মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৪০৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٦) حضرت قاسم بن عبد الرحمن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ام ابی عبیدہ یا ام عبیدہ نے بیان کیا کہ وہ سبز گھڑے میں نبیذ بناتے تھے۔ حضرت عبداللہ نے انھیں دیکھا اور اس سے منع نہیں کیا۔
(۲۴۴۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حدَّثَتْنِی أُمُّ أَبِی عُبَیْدَۃَ، أَوْ أُمُّ عُبَیْدَۃَ أَنَّہُمْ کَانُوا یَنْبِذُونَ فِی الْجَرِّ الأَخْضَرِ، فَیَرَاہُمْ عَبْدُ اللہِ وَلاَ یَنْہَی عَنْ ذَلِکَ۔(عبدالرزاق ۱۶۹۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٧) حضرت عقبہ بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت معقل بن یسار کے ہاں تھے تو انھوں نے کھانا منگوایا۔ پھر ہمارے پاس نبیذ کا پیالہ لایا گیا پس حضرت معقل نے بھی پیا اور ہم نے بھی پیا۔ یہاں تک کہ وہ پیالہ حضرت معقل کے بیٹے کے پاس پہنچا۔ انھوں نے پنے ل سے انکار کردیا۔ تو حضرت معقل نے اپنے پاس موجود عصا پکڑا۔ وہ اس کے سر پردے مارا جس سے اس کا سر زخمی ہوگیا۔ پھر حضرت معقل نے بیٹے سے کہا۔ کیا تو یہ یہ کام کرتا ہے ۔۔۔ حضرت معقل نے اس کے نامناسب افعال ذکر کئے ۔۔۔ اور اس مشروب کے پینے سے انکار کرتا ہے جس کو تیرے باپ اور چچاؤں نے پیا ہے۔ (صرف) اس لیے کہ یہ گھڑے کی نبیذ ہے ؟
(۲۴۴۰۷) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ فَدَعَا بِطَعَامٍ فَأَکَلْنَا ، ثُمَّ أُتِینَا بِقَدَحٍ مِنْ نَبِیذٍ فَشَرِبَ وَشَرِبْنَا ، حَتَّی انْتَہَی إِلَی ابْنٍ لَہُ ، فَأَبَی أَنْ یَشْرَبَ ، فَأَخَذَ مَعْقِلٌ عَصًی کَانَتْ عِنْدَہُ ، فَضَرَبَ بِہَا رَأْسَہُ فَشَجَّہُ ، ثُمَّ قَالَ لَہُ : أَتَفْعَلُ کَذَا وَکَذَا ، وَذَکَرَ مِنْ مَسَاوِئِہِ وَتَأْبَی أَنْ تَشْرَبَ مِنْ شَرَابٍ شَرِبَہُ أَبُوکَ وَعُمُومَتُکَ ، لأَنَّہُ نَبِیذُ جَرٍّ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٨) حضرت مسحاج بن موسیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت انس کے گھر میں اترا تو میں نے ان کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا۔
(۲۴۴۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مِسْحَاجِ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : کُنْتُ نَازِلاً فِی دَارِ أَنَسٍ ، فَرَأَیْتُہُ یَشْرَبُ النَّبِیذَ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤٠٩) حضرت عاصم بن بہدلہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اس رات کو اونٹ بھگاتے تھے، گھڑے کی نبیذ پیتے تھے اور عصفر سے رنگ کئے ہوئے کپڑے پہنتے تھے۔ انہی لوگوں میں حضرت زرّ اور حضرت ابو وائل تھے۔
(۲۴۴۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَاصِمُ بْنُ بَہْدَلَۃَ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ رِجَالاً کَانُوا یَتَّخِذُونَ ہَذَا اللَّیْلَ جَمَلاً ، یَشْرَبُونَ نَبِیذَ الْجَرِّ ، وَیَلْبَسُونَ الْمُعَصْفَرَ ، مِنْہُمْ زِرٌّ ، وَأَبُو وَائِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪০৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
(٢٤٤١٠) حضرت منصور، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہم ، نبیذ کو تین دن تک پیتے تھے۔
(۲۴۴۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ النَّبِیذَ لِثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١١) حضرت ابو بردہ بن دینار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے سُنا ہے : ” تمام برتنوں میں پیو لیکن نشہ کی حد کو نہ جاؤ۔ “
(۲۴۴۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، یَعْنِی ابْنَ نِیَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : اشْرَبُوا فِی الظُّرُوفِ ، وَلاَ تَسْکَرُوا۔

(نسائی ۵۱۸۷۔ طبرانی ۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٢) حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان برتنوں میں نبیذ سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں نے تمہیں نبیذ سے منع کیا تھا لیکن اب تم جس میں چاہو پیو۔ جو چاہے اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔ “
(۲۴۴۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِیذِ فِی ہَذِہِ الظُّرُوفِ ، ثُمَّ قَالَ : نَہَیْتُکُمْ عَنِ النَّبِیذِ ، فَاشْرَبُوا فِیمَا شِئْتُمْ ، مَنْ شَائَ أَوْکَی سِقَائَ ہُ عَلَی إِثْمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٣) حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں نے تمہیں مشکیزہ کے علاوہ میں نبیذ پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن اب تم تمام طرح کے برتنوں میں پیو۔ لیکن نشہ آور نہ ہو۔ “
(۲۴۴۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نَہَیْتُکُمْ عَنِ النَّبِیذِ إِلاَّ فِی سِقَائٍ ، فَاشْرَبُوا فِی الأَسْقِیَۃِ کُلِّہَا ، وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْکِرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٤) حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں میں نبی ذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یقیناً میں نے تمہیں برتنوں میں نبی ذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ پس اب تم جس میں بھی چاہو پی لو۔ اور جو شخص چاہے تو وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔ “
(۲۴۴۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الأَنْبِذَۃِ فِی الأَوْعِیَۃِ ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ : إِنِّی نَہَیْتُکُمْ عَنِ الأَنْبِذَۃِ فِی الأَوْعِیَۃِ ، فَاشْرَبُوا فِیمَا شِئْتُمْ ، مَنْ شَائَ أَوْکَأَ سِقَائَ ہُ عَلَی إِثْمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٥) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا گیا کہ تمام لوگوں کے پاس (مجوزہ) برتن نہیں ہوتے پس آپ نے ان کے لیے کچھ برتنوں کی اجازت دے دی یعنی ظروف کی۔
(۲۴۴۱۵) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قِیلَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ کُلُّ النَّاسِ یَجِدُ وِعَائً ، فَأَذِنَ لَہُمْ فِی شَیْئٍ مِنْہُ ، یَعْنِی الظُّرُوفَ۔ (بخاری ۵۵۹۳۔ مسلم ۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٦) حضرت علی ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں نے تمہیں ان برتنوں سے منع کیا تھا لیکن اب تم ان میں پی لیا کرو اور ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔ “
(۲۴۴۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ النَّابِغَۃِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ ، فَاشْرَبُوا فِیہَا ، وَاجْتَنِبُوا کُلَّ مَا أَسْکَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٧) حضرت ابن رسیم سے ۔۔۔یہ اہل ہجر میں سے ایک شخص تھے اور فقیہ تھے ۔۔۔ اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک وفد میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ وفد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صدقہ لے کر گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفد والوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کیا۔ چنانچہ وہ لوگ اپنے علاقہ میں واپس چلے گئے۔ وہ تہامہ کا علاقہ گرم تھا۔ پس ان لوگوں کو یہ زمین موافق ثابت ہوگئی۔ پھر وہ اگلے سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے صدقات لے کر حاضر ہوئے اور انھوں نے بتایا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا پس ہم نے وہ برتن چھوڑ دئیے لیکن ہمیں اس پر بہت مشقت ہوئی۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم جاؤ اور جس میں چاہو پیو، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔ “
(۲۴۴۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ غَسَّانَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ ابْنِ الرَّسِیمِ ، وَکَانَ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ ہَجَرَ ، وَکَانَ فَقِیہًا حَدَّثَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ انْطَلَقَ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی وَفْدٍ فِی صَدَقَۃٍ یَحْمِلُہَا إِلَیْہِ ، قَالَ : فَنَہَاہُمْ عَنِ النَّبِیذِ فِی ہَذِہِ الظُّرُوفِ ، فَرَجَعُوا إِلَی أَرْضِہِمْ ، وَہِیَ أَرْضُ تِہَامَۃَ حَارَّۃً ، فَاسْتَوْخَمُوہَا ، فَرَجَعُوا إِلَیْہِ الْعَامَ الثَّانِیَ فِی صَدَقَاتِہِمْ ، فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّک نَہَیْتَنَا عَنْ ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ فَتَرَکْنَاہَا ، وَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْنَا ، فَقَالَ : اذْہَبُوا فَاشْرَبُوا فِیمَا شِئْتُمْ، مَنْ شَائَ أَوْکَی سِقَائَ ہُ عَلَی إِثْمَ۔ (احمد ۳/۴۸۱۔ طبرانی ۴۶۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٨) حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں سے منع فرمایا تو کچھ انصار نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمارے پاس تو برتن نہیں ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھر یہ ممانعت نہیں ہے۔ “
(۲۴۴۱۸) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الظُّرُوفِ ، فَشَکَتْ إِلَیْہِ الأَنْصَارُ ، فَقَالُوا : لَیْسَ لَنَا أَوْعِیَۃٌ ، فَقَالَ : فَلاَ إِذَنْ۔

(بخاری ۵۵۹۲۔ ترمذی ۱۸۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤١٩) حضرت عبداللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یقیناً میں نے تمہیں ان برتنوں سے روکا تھا۔ جبکہ برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتے۔ پس تم ان برتنوں میں پی سکتے ہو۔ “
(۲۴۴۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ یَزِیدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَسْرُوقٌ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنِّی نَہَیْتُکُمْ عَنْ ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ، وَإِنَّ الأَوْعِیَۃَ لاَ تُحِلُّ شَیْئًا ، وَلاَ تُحَرِّمُہُ ، فَاشْرَبُوا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪১৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤٢٠) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر برتن میں حلال ہے۔ اور ہر حرام چیز ہر برتن میں حرام ہے۔
(۲۴۴۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کُلُّ حَلاَلٍ فِی کُلِّ ظَرْفٍ حَلاَلٌ ، وَکُلُّ حَرَامٍ فِی کُلِّ ظَرْفٍ حَرَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪২০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤٢١) حضرت ابن عمر سے، ابو الشعشاء کندی روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر کو کہتے سُنا کہ برتن کسی شئی کو حلال کرتا ہے اور نہ ہی حرام کرتا ہے۔
(۲۴۴۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَعِیدٍ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ الْکِنْدِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : الأَوْعِیَۃُ لاَ تُحِلُّ شَیْئًا ، وَلاَ تُحَرِّمُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪২১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤٢٢) حضرت شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مکئی کی نبیذ، مٹکے کی نبیذ سے زیادہ سخت ہے۔ کوئی برتن کسی چیز کو حرام کرتا ہے اور نہ حلال کرتا ہے۔
(۲۴۴۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ: نَبِیذُ الْمِزْرِ أَشَدُّ مِنْ نَبِیذِ الدَّنِّ ، وَمَا حَرَّمَ إِنَائٌ ، وَلاَ أَحَلَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪২২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤٢٣) حضرت زبیر بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شریح کے ہاں ان مشکیزوں کا ذکر گیا گیا جن میں نبیذ بنائی جاتی ہے۔ تو حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : یہ مشکیزے کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ ہی حرام کرتے ہیں۔ بلکہ تم ان میں جو کچھ ڈالتے ہو حلال یا حرام اس کو دیکھو۔
(۲۴۴۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیِّ ، قَالَ : ذُکِرَ عِنْدَ شُرَیْحٍ الأَسْقِیَۃُ الَّتِی تُنْبَذُ فِیہَا ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : مَا یُحْلِلْنَ شَیْئًا ، وَلاَ یُحَرِّمْنَ ، وَلَکِنَ اُنْظُرُوا مَا تَجْعَلُونَ فِیہِ مِنْ حَلاَلٍ ، أَوْ حَرَامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪২৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں میں پینے کے بارے میں
(٢٤٤٢٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر طرح کے برتن میں حلال ہی ہوتی ہے اور ہر حرام چیز ہر طرح کے برتن میں حرام ہی ہوتی ہے۔
(۲۴۴۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی بَجِیلَۃَ ، عنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کُلُّ حَلاَلٍ فِی کُلِّ ظَرْفٍ حَلاَلٌ ، وَکُلُّ حَرَامٍ فِی کُلِّ ظَرْفٍ حَرَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪২৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٢٥) حضرت مسلم بطین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عمرو شیبانی سے جعہ کے بارے میں پوچھا ؟ انھوں نے جواباً ارشاد فرمایا : یمن کا ایک مشروب ہے جو جَو سے بنایا جاتا ہے۔
(۲۴۴۲۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّیْبَانِیَّ عَنِ الْجِعَۃِ ؟ قَالَ : شَرَابٌ یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ مِنَ الشَّعِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক: