মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৩৬৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٦) حضرت ابو العلاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول مشروبات میں یہاں تک پہنچا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو چیز تمہاری عقلوں کو خراب کر دے اور تمہارے اموال کو ختم کر دے اس کو نہ پیو۔ “
(۲۴۳۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : انْتَہَی قَوْلُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الأَشْرِبَۃِ إِلَی أَنْ قَالَ : لاَ تَشْرَبُوا مَا یُسَفِّہُ أَحْلاَمَکُمْ ، وَمَا یُذْہِبُ أَمْوَالَکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٧) حضرت محمد کے بارے میں روایت ہے کہ وہ صرف منہ باندھے ہوئے مشکیزہ سے نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَنْبِذُ إِلاَّ فِی سِقَائٍ مُوکی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٨) حضرت طلق بن علی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران عبد القیس کا وفد حاضر ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ان سے) پوچھا۔ ” تمہیں کیا ہوا ہے کہ تمہارے رنگ زرد پڑے ہوئے ہیں اور تمہارے پیٹ بڑھے ہوئے ہیں اور تمہاری رگں ھ نکلی ہوئی ہیں ؟ “ راوی کہتے ہیں کہ انھوں نے جواب دیا۔ ہمارا سردار آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا اور اس نے آپ سے اس مشروب کے بارے میں پوچھا تھا جو ہمارے موافق ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اس سے منع کردیا تھا۔ اور ہم ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں بخار کی وبا بہت عام ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو مشروب تمہیں موافق آئے تم وہی پی لو۔ “
(۲۴۳۶۸) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عُجِیبَۃَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَمِّہِ قَیْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِیہِ طَلْقِ بْنِ عَلِیٍّ، قَالَ : جَلَسْنَا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَجَائَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَیْسِ فَقَالَ : مَا لَکُمْ قَدِ اصْفَرَّتْ أَلْوَانُکُمْ ، وَعَظُمَتْ بُطُونُکُمْ ، وَظَہَرَتْ عُرُوقُکُمْ ؟ قَالَ : قَالُوا : أَتَاکَ سَیِّدُنَا فَسَأَلَکَ عَنْ شَرَابٍ کَانَ لَنَا مُوَافِقًا فَنَہَیْتَہُ عَنْہُ ، وَکُنَّا بِأَرْضٍ مُحِِمَّۃٍ ، قَالَ : فَاشْرَبُوا مَا طَابَ لَکُمْ۔ (طبرانی ۸۲۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٩) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب نبیذ میٹھی ہو تو اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔
(۲۴۳۶۹) حَدَّثَنَا جَرِیر ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ خَیرَ فِی النَبِیذِ إِذَا کَان حُلوًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٧٠) حضرت سعید بن مسروق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ہماری کھانے کی دعوت کی چنانچہ ہم نے کھانا کھایا۔ پھر وہ آدمی ہمارے پاس مشروب لایا۔ پس سب لوگوں نے وہ مشروب پیا۔ لیکن میں نے نہیں پیا۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر بکر بن ساعد نے میری طرف اس طرح دیکھا کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ وہ مجھ سے بیزار ہوگئے ہیں۔
(۲۴۳۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : دَعَانَا رَجُلٌ إِلَی طَعَامٍ فَأَکَلْنَا ، ثُمَّ أَتَانَا بِشَرَابٍ ، فَشَرِبَ الْقَوْمُ وَلَمْ أَشْرَبْ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَیَّ بَکْرٌ ، یَعْنِی ابْنَ مَاعِزٍ ، نَظْرَۃً ظَنَنْتُ أَنَّہُ مَقَتَنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٧١) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ جب تم اپنے (مسلمان) بھائی کے پاس جاؤ۔ تو تم اس سے اس کے مشروب کے بارے میں سوال کرو۔ پس اگر اس کا مشروب مشکیزہ کی نبیذ ہو تو تم اس کو پی لو۔
(۲۴۳۷۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا دَخَلْتْ عَلَی أَخِیکَ ، فَسَلْہُ عَنْ شَرَابِہِ ، فَإِنْ کَانَ نَبِیذُ سِقائٍ فَاشْرَبْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٧٢) حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب قبیلہ بنو ثقیف پر سے گزرے تو آپ نے ان سے پانی طلب کیا۔ انھوں نے (باہم ایک دوسرے سے) کہا۔ تم اپنی نبیذ چھپالو اور ان کو پانی پلا دو ۔ اس پر حضرت عمر نے کہا۔ اے گروہ ثقیف ! تم مجھے اپنی نبیذ میں سے پلاؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انھوں آپ کو نبیذ پلائی۔ حضرت عمر نے غلام کو حکم دیا اس نے پانی ڈالا پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو روک دیا۔ پھر آپ نے فرمایا : اے گروہ ثقیف ! تم اس سخت مشروب کو پیتے ہو۔ پس تم میں جس کسی کو یہ کسی درجہ شک میں ڈالے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو پانی سے توڑ ڈالے۔
(۲۴۳۷۲) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی مِسْکِینٍ ، عَنْ ہُزَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیلَ ، قَالَ : مَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَی ثَقِیفٍ فَاسْتَسْقَاہُمْ ، فَقَالُوا : أَخْبِؤُوا نَبِیذَکُمْ ، فَسَقَوْہُ مَائً ، فَقَالَ : اسْقُونِی مِنْ نَبِیذِکُمْ یَا مَعْشَرَ ثَقِیفٍ ، قَالَ : فَسَقَوْہُ ، فَأَمَرَ الْغُلاَمَ فَصَبَّ ، ثُمَّ أَمْسَکَ بِیَدِہِ ، ثُمَّ قَالَ : یَا مَعْشَرَ ثَقِیفٍ ، إِنَّکُمْ تَشْرَبُونَ مِنْ ہَذَا الشَّرَابِ الشَّدِیدِ ، فَأَیَّکُمْ رَابَہُ مِنْ شَرَابِہِ شَیْئٌ ، فَلْیَکْسِرْہُ بِالْمَائِ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٣) حضرت اسود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے لیے سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔
(۲۴۳۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُنْبَذُ لَہُ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٤) حضرت مجالد بن ابی راشد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن حریث حضرت عبداللہ کے پاس کسی ضرورت سے گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ تو حضرت عبداللہ نے کہا۔ اے لونڈی ! تم ہمیں نبیذ پلاؤ۔ چنانچہ اس باندی نے آپ کو سبز گھڑے سے نبیذ پلائی۔
(۲۴۳۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمجَالِدِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ ، قَالَ : دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حُرَیْثٍ عَلَی عَبْدِ اللہِ فِی حَاجَۃٍ ، قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : یَا جَارِیَۃُ ، اسْقِینَا نَبِیذًا ، فَسَقَتْہُ مِنْ جَرٍّ أَخْضَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٥) حضرت ابو مسعود انصاری کی ام ولد سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ بناتی تھی۔
(۲۴۳۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لأَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَنْبِذُ لأَبِی مَسْعُودٍ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٦) حضرت ام معبد سے ابو الحارث تیمی روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یقیناً اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا۔ میں قرظہ بن کعب کے لیے نبیذ تیار کرتی تھی۔ اور یہ وہ آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دے رکھا تھا۔ پس یہ صاحب یہ نبیذ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں کو پلاتے تھے۔ اور یہ اس کو ڈھانپ دیتے تھے۔ ان صحابہ میں حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ارقم بھی تھے۔ ایک بڑی مزفت مٹکے میں اور سبز گھڑے میں۔
(۲۴۳۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ ، قَالَ : قَالَتْ : یَا بُنَیَّ ، إِنَّ مُحَرِّمَ مَا أَحَلَّ اللَّہُ ، کَمُسْتَحِلِّ مَا حَرَّمَ اللَّہُ، إِنِّی کُنْتُ أَنْبِذُ النَّبِیذَ لِقَرَظَۃَ بْنِ کَعْبٍ، وَکَانَ رَجُلاً قَدْ آتَاہُ اللَّہُ خَیْرًا کَثِیرًا، فَیَسْقِیہِ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ یَغْشَاہُ مِنْہُمْ ؛ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وَزَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ ، فِی الدَّنِّ الْمُزَفَّتِ ، وَالْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٧) حضرت حسن بن حکیم سے روایت ہے۔ وہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ ، اپنے گھر والوں کو گھڑے میں نبیذ یتار کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور ان کو منع نہیں کرتے تھے۔
(۲۴۳۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَکِیمٍ، عَنْ أُمِّہِ؛ أَنَّ أَبَا بَرْزَۃَ کَانَ یَرَی أَہْلَہُ یَنْبِذُونَ فِی الْجَرِّ، وَلاَ یَنْہَاہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٨) حضرت مسلم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفیٰ سبز گھڑے کی نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ أَبِی أَوْفَی یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٧٩) حضرت ام موسیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت علی کے لیے سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ بناتی تھی۔
(۲۴۳۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أُم مُوسَی ، قَالتْ : کُنْتُ أَنْبِذُ لعَلِیٍّ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৭৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٠) حضرت ابو مجلز سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے کچھ قراء کے لیے کھانا بنایا پھر انھوں نے ان کو نبیذ پلائی۔ پھر پوچھا۔ جانتے ہو یہ نبیذ جو میں نے تمہیں پلائی ہے۔ یہ کون سی نبیذ ہے ؟ قراء نے کہا۔ ہاں۔ تم نے ہمیں نبیذ پلائی ہے۔ انھوں نے کہا۔ نہیں۔ بلکہ یہ تو گھڑے کی نبیذ تھی۔ پھر یہ صاحب حضرت معقل بن یسار کے پاس چلے گئے۔ راوی کہتے ہں ن۔ اور ان سے کہا۔ آپ کے لیے کس برتن میں نبیذ تیار کی جاتی ہے ؟ چنانچہ انھوں نے لونڈی کو بلایا پس وہ لونڈی سبز رنگ کا گھڑا لے کر آئی۔ حضرت معقل نے کہا۔ میرے لیے اس میں نبیذ تیار کی جاتی ہے۔
(۲۴۳۸۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ الْغَنَوِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : صَنَعَ قَیْسُ بْنُ عُبَادٍ لأُنَاسٍ مِنَ الْقُرَّائِ طَعَامًا ، ثُمَّ سَقَاہُمْ نَبِیذًا ، ثُمَّ قَالَ : تَدْرُونَ مَا النَّبِیذُ الَّذِی سَقَیْتُکُمْ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، سَقَیْتنَا نَبِیذًا ، قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّہُ نَبِیذُ جَرٍّ ، أَوْ جِرَارٍ ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَی مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : فَقَالَ : فِیمَا یُنْبَذُ لَکَ ؟ فَدَعَا الْجَارِیَۃَ ، فَجَائَ تْ بِجَرٍّ أَخْضَرَ ، فَقَالَ : یُنْبَذُ لِی فِی ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨١) حضرت ثعلبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت انس کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس ہم نے ان کے ہاں کھانا کھایا پھر انھوں نے سبز رنگ کا ایک چھوٹا سا گھڑامنگوایا جس میں نبیذ تھی۔ پھر (وہ نبیذ) انھوں نے ہمیں پلائی۔
(۲۴۳۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، فَأَکَلْنَا عِنْدَہُ ، ثُمَّ دَعَا بِجُرَیرَۃٍ خَضْرَائَ فِیہَا نَبِیذٌ ، فَسَقَانَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٢) حضرت ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو وہ پیتے تھے۔ جبکہ حضرت اسامہ کے لیے بھی سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اور وہ اس کو پیتے تھے۔
(۲۴۳۸۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، قَالَ : کَانَ یُنْبَذُ لِعَبْدِ اللہِ النَّبِیذُ فِی جِرَارٍ خُضْرٍ فَیَشْرَبُہُ ، وَکَانَ یُنْبَذُ لأُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ فَیَشْرَبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٣) حضرت شقیق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اور حضرت شقیق بھی سبز گھڑے میں نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۸۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ شَقِیقٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ یُنْبَذُ لَہُ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ ، وَکَانَ شَقِیقٌ یَشْرَب النَبِیذَ فِی الْجَرِّ الأَخْضَر۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٤) حضرت عبداللہ، حضرت ابو مسعود اور حضرت اسامہ کے بارے میں روایت ہے کہ یہ تمام حضرات گھڑے کی نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ، وَأَبِی مَسْعُودٍ ، وَأُسَامَۃَ ؛أَنَّہُمْ کَانُوا یَشْرَبُونَ نَبِیذَ الْجَرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٥) حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو اس وقت سبز گھڑے کی نبیذ پیتے دیکھا جب کہ اس کا جوش ختم ہوگیا تھا۔
(۲۴۳۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ الأَخْضَرِ ، بَعْدَ مَا یَسْکُنُ غَلَیَانُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: