মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৩৮৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٦) حضرت ابو فروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے سبز رنگ کے گھڑے میں (نبیذ) پلائی اور اس میں تلچھٹ بھی تھی اور میں نے وہ نبیذ پی لی۔
(۲۴۳۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ، قَالَ: سَقَانِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی فِی جَرٍّ أَخْضَرَ، وَفِیہِ دُرْدِیٌّ ، وَسَقَیْتُہُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٧) حضرت عبداللہ سے سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٨) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ عمرو بن شرحبیل مٹکے میں نبیذ تیار کرتے تھے اور سبز رنگ کے مٹکے میں نبیذ تیار کرتے تھے۔
(۲۴۳۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِیلَ یَنْبِذُ فِی الدَّنِّ ، وَیَنْبِذُ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٨٩) حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ابن الحنفیہ سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৮৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٠) حضرت حمران بن عبد العزیز سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ام حفص نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران بن حصین کے لیے گھڑے میں نبیذ تیار کرتی تھی۔
(۲۴۳۹۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی أُمُّ حَفْصٍ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَنْبِذُ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ فِی جَرٍّ۔ (ابن سعد ۲۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩١) حضرت مسروق کے بارے میں روایت ہے کہ وہ گھڑے کی نبیذ پیا کرتے تھے۔
(۲۴۳۹۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٢) حضرت حصین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم، حضرت شعبی ، حضرت ہلال بن یساف ، حضرت شقیق اور حضرت سعید بن جبیر کے پاس گیا اور یہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں تھے سو میں نے ان کو سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ پیتے دیکھا۔
(۲۴۳۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ، وَہِلاَلِ بْنِ یَسَاف ، وَشَقِیقٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَہُمْ فِی بُیُوتِہِمْ ، فَرَأَیْتہمْ یَشْرَبُونَ نَبِیذَ الْجَرِّ الأَخْضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٣) حضرت اسود کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے لوگوں کو اپنے ولیمہ میں بلایا۔ اور لوگوں کو سبز گھڑے کی نبیذ پلائی۔ راوی کہتے ہیں کہ اور حضرت ابراہیم نے لوگوں کو اپنے ولیمہ میں بلایا اور ان کو سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ پلائی۔
(۲۴۳۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ دَعَاہُمْ فِی عُرْسِہِ ، فَسَقَاہُمْ نَبِیذَ جَرٍّ أَخْضَرَ ، قَالَ : وَکَانَ إِبْرَاہِیمُ یَدْعُوہُمْ فِی عُرْسِہِ فَیَسْقِیہِمْ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٤) حضرت مالک بن دینار ، حضرت ابو رافع کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گھڑے کی نبیذ پیا کرتے تھے۔
(۲۴۳۹۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ نَبِیذَ الْجَرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٥) حضرت منصور سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا۔ ہم سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ تیار کرتے ہیں پھر ہم اس کو تارکول ملے ہوئے برتن وغیرہ میں ڈال دیتے ہیں ؟ تو حضرت ابراہیم نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۳۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : إِنَّا نَنْبِذُ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ ، ثُمَّ نُضِیفُہُ فِی الدَّوْرَقِ الْمُقَیَّرِ ، أَوْ فِی الإِنَائِ الْمُقَیَّرِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٦) حضرت ام حفص سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمران بن حصین کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کرتی تھی پھر وہ اس کو پی لیتے تھے۔
(۲۴۳۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمُّ حَفْصٍ سُرِّیَّۃُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ، قَالَتْ : کُنْت أَنْتَبِذُ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ فَیَشْرَبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٧) حضرت علی بن مالک، حضرت ضحاک کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ستو کی نبیذ تیار کرتے تھے۔
(۲۴۳۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مَالِکٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ نَبِیذَ السَّوِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٨) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں بدری صحابہ کرام کے ساتھ سبز گھڑوں میں نبیذ پیا کرتا تھا۔
(۲۴۳۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَخِیہِ عِیسَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، قَالَ: کُنْتُ أَشْرَبُ النَّبِیذَ فِی الْجِرَارِ الْخُضْرِ، مَعَ الْبَدْرِیَّۃِ مِنْ أَصحَاب مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٣٩٩) حضرت عبداللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا اور انھوں نے یہ فرمایا : یقیناً اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام قرار دینے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا ہوتا ہے۔
(۲۴۳۹۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ غَیْلاَنَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ یَشْرَبُ النَّبِیذَ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ ، وَقَالَ : إِنَّ مُحَرِّمَ مَا أَحَلَّ اللَّہُ ، کَمُسْتَحِلِّ مَا حَرَّمَ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৯৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٠) حضرت حسن بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کے ہاں سبز گھڑے میں نبیذ پی۔
(۲۴۴۰۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : شَرِبْتُہُ عِنْدَ إِبْرَاہِیمَ نَبِیذًا فِی جَرٍّ أَخْضَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠١) حضرت ابو مغیرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔
(۲۴۴۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا بَرْزَۃَ کَانَ یُنْبَذُ لَہُ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٢) حضرت عبد الرحمن بن ابی رافع سے روایت ہے کہ ان کے والد کے لیے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ پھر وہ اس کو ستو سے ملا کر میٹھا بنا کر پیتے تھے۔
(۲۴۴۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُنْبَذُ لَہُ فِی جَرٍّ، فَکَانَ یَشْرَبُہُ حُلْوًا بِالسَّوِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٣) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔
(۲۴۴۰۳) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ یُنْبَذُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ۔ (طبرانی ۷۴۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٤) حضرت عبد الرحمن بن صحار، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں ایک بہت بیمار آدمی ہوں۔ پس آپ مجھے اس بات کی اجازت دے دیجئے کہ میں گھڑے میں نبیذ بناؤں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اجازت دے دی۔
(۲۴۴۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صُحَارٍ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی رَجُلٌ مِسْقَامٌ ، فَأْذَنْ لِی فِی جَرَّۃٍ أَنْتَبِذُ فِیہَا ، فَأَذِنَ لِی۔

(احمد ۳۱۔ بزار ۲۹۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٥) حضرت مسرد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد کی نبیذ، سبز گھڑے میں ہوتی تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ تم یوں نہ کہو کہ مجھے محطم پلاؤ۔
(۲۴۴۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ سَہْلٍ أَبِی الأَسْدِ ، عَنْ مُسْرَدٍ ، قَالَ : کَانَ نَبِیذُ سَعْدٍ فِی جَرَّۃٍ خَضْرَائَ ، قَالَ : وَقَالَ : لاَ تَقُلْ اسْقِنِی مُحَطَّمًا۔
tahqiq

তাহকীক: