মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৩৪৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٤٦) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فرماتے تھے۔ ہم یہ سخت مشروب (اس لئے) پیتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹ کے گوشت کو ہضم کرسکیں تاکہ وہ ہم کو اذیت نہ دے۔ پس جس شخص کو اس کے پینے میں شک و شبہ ہو تو وہ اس میں پانی کی آمیزش کرلے۔
(۲۴۳۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: إِنَّا نَشْرَبُ ہَذَا الشَّرَابَ الشَّدِیدَ ، لِنَقْطَعَ بِہِ لُحُومَ الإِبِلِ فِی بُطُونِنَا أَنْ یُؤْذِیَنَا ، فَمَنْ رَابَہُ مِنْ شَرَابِہِ شَیْئٌ ، فَلْیَمْزُجْہُ بِالْمَائِ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৪৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٤٧) حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عتبہ بن فرقد نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ایک بڑا پیالہ منگوایا جس میں نبیذ تھی۔ جو کہ سرکہ بننے کے قریب تھی۔ پس حضرت عمر نے کہا۔ تم اس کو پیو۔ میں نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو پیا۔ لیکن وہ مجھے حلق سے بآسانی نہیں اتر رہی تھی۔ پھر حضرت عمر نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو نوش فرمایا اور پھر کہا۔ اے عتبہ ! ہم یہ سخت قسم کی نبیذ اس لیئے پیتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹوں کے گوشت کو کاٹ دیں (یعنی ہضم کریں) تاکہ وہ ہمیں تکلیف نہ دے۔
(۲۴۳۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُتْبَۃُ بْنُ فَرْقَدٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ ، فَدَعَا بِعُسٍّ مِنْ نَبِیذٍ قَدْ کَادَ یَصِیرُ خَلاًّ ، فَقَالَ : اشْرَبْ ، فَأَخَذْتُہُ فَشَرِبْتُہُ ، فَمَا کِدْتُ أَنْ أَسِیغَہُ ، ثُمَّ أَخَذَہُ فَشَرِبَہُ ، ثُمَّ قَالَ : یَا عُتْبَۃُ ، إِنَّا نَشْرَبُ ہَذَا النَّبِیذَ الشَّدِیدَ لِنَقْطَعَ بِہِ لُحُومَ الإِبِلِ فِی بُطُونِنَا أَنْ یُؤْذِیَنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৪৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٤٨) حضرت ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام طائف کی کشمش کی نبیذ لائی گئی۔ راوی کہتے ہیں : پس جب آپ نے اس کو چکھا تو آپ نے اس میں آمیزش کرنا چاہی اور آپ نے فرمایا : یقیناً طائف کی کشمش کی نبیذ سخت ہوتی ہے، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس میں انڈیل دیا پھر اس کو نوش فرمایا۔ اور کہا : جب تم میں سے کسی کو نبیذ سخت لگے تو تم اس میں پانی ڈال لو اور اس کو پی لو۔
(۲۴۳۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِنَبِیذِ زَبِیبٍ مِنْ نَبِیذِ زَبِیبِ الطَّائِفِ ، قَالَ : فَلَمَّا ذَاقَہُ قَطَّبَ فَقَالَ : إِنَّ لِنَبِیذِ زَبِیبِ الطَّائِفِ لَعُرَامًا ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَصَبَّہُ عَلَیْہِ فَشَرِبَ ، وَقَالَ : إِذَا اشْتَدَّ عَلَیْکُمْ فَصُبُّوا عَلَیْہِ الْمَائَ وَاشْرَبُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৪৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٤٩) حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے کچھ لوگ حضرت عمر بن خطاب سے اس وقت ملے جبکہ وہ مکہ کے قریب تھے۔ تو حضرت عمر نے ان کو ان کی نبیذ سمیت بلایا۔ پس وہ حضرت عمر کی خدمت میں آئے اور ایک پیالہ نبیذ کا ساتھ لائے۔ حضرت عمر نے اس کو اپنے منہ کے قریب کیا پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس میں دو یا تین مرتبہ پانی ملایا۔ پھر فرمایا : اس کو پانی سے توڑ ڈالو۔
(۲۴۳۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ قَوْمًا مِنْ ثَقِیفٍ لَقُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَہُوَ قَرِیبٌ مِنْ مَکَّۃَ ، فَدَعَاہُمْ بِأَنْبِذَتِہِمْ ، فَأَتَوْہُ بِقَدَحٍ مِنْ نَبِیذٍ فَقَرَّبَہُ مِنْ فِیہِ ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَصَبَّہُ عَلَیْہِ مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا ، فَقَالَ : اکْسِرُوہُ بِالْمَائِ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৪৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٠) حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : میں ایسا آدمی ہوں جس کا پیٹ سخت رہتا ہے۔ پس میں یہ ستو پیتا ہوں تو یہ مجھے موافق نہیں آتے اور میں یہ دودھ پیتا ہوں تو یہ بھی مجھے موافق نہیں آتا۔ اور میں یہ سخت نبیذ پیتا ہوں تو یہ میرے پیٹ کو پتلا کردیتی ہے۔
(۲۴۳۵۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنِّی رَجُلٌ مِعْجَارُ الْبَطْنِ ، أَوْ مِشْعَارُ الْبَطْنِ، فَأَشْرَبُ ہَذَا السَّوِیقَ فَلاَ یُلاَئِمُنِی ، وَأَشْرَبُ ہَذَا اللَّبَنَ فَلاَ یُلاَئِمُنِی ، وَأَشْرَبُ ہَذَا النَّبِیذَ الشَّدِیدَ فَیُسَہِّلُ بَطْنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥١) حضرت سوید بن غفلہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں ملک شام میں حضرت ابو الدردائ اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیگر صحابہ کے ہمراہ بڑے بڑے مٹکوں میں نبیذ پیا کرتا تھا۔
(۲۴۳۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ أَشْرَبُ النَّبِیذَ مَعَ أَبِی الدَّرْدَائِ وَأَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالشَّامِ ، فِی الْحِبَابِ الْعِظَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٢) حضرت شماس سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کا قول ہے۔ جب تک لوگوں کا مشروب حلال ہوگا تب تک لوگ دین پر قائم رہیں گے۔ یہاں تک کہ ان کے مشروبات حرام ہوجائیں۔
(۲۴۳۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الشَّمَّاسِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا یَزَالُ الْقَوْمُ وَإِنَّ شَرَابَہُمْ لَحَلاَلٌ ، حَتَّی یَصِیرَ عَلَیْہِمْ حَرَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٣) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر کو نیزہ مارا گیا اور آپ کے پاس طبیب آیا تو اس نے پوچھا۔ آپ کو کون سا مشروب سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ آپ نے فرمایا : نبیذ۔
(۲۴۳۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَتَاہُ الطَّبِیبُ ، فَقَالَ : أَیُّ الشَّرَابِ أَحَبَّ إِلَیْک ؟ قَالَ : النَّبِیذُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٤) حضرت ابو حصین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے زربن حبیش کو مٹکوں کی نبیذ پیتے دیکھا ہے۔
(۲۴۳۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ زِرَّ بْنَ حُبَیْشٍ یَشْرَبُ نَبِیذَ الْخَوَابِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے نبیذ بنایا کرتی تھی اور میں ایک مٹھی کشمش کی پکڑ کر اس میں ڈال دیتی تھی۔
(۲۴۳۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْت أَنْبِذُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکُنْت آخُذُ الْقُبْضَۃَ مِنَ الزَّبِیبِ فَأُلْقِیہَا فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٦) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عامر کا قول ہے، ولیمہ کی نبیذ پیو لیکن اس سے نشہ میں نہ آؤ۔
(۲۴۳۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، قَالَ : قَالَ عَامِرٌ : اشْرَبُوا نَبِیذَ الْعُرْسِ ، وَلاَ تَسْکَرُوا مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٧) حضرت ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اہل بدر صحابہ پر گواہی دے کر کہتا ہوں کہ وہ ولیمہ کی نبیذ پیتے تھے۔
(۲۴۳۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : أَشْہَدُ عَلَی الْبَدْرِیِّینَ أَنَّہُمْ کَانُوا یَشْرَبُونَ نَبِیذَ الْعُرْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٨) حضرت ابو ذر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ہر روز ایک مرتبہ پانی پینا اور ایک مرتبہ نبیذ پینا اور ایک مرتبہ دودھ پینا کفایت کردیتا ہے اور جمعہ کو ایک قفیز گیہوں۔
(۲۴۳۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعاویَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : یَکْفِینِی کُلَّ یَوْمٍ شَرْبَۃٌ مِنْ مَائٍ ، أَوْ شَرْبَۃٌ مِنْ نَبِیذٍ ، أَوْ شَرْبَۃٌ مِنْ لَبَنٍ ، وَفِی الْجُمُعَۃِ قَفِیزٌ مِنْ قَمْحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٥٩) حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے سخت نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ایک مرتبہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے ایک طرح کی سخت بُو محسوس کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا۔ ” یہ تم نے کیا پیا ہے ؟ “ اس آدمی نے جواب دیا۔ نبیذ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ میرے پاس لاؤ۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور اس میں ڈال دیا اور اس کو نوش فرما لیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تمہارے مشکیزے تم پر حد کو تجاوز کر جائیں تو تم ان کو پانی سے توڑ ڈالو۔ “
(۲۴۳۵۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ النَّبِیذِ الشَّدِیدِ ؟ فَقَالَ : جَلَسَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا بِمَکَّۃَ ، فَجَائَ ہُ رَجُلٌ فَجَلَسَ إِلَی جَنْبِہِ ، فَوَجَدَ مِنْہُ رِیحًا شَدِیدَۃً ، فَقَالَ : مَا ہَذَا الَّذِی شَرِبْتَ ؟ فَقَالَ : نَبِیذٌ ، فَقَالَ : جِئْنِی مِنْہُ ، قَالَ : فَدَعَا بِمَائٍ فَصَبَّہُ عَلَیْہِ وَشَرِبَ ، ثُمَّ قَالَ : إِذَا اغْتَلَمَتْ عَلَیْکُم أَسْقِیَتُکُمْ فَاکْسِرُوہَا بِالْمَائِ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৫৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٠) حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک (مرتبہ) کھانا تیار کیا اور حضرت عبداللہ کے ساتھیوں۔۔۔ یعنی عمرو بن شرحبیل، عبداللہ بن ذئب، عمارہ، مرہ ہمدانی اور عمر بن میمون۔۔۔ کو دعوت دی اور میں نے ان کو نبیذ اور طلاء پلایا اور انھوں نے پیا۔ حضرت اعمش کہتے ہیں۔ میں نے ان (ابو اسحق) سے کہا۔ وہ لوگ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے ؟ حضرت ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے اور انہی سے ان کو پلایا جا رہا تھا۔
(۲۴۳۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : صَنَعْتُ طَعَامًا فَدَعَوْتُ أَصْحَابَ عَبْدِاللہِ؛ عَمْرَو بْنَ شُرَحْبِیلَ، وَعَبْدَ اللہ بْنَ ذِئْبٍ، وَعُمَارَۃَ، وَمُرَّۃَ الْہَمْدَانِیَّ، وَعَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ فَسَقَیْتہمُ النَّبِیذَ وَالطِّلاَ فَشَرِبُوا ، فَقَالَ الأَعْمَشُ : قُلْتُ لَہُ : کَانُوا یَرَوْنَ الْخَوَابِی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، کَانُوا یَنْظُرُونَ إِلَیْہَا وَہُمْ یَسْتَقُونَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦١) حضرت جعفر، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نبیذ پیتے تھے۔ (اس طرح کہ) ان کے لیے صبح کو نبیذ بنائی جاتی جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے۔
(۲۴۳۶۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْرَبُ النَّبِیذَ ، یُنْبَذُ لَہُ غَدْوَۃً فَیَشْرَبُہُ عَشِیَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٢) حضرت یوسف سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن کو ولیموں میں بلایا جاتا تھا اور وہ ان کی نبیذ کو پیتے تھے۔
(۲۴۳۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ، عَنْ یُوسُفَ، قَالَ: کَانَ الْحَسَنُ یُدْعَی إِلَی الْعُرْسِ، فَیَشْرَبُ مِنْ نَبِیذِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٣) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ولیمہ کیا تو میں نے حضرت علی اور حضرت عبداللہ کے ساتھیوں کو بلایا۔ حضرت علی کے ساتھیوں میں سے عمارہ بن عبد، ہبیرہ بن یریم، اور حارث بن اعور کو بلایا اور حضرت عبداللہ کے ساتھیوں میں سے علقمہ بن ق سے، عبد الرحمن بن یزید، اور عبداللہ بن ذئب کو بلایا، پس میں نے ان کے لیے مٹکوں میں نبیذ تیار کی پس وہ ان مٹکوں میں سے پیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے ؟۔ ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے۔
(۲۴۳۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَعْرَسْتُ فَدَعَوْتُ أَصْحَابَ عَلِیٍّ ، وَأَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ ، مِنْ أَصْحَابِ عَلِیٍّ ؛ عُمَارَۃُ بْنُ عَبْدٍ ، وَہُبَیْرَۃُ بْنُ یَرِیْمَ ، وَالْحَارِثُ الأَعْوَرُ ، وَمِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ؛ عَلْقَمَۃُ بْنُ قَیْسٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ یَزِیدَ ، وَعَبْدُ اللہ بْنُ ذِئْبٍ ، فَنَبَذْت لَہُمْ فِی الْخَوَابِی ، فَکَانُوا یَشْرَبُونَ مِنْہَا ، فَقُلْتُ : وَہُمْ یَرَوْنَہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، یَنْظُرُونَ إِلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٤) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نبیذ حلال ہے۔
(۲۴۳۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : النَّبِیذُ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৩৬৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
(٢٤٣٦٥) حضرت سفیان عطار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ماہان حنفی سے سوال کیا اور کہا۔ اے ابو سالم ! آپ نبیذ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ انھوں نے کہا۔ میں نبیذ کے بارے میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کہے وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کہنے والا ہے۔
(۲۴۳۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ سُفْیَانَ الْعَطَّارِ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ مَاہَانَ الْحَنَفِیَّ ، فَقَالَ : یَا أَبَا سَالِمٍ ، مَا تَقُولُ فِی النَّبِیذِ ؟ فَقَالَ : أَقُولُ فِی النَّبِیذِ : إِنَّ مَنْ حَرَّمَ مَا أَحَلَّ اللَّہُ ، کَمَنْ أَحَلَّ مَا حَرَّمَ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক: