মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫০৭ টি
হাদীস নং: ২৪৪২৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٢٦) حضرت انس سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حنتم ایک سرخ گھڑا ہے جو کہ ہمارے پاس مصر سے آتا ہے۔
(۲۴۴۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : الْحَنْتَمُ جِرَارٌ حُمْرٌ ، کَانَتْ تَأْتِینَا مِنْ مِصْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪২৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٢٧) حضرت صلت بن بہرام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے حنتم کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ سرخ رنگ کے تارکول ملے ہوئے گھڑے ہوتے تھے۔ جو شام کے علاقہ سے لائے جاتے تھے۔ ان کو حنتم کہا جاتا تھا۔
(۲۴۴۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنِ الْحَنْتَمِ ؟ قَالَ : کَانَتْ جِرَارًا حُمْرًا مُقَیَّرَۃً ، یُؤْتَی بِہَا مِنَ الشَّامِ ، یُقَالُ لَہَا : الْحَنْتَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪২৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٢٨) حضرت ابو الحارث تیمی، حضرت ام معبد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا۔ ان برتنوں کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے ؟ انھوں نے جواباً فرمایا : تم ایک باخبر کے پاس آئے ہو (یعنی واقف سے سوال کیا ہے۔ ) بہرحال : حناتم : عجم کے حناتم یہ وہ برتن تھے جن میں آدمی داخل ہوجاتا تھا اور ان کو صاف کرتا تھا۔ شراب کے برتن اور دُبَّاء : یہ کدو (کا مصنوعی برتن) ہے۔ اور مزفّت : یہ وہ مشکیزہ ہے جس کے اندر تارکول ملا ہو اور اس کا ظاہر بھی تارکول سے رنگین ہوتا۔ شراب کے برتن۔ اور نقیر : یہ وہ درخت کا تنا ہے جس کی رگں زمین میں ہی ہوں۔ اور اس کو اندر سے خالی کرکے برتن بنالیا جائے۔
(۲۴۴۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا قَالَ فِی ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ ؟ فَقَالَتْ : عَلَی الْخَبِیرِ سَقَطْتَ ، أَمَّا الْحَنَاتِمُ فَحَنَاتِمُ الْعَجَمِ ، الَّتِی یَدْخُلُ فِیہَا الرَّجُلُ فَیَکْنِسُہَا کَنْسًا : ظُرُوفُ الْخَمْرِ ، وَأَمَّا الدُّبَّائُ فَالْقَرْعُ ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَالزِّقَاقُ الْمُقَیَّرَۃُ أَجْوَافُہَا ، الْمُلَوَّنَۃُ أَشْعَارُہَا بِالْقَارِ : ظُرُوفُ الْخَمْرِ ، وَأَمَّا النَّقِیرُ فَالنَّخْلَۃُ الثَّابِتَۃُ عُرُوقُہَا فِی الأَرْضِ ، الْمَنْقُورَۃُ نَقْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪২৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٢٩) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حناتم، سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے جنہیں تارکول ملا ہوتا تھا اور یہ مُلکِ مصر سے لائے جاتے تھے اور یہ سبز رنگ کے گھڑے نہیں ہوتے تھے۔
(۲۴۴۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : إِنَّمَا کَانَتِ الْحَنَاتِمُ جِرَارًا حُمْرًا مُزَفَّتَۃً ، یُؤْتَی بِہَا مِنْ مِصْرَ ، وَلَیْسَتْ بِالْجِرَارِ الْخُضْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪২৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٣٠) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حَنْتَمْ سبز رنگ کا گھڑا ہوتا تھا جس میں شراب ہوتی تھی اور وہ گھڑا مصر سے لایا جاتا تھا۔
(۲۴۴۳۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : الْحَنْتَمُ جِرَارٌ خُضْرٌ کَانَ یُجَائُ بِہَا مِنْ مِصْرَ ، فِیہَا الْخَمْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٣١) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حَنْتَمْ تمام گھڑے ہیں۔
(۲۴۴۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْحَنْتَمُ الْجِرَارُ کُلُّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں ؟
(٢٤٤٣٢) حضرت ابو اسحاق شیبانی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بردہ سے پوچھا۔ بِتْعْ کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : شہد کی نبیذ ہوتی ہے۔ اور مِرْزْ ، جَو کی نبیذ کو کہا جاتا ہے۔
(۲۴۴۳۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی بُرْدَۃَ : مَا الْبِتْعُ ؟ قَالَ : نَبِیذُ الْعَسَلِ، وَالْمِزْرُ نَبِیذُ الشَّعِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٤٣٣) حضرت حسن اور ابن سیرین سے ، حضرت سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے سیسہ میں نبیذ (پینے کے بارے) میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۴۴۳۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُمَا عَنِ النَّبِیذِ فِی الرَّصَاصِ ؟ فَکَرِہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٤٣٤) حضرت مختار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے کہا۔ بوتل اور سیسہ کا استعمال کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے کہا۔ لوگ تو کچھ کہتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا۔ جو چیز تمہیں شبہ میں ڈالے اس کو چھوڑ دو اور جو شک میں نہ ڈالے اس کو لے لو۔
(۲۴۴۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا ، فَقُلْتُ : الْقَارُورَۃِ وَالرَّصَاصِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِمَا ، فَقُلْتُ : إِنَّ النَّاسَ یَقُولُونَ ؟ قَالَ : فَدَعْ مَا یَرِیبُکَ إِلَی مَا لاَ یَرِیبُکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٤٣٥) حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں آیا تو لوگ حضرت عکرمہ کے پاس گھڑے کی نبیذ کا تذکرہ کر رہے تھے۔ چنانچہ ایک آدمی نے حضرت عکرمہ سے سیسہ کے (استعمال کے) بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ چیز خباثت والی ہے۔ یا فرمایا : یہ چیز زیادہ شر پیدا کرنے والی ہے۔
(۲۴۴۳۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : جِئْتُ وَہُمْ یَذْکُرُونَ نَبِیذَ الْجَرِّ عِنْدَ عِکْرِمَۃَ ، فَسَأَلَہُ إِنْسَانٌ عَنِ الرَّصَاصِ ؟ فَقَالَ : ذَلِکَ أَخْبَثُ ، أَوْ أَشَرُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٤٤٣٦) حضرت ابان بن صمعہ، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیسہ میں (نبیذ پینے کو) مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۴۴۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ فِی الرَّصَاصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیشہ میں نبیذ پینے کی رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٣٧) حضرت ابو الاشہب، جعفر بن حارث نخعی، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے سیسہ کی نبیذے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے مجھے اس کے بارے میں رخصت عنایت فرمائی۔ چنانچہ میرے دادا کے پاس سیسہ کا ایک گھڑا تھا، جس میں وہ نبیذ بناتے تھے۔
(۲۴۴۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ نَبِیذِ الرَّصَاصِ ؟ فَرَخَّصَ لِی فِی ذَلِکَ ، فَکَانَ لِجَدِّی جَرَّۃٌ مِنْ رَصَاصٍ یُنْبَذُ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیشہ میں نبیذ پینے کی رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٣٨) حضرت علاء بن مسیب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم، حضرت خیثمہ، اور حضرت مسیب بن رافع کو دیکھا کہ ان کے پاس سیسہ میں نبیذ تھی اور وہ اس کو پی رہے تھے۔
(۲۴۴۳۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبرَہِیمَ ، وَخَیْثَمَۃَ ،وَالْمُسَیَّبَ بْنَ رَافِعٍ مَعَہُم نَبِیذٌ فِی رَصَاصٍ یَشْرَبُونَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیشہ میں نبیذ پینے کی رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٣٩) حضرت خالد حناء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ کے لیے مشکیزہ میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ پھر وہ اس نبیذ کو سیسہ کے بڑے برتن میں منتقل کرلیتے تھے۔
(۲۴۴۳۹) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو قِلاَبَۃَ یُنْبَذُ لَہُ فِی سِقَائٍ ، ثُمَّ یُحَوِّلُہُ فِی بَاطیَّۃٍ مِنْ رَصَاصٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৩৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیشہ میں نبیذ پینے کی رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٤٠) حضرت غیلان بن عمیرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میری ملاقات حضرت ابن عمر سے ہوئی تو میں نے ان سے مشروبات کے بارے میں سوال کیا ؟ پس انھوں نے میرے لیے سیسہ کے بارے میں رخصت عنایت فرمائی۔
(۲۴۴۴۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی غَیْلاَنُ بْنُ عُمَیْرَۃَ ، قَالَ : لَقِیتُ ابْنَ عُمَرَ ، فَسَأَلْتُہُ عَنِ الأَشْرِبَۃِ ؟ فَرَخَّصَ لِی فِی الرَّصَاصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیشہ میں نبیذ پینے کی رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٤١) حضرت شعبہ، حضرت حکم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لیے سیسہ کے گھڑے میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔
(۲۴۴۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَیْسَ بِالأَحْمَرِ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُنْبَذُ لَہُ فِی جَرَّۃٍ مِنْ رَصَاصٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٢) حضرت حمید، حضرت بکر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لیے بوتلوں میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔
(۲۴۴۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُنْبَذُ لَہُ فِی الْقَوَارِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٣) حضرت ابان بن صمعہ، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے شیشہ میں رخصت عنایت کی۔ یعنی نبیذ کے لئے۔
(۲۴۴۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ رَخَّصَ فِی الزُّجَاجِ ، یَعْنِی النَّبِیذَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٤) حضرت معروف بن واصل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے ایک عورت کے بارے میں بیان کیا جس کو۔ بنت الاقعص کہا جاتا تھا۔ اور یہ حضرت عبداللہ بن عمر کی بہو تھیں۔ کہ وہ حضرت ابن عمر کے پاس سبز رنگ کا گھڑا لے کر آئیں۔ حضرت ابن عمر نے پوچھا، یہ کیا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا۔ ہم اس گھڑے میں نبیذ بناتے ہیں۔ پس حضرت ابن عمر نے اس گھڑے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کیا اور پھر فرمایا : میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ البتہ ضرور تم اس میں پیو۔ کیونکہ یہ تو محض بوتل کی طرح ہے۔
(۲۴۴۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ وَاصِلٍ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی وَالِدَتِی ، عَنِ امْرَأَۃٍ ، یُقَالُ لَہَا : بِنْتُ الأَقْعَصِ ، وَکَانَتْ کَنَّۃً لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّہَا أَتَتِ ابْنَ عُمَرَ بِجَرَّۃٍ خَضْرَائَ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ قَالَتْ : نَنْبِذُ فِی ہَذِہِ ، فَأَدْخَلَ ابْنُ عُمَرَ یَدَہُ فِی جَوْفِہَا ، فَقَالَ : عَزَمْتُ عَلَیْکِ لَتَشْرَبِنَّ فِیہَا ، فَإِنَّمَا ہِیَ مِثْلُ الْقَارُورَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٥) حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو بوتلوں میں پیتے دیکھا ہے۔
(۲۴۴۴۵) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدًا یَشْرَبُ فِی الْقَوَارِیرِ۔
তাহকীক: