মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جنگ کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪২ টি
হাদীস নং: ৩৪৪৪৬
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٤٧) حضرت جریر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک دن قادسیہ کے دریا میں تین گھنٹے تک پانی کی جگہ خون بہتا رہا اور یہ ان مشرکوں کا خون تھا جنہیں ہم نے قتل کیا تھا۔
(۳۴۴۴۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، قَالَ: حدَّثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْیَاخُ الْحَیِّ، قَالَ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِاللہِ: لَقَدْ أَتَی عَلَی نَہْرِ الْقَادِسِیَّۃِ ثَلاَثُ سَاعَاتٍ مِنَ النَّہَارِ، مَا یَجْرِی إِلاَّ بِالدَّمِ، مِمَّا قَتَلْنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৭
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٤٨) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ جب ہم یمن سے واپس آئے اور مدینہ منور ہ ٹھہرے تو حضرت عمر (رض) ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ نے قبیلہ نخع والوں میں ایک چکر لگایا اور ان سے فرمایا کہ اے نخع والو ! میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ تم عراق یافارس چلے جاؤ۔ انھوں نے کہا کہ اے امیر المومنین ! ہم تو شام کی طرف ہجرت کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ نہیں عراق ٹھیک ہے۔ میں تمہارے لیے عراق سے راضی ہوں۔ ہم میں سے بعض نے کہا کہ اے امیر المومنین ! دین میں سختی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ دین میں سختی نہیں ہے تمہارے لیے عراق ٹھیک ہے۔ اس میں عجم کی جماعتیں ہیں اور ہم صرف اڑھائی ہزار ہیں۔ پھر ہم قادسیہ آئے اور نخعی لوگوں میں سے صرف ایک آدمی شہید ہوا جبکہ باقی لوگوں میں سے اسی افراد مارے گئے۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا نخعی لوگوں نے کیا کیا کہ باقی لوگوں میں سے وہی شہید ہوئے، کیا لوگ انھیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ لوگوں نے بتایا نہیں بلکہ وہ مشکل کاموں میں اپنی مرضی سے کودے تھے۔
(۳۴۴۴۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، قَالَ: حدَّثَنَا حَنَشُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِی یَذْکُرُ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمْنَا مِنَ الْیَمَنِ نَزَلْنَا الْمَدِینَۃَ ، فَخَرَجَ عَلَیْنَا عُمَرُ ، فَطَافَ فِی النَّخْعِ وَنَظَرَ إِلَیْہِمْ ، فَقَالَ: یَا مَعْشَرَ النَّخْعِ ، إِنِّی أَرَی السَّرْو فِیکُمْ مُتَرَبِّعًا، فَعَلَیْکُمْ بِالْعِرَاقِ وَجُمُوعِ فَارِسَ، فَقُلْنَا: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ، لاَ، بَلَ الشَّامُ نُرِیدُ الْہِجْرَۃَ إِلَیْہَا ، قَالَ : لاَ ، بَلَ الْعِرَاقُ ، فَإِنِّی قَدْ رَضِیتُہَا لَکُمْ ، قَالَ : حَتَّی قَالَ بَعْضُنَا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لاَ إِکْرَاہَ فِی الدِّینِ ، قَالَ : فَلاَ إِکْرَاہَ فِی الدِّینِ ، عَلَیْکُمْ بِالْعِرَاقِ ، قَالَ : فِیہَا جُوعُ الْعَجَمِ ، وَنَحْنُ أَلْفَانِ وَخَمْسُ مِئَۃٍ ، قَالَ : فَأَتَیْنَا الْقَادِسِیَّۃَ ، فَقُتِلَ مِنَ النَّخْعِ وَاحِد ، وَکَذَا وَکَذَا رَجُلاً مِنْ سَائِرِ النَّاسِ ثَمَانُونَ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَا شَأْنُ النَّخْعِ ، أُصِیبُوا مِنْ بَیْنِ سَائِرِ النَّاسِ ؟ أَفَرَّ النَّاسُ عَنْہُمْ ؟ قَالُوا : لاَ ، بَلْ وَلُوا عُظْمَ الأَمْرِ وَحْدَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৮
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٤٩) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نخعی لوگوں کے پاس سے گزرے اور انھیں گنا تو وہ اڑھائی ہزار تھے۔ ان کے سربراہ کا نام ارطاۃ تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھتا ہوں تم عراق میں اپنے بھائیوں کے پاس چلے جاؤ۔ انھوں نے کہا کہ نہیں ہم تو شام کی طرف جائیں گے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عرا ق کی طرف جاؤ۔ انھوں نے کہا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عراق کی طرف جاؤ۔ پس وہ عراق کی طرف گئے تو انھوں نے وہاں گھوڑے کے بچے کو پکڑ کر ذبح کرنا شروع کردیا۔ حضرت عمر نے انھیں خط لکھا : تم درست ہو جاؤ۔ اس لیے کہ ایسے معاملہ میں جان اہم ہے۔
(۳۴۴۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَرَّتِ النَّخْعُ بِعُمَرَ ، فَأَتَاہُمْ فَتَصَفَّحَہُمْ ، وَہُمْ أَلْفَانِ وَخَمْسُ مِئَۃٍ ، وَعَلَیْہِمْ رَجُلٌ ، یُقَالَ لَہُ : أَرْطَاۃُ ، فَقَالَ : إِنِّی لأَرَی السَّرْو فِیکُمْ مُتَرَبِّعًا ، سِیرُوا إِلَی إِخْوَانِکُمْ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ ، فَقَالُوا : لاَ ، بَلْ نَسِیرُ إِلَی الشَّامِ ، قَالَ : سِیرُوا إِلَی الْعِرَاقِ ، فَقَالُوا : لاَ إِکْرَاہَ فِی الدِّینِ ، فَقَالَ : سِیرُوا إِلَی الْعِرَاقِ ، فَلَمَّا قَدِمُوا الْعِرَاقَ جَعَلُوا یَحْبِسُونَ الْمہْرَ فَیَذْبَحُونَہُ ، فَکَتَبَ إِلَیْہِمْ : أَصْلِحُوا ، فَإِنَّ فِی الأَمْرِ مَعْقِلاً ، أَوْ نَفْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৯
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٠) حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں بنو اسد چار سو، بجیلہ تین ہزار، نخعی دو ہزار تین سو، اور کندہ والے بھی اتنے ہی تھے۔ یہ سب لوگ کل دس ہزار تھے اور لوگوں میں قبیلہ مضر سے کم کوئی نہ تھا۔
(۳۴۴۵۰) وَسَمِعْت أَبَا بَکْرِ بْنَ عَیَّاشٍ ، یَقُولُ : کَانَتْ بَنُو أَسَدٍ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ أَرْبَعُ مِئَۃٍ ، وَکَانَتْ بَجِیلَۃُ ثَلاَثَۃَ آلاَفٍ ، وَکَانَتِ النَّخْعُ أَلْفَیْنِ وَثَلاَثُ مِئَۃٍ ، وَکَانَتْ کِنْدَۃُ نَحْوَ النَّخْعِ ، وَکَانُوا کُلُّہُمْ عَشَرَۃَ آلاَفٍ ، وَلَمْ یَکُنْ فِی الْقَوْمِ أَحَدٌ أَقَلَّ مِنْ مُضَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫০
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥١) حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے انھیں زیادہ دیا بعض کو دو ہزار اور بعض کو چھ سو۔
(۳۴۴۵۱) سَمِعْتُ أَبَا بَکْرٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ فَضَّلَہُمْ ، فَأَعْطَی بَعْضَہُمْ أَلْفَیْنِ ، وَبَعْضَہُمْ سِتَّ مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫১
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٢) حضرت ابوبکر بن عیاش قرآن مجید کی آیت { فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قادسیہ والے ہیں۔
(۳۴۴۵۲) وَذَکَرَ أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ؛ فِی قَوْلِہِ: {فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ} ، قَالَ: أَہْلُ الْقَادِسِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫২
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٣) حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت سعد اور کوفہ کے دوسرے امراء کو خط لکھا کہ میرے پاس عذیب اور حلوان کے درمیان کا علاقہ آیا ہے۔ یہ تمہارے لیے کافی ہے اگر تم تقویٰ اختیار کرو اور درستی سے چلو۔ اور اپنے اور اپنے دشمنوں کے درمیان خلا رکھو۔
(۳۴۴۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إِلَی سَعْدٍ وَغَیْرِہِ مِنْ أُمَرَائِ الْکُوفَۃِ : أَمَّا بَعْدُ ، فَقَدْ جَائَنِی مَا بَیْنَ الْعُذَیْبِ وَحُلْوَانَ ، وَفِی ذَلِکُمْ مَا یَکْفِیکُمْ إِنَ اتَّقَیْتُمْ وَأَصْلَحْتُمْ، قَالَ : وَکَتَبَ : اجْعَلُوا بَیْنَکُمْ وَبَیْنَ الْعَدُوِّ مَفَازَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৩
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٤) حضرت عون بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک مسلمان مجاہد کاپیٹ پھٹ گیا تھا اور اس کی انتڑیاں باہرنکل آئی تھیں۔ اس نے اپنے پاس سے گزرنے والے ایک شخص سے کہا کہ میری انتڑیوں کو اندرکردو اور مجھے چلاؤ تاکہ میں اللہ کے راستے میں تھوڑا اور آگے بڑھ سکوں۔ چنانچہ اس آدمی نے ایسا ہی کیا۔
(۳۴۴۵۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَوْنٍ بن عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مُرَّ عَلَی رَجُلٍ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ وَقَدِ انْتَثَرَ بَطْنُہُ ، أَوْ قَصَبُہُ ، قَالَ لِبَعْضِ مَنْ مَرَّ عَلَیْہِ : ضُمَّ إِلَیَّ مِنْہُ ، أَدْنُو قِیدَ رُمْحٍ ، أَوْ رُمْحَیْنِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : فَمَرَّ عَلَیْہِ وَقَدْ فَعَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৪
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٥) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے عبید کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ قادسیہ کی نبیذ پی رہے تھے اور ان میں عمرو بن میمون بھی تھے۔
(۳۴۴۵۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَصْحَابَ عُبَیْدٍ یَشْرَبُونَ نَبِیذَ الْقَادِسِیَّۃِ ، وَفِیہِمْ عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৫
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٦) حضرت مطرف نقل کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے کوفہ میں سیلحین سے زمین کا ایک ٹکڑا خریدا۔ پھر وہ حضرت عمر کے پاس آئے اور ان سے اس کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ میں نے ایک عمدہ اور خوبصورت زمین خریدی ہے۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ تم نے کس سے خریدی ہے ؟ کوفہ والوں سے ؟ کیا تم نے قادسیہ والوں سے خریدی ہے ؟ حضرت طلحہ نے کہا کہ میں نے تمام قادسیہ والوں سے خریدی ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم نے کچھ نہیں کیا یہ تو مال غنیمت ہے۔
(۳۴۴۵۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ ، قَالَ : اشْتَرَی طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ أَرْضًا مِنَ نَشَاسْتَجُ ، نَشَاسْتَجُ بَنِی طَلْحَۃَ ، ہَذَا الَّذِی عِنْدَ السَّیْلَحِینِ ، فَأَتَی عُمَرُ ، فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : إِنِّی اشْتَرَیْت أَرْضًا مُعْجَبَۃً ، فَقَالَ عُمَرُ : مِمَّنِ اشْتَرَیْتَہَا ؟ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ؟ اشْتَرَیْتَہَا مِنْ أَہْلِ الْقَادِسِیَّۃِ ؟ قَالَ طَلْحَۃُ : وَکَیْفَ اشْتَرَیْتُہَا مِنْ أَہْلِ الْقَادِسِیَّۃِ کُلِّہِمْ ، قَالَ : إِنَّک لَمْ تَصْنَعْ شَیْئًا ، إِنَّمَا ہِیَ فَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৬
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٧) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے مجاہدین نے عجمیوں کو مقابلے کی دعوت دی اور ان سے تین دن تک لڑائی کی۔
(۳۴۴۵۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَمَّنْ یَذْکُرُ ؛ أَنَّ أَہْلَ الْقَادِسِیَّۃِ رَغُمُوا الأَعَاجِمَ حَتَّی قَاتَلُوا ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৭
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٨) حضرت ربیع بن عمیلہ فرماتے ہیں کہ کوفہ اور شام کے دو آدمیوں کا باہم مناظرہ ہوا، کوفی نے کہا کہ ہم قادسیہ کی جنگ میں شریک ہونے والے ہیں اور فلاں فلاں لڑائی لڑنے والے ہیں۔ شامی نے کہا کہ ہم نے یرموک کی لڑائی لڑی ہے اور فلاں فلاں لڑائی میں شریک ہوئے ہیں۔ حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی نے وہ وقت نہیں دیکھا جب اللہ تعالیٰ نے قوم عاد اور قوم ثمودکو ہلاک کیا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے انھیں ہلاک کیا تو ان کی ایک دوسرے پر افضلیت کو نہیں دیکھا تھا۔ کوفہ کی بستی سے بڑھ کر کوئی بستی ایسی نہیں جسے کوئی بڑی ذمہ داری سونپی جائے۔
(۳۴۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ عُمَیْلَۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ وَرَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ فَتَفَاخَرَا ، فَقَالَ الْکُوفِیُّ: نَحْنُ أَصْحَابُ یَوْمِ الْقَادِسِیَّۃِ، وَیَوْمِ کَذَا وَکَذَا ، وَقَالَ الشَّامِیُّ : نَحْنُ أَصْحَابُ یَوْمِ الْیَرْمُوکِ ، وَیَوْمِ کَذَا وَیَوْمِ کَذَا ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: کِلاَکُمَا لَمْ یَشْہَدْہُ اللَّہُ ہُلْکَ عَادٍ ، وَثُمَّودَ ، وَلَمْ یُؤَامِرَہُ اللَّہُ فِیہِمَا إِذْ أَہْلَکَہُمَا ، وَمَا مِنْ قَرْیَۃٍ أَحْرَی أَنْ تَدْفَعَ عَظِیمَۃً مِنْہَا ، یَعْنِی الْکُوفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৮
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٥٩) حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ مسلمان مجاہدین کو مدائن میں ایک قبر ملی، جس میں ایک آدمی تھا جس کے بدن پر سونے کی تاروں والے کپڑے اور بہت سا مال تھا۔ مجاہدین اسے حضرت عمار بن یاسر کے پاس لائے۔ حضرت عمار نے اس بارے میں حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے انھیں حکم دیا کہ یہ سارا مال مجاہدین کو دے دو ۔
(۳۴۴۵۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ رِیَاحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُمْ أَصَابُوا قَبْرًا بِالْمَدَائِنِ ، فَوَجَدُوا فِیہِ رَجُلاً عَلَیْہِ ثِیَابٌ مَنْسُوجَۃٌ بِالذَّہَبِ ، وَوَجَدُوا مَعَہُ مَالاً ، فَأَتَوْا بِہِ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ ، فَکَتَبَ فِیہِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَکَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ : أَنْ أَعْطِہِمْ ، وَلاَ تَنْتَزِعْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫৯
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٠) حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سائب بن اقرع کو مدائن کا حاکم بنایا۔ ایک دن وہ اپنی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ان کے پاس تانبے کا ایک تھال لایا گیا جو آدمی کے ہاتھ کی شکل کا بنا ہوا تھا۔ سائب بن اقرع نے اس تھال میں ہاتھ ڈالا اور ایک مٹھی بھر کر کہا کہ یہ میرا ہے یہ اللہ نے مجھے عطا کیا ہے۔ پھر انھوں نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ تم تو محض مسلمانوں کے ایک گورنر ہو، یہ سب کچھ مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کرادو۔
(۳۴۴۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ اسْتَعْمَلَ السَّائِبَ بْنَ الأَقْرَعِ عَلَی الْمَدَائِنِ ، فَبَیْنَمَا ہُوَ فِی مَجْلِسِہِ ، إِذْ أُتِیَ بِتِمْثالٍ مِنْ صُفْرٍ کَأَنَّہُ رَجُلٌ قَائِلَ بِیَدَیْہِ ہَکَذَا ، وَبَسَطَ یَدَیْہِ وَقَبَضَ بَعْضَ أَصَابِعِہِ ، فَقَالَ : ہَذَا لِی ، ہَذَا مِمَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَیَّ ، فَکَتَبَ فِیہِ إِلَی عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَنْتَ عَامِلٌ مِنْ عُمَّالِ الْمُسْلِمِینَ ، فَاجْعَلْہُ فِی بَیْتِ مَالِ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬০
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦١) حضرت نعمان بن حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کو کچھ مال غنیمت ملا اور اس کا کچھ حصہ آپ نے تقسیم کردیا۔ پھر انھوں نے حضرت عمر سے معذرت کرنے اور مشورہ لینے کے لیے حضرت عمر کو خط لکھا۔ آپ نے فرمایا کہ سوار کے آنے تک لوگوں کو روکے رکھو۔
(۳۴۴۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ حُمَیْدٍ ؛ أَنَّ عَمَّارًا أَصَابَ مَغْنَمًا ، فَقَسَّمَ بَعْضَہُ وَکَتَبَ یَعْتَذِرُ إِلَی عُمَرَ یُشَاوِرُہُ ، قَالَ : یُبَایِعُ النَّاسَ إِلَی قُدُومِ الرَّاکِبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬১
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٢) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ شبل بن عوف اہل قادسیہ میں سے ہیں اور داڑھی کو زرد کرتے تھے۔
(۳۴۴۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَوْفٍ : کَانَ مِنْ أَہْلِ الْقَادِسِیَّۃِ ، وَکَانَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬২
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٣) حضرت سلمان مدائن کے امیر تھے۔ جمعے کے دن وہ فرماتے کہ اے زید اٹھو اور اپنی قوم کو نصیحت کرو۔
(۳۴۴۶۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ مِلْحَانَ بْنِ سُلَیْمَانَ بْنِ ثَرْوَانَ ، قَالَ : کَانَ سَلْمَانُ أَمِیرَ الْمَدَائِنِ ، فَإِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ، قَالَ : یَا زَیْدُ ، قُمْ فَذَکِّرْ قَوْمَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬৩
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ابن ام مکتوم پر ایک لمبی چادر تھی۔
(۳۴۴۶۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ عَلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ دِرْعٌ سَابِغٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬৪
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں میرے اور حضرت سعد کے درمیان موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا تھا۔
(۳۴۴۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ بِالْقَادِسِیَّۃِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৬৫
جنگ کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
(٣٤٤٦٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قادسیہ یا مہران کی جنگ سے فرار ہوا اور حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں ہلاک ہوگیا، میں میدانِ جنگ سے فرار ہوگیا۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا ہرگز نہیں میں تمہاری مدد کروں گا۔
(۳۴۴۶۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : فَرَّ رَجُلٌ مِنَ الْقَادِسِیَّۃِ ، أَوْ مِہْرَانَ ، أَوْ بَعْضِ تِلْکَ الْمُشَاہَدِ فَأَتَی عُمَرَ ، فَقَالَ : إِنِّی قَدْ ہَلَکْتُ ، فَرَرْتُ ، فَقَالَ عُمَرُ : کَلاَّ ، أَنَا فِئَتُک۔
তাহকীক: