মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫০৭ টি
হাদীস নং: ২৪৪৪৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٦) حضرت ابو برزہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ شیشہ میں پینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۴۴۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ أُمِّہ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الشُّرْبَ فِی الزُّجَاجِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٧) حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے پوچھا۔ بوتل اور سیسہ (کے بارے میں کیا حکم ہے) ؟ انھوں نے جواب دیا۔ ان دونوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے عرض کیا۔ کچھ لوگ تو (ان کے بارے میں کچھ) کہتے ہیں۔ حضرت انس نے جواب دیا۔ جو چیز تجھے شک و شبہ میں ڈالے تو اس کو چھوڑ دے اور جو چیز تجھے شک و شبہ میں نہ ڈالے اس کو پکڑ لے۔
(۲۴۴۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا فَقُلْتُ : الْقَارُورَۃُ وَالرَّصَاصَۃُ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِمَا ، قُلْتُ : فَإِنَّ النَّاسَ یَقُولُونَ ؟ قَالَ : دَعْ مَا یَرِیبُکَ إِلَی مَا لاَ یَرِیبُک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٨) حضرت حبیب بن ابو عمرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں ایک سبز گھڑا لے کر آیا۔ تو انھوں نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا۔ میں نے پوچھا۔ کیا ہم اس گھڑے میں نبیذ بنالیں ؟ انھوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ یہ تو بوتل کے قائم مقام ہے۔
(۲۴۴۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، قَالَ : جِئْتُ إِلَی سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ بِجَرَّۃٍ خَضْرَائَ ، فَأَدْخَلَ یَدَہُ فِیہَا فَقُلْتُ : أَنَنْبِذُ فِی ہَذِہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، ہِیَ بِمَنْزِلَۃِ الْقَارُورَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
(٢٤٤٤٩) حضرت حسن بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کے ہاں نبیذ کی تین بوتلیں پی تھیں۔
(۲۴۴۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : شَرِبْتُ عِنْدَ إِبْرَاہِیمَ ثَلاَثَ قَوَارِیرَ مِنْ نَبِیذٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৪৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٠) حضرت قاسم بن عبد الرحمن ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے لیے ایک گھڑے میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اس میں ان کے لیے تلچھٹ بنائی جاتی تھی۔
(۲۴۴۵۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ مُطَرِّفِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُنْبَذُ لَہُ فِی جَرٍّ ، وَیُجْعَلُ لَہُ فِیہِ عَکَرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥١) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت عمر کے پاس شام کی نبیذ لائی گئی۔ پس آپ نے اس نبیذ کو نوش فرمایا۔ اور پھر فرمایا : تم نے اس کی تلچھٹ کم کردی ہے۔
(۲۴۴۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْمَعْدِلِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ عُمَرَ أُتِیَ بِنَبِیذٍ مِنْ نَبِیذِ الشَّامِ ، فَشَرِبَ مِنْہُ وَقَالَ : أَقْلَلْتُمْ عَکَرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٢) حضرت ابو فروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے ایک گھڑے میں نبیذ پلائی اور اس میں تلچھٹ بھی تھی۔ اور میں نے اس کو پیا۔
(۲۴۴۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : سَقَانِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی نَبِیذَ جَرٍّ وَفِیہِ دُرْدِیٌّ ، وَسَقَیْتُہُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٣) حضرت حسن بن عمرو، حضرت ابو وائل کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ حسن کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل ہمیں ایسی نبیذ پلاتے تھے جس کی تلچھٹ کی بُو ہمیں اذیت دیتی تھی۔
(۲۴۴۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : کَانَ یَسْقِینَا نَبِیذًا یُؤْذِینَا رِیحُ دُرْدِیِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٤) حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے رَوْبَہْ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے پوچھا۔ رَوْبَہْ کیا ہوتا ہے ؟ میں نے کہا۔ تلچھٹ ہوتی ہے۔ انھوں نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۴۵۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّوْبَۃِ ، قَالَ : وَمَا الرَّوْبَۃُ ؟ قُلْتُ : الدُّرْدِیَّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٥) حضرت اعمش ، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ طلاء کی نبیذ بناتے تھے اور اس میں تلچھٹ بناتے تھے۔
(۲۴۴۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْبِذُ الطِّلاَئَ یَجْعَلُ فِیہِ الدُّرْدِیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ کی تلچھٹ میں رخصت دینے والے حضرات
(٢٤٤٥٦) حضرت حسن بن عمرو، حضرت ابراہیم اور شعبی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی اپنی نبیذ میں تلچھٹ بناتے تھے۔
(۲۴۴۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَجْعَلاَنِ فِی نَبِیذِہِمَا الدُّرْدِیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نبیذ میں تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے
(٢٤٤٥٧) حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۴۴۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الْعَکَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نبیذ میں تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے
(٢٤٤٥٨) حضرت داؤد، حضرت سعید بن المسیب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعید تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۴۴۵۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْعَکَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نبیذ میں تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے
(٢٤٤٥٩) حضرت داؤد، حضرت سعید بن المسیب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ تلچھٹ کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے، یہ خمر ہے۔
(۲۴۴۵۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ کَرِہَ الْعَکَرَ وَقَالَ : ہُوَ خَمْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৫৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦٠) حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو عبیدہ ، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو طلحہ ایسا طلاء (شیرہ انگور کا پختہ مشروب) پیا کرتے تھے، جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور اس کا ایک تہائی باقی ہو۔
(۲۴۴۶۰) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ أَنَسٍ؛ أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، وَأَبَا طَلْحَۃَ کَانُوا یَشْرَبُونَ مِنَ الطِّلاَئِ مَا ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৬০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦١) حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس مشروب کے بارے میں دریافت کیا جس کی حضرت عمر نے لوگوں کے لیے اجازت دے رکھی تھی ؟ حضرت سعید نے جواب دیا۔ یہ وہ طلاء تھا جس کے دو تہائی ختم ہوجائیں اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔
(۲۴۴۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنِ الشَّرَابِ الَّذِی کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَجَازَہُ لِلنَّاسِ ؟ قَالَ : ہُوَ الطِّلاَئُ الَّذِی قَدْ طُبِخَ حَتَّی ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৬১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦٢) حضرت ام دردائ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت ابو الدردائ کے لیے وہ طلاء پکایا کرتی تھی۔ جس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجاتا اور ایک تہائی باقی رہ جاتا، پس حضرت ابو الدردائ اس کو نوش فرما لیتے۔
(۲۴۴۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَطْبُخُ لأَبِی الدَّرْدَائِ الطِّلاَئَ مَا ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ فَیَشْرَبُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৬২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦٣) حضرت ام دردائ ، حضرت ابو الدردائ کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ وہ اس طرح کا طلاء پیتے تھے جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور ایک تہائی باقی بچ گیا ہو۔
(۲۴۴۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ مِنَ الطِّلاَئِ مَا ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৬৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦٤) حضرت ابان بن عبداللہ بجلی، ایک آدمی کا نام لے کر اس سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی لوگوں کو وہ طلاء وظیفہ میں دیتے تھے جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور ایک تہائی باقی ہو۔
(۲۴۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یَرْزُقُ النَّاسَ مِنَ الطِّلاَئِ مَا ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৬৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
(٢٤٤٦٥) حضرت فضیل بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا۔ آپ کی طلاء کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ انھوں نے فرمایا : وہ طلاء جس کے دو تہائی چلے جائیں اور اس کا ایک تہائی باقی رہ جائے اور میں آدھی ختم ہونے والی طلاء میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں کرتا۔
(۲۴۴۶۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : مَا تَرَی فِی الطِّلاَئِ ؟ قَالَ : مَا ذَہَبَ ثُلُثَاہُ وَبَقِیَ ثُلُثُہُ ، وَمَا أَرَی بِالْمنصَّفِ بَأْسًا۔
তাহকীক: