم سیری کیلئے ہے، پس قریب ہے کہ وہ اس کو فقر سے محفوظ رکھے گا، اگر اللہ نے چاہا تو۔
(۳۴۱۷۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْخَیْلُ ثَلاَثَۃٌ : فَرَسٌ یَرْتَبِطُہُ الرَّجُلُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَثَمَنُہُ أَجْرٌ ، وَرُکُوبُہُ أَجْرٌ ، وَعَارِیَّتُہُ أَجْرٌ ، وَعَلَفُہُ أَجْرٌ ، وَفَرَسٌ یُغَالِقُ عَلَیْہِ الرَّجُلُ وَیُرَاہِنُ عَلَیْہِ ، فَثَمَنُہُ وِزْرٌ ، وَعَلَفُہُ وِزْرٌ ، وَرُکُوبُہُ وِزْرٌ ، وَفَرَسٌ لِلْبِطْنَۃِ فَعَسَی أَنْ یَکُونَ سَدَادًا مِنَ الْفَقْرِ إِنْ شَائَ اللَّہُ۔ (احمد ۳۹۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٧٩) حضرت خباب (رض) سے مروی ہے کہ گھوڑا تین طرح کا ہے، ایک وہ جو اللہ کیلئے ہے، دوسرا وہ جو آپ کیلئے (مالک) ہے اور تیسرا وہ جو شیطان کیلئے ہے۔ بہرحال اللہ کیلیے وہ گھوڑا ہے جس پر سوار ہو کر جہاد کیا جائے، اور وہ گھوڑا جو آپ کے لیے ہے وہ گھوڑا ہے جسے آدمی اپنا پیٹ بھرنے کیلئے پالے، اور شیطان کیلئے وہ گھوڑا ہے جس پر جوا اور شرط لگائی جائے۔
(۳۴۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ التَّیْمِیِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: الْخَیْلُ ثَلاَثَۃٌ : فَرَسٌ لِلَّہِ ، وَفَرَسٌ لَکَ ، وَفَرَسٌ لِلشَّیْطَانِ ؛ فَأَمَّا الْفَرَسُ الَّذِی لِلَّہِ : فَالْفَرَسُ الَّذِی یُغْزَی عَلَیْہِ، وَأَمَّا الْفَرَسُ الَّذِی لَکَ : فَالْفَرَسُ الَّذِی یَسْتَبْطِنُہُ الرَّجُلُ ، وَأَمَّا الْفَرَسُ الَّذِی لِلشَّیْطَانِ : فَمَا قُومِرَ عَلَیْہِ وَرُوہِنَ۔
(طبرانی ۳۷۰۷)
(طبرانی ۳۷۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٨٠) حضرت عکرمہ (رض) قرآن کریم کی آیت { وَأَعِدُّوا لَہُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں اس سے مراد قلعوں کی تعمیر کرنا ہے، اور { مِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ } سے مراد مونث گھوڑے ہیں۔
(۳۴۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ شُعْبَۃَ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ {وَأَعِدُّوا لَہُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ} قَالَ : الْحُصُونُ ، قَالَ : {وَمِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ} قَالَ : الإِنَاثُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کی فضیلت کا بیان
(٣٤١٨١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔
(۳۴۱۸۱) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْخَیْلُ مَعْقُودٌ فِی نَوَاصِیہَا الْخَیْرُ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
(بخاری ۲۳۷۱۔ مسلم ۲۸۲)
(بخاری ۲۳۷۱۔ مسلم ۲۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ (یا گھوڑے) کو کمان کی تانت سے قلادہ باندھنے کی ممانعت کا بیان
(٣٤١٨٢) حضرت ابو انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قاصد بھیج کر اعلان کروایا کہ : اونٹ کی گردن میں کمان کی تانت کو کاٹے بغیر قلادہ مت باندھو۔
(۳۴۱۸۲) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ ، عَنْ أَبِی بَشِیرٍ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی بَعْضِ أَسْفَارِہِ ، فَأَرْسَلَ رَسُولاً : لاَ تَبْقَی فِی عُنُقِ بَعِیرٍ قِلاَدَۃٌ مِنْ وَتَرٍ إِلاَّ قُطِعَتْ۔ (بخاری ۳۵۰۵۔ مسلم ۱۶۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ (یا گھوڑے) کو کمان کی تانت سے قلادہ باندھنے کی ممانعت کا بیان
(٣٤١٨٣) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑوں کو قلادہ باندھو، لیکن گھوڑوں کو کمان کی تانت کے ساتھ مت باندھو۔
(۳۴۱۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الْبَزَّارِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَلِّدُوہَا ، وَلاَ تُقَلِّدُوہَا الأَوْتَارَ ، یَعْنِی الْخَیْلَ۔ (سعید بن منصور ۲۴۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ (یا گھوڑے) کو کمان کی تانت سے قلادہ باندھنے کی ممانعت کا بیان
(٣٤١٨٤) حضرت ابو اسامہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۱۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْقَاسِمُ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ، قَالَ : قَلِّدُوہَا ، وَلاَ تُقَلِّدُوہَا الأَوْتَارَ ، یَعْنِی الْخَیْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ (یا گھوڑے) کو کمان کی تانت سے قلادہ باندھنے کی ممانعت کا بیان
(٣٤١٨٥) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑوں کو قلادہ باندھو، لیکن کمان کی تانت سے مت باندھو۔
(۳۴۱۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَلِّدُوا الْخَیْلَ ، وَلا تُقَلِّدُوہَا الأَوْتَارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٨٦) حضرت ربیعہ بن عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) جب کسی کو گھوڑے یا اونٹ پر سوار کرتے جہاد کیلئے تو اس کو فرماتے کہ جب تم وادی قریٰ یا اس کے مثل سے گزر جاؤ شہر کے راستوں سے تو پھر اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔
(۳۴۱۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہُدَیرِ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ إِذَا حَمَلَ عَلَی فَرَسٍ ، أَوْ بَعِیرٍ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : إِذَا جَاوَزْتَ وَادِیَ الْقُرَی ، أَوْ مِثْلَہَا مِنْ طَرِیقِ مِصْرَ ، فَاصْنَعْ بِہَا مَا بَدَا لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٨٧) حضرت نافع (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) جب کسی کو جہاد کیلئے گھوڑے پر سوار کرتے تو اس پر یہ شرط لگاتے کہ وادی قریٰ یا شہر کے راستے میں اس کے برابر پہنچنے سے قبل اس کو ہلاک نہ کرے، جب اس جگہ کو پیچھے چھوڑ دے تو وہ اس کے اپنے مال کی طرح ہے جو چاہے اس کے ساتھ کرے۔
(۳۴۱۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَمَلَ عَلَی بَعِیرٍ فِی سَبِیلِ اللہِ ، اشْتَرَطَ عَلَی صَاحِبِہِ أَنْ لاَ یُہْلِکَہُ حَتَّی یَبْلُغَ وَادِیَ الْقُرَی ، أَوْ حَذَائَہُ مِنْ طَرِیقِ مِصْرَ ، فَإِذَا خَلَّفَ ذَلِکَ فَہُوَ کَہَیْئَۃِ مَالِہِ یَصْنَعُ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اللہ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
(٣٤١٨٨) حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے تو جو اس کے پاس باقی بچ جائے اس کے ساتھ کیا کرے ؟ فرمایا جب وہ جہاد کی جگہ پر پہنچ جائے تو وہ اس کے مال کی طرح ہے اس کے ساتھ وہی کرے جو اپنے مال کے ساتھ کرتا ہے۔
(۳۴۱۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یُعْطَی الشَّیْئَ فِی سَبِیلِ اللہِ ، کَیْفَ یَصْنَعُ بِمَا بَقِیَ عِنْدَہُ ؟ قَالَ : إِذَا بَلَغَ رَأْسَ مَغْزَاہ فَہُوَ کَہَیْئَۃِ مَالِہِ ، یَصْنَعُ فِیہِ مَا کَانَ یَصْنَعُ بِمَالِہِ۔
তাহকীক: