মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ১৯৭০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٠٩) حضرت سھل بن عجلان باہلی (رض) قرآن مجید کی آیت : { الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَۃً } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے راستے میں گھوڑوں پر خرچ کرنا ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں گھوڑا باندھے اور اس میں کسی قسم کی ریا یا شہرت پسندی کی آمیزش نہ ہو تو یہ ان لوگوں میں سے ہوگا جو اپنا مال دن رات اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں۔
(۱۹۷۰۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا رَجَائُ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ ، حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی الدِّمَشْقِیُّ ، أَنَّہُ سَمِعَ سَہْلَ بْنَ عَجْلاَنَ الْبَاہِلِیَّ یَقُولُ فِی قولہ تعالی : {الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَۃً} قَالَ: عَلَی الْخَیْلِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : ثُمَّ ذَکَرَ مَنْ رَبَطَ فَرَسًا فِی سَبِیلِ اللہِ لَمْ یَرْبِطْہ رِیَائً ، وَلاَ سُمْعَۃً کَانَ مِنَ الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ناک میں جمع نہیں ہوسکتے۔ اللہ کے خوف سے رونے والے کا جہنم میں داخل ہونا اسی طرح ناممکن ہے جس طرح تھنوں میں دودھ کا واپس جانا۔
(۱۹۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَۃَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لاَ یَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَدُخَانُ جَہَنَّمَ فِی مَنْخَرِ عَبْدٍ أبَدًا ، وَلَنْ یَلِجَ النَّارَ رَجُلٌ بَکَی مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ حَتَّی یَلِجَ اللَّبَنُ فِی الضَّرْعِ۔ (ترمذی ۱۶۳۳۔ احمد ۲/۵۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١١) حضرت سالم بن ابی جعد (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ صحابہ کرام خواب میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دکھائے گئے۔ آپ نے دیکھا کہ حضرت جعفر (رض) ایک فرشتے کی صورت میں ہیں اور ان کے پیروں پر خون لگا ہوا ہے۔ حضرت زید (رض) ان کے سامنے ایک تخت پر بیٹھے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) بھی ان کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ان دونوں حضرات کا رخ حضرت ابن رواحہ (رض) سے دوسری طرف ہے۔
(۱۹۷۱۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ قُطْبَۃَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : أُرِیہِمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ ، فَرَأَی جَعْفَرًا مَلَکًا ذَا جَنَاحَیْنِ ، مُضَرَّجًا بِالدِّمَائِ ، وَزَیْدًا مُقَابِلُہُ عَلَی السَّرِیرِ ، وَابْنَ رَوَاحَۃَ جَالِسٌ مَعَہُمْ ، کَأَنَّہُمَا مُعْرِضَانِ عَنْہُ۔
(طبرانی ۱۴۶۸۔ ابن حبان ۷۰۴۷)
(طبرانی ۱۴۶۸۔ ابن حبان ۷۰۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٢) حضرت ربیع بن زید (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلتے جا رہے تھے کہ قریش کا ایک لڑکا رستے سے ذرا ہٹ کر چل رہا تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر اس کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ فلاں لڑکا نہیں ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ جی ہاں وہی ہے۔ آپ نے اسے بلا کر اس سے پوچھا کہ تم راستے سے ہٹ کر کیوں چل رہے ہو ؟ اس نے کہا : کہ میں غبار سے بچنا چاہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ راستے سے ہٹ کر نہ چلو کیونکہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! یہ غبار جنت کی خوشبو ہے۔
(۱۹۷۱۲) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، حَدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَوْدِیُّ ، أَنَّ وَبَرَۃَ أَبَا کُرْزٍ الْحَارِثِیَّ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ الرَّبِیعَ بْنَ زَیْدٍ یَقُولُ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسِیرُ ، إذْ ہُوَ بِغُلاَمٍ مِنْ قُرَیْشٍ شَابٍّ مُعْتَزِلٍ عَنِ الطَّرِیقِ یَسِیرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلَیْسَ ذَلِکَ فُلاَنٌ ؟ قَالُوا : بَلَی ، قَالَ: فَادْعُوہُ ، قَالَ : مَا لَکَ اعْتَزَلْتَ من الطَّرِیقِ ؟ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کَرِہْتہ لِلْغُبَارِ، قَالَ : فَلاَ تَعْتَزِلُہُ ، فَوَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ إِنَّہُ لَذَرِیرَۃُ الْجَنَّۃِ۔ (ابوداؤد ۳۰۵۔ نسائی ۸۸۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٣) حضرت ابو عوام (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو ایوب (رض) کسی وجہ سے ایک سال جہاد پر نہ جاسکے۔ پھر انھوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } ” نکلو ! ہلکے ہو یا بوجھل۔ “ پھر آپ ایک سال تک حج کرتے رہے اور فرماتے تھے اس آیت کے بعد کسی قسم کی رخصت باقی نہیں رہتی۔
(۱۹۷۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی الْعَوَامّ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ أَنَّہُ أَقَامَ عَنِ الْجِہَادِ عَامًا وَاحِدًا ، فَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } فَغَزَا مِنْ عَامِہِ ، وَقَالَ : مَا رَأَیْت فِی ہَذِہِ الآیَۃِ مِنْ رُخْصَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٤) حضرت ابو مالک (رض) فرماتے ہیں کہ سورة البرائۃ کی سب سے پہلے یہ آیت نازل ہوئی : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ }
(۱۹۷۱۴) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : أَوَّلُ شَیْئٍ نَزَلَ مِنْ بَرَائَۃٍ : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٥) حضرت ابو صالح (رض) فرماتے ہیں کہ { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } سے مراد ہے جوان اور بوڑھے سب نکلیں۔
(۱۹۷۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } قَالَ : الشَّیْخُ وَالشَّابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٦) حضرت حسن (رض) نے اس کی تشریح جوان اور بوڑھوں سے اور حضرت قتادہ (رض) نے اس کی تشریح ہوشیار اور نادان سے کی ہے۔
(۱۹۷۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : شُیُوخًا وَشَبَابًا ، قَالَ قَتَادَۃُ : نِشَاطًا وَغَیْرَ نِشَاطٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٧) حضرت حکم (رض) نے آیت قرآنی { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } کی تفسیر مصروف اور فارغ سے کی ہے۔
(۱۹۷۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیِّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ : { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } قَالَ : مَشَاغِیلُ وَغَیْرُ مَشَاغِیلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٨) حضرت عکرمہ (رض) نے اس کی تفسیر جوان اور بوڑھوں سے کی ہے۔
(۱۹۷۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الشَّیْخُ وَالشَّبَابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧١٩) حضرت مجاہد (رض) { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ہم میں مریض، ضرورت مند، کمزور اور مصروف لوگ ہیں۔
(۱۹۷۱۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْن أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ: { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } قَالَ: فِینَا الثَّقِیلُ وَذُو الْحَاجَۃِ ، والضعفۃ وَالْمُشْتَغِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جوان اور بوڑھے ہیں۔
(۱۹۷۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : شُیُوخًا وَشَبَابًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢١) حضرت مکحول (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا وہ جنت سے سو خریف دور کردیا جاتا ہے۔
(۱۹۷۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَامَ یَوْمًا فِی سَبِیلِ اللہِ بُوعِدَ مِنَ النَّارِ مِئَۃ خَرِیفٍ۔ (نسائی ۲۵۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٢) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص اللہ کے راستے میں روزہ رکھتا ہے تو اس کی وجہ سے ستر خریف جہنم سے دور کردیا جاتا ہے۔
(۱۹۷۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ سُمَیٍّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی سعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَصُومُ عَبْدٌ یَوْمًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، إِلاَّ بَاعَدَ اللَّہُ بِذَلِکَ الْیَوْمِ عَنْ وَجْہِہِ النَّارَ سَبْعِینَ خَرِیفًا۔ (بخاری ۲۸۴۰۔ نسائی ۲۵۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٣) حضرت ابو سعید (رض) کا اپنا قول بھی یہی منقول ہے۔
(۱۹۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ نَحْوَہُ ، وَلَمْ یَرْفَعْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٤) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا۔ اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے ستر خریف دور فرما دیتے ہیں۔
(۱۹۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صَبِیحٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَامَ یَوْمًا فِی سَبِیلِ اللہِ بَاعَدَہُ اللَّہُ مِنْ جَہَنَّمَ سَبْعِینَ عَامًا۔ (ابن عدی ۷۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٥) حضرت ابو دردائ (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے ایک خندق دور فرما دیں گے اور اس خندق کا فاصلہ زمین و آسمان کے درمیانی خلاء کے برابر ہے۔
(۱۹۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا قَیْسٌ ، عَنْ شَمِرِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبَ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَنْ صَامَ یَوْمًا فِی سَبِیلِ اللہِ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ جَہَنَّمَ خَنْدَقٌ أَبْعَدُ مِمَّا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٦) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک محل ہے جس کا نام عدن ہے۔ اس میں پانچ ہزار دروازے ہیں۔ ہر دروازے پر پانچ ہزار پردے ہیں۔ اس میں صرف نبی، صدیق یا شہید داخل ہوں گے۔
(۱۹۷۲۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ یَعْقُوبَ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ فِی الْجَنَّۃِ قَصْرٌ ، یُقَالُ لَہُ عَدَنٌ ، فِیہِ خَمْسَۃُ آلاَفِ بَابٍ عَلَی کُلِّ بَابٍ خَمْسَۃُ آلاَفِ بَابٍ ، عَلَی کُلِّ بَابٍ خَمْسَۃُ آلاَفِ حِبَرۃ قَالَ یَعْلَی أَحْسَبُہُ ، قَالَ : لاَ یَدْخُلُہُ إِلاَّ نَبِیٌّ ، أَوْ صِدِّیقٌ ، أَوْ شَہِیدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٧) حضرت مسروق (رض) قرآن مجید کی آیت { أُولَئِکَ ہُمَ الصِّدِّیقُونَ وَالشُّہَدَائُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔
(۱۹۷۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ : {أُولَئِکَ ہُمَ الصِّدِّیقُونَ وَالشُّہَدَائُ} قَالَ : ہَذِہِ لِلشُّہَدَائِ خَاصَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
(١٩٧٢٨) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔
(۱۹۷۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لِلشُّہَدَائِ خَاصَّۃً۔
তাহকীক: